اتحاد برائے بنیادی حقوق

اتحاد برائے بنیادی حقوق اتحاد برائے بنیادی حقوق
کوہٹی،کاکڑائی،باڈہار

03/02/2026

مری شرقی: پٹرول چوری کے دوران مزاحمت پر فائرنگ، باپ بیٹا شدید زخمی
کاکڑائی ڈھوک جسوال میں دلخراش واقعہ، علاقے میں خوف و ہراس
نمائندہ خصوصی — کے کے بی، یونین کونسل گہل
مری شرقی کے گاؤں کاکڑائی ڈھوک جسوال میں گزشتہ شب پٹرول چوری کے دوران مزاحمت پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے باپ بیٹا شدید زخمی ہو گئے۔ واقعے کے بعد پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد رات کی تاریکی میں قدیر صاحب کے گھر کے باہر کھڑی گاڑی سے پٹرول چوری کر رہے تھے کہ اسی دوران گھر والے بیدار ہو گئے۔ مزاحمت پر ملزمان نے بلاامتیاز فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں گھر کے سربراہ قدیر صاحب اور ان کے نوجوان بیٹے آکاش گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گئے۔ دونوں زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
اہلِ علاقہ کے مطابق یہ واقعہ محض چوری کی واردات نہیں بلکہ بڑھتی ہوئی جرائم پیشہ سرگرمیوں کا تسلسل ہے، جس نے شہریوں کے احساسِ تحفظ کو بری طرح مجروح کر دیا ہے۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ معمولی مزاحمت پر اسلحے کا استعمال اس امر کی نشاندہی کرتا ہے کہ مجرموں کے دلوں سے قانون کا خوف ختم ہو چکا ہے۔
واقعے کے بعد علاقہ مکینوں نے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے اور اس سنگین واقعے کی تفتیش کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (CCD) کے سپرد کی جائے۔ شہریوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ علاقے میں پولیس گشت بڑھایا جائے اور رات کے اوقات میں مؤثر نگرانی کو یقینی بنایا جائے۔
دریں اثنا، بڑھتی ہوئی چوری چکاری کی وارداتوں کے پیش نظر اہلِ علاقہ نے تجاویز دی ہیں کہ گاؤں کی سطح پر رات کے وقت نگرانی کا باقاعدہ نظام قائم کیا جائے، محلہ کمیٹیوں کو فعال بنایا جائے اور پولیس و عوام کے درمیان رابطے کو مزید مؤثر بنایا جائے۔
آخر میں اہلِ علاقہ نے زخمیوں قدیر صاحب اور ان کے بیٹے آکاش کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہوئے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے۔

الَّذِينَ إِذَا أَصَابَتْهُمْ مُصِيبَةٌ قَالُوا إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَہمارے بڑے بھائی  ہمدرد ملنسار...
14/11/2024

الَّذِينَ إِذَا أَصَابَتْهُمْ مُصِيبَةٌ قَالُوا إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
ہمارے بڑے بھائی ہمدرد ملنسار اور شفیق شخصیت سجاد احمد عباسی ( بھٹو بھائی) قضائے الٰہی سے وفات پا گئے ہیں۔
نماز جنازہ صبح 10 بجے جیلانی گراؤنڈ بھارہ کہو اور انشاء اللہ العزیز سہ پہر 3 بجے گاؤں کاکڑائی ڈھوک لاسرائی میں ادا کی جائے گی۔
اللہ رب العزت سجاد بھائی کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ہمیں یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
آمین یا رب العالمین 🤲

تحصیل مری کی پسماندہ ترین یونین کونسل گہل کی لوئر بلٹ کوہٹی کاکڑائی باڈہار (KKB) کی مرکزی رابطہ سڑک جو تقریباََ 18 کلومی...
02/06/2024

تحصیل مری کی پسماندہ ترین یونین کونسل گہل کی لوئر بلٹ کوہٹی کاکڑائی باڈہار (KKB) کی مرکزی رابطہ سڑک جو تقریباََ 18 کلومیٹر طویل ہے آج سے تقریباً 52 سال قبل علاقے کے بزرگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت گیتی بیلچوں کی مدد سے اپنی مدد اپ بنائی مختلف ادوار میں اہل علاقہ نے حکام بالا اور سیاسی قائدین سے سڑک کو پختہ کرنے کے لئے ہر ممکن طریقہ اپنایا جس میں تاریخی عوامی احتجاج بھی شامل ہیں پر بدقسمتی سے 52 سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود ابھی تک صرف 10 کلو میٹر روڈ پختہ ہوئی ہے اور وہ بھی 2018 سے 2022 کے درمیان ایم این اےصداقت علی عباسی صاحب کی خصوصی کاوشوں سے ممکن ہوئی لیکن آج بھی کوہٹی کاکڑائی اور باڈہار کی بڑی آبادی سڑک کی بنیادی سہولت سے محروم ہے جس کی وجہ سے دوسری انسانی ضروریات کی بنیادی سہولیات عوام تک نہیں پہنچ سکتی جس کی وجہ سے آبادی کا ایک بڑا حصہ شہری علاقوں میں ہجرت نقل مکانی کرنے پر مجبور ہے کیونکہ سڑک نا ہونے کی وجہ سے تعلیم اور صحت کی سہولیات بھی میسر نہیں اور ضروری خوردونوش کی اشیاء بھی دوگنا قیمت پر خریدنے پر مجبور ہیں۔
یونین کونسل گہل کے پسماندہ ترین علاقے کے کے بی کوہٹی کاکڑائی باڈہار میں علاج معالجہ کے لئے ڈسپنسری کی بھی اشد ضرورت ہے موسمی بخار کے علاج کے لئے بھی نیو مری گلہڑہ گلی جانا پڑتا ہے جس کے سفر کا اضافی بوجھ غریب عوام پر پڑتا ہے
اہل علاقہ کوہٹی کاکڑائی باڈہار( KKB ) حکام بالا اور حکومت پنجاب سے گذارش کرتے ہیں کے گہل کوہٹی روڈ فیز تھری کا کام فی الفور شروع کیا جائے اور گہل کوہٹی روڈ کو براستہ سیری پل کشمیر کے ساتھ منسلک کیا جائے جس سے جہاں کشمیر اور پنجاب کے درمیان رابطہ سڑک کا اضافہ ہو گا اس کے ساتھ مقامی آبادی کو روزگار کے ساتھ ترقی کے مواقع بھی پیدا ہو گے۔
اور فی الفور ڈسپنسری جس کا آغاز پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں ہوا تھا اسے بحال کیا جائے اور رابطہ سڑکیں جو بارشوں کے باعث بند ہیں بالخصوص چورہ بازار تا سانجھا کس اور گہل کوہٹی روڈ ٹو کاکڑائی ہائی اسکول پر آمدورفت بحال کرنے کے لئے جلد از جلد فنڈ اور مشینری مہیا کی جائے۔
اگر اب بھی کوہٹی کاکڑائی باڈہار کی عوام کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھا گیا تو عوام احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے اس لئے ایم این اے اسامہ اشفاق سرور ایم پی اے بلال یامین ستی اور اعلیٰ سرکاری عہدیداروں سے گذارش ہے اپنا کردار ادا کریں اور گہل کوہٹی روڈ فیز تھری کے ساتھ ساتھ دیگر عوامی مسائل کے حل کے لئے اقدامات کریں۔

تحریر
*محمد فرحان عباسی*

19/04/2020

علاقائی ترقیاتی گروپ(KKB) کی جانب سے
مرکزی قبرستان کاکڑائی موڑہ نی گلی کی توسیع کا کام جاری اہل علاقہ امجد علی عباسی اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

یونین کونسل گہلموضع کاکڑائی کی معتبر مذہبی شخصیت جناب ظہراب عباسی قضائے الٰہی سے وفات پا گئے ہیں۔اللہ پاک مرحوم کو جنت ا...
03/11/2019

یونین کونسل گہل
موضع کاکڑائی کی معتبر مذہبی شخصیت
جناب ظہراب عباسی قضائے الٰہی سے وفات پا گئے ہیں۔
اللہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے
اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
آمین یارب العالمین

علاقائی ترقیاتی گروپ (KKB)کی جانب سے جامع مسجد و مدرسہ غوثیہ چھپڑیمیں  پہلے بورنگ کے منصوبے کا افتتاح اہل علاقہ کی موجود...
23/10/2019

علاقائی ترقیاتی گروپ (KKB)
کی جانب سے جامع مسجد و مدرسہ غوثیہ چھپڑی
میں پہلے بورنگ کے منصوبے کا
افتتاح اہل علاقہ کی موجودگی میں کر دیا گیا ہے۔
تمام گروپ ممبران کی جانب سے امجد علی عباسی اور
انکی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے۔
اللہ پاک اجر عظیم عطا فرمائے۔
آمین یارب العالمین۔

علاقائی ترقیاتی گروپ KkB کا دوسرا مشاورتی اجلاس قائم مقام صدر جناب امجد علی عباسی صاحب کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں چھپ...
20/10/2019

علاقائی ترقیاتی گروپ KkB کا دوسرا مشاورتی اجلاس قائم مقام صدر جناب امجد علی عباسی صاحب کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں چھپڑی مدرسہ بورنگ کے کام کے آغاز اور اس کے بعد کاکڑائی کی بورنگ کی منظوری دی گئی۔
باڈہار قبرستان کی حد بندی اور موڑہ نی گلی قبرستان کی توسیع کا کام لیبر کی دستیابی پر فی الفور شروع کیا جائے گا۔
اجلاس میں ماہانہ فنڈنگ کے حوالے سے عہدیداران اور گروپ ممبران سے تعاون کی بھی اپیل کی گئی تاکہ مزید منصوبہ شروع کئے جا سکیں۔

اسلام وعلیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔  علاقائی ترقیاتی گروپ KKB کا دوسرا مشاورتی اجلاس 18 اکتوبر بروز جمعہ 3 بجے کاکڑائی(گنڈ...
04/10/2019

اسلام وعلیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔
علاقائی ترقیاتی گروپ KKB
کا دوسرا مشاورتی اجلاس 18 اکتوبر بروز جمعہ 3 بجے کاکڑائی(گنڈی)
عقائد عباسی صاحب کے گھر میں ھو گا۔
اجلاس میں اعلان کردہ منصوبوں کے متعلق ہونے والی فنڈنگ اور ماہانہ فنڈنگ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔اور کمیٹی ممبران اور عہدیداران کی موجودگی میں منصوبہ کے آغاز اور دیگر انتظامی معاملات پر مشاورت کی جائے گی۔
تمام گروپ ممبران کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔
اجلاس کی صدارت ضمیر احمد عباسی اور میزبانی سئنیر نائب صدر و فنانس سیکرٹری امجد علی عباسی اور کوارڈینیٹر افغانستان عبدالمجید عباسی کرے گے۔
امجد علی عباسی۔ 03035595103

علاقائی ترقیاتی گروپ KKBکے عہدیداران کا پہلا مشاورتی اجلاس آج شام شمس آباد راولپنڈی میں منعقد ہوا جس میں عہدیداران اور گ...
17/09/2019

علاقائی ترقیاتی گروپ KKBکے عہدیداران کا پہلا مشاورتی اجلاس آج شام شمس آباد راولپنڈی میں منعقد ہوا جس میں عہدیداران اور گروپ ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
اجلاس میں متفقہ طور پر مندرجہ ذیل منصوبہ جات کی منظوری دی۔
پانی کے مسائل حوالے سے متفقہ منصوبہ جات
1۔بورنگ جامعہ غوثیہ چھپڑی تخمینہ 1,50,000
2۔ بورنگ جامع مسجد کاکڑائی تخمینہ 1,50,000
فنڈنگ اور کام کی ذمّہ داری مجید صاحب نے لی ہے
اللہ پاک اجر عظیم عطا فرمائے۔
3۔ بورنگ مرکزی مسجد چورہ بازار تخمینہ 1,50,000
4- کاکڑائی ناڑہ سے کوہٹی کو پانی کا کنکشن تخمینہ 5,000
5۔کوہٹی جامع مسجد بورنگ تخمینہ 1,50,000
6۔ سانجھا کس سے پانی کی فراہمی مدی کھیتر تخمینہ 18,000 ( *فنڈنگ ہو گئی ہے۔* )
7۔بورنگ مدرسہ باڈہار تخمینہ 1,50,000
قبرستان کے حوالے سے منصوبہ جات
1۔ کوہٹی قبرستان کا مسئلہ مقامی طور فنڈنگ کر لی گئی ہے۔
2۔باڈہار کے لئے روڈ کے نزدیک قبرستان کی جگہ کا تعین
3۔موڑہ نی گلی قبرستان کی توسیع
4۔ کاکڑائی جامع مسجد کے قریب مشترکہ قبرستان یا توسیع
5۔تمام قبرستانوں میں بلاک اور تختوں کی موجودگی۔
مدرسہ و مسجد چھپڑی کی بورنگ اور باڈہار قبرستان
کی چار دیواری کے لئے جلد کام کے آغاز پر بھی
متفقہ طور پر اتفاق رائے پایا گیا۔

علاقائی ترقیاتی گروپ( KKB ) کا پہلا مشاورتی اجلاس 17 ستمبر بروز منگل ضمیر احمد عباسی صاحب کی زیر صدارت شام چھ بجے (PM 6:...
14/09/2019

علاقائی ترقیاتی گروپ( KKB ) کا پہلا مشاورتی اجلاس
17 ستمبر بروز منگل ضمیر احمد عباسی صاحب
کی زیر صدارت شام چھ بجے (PM 6:30)
ڈھوک کالا خان میں منعقد ہو گا۔
مزید تفصیلات کے لئے جنرل سیکرٹری ظفر عباسی
سے 03335607976 پر رابطہ کیا جائے۔
تمام عہدیداران اور گروپ ممبران کو شرکت کی
دعوت دی جاتی ہے۔

علاقائی ترقیاتی گروپ KKBکوہٹی کاکڑائی باڈہار
14/09/2019

علاقائی ترقیاتی گروپ KKB
کوہٹی کاکڑائی باڈہار

Address

GHEL
Murree

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when اتحاد برائے بنیادی حقوق posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to اتحاد برائے بنیادی حقوق:

Share