25/04/2026
پشاور میں نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ پختونخوا کا صوبائی تنظیمی اجلاس چیئرمین محسن داوڑ کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں صوبائی تنظیم نو کے سلسلے میں نئی کابینہ تشکیل دی گئی۔
میں اس موقع پر پارٹی قیادت اور تمام کارکنان کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کرتے ہوئے مجھے جنرل سیکریٹری کی ذمہ داری سونپی۔ یہ اعتماد میرے لیے اعزاز بھی ہے اور ایک بڑی ذمہ داری بھی، جسے میں پوری دیانت اور محنت کے ساتھ نبھانے کی کوشش کروں گا۔
نومنتخب صوبائی کابینہ کے تمام معزز اراکین بشریٰ گوہر، گلبدین محسود، پیر حضرت کمال خٹک، داؤد آفریدی، ندیم باچا، وریشہ بشیر، اصغر وزیر اور سیف الدین خان — کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
ہم سب مل کر پارٹی کے بیانیے کو مضبوط کریں گے، عوام کی آواز بنیں گے اور اپنے صوبے کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور جدوجہد جاری رکھیں گے۔