The Multan Chamber Of Small Traders & Small Industry

The Multan Chamber Of Small Traders & Small Industry MCSTSI is one of the Pioneer Chamber of South Punjab to represent Small Traders and Small Industry.

✨ عید مبارک ✨ملتان چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کی جانب سے تمام معزز ممبران، تاجر برادری اور اہلِ وطن کو دل ...
21/03/2026

✨ عید مبارک ✨

ملتان چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کی جانب سے تمام معزز ممبران، تاجر برادری اور اہلِ وطن کو دل کی گہرائیوں سے عید کی خوشیاں مبارک ہوں۔

اللہ تعالیٰ اس بابرکت موقع پر آپ کے کاروبار میں برکت، زندگی میں خوشحالی اور گھروں میں سکون و مسرت عطا فرمائے۔ آئیے ہم سب مل کر اتحاد، محنت اور خلوص کے ساتھ اپنے شہر اور ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔

آپ سب کو عید کی ڈھیروں خوشیاں مبارک ہوں! 🌸🤝

ملتان چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کے زیرِ اہتمام اسٹیٹ بنک آف پاکستان ملتان کے اشتراک سے“میرا گھر میرا آشیانہ...
02/02/2026

ملتان چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کے زیرِ اہتمام اسٹیٹ بنک آف پاکستان ملتان کے اشتراک سے“میرا گھر میرا آشیانہ اسکیم”کے حوالے سے ایک آگہی سیشن اسٹیٹ بنک آڈیٹوریم، کلمہ چوک ملتان میں منعقد کیا گیا۔ سیشن کا مقصد تاجر برادری اور شہریوں کو ہاؤسنگ فنانس سے متعلق سہولیات اور حکومتی اسکیم کی تفصیلات سے آگاہ کرنا تھا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف منیجر اسٹیٹ بنک ملتان ظہیر صابر نے کہا کہ میرا گھر میرا آشیانہ اسکیم متوسط اور کم آمدن طبقے کے لیے گھر کے حصول کو آسان بنانے کی ایک اہم کاوش ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بنک ہاؤسنگ فنانس کے فروغ کے لیے بینکوں کے ساتھ مل کر مختلف سہولیات فراہم کر رہا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس اسکیم سے فائدہ اٹھا سکیں۔ انہوں نے شرکاء کو درخواست کے طریقہ کار، اہلیت کے معیار اور فنانسنگ کے مراحل کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر سینیئر نائب صدر ملتان چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری شیخ فہیم ستار نے اپنے تاثرات میں کہا کہ چھوٹے تاجروں اور صنعتکاروں کے لیے رہائشی سہولتوں تک رسائی انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے اسٹیٹ بنک کے تعاون سے آگہی سیشن کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے پروگرامز سے کاروباری برادری کو حکومتی اسکیموں سے فائدہ اٹھانے میں مدد ملتی ہے۔ڈائریکٹر اسٹیٹ بنک ملتان کرن امجد، کلسٹر منیجر بینک الفلاح رانا مسعود اور ریجنل سیلز منیجر میزان بینک محمد اسلم نے بھی سیشن سے خطاب کیا اور میرا گھر میرا آشیانہ اسکیم کے تحت دستیاب فنانسنگ آپشنز، مارک اپ، پراسیسنگ اور دستاویزی تقاضوں پر تفصیلی آگاہی فراہم کی۔آگہی سیشن میں ڈپٹی چیف منیجر اسٹیٹ بنک ملتان عدیل احمد خان، سیکرٹری جنرل ملتان چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری رانا محمد حماد، نبیل حنیف سمیت دیگر چیمبر ممبران اور تاجروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ملتان۔ملتان چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کے زیرِ اہتمام اسٹیٹ بنک آف پاکستان ملتان کے اشتراک سے“میرا گھر میرا آشیانہ اسکیم”آگہی سیشن سے چیف منیجر ظہیر صابر،کرن امجد،شیخ فہیم ستار، رانا مسعود، محمد اسلم خطاب کررہے ہیں عدیل احمد خان، رانا محمد حماد، نبیل حنیف اسٹیج پر موجود ہیں۔

Those who want to attend, please confirm your slot.
27/01/2026

Those who want to attend, please confirm your slot.

01/01/2026

Happy New Year 2026

23/11/2025

Thalassemia Awareness Walk












** تھلیسیمیا آگاہی واک ملتان**ملتان چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری اور ہدیہ فاؤنڈیشن کی جانب سے تھلیسیمیا سے ب...
22/11/2025

** تھلیسیمیا آگاہی واک ملتان**

ملتان چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری اور ہدیہ فاؤنڈیشن کی جانب سے تھلیسیمیا سے بچاؤ اور شعور اجاگر کرنے کے لیے بھرپور آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا
اس واک کا مقصد نوجوان نسل میں آگاہی پیدا کرنا، قبل از نکاح ٹیسٹ کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور اس موذی مرض کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششوں کا پیغام دینا تھا۔

آئیے ہم سب مل کر ایک **تھلیسیمیا فری پاکستان** کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ ❤️🇵🇰

Multan Chamber of Small Traders & Small Industry (MCSTSI) proudly announces the signing of a Memorandum of Understanding...
21/10/2025

Multan Chamber of Small Traders & Small Industry (MCSTSI) proudly announces the signing of a Memorandum of Understanding (MOU) with Punjab Small Industries Corporation.

19/10/2025
18/10/2025

الحمدللہ
ملتان چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری اور پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے درمیان باضابطہ مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط ہو گئے۔ اس اشتراک سے کاروباری حضرات، صنعت کاروں اور نوجوانوں کے لیے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

✅ پنجاب چیف منسٹر لون اسکیم کے حوالے سے اگر کسی ممبر کو کسی قسم کی رہنمائی یا مدد درکار ہو تو چیمبر ہر وقت آپ کے ساتھ ہے۔

✅ ملتان میں سمال انڈسٹریل ایریا کے قیام کے حوالے سے بھی نہایت مثبت گفتگو ہوئی ہے اور امید ہے کہ ان شاءاللہ بہت جلد اس پر عملی پیش رفت شروع ہو گی۔

ان شاءاللہ یہ اشتراک خطے کی معاشی ترقی اور نوجوانوں کے روزگار کے نئے دروازے کھولنے میں اہم کردار ادا کرے گا

Multan Chamber of Small Traders & Small Industry (MCSTSI) proudly announces the signing of a Memorandum of Understanding...
17/10/2025

Multan Chamber of Small Traders & Small Industry (MCSTSI) proudly announces the signing of a Memorandum of Understanding (MOU) with Hum Mashal-e-Rah Foundation.

Annual General Meeting (AGM-2025)
10/10/2025

Annual General Meeting (AGM-2025)

الحمدللہ، ملتان چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری (MCSTSI) کے نئے تزئین و آرائش شدہ دفتر کا باقاعدہ افتتاح کر دیا...
09/10/2025

الحمدللہ، ملتان چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری (MCSTSI) کے نئے تزئین و آرائش شدہ دفتر کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا ہے۔ 🏢✨

یہ سنگِ میل ہماری تنظیم کی ترقی، جدت اور ممبران کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے عزم کی علامت ہے۔

🙏 ہم اپنے تمام معزز ممبران، معزز مہمانانِ گرامی اور ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اس موقع کو یادگار بنایا۔

💫 آئیں، مل کر چھوٹے تاجروں اور صنعت کاروں کے بہتر مستقبل کے لیے آگے بڑھیں۔

Address

29 Decent Market, Hassan Parwana Colony
Multan
60000

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 13:00
Saturday 09:00 - 17:00

Telephone

+923009771999

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when The Multan Chamber Of Small Traders & Small Industry posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to The Multan Chamber Of Small Traders & Small Industry:

Share