Saraikistan Democratic Party

Saraikistan Democratic Party Sarakistan As we know Saraiki belt is neglected in every walk of life. Punjab occupied saraiki region (proposed Saraikistan).

Saraikisan Democratic Party was formed on 16 July 2013.Rana Faraz Noon as convenor of Saraikistan Democratic Party assumed his responsibility to promote Saraiki Cause and rights of Saraiki nation. Before this Rana Faraz Noon with his friends was struggling on plateform, namely Sarakistan youth Parliament. After few years, Members of Saraikistan Youth Parliament decided to form a political part

y. Therefore, Sarakistan Democratic Party was founded by Chairman Rana Faraz Noon and well known political figure saraiki activists join Saraikistan Democratic Party. In this connection a big convention was arranged at multan press club and laid foundation of SDP .Now Struggle is going on.

16/07/2026
سرائیکی صوبے تے وسیب دے حقوق دا مقدمہ لڑݨ تے ادی شازیہ عابد ایم پی اے کوں خراج تحسین پیش کریندوں۔ Bilawal Bhutto Zardari...
20/06/2026

سرائیکی صوبے تے وسیب دے حقوق دا مقدمہ لڑݨ تے ادی شازیہ عابد ایم پی اے کوں خراج تحسین پیش کریندوں۔
Bilawal Bhutto Zardari

16/06/2026

اندازہ کریں
پنجاب کا ترقیاتی بجٹ ،، تخت لہور + سینٹرل پنجاب بمقابلہ سرائیکی وسیب

لاہور میں مریم نواز اسپورٹس سٹی کے قیام کیلئے 50 ارب روپے کی لاگت کا تخمینہ،دستاویز
لاہورمیں فلم سٹی پروگرام متعارف کروانے کیلئے 55 ارب روپے کی لاگت کا تخمینہ، دستاویز
لاہور میں نواز شریف کینسرانسٹی ٹیوٹ کیلئے26 ارب 22 کروڑ 10لاکھ روپے مختص، بجٹ دستاویز
لاہورڈیویلپمنٹ پروگرام کیلئے10ارب 60کروڑروپےرکھنے کی تجویز، بجٹ دستاویز
لاہورمیں اربن مریم نواز ہیلتھ کلینکس کیلئے 5 ارب 78 کروڑ 40لاکھ روپےرکھےگئے،بجٹ دستاویز
جی سی یونیورسٹی لاہورکی بحالی اورتزئین وآرائش کیلئے 4ارب روپےمختص، بجٹ دستاویز
فیصل آباد اور گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ سسٹم کیلئے 26 ارب 60 کروڑ روپے مختص، دستاویز
راولپنڈی میں چلڈرن اسپتال کےقیام کیلئے 4ارب 9 کروڑ روپے مختص، بجٹ دستاویز
گجرانوالہ میں ’’مریم نوازانسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی‘‘کیلئے6 ارب روپےرکھےگئے،بجٹ دستاویز
سینٹرل پنجاب نان فارمل ایجوکیشن پروجیکٹ کیلئے بجٹ میں 2ارب 36کروڑروپےرکھے گئے،بجٹ دستاویز
مری میں خصوصی بچوں کےمڈل اسکول کی عمارت کیلئے 28کروڑ 50لاکھ روپےرکھےگئے، بجٹ دستاویز
سیالکوٹ ویمن یونیورسٹی کی عمارت کی تعمیر کیلئے 1ارب 39کروڑروپےسےزائدرقم رکھنےکا امکان
یونیورسٹی آف حافظ آباد کے قیام کیلئے ترقیاتی بجٹ میں 26کروڑ72لاکھ روپےرکھےگئے،بجٹ دستاویز
یونیورسٹی آف گجرانوالہ کےقیام کیلئے نئےمالی سال کےبجٹ میں50کروڑروپےمختص، بجٹ دستاویز

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جنوبی پنجاب میں نان فارمل ایجوکیشن منصوبے کیلئے 2ارب 40کروڑروپےملنےکاامکان، بجٹ دستاویز
جنوبی پنجاب اور کچے کے علاقوں کیلئے2ارب 50کروڑروپےمختص کرنے کی تجویز، دستاویز
بہاولپورمیں بچوں کےجدیداسپتال کیلئے 1ارب روپےسےزائدرقم رکھنےکا امکان، بجٹ دستاویز
میانوالی میں ’’مریم نواز شریف میڈیکل کالج‘‘کے لیےایک ارب روپے فراہم، بجٹ دستاویز
ڈیرہ غازی خان ویمن یونیورسٹی کے قیام پر 55 کروڑ روپے کی لاگت کا تخمینہ، دستاویز
ڈیرہ غازی خان میں ’’کلثوم نواز کینسر اسپتال‘‘کےلیے50کروڑ روپےمختص، بجٹ دستاویز.

تنخواہوں اور پنشنز کو تو خزانے پر بوجھ قرار دیا جاتا ہے، لیکن اربوں روپے سالانہ آئی پی پیز کو دی جانے والی ادائیگیوں پر ...
16/06/2026

تنخواہوں اور پنشنز کو تو خزانے پر بوجھ قرار دیا جاتا ہے، لیکن اربوں روپے سالانہ آئی پی پیز کو دی جانے والی ادائیگیوں پر خاموشی کیوں ہے؟ اصل سوال یہ ہے کہ یہ معاہدے کن کے دور میں ہوئے اور کون ان سے آج بھی فائدہ اٹھا رہا ہے۔ جب تک شفافیت نہیں آئے گی اور ذمہ داروں کا احتساب نہیں ہوگا، تب تک عوام ہی مہنگی بجلی اور معاشی دباؤ کا بوجھ اٹھاتے رہیں گے۔ ملک کی ترقی عوامی قربانی سے نہیں بلکہ انصاف اور شفاف نظام سے ممکن ہے۔

Maryam Nawaz Sharif Zahoor Dhareja Rana Faraz Noon South Today

#بجٹ2026

اDG Khan ایلیٹ فورس کے دو شیر جوان  غلام عباس اور مدثر عباس وطن پر قربان ہو گئے... 😢 اللہ پاک شہدا کے درجات بلند فرمائے ...
14/06/2026

اDG Khan ایلیٹ فورس کے دو شیر جوان غلام عباس اور مدثر عباس وطن پر قربان ہو گئے... 😢
اللہ پاک شہدا کے درجات بلند فرمائے آمین
ایلیٹ کمانڈوز .

سرائیکی وسیب کے جنوبی اضلاع میں ترقیاتی وسائل اور بجٹ کی تقسیم ایک اہم اور مسلسل نظر انداز کیا جانے والا مسئلہ ہے۔ ہر سا...
12/06/2026

سرائیکی وسیب کے جنوبی اضلاع میں ترقیاتی وسائل اور بجٹ کی تقسیم ایک اہم اور مسلسل نظر انداز کیا جانے والا مسئلہ ہے۔ ہر سال سرکاری سطح پر یہ دعویٰ کیا جاتا ہے کہ ترقیاتی بجٹ کا تقریباً 35 فیصد حصہ ان علاقوں پر خرچ کیا جائے گا، تاہم عملی صورتحال اس کے برعکس ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ ان علاقوں کو سالانہ بنیادوں پر صرف 7 سے 8 فیصد کے قریب بجٹ ملتا ہے، جبکہ باقی بڑا حصہ لاہور اور دیگر بڑے شہروں میں صرف کیا جاتا ہے۔ اس غیر منصفانہ تقسیم کے نتیجے میں سرائیکی وسیب میں بنیادی مسائل بڑھتے جا رہے ہیں۔ ان علاقوں میں آج بھی پینے کے صاف پانی کی شدید کمی ہے، تعلیمی ادارے ناکافی ہیں، صحت کا نظام بوسیدہ ہے اور روزگار کے مواقع نہیں کے برابر ہیں۔ ان حالات نے عوام کو غربت کی لکیر سے نیچے دھکیل دیا ہے، نوجوان بے روزگار ہیں، کسان اور مزدور مشکلات کا شکار ہیں اور مجموعی طور پر پورا خطہ ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ گیا ہے۔ اگر واقعی ترقیاتی بجٹ کا 35 فیصد حصہ ایمانداری اور شفافیت کے ساتھ ان علاقوں پر صرف کیا جائے تو نہ صرف بنیادی مسائل حل ہو سکتے ہیں بلکہ معاشی خوشحالی اور استحکام بھی ممکن ہے۔ یہ صرف مطالبہ نہیں بلکہ ایک جائز حق ہے کہ وسائل کی منصفانہ تقسیم یقینی بنائی جائے تاکہ ہر خطہ برابر ترقی کر سکے۔
Sadia Kamal Maryam Nawaz Sharif Zahoor Dhareja Rana Faraz Noon Sadia Shakeel South Today

اورنگزیب بلوچ ولد پیر بخش  ٹوبھہ کوپری دے نال مال دی ڳول اچ تریہہ کنوں فوت تھی ڳئے. Maryam Nawaz Sharif Zahoor Dhareja S...
11/06/2026

اورنگزیب بلوچ ولد پیر بخش

ٹوبھہ کوپری دے نال مال دی ڳول اچ تریہہ کنوں فوت تھی ڳئے.
Maryam Nawaz Sharif Zahoor Dhareja Sadia Kamal Rana Faraz Noon South Today Bahawalpur Police Jhoke Dera Ismail Khan Saraiki Kisaan

اللہ پاک تمام متوفیوں کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ لواحقین کے ساتھ غم میں برابر کے شریک ہیں۔
10/06/2026

اللہ پاک تمام متوفیوں کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ لواحقین کے ساتھ غم میں برابر کے شریک ہیں۔

رول نمبر سلپ لینے نکلی تھی — تین دن بعد لاش واپس آئی! جھنگ میں چار درندوں نے 17 سالہ طالبہ کو موت کے گھاٹ اتار دیا!جھنگ ...
09/06/2026

رول نمبر سلپ لینے نکلی تھی — تین دن بعد لاش واپس آئی! جھنگ میں چار درندوں نے 17 سالہ طالبہ کو موت کے گھاٹ اتار دیا!

جھنگ میں ایک 17 سالہ فرسٹ ایئر کی طالبہ صرف اپنی رول نمبر سلپ لینے گھر سے نکلی تھی — ایک معصوم کام، ایک چھوٹا سا قدم — اور یہی آخری قدم ثابت ہوا۔ راستے میں چار درندوں نے اسے اغوا کر لیا اور تین دن تک مسلسل اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔ جب اس کی حالت انتہائی خراب ہو گئی تو انہوں نے اسے نجی ہسپتال میں پھینک دیا، جہاں سے DHQ ہسپتال جھنگ ریفر کیا گیا — لیکن وہ بچ نہ سکی اور گزشتہ رات اس دنیا سے چلی گئی۔

وہ پڑھنا چاہتی تھی — امتحان دینا چاہتی تھی — اپنی زندگی بنانا چاہتی تھی۔ اور ان درندوں نے تین دن میں اس کی پوری زندگی چھین لی۔

یہ چار ملزمان ابھی تک کہاں ہیں؟ کیا گرفتار ہوئے؟ کیا پولیس نے کوئی کارروائی کی؟ یا یہ کیس بھی فائلوں میں دب جائے گا؟

پولیس ڈیپارٹمنٹ، قانونی اداروں، وزیراعلیٰ مریم نواز، وزیراعظم شہباز شریف اور گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے مطالبہ ہے کہ ان چاروں درندوں کو فوری گرفتار کیا جائے اور سرعام ایسی عبرتناک سزا دی جائے کہ آئندہ کوئی اور درندہ کسی کی بیٹی کی طرف آنکھ اٹھانے کی جرأت نہ کر سکے۔

والدین سے گزارش — خدارا اپنی بیٹیوں کو اکیلا نہ نکلنے دیں، ان کے ساتھ جائیں یا کسی قابل اعتماد شخص کو ساتھ بھیجیں۔ بیٹیوں کو سیلف ڈیفنس ضرور سکھائیں۔ یہ معاشرہ اب محفوظ نہیں رہا — لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم ہتھیار ڈال دیں، بلکہ ہم اور زیادہ چوکس ہو جائیں۔

یہ کیسا معاشرہ ہے جہاں ایک بچی رول نمبر سلپ لینے بھی محفوظ نہیں؟ یہ سوال ہم سب سے ہے — حکومت سے بھی، پولیس سے بھی اور ہم سب سے بھی جو خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔

اللہ تعالیٰ اس معصوم طالبہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام دے، اس کے گھر والوں کو صبر جمیل عطا فرمائے اور ان چاروں درندوں کو دنیا اور آخرت دونوں میں عبرتناک سزا دے — آمین!

Address

01
Multan
60000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Saraikistan Democratic Party posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share