District Police Murree

پریس ریلیز ڈسٹرکٹ پولیس مریڈی پی او مری رضا تنویر سپرا کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاریایس ڈی پی او ...
04/06/2026

پریس ریلیز ڈسٹرکٹ پولیس مری

ڈی پی او مری رضا تنویر سپرا کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری

ایس ڈی پی او مری محمد عرفان بٹ کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ مری محمد اویس اکرم اور ان کی ٹیم، انچارج چوکی گھوڑا گلی نفیس سرور نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری میں ملوث ملزم عبدالاحد ولد امیر حمزہ سکنہ ویو فور تھ چوک، تحصیل و ضلع مری کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزم سے چوری شدہ 02 موٹر سائیکل برآمد کر لیے گئے۔

ملزم سے برآمدگی مقدمہ نمبر 284/26 اور 205/26 بجرم 381-A میں عمل میں لاٸی گٸی۔

مری پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ڈی پی او مری رضا تنویر سپرا

*ترجمان مری پولیس*





*کھلی کچہری جامعہ مسجد خانقاہ مسیاڑی چوک*            ڈی پی او مری رضا تنویر سپراکی جانب سے  کھلی کچہری کا انعقاد کیا جائ...
04/06/2026

*کھلی کچہری جامعہ مسجد خانقاہ مسیاڑی چوک* ڈی پی او مری رضا تنویر سپراکی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا جائے گا
ڈی پی او مری رضا تنویر سپرا مورخہ 05-06-2026 کو جامع مسجد خانقاہ مسیاڑی چوک بعد نماز جمعہ کھلی کچہری کا انعقاد کریں گے۔
شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ اپنی شکایات اور تجاویز کے لیے کھلی کچہری میں شرکت کریں۔
ڈی پی او مری کھلی کچہری کے دوران شہریوں کے مسائل سن کر موقع پر ہی حل کے احکامات جاری کریں گے تاکہ عوام کو فوری ریلیف فراہم کیا جا سکے
*ترجمان مری پولیس*




04/06/2026

پریس ریلیز ڈسٹرکٹ پولیس مری

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک خاتون مختلف افراد پر الزامات عائد کرتے ہوئے یہ تاثر دینے کی کوشش کر رہی ہیں کہ ان کے بیٹے کی گرفتاری بعض افراد کی پشت پناہی، سازش یا ذاتی عناد کا نتیجہ ہے۔

حقائق اس کے برعکس ہیں۔ درخواست دہندہ کا بیٹا اسفند تھانہ مری کے متعدد مقدمات میں نامزد اور مطلوب ملزم تھا۔ اس کے خلاف مقدمات نمبر 219/26، 247/26، 238/26، 145/26، 132/26 اور 131/26 تھانہ مری میں درج تھے۔ ملزم کو قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا، دورانِ تفتیش اس سے مالِ مسروقہ بھی برآمد ہوا جبکہ مورخہ 21-05-2026 کو اسے ضابطہ فوجداری کے مطابق جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔

مزید برآں، درخواست دہندہ کی جانب سے دی گئی درخواست پر ایس ڈی پی او مری کو انکوائری مارک کی گئی۔ انکوائری کے دوران درخواست میں عائد کیے گئے الزامات کی مکمل جانچ پڑتال کی گئی، تاہم کوئی بھی الزام ثابت نہ ہو سکا۔ انکوائری رپورٹ کے مطابق درخواست دہندہ کی جانب سے لگائے گئے الزامات بے بنیاد اور حقائق کے منافی پائے گئے جبکہ ملزم کے خلاف کی گئی تمام قانونی کارروائی شواہد اور قانون کے مطابق عمل میں لائی گئی۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق مذکورہ ملزم اس سے قبل بھی چوری کے متعدد مقدمات میں گرفتار ہو چکا ہے اور عادی مجرم کے طور پر پولیس ریکارڈ میں موجود ہے۔ لہٰذا اس کی گرفتاری اور قانونی کارروائی کا کسی فرد، گروہ، عقیدے یا ذاتی اختلاف سے کوئی تعلق نہیں بلکہ یہ کارروائی دستیاب شواہد، تفتیشی حقائق اور قانون کے مطابق عمل میں لائی گئی ہے۔

مزید یہ کہ سوشل میڈیا پر مذکورہ ملزم کی دو سال پورانی ویڈیو بھی وائرل کی جا رہی ہے۔ اس حوالے سے مری پولیس نے قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ فورمز، این سی سی آئی اے (NCCIA) اور سائبر کرائم حکام کو باقاعدہ مراسلہ ارسال کر دیا ہے تاکہ ویڈیو کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے کر قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

مری پولیس عوام الناس سے گزارش کرتی ہے کہ سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی غیر مصدقہ اور گمراہ کن معلومات پر یقین کرنے سے گریز کریں اور کسی بھی خبر کی تصدیق متعلقہ سرکاری ذرائع سے کریں۔

*ترجمان مری پولیس*

04/06/2026

مری میں شدید بارش، تیز ہوائیں اور آندھی، شہری و سیاح غیر ضروری سفر سے گریز کریں: ڈی پی او مری

مری آنے والے سیاح موسمی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے سفر کریں: ڈی پی او مری
ندی نالوں اور برساتی پانی کے راستوں کے قریب جانے سے گریز کیا جائے: ڈی پی او مری
شدید بارش کے دوران غیر ضروری نقل و حرکت سے اجتناب کیا جائے: ڈی پی او مری
مری پولیس شہریوں اور سیاحوں کی مدد کے لیے فیلڈ میں موجود ہے: ڈی پی او مری
خراب موسم میں گاڑیوں کی رفتار کم رکھیں اور ٹریفک قوانین کی پابندی کریں: ڈی پی او مری
بارش کے دوران پہاڑوں سے پتھر سرکنے کے واقعات پیش آ سکتے ہیں، احتیاط ضروری: ڈی پی او مری
کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر ہیلپ لائن 15 پر رابطہ کریں: ڈی پی او مری
شہریوں اور سیاحوں کی حفاظت اولین ترجیح، مری پولیس الرٹ ہے: ڈی پی او مری

مری میں شدید بارش، تیز ہوائیں اور آندھی، شہریوں اور سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت: ڈی پی او مری رضا تنویر سپرا
*ترجمان مری پولیس*

Murree Police News Corner 03-06-2026
03/06/2026

Murree Police News Corner 03-06-2026

*‏پنجاب پولیس سپیشل برانچ میں مرد/خواتین کےلیے نوکریوں کا اعلان****تعلیم: پرائمری تاانٹرمیڈیٹ ساتھ میں متعلقہ ٹریڈ میں  ...
03/06/2026

*‏پنجاب پولیس سپیشل برانچ میں مرد/خواتین کےلیے نوکریوں کا اعلان*

***تعلیم: پرائمری تاانٹرمیڈیٹ ساتھ میں متعلقہ ٹریڈ میں ڈپلومہ*
*عمر کی حد: 18 تا 40 سال**

*درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ: 15 جون 2026*

ڈی پی او مری رضا تنویر سپرا کی ہدایت پر جراٸم پیشہ  عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ایس ڈی پی او کوٹلی ستیاں کی زیر نگ...
03/06/2026

ڈی پی او مری رضا تنویر سپرا کی ہدایت پر جراٸم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
ایس ڈی پی او کوٹلی ستیاں کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ کوٹلی ستیاں ملک غلام اصغر اور ان کی ٹیم، چن زیب اے ایس آئی نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ نمبر 58/26 میں مزید 04 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ملزمان نے مدعی قمر اقبال ولد خان محمد، سکنہ کوٹلی ستیاں کے گھر میں داخل ہو کر اسے تشدد کا نشانہ بنایا تھا، جس پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

گرفتار ملزمان میں محمد افراز ولد محمد اکرم، عتیق اللہ ولد محمد افراز، تقی اللہ ولد محمد افراز اور عطااللہ ولد محمد ابراز سکناۓ کورینہ کلاں تحصیل کوٹلی ستیاں شامل ہیں۔
مقدمہ ہٰذا میں نامزد ملزم محمد ابرازولد محمد اکرم پہلے ہی گرفتار ہو کر جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوایا جا چکا ہے۔
ملزمان وقوعہ کے بعد جنگل میں روپوش تھے جنہیں کوٹلی ستیاں پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن رسورسز کی مدد سے تلاش کر کے گرفتار کیا

شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور قانون ہاتھ میں لینے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ جرائم پیشہ افراد کے لیے ضلع مری میں کوئی جگہ نہیں، عوام کے جان و مال کے تحفظ اور قانون کی عملداری کے لیے مری پولیس اپنی ذمہ داریاں پوری تندہی سے انجام دیتی رہے گی ڈی پی او مری رضا تنویر سپرا
*ترجمان مری پولیس*





*پریس ریلیز ڈسٹرکٹ پولیس مری*ڈی پی او مری رضا تنویر سپرا کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری۔مری پولیس ...
02/06/2026

*پریس ریلیز ڈسٹرکٹ پولیس مری*
ڈی پی او مری رضا تنویر سپرا کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری۔
مری پولیس نے سرحد ویو ہوٹل نزد لاری اڈہ پر کارروائی کرتے ہوئے جسم فروشی میں ملوث 10 مرد و خواتین کو گرفتار کر لیا۔
ایس ڈی پی او مری محمد عرفان بٹ کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ مری محمد اویس اکرم اور ان کی ٹیم بلال ذاکر ٹی ایس آئی نے ریڈ کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا۔
ملزمان کے خلاف تھانہ مری میں مقدمہ نمبر 301/26 بجرم 371A , 371B اور کرایہ داری ایکٹ کی خلافورزی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

معاشرتی برائیوں، جسم فروشی اور دیگر جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ مری پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ اور پرامن معاشرے کے قیام کے لیے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لا رہی ہے ڈی پی او مری رضا تنویر سپرا
*ترجمان مری پولیس*





02/06/2026

عید الاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران سیاحوں اور شہریوں کو بہترین سکیورٹی، ٹریفک اور انتظامی سہولیات کی فراہمی پر ڈسٹرکٹ پولیس افسر مری رضا تنویر سپرا نے ڈسٹرکٹ پولیس، ٹریفک پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کی کارکردگی کو سراہا۔
ڈی پی او مری رضا تنویر سپرا نے مری پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، مؤثر حکمتِ عملی اور جوانوں کی شب و روز محنت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ عوامی خدمت، امن و امان کے قیام اور سیاحوں کی سہولت کے لیے تمام افسران و جوانوں نے انتہائی ذمہ داری اور لگن کا مظاہرہ کیا۔
اس موقع پر ڈی پی او مری رضا تنویر سپرا نے تمام افسران و جوانوں کی انتھک محنت، فرض شناسی اور عوامی خدمت کے جذبے کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش دی اور آئندہ بھی اسی جذبے کے ساتھ اپنے فرائض منصبی سرانجام دینے کی ہدایت کی
*ترجمان مری پولیس*





01/06/2026

مری پولیس کا سیاحوں کے تحفظ اور رہنمائی کا سلسلہ جاری
بہترین ٹریفک اور سکیورٹی انتظامات پر سیاحوں کا مری پولیس کو خراجِ تحسین۔
مختلف شہروں سے آئے سیاحوں نے مری پولیس کی بروقت رہنمائی، مؤثر ٹریفک مینجمنٹ اور بہترین سکیورٹی انتظامات پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا۔ مری پولیس سیاحوں کی خدمت اور تحفظ کے لیے ہمہ وقت متحرک ہے۔
*ترجمان مری پولیس*





Address

Murree

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when District Police Murree posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share