Vanity Gaming

Vanity Gaming Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Vanity Gaming, Peshawar.

03/03/2026
03/03/2026
03/03/2026

ایرانی بیلسٹک میزاٸلوں نے کل جس امریکی بحری بیڑے ابراہام لنکن کو نشانہ بنایا اس کی تصدیق امریکی سینٹرل کمانڈ نے آج باضابطہ طور پہ کر دی ھے اور ابتداٸی پانچ فوجی ہلاکتوں کے علاوہ باقی تفصیل بیان کرنے سے گریز برتا ھے۔ ظاہر ھے کہ نقصان کی شدت اتنی زیادہ ھے کہ امریکی امیج بلڈنگ کو متاثر کرنا نہیں چاہتے۔ طیارہ بردار بحری بیڑے پر چار سے پانچ ہزار اہلکار ہوتے ہیں اور بھاری عسکری مشینری اور جنگی تنصیبات بھی ہوتی ہیں اور بیلسٹک میزاٸل کسی بھی نزاکت اور حساسیت کی پرواہ نہیں کرتا۔ انسانی جان کو وہ پہلی ترجیح پہ رکھتا ھے۔
حملے سے مضروب ہونے کے بعد ابراہام لنکن صاحب کہیں روپوش ہو چکے ہیں اور محتاط اندازے کے مطابق بحالی کے امکانات صفر ہی سمجھے جانے چاہییں۔ اس جنگ میں دونوں جارح قوتیں اپنے جانی نقصان کو امریکی و اذراٸلی عوام سے کافی عرصہ تک چھپانا چاہیں گی ورنہ خدشہ ھے کہ عوامی ردعمل کی لہر رہی سہی کسر بھی نکال دے گی۔ خلیجی ممالک میں موجود ستاٸیس اڈوں پر جس دل جمعی اور لگن سے ایران نے تابڑ توڑ یلغار فرماٸی ھے اس نقصان کا تخمینہ بھی لگانا باقی ھے جو ہنوز کیموفلیج کیا جا رہا ھے۔
ایرانی پاسداران کا کہنا ھے کہ ابھی پرانا سٹاک بھی ختم نہیں ہوا۔ نۓ کی باری بعد میں آۓ گی۔ سپر سونک میزیلوں میں سے ابھی صرف دس عدد داغے گۓ ہیں جو لانچر سے نکلنے کے بعد اپنی بھی نہیں سنتے۔ جتنی دیر میں اذراٸلی اور امریکی ریڈار ان کو دیکھتے ہیں تب تک وہ وج چکے ہوتے ہیں۔
ایک سپر سونک نے تل ابیب میں نیاتن یہو کے دفتر سے جا کر جپھی ڈالی جب وہ اہم دفاعی میٹنگ میں ابھی کرسی پہ بیٹھنے ہی والا تھا۔ ایرانی دعویٰ ھے کہ مر گیا مردود۔ لیکن ابھی تل ابیب پر سکتہ طاری ھے۔ بعض ذراٸع جرمنی میں روپوشی کا بتا رہے ہیں۔ اگرچہ یہ بھی مصدقہ نہیں ھے۔ خاموشی کا مطلب ھے کچھ نہ کچھ بڑا ہو چکا ھے جسے ابھی تک چھوٹا نہیں کیا جا سکا۔
اذراٸلی آٸرن ڈوم گزشتہ دو دن سے کومے میں ھے۔ شنید ھے کہ شارٹ سرکٹ کے بعد نٸ واٸرنگ کھڈے لاٸن لگ چکی ھے۔ آخری بار انٹرسیپیٹر راکٹ چھوڑے گۓ تو وہ مڑ کر قریبی آبادی پر گرے۔ مطلب پورس کے ہاتھی اپنے ہی لشکر کو روند گۓ۔ بڑی سمسیا بنی ہوٸی ھے۔ سیناگاگز میں کل سے پرارتھناٸیں جاری ہیں۔ دیوار گریہ پر کسی گھس بٹھیے نے گریس کا لیپ کر دیا ھے۔

Address

Peshawar

Telephone

+92915201197

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Vanity Gaming posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Vanity Gaming:

Share