Commissioner Mirpur Division Mirpur AJK

Commissioner Mirpur Division Mirpur AJK Administration and Law Enforcement

09/09/2026
میرپور (کمشنر میرپور ڈویژن) 9 ستمبر 2026ءکمشنر میرپور ڈویژن راجہ طاہر ممتاز خان نے وریام ٹریولز کی جانب سے میرپور سے راو...
09/09/2026

میرپور (کمشنر میرپور ڈویژن) 9 ستمبر 2026ء
کمشنر میرپور ڈویژن راجہ طاہر ممتاز خان نے وریام ٹریولز کی جانب سے میرپور سے راولپنڈی، ملتان، بہاولپور، سکھر، حیدرآباد اور کراچی کے لیے نئی لگژری اے سی کوچز سروس کا افتتاح کردیا۔ سروس کا افتتاح صدر ٹرانسپورٹ فیڈریشن چوہدری زاہد ایوب کی دعوت پر کیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر میرپور چوہدری ساجد اسلم اور ٹرانسپورٹ سے منسلک دیگر افراد بھی موجود تھے۔کمشنر میرپور ڈویژن راجہ طاہر ممتاز خان نے وریام ٹریولز کی جانب سے جدید اور آرام دہ سفری سہولت متعارف کرانے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ میرپور سے ملک کے مختلف بڑے شہروں کے لیے معیاری، محفوظ اور آرام دہ سفری سہولیات کی فراہمی شہریوں کے لیے اہم سہولت ہے۔ بہترین ٹرانسپورٹ کے نظام کی بدولت نہ صرف عوام کو سفری سہولت میسر آتی ہے بلکہ مختلف علاقوں کے درمیان معاشی اور سماجی روابط بھی مضبوط ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امن و امان کا قیام اور سازگار ماحول کاروباری سرگرمیوں اور معاشی ترقی کے لیے بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔ انتظامیہ عوام اور کاروباری طبقے کو پرامن اور محفوظ ماحول کی فراہمی کے لیے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کر رہی ہے۔ نجی شعبے میں سرمایہ کاری اور نئی کاروباری و سفری سہولیات کا آغاز خطے میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ اور خوشحالی کی جانب مثبت پیش رفت ہے، کمشنر میرپور ڈویژن نے کہا کہ میرپور میں کاروباری سرگرمیوں کے فروغ، عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور ترقیاتی عمل کو آگے بڑھانے کے لیے انتظامیہ تمام متعلقہ شعبوں میں معاونت جاری رکھے گی۔اس موقع پر صدر ٹرانسپورٹ فیڈریشن چوہدری زاہد ایوب نے کمشنر میرپور ڈویژن راجہ طاہر ممتاز خان کو وریام ٹریولز کی نئی سروس کے حوالے سے بریفنگ دی۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر میرپور چوہدری ساجد اسلم سمیت ٹرانسپورٹ شعبے سے وابستہ افراد اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔ یاد رہے کہ نئی سروس کے آغاز سے میرپور کے شہریوں کو راولپنڈی، ملتان، بہاولپور، سکھر، حیدرآباد اور کراچی تک جدید، محفوظ اور آرام دہ سفری سہولت میسر آئے گی۔

06/09/2026
31 Aug 2026Meeting with Deputy commissioners Mirpur , Kotli and Bhimber,  to review the progress of  programs / events  ...
31/08/2026

31 Aug 2026
Meeting with Deputy commissioners Mirpur , Kotli and Bhimber, to review the progress of programs / events regarding defense day 6 september.

28/08/2026

میرپور: کمشنر میرپور ڈویژن نے عوام کو محفوظ، معیاری اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ڈویژن بھر کے تمام سرکاری و نجی ہسپتالوں کا جامع حفاظتی (Safety) اور کلینیکل (Clinical) آڈٹ کرانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
کمشنر میرپور نے کہا ہے کہ ہسپتال عوام کی جان و صحت سے براہِ راست متعلق ادارے ہیں، اس لیے ان میں طبی خدمات کے معیار کے ساتھ ساتھ مریضوں، تیمارداروں، ڈاکٹروں، نرسنگ اسٹاف اور دیگر عملے کی حفاظت کو بھی اولین ترجیح حاصل ہونی چاہیے۔ اس مقصد کے لیے آڈٹ کا عمل محض رسمی کارروائی تک محدود نہیں رکھا جائے گا بلکہ اس کے نتیجے میں سامنے آنے والی خامیوں کو دور کرنے کے لیے عملی اقدامات بھی یقینی بنائے جائیں گے۔
کلینیکل آڈٹ کے لیے ماہر ٹیمیں تشکیل
ہدایت کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز، ڈسٹرکٹ و ڈویژنل ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس (MSs) اپنے ساتھ سینئر اور تجربہ کار ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دیں گے، جو متعلقہ ہسپتالوں کا کلینیکل آڈٹ کریں گی۔
کلینیکل آڈٹ کے دوران بالخصوص درج ذیل امور کا جائزہ لیا جائے گا:
مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا معیار؛
ایمرجنسی اور ٹراما کیئر کا نظام؛
مریضوں کی تشخیص، علاج اور ریفرل کا طریقہ کار؛
آپریشن تھیٹرز، لیبر رومز اور دیگر حساس شعبہ جات کے انتظامات؛
انفیکشن پریوینشن اور کنٹرول کے اقدامات؛
ادویات، طبی آلات اور ضروری سہولیات کی دستیابی؛
نرسنگ اور دیگر طبی عملے کی دستیابی اور ذمہ داریوں کی ادائیگی؛
ریکارڈ کیپنگ، مریضوں کی حفاظت اور کلینیکل پروٹوکولز پر عملدرآمد؛
ہسپتال میں کسی طبی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی صلاحیت۔
آڈٹ ٹیمیں اپنی سفارشات اور خامیوں کی نشاندہی پر مشتمل رپورٹ مرتب کریں گی تاکہ اصلاحی اقدامات کے لیے واضح لائحہ عمل تیار کیا جا سکے۔
حفاظتی اور ڈیزاسٹر رسپانس آڈٹ
کلینیکل آڈٹ کے ساتھ ساتھ ریسکیو 1122 اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہسپتالوں کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی استعداد کا بھی جامع جائزہ لیا جائے گا۔
اس حفاظتی آڈٹ میں یہ دیکھا جائے گا کہ ہسپتال کسی بھی ہنگامی صورتحال، بالخصوص آگ لگنے، زلزلے، شارٹ سرکٹ، عمارت کے کسی حصے کو نقصان پہنچنے، بڑے حادثے یا کسی دوسری قدرتی یا انسانی ہنگامی صورتحال کی صورت میں مریضوں اور عملے کو محفوظ طریقے سے نکالنے اور فوری امداد فراہم کرنے کے لیے کس حد تک تیار ہیں۔
اس سلسلے میں بالخصوص:
ایمرجنسی ایگزٹ اور متبادل راستوں؛
فائر سیفٹی اور فائر فائٹنگ آلات؛
ایمرجنسی لائٹنگ اور بجلی کے متبادل انتظامات؛
ایمرجنسی رسپانس پلان؛
مریضوں کے محفوظ انخلاء (Evacuation)؛
آکسیجن اور دیگر حساس طبی تنصیبات کی حفاظت؛
ریسکیو ٹیموں کے ساتھ رابطہ اور کوآرڈینیشن؛
عملے کی ہنگامی ذمہ داریوں؛
ہسپتال کی عمارت کی مجموعی حفاظتی صورتحال؛
کا جائزہ لیا جائے گا۔
عملے کی تربیت اور Mock Drills
کمشنر میرپور نے ہدایت کی ہے کہ صرف خامیوں کی نشاندہی کافی نہیں ہوگی بلکہ ہسپتالوں کے عملے کو ایمرجنسی رسپانس، فائر سیفٹی، مریضوں کے انخلاء اور دیگر ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے عملی تربیت بھی فراہم کی جائے۔
اس مقصد کے لیے ریسکیو 1122 اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے ہسپتالوں میں Mock Drills کا انعقاد کیا جائے گا۔ ان مشقوں کے ذریعے عملی طور پر جانچا جائے گا کہ کسی ہنگامی صورتحال میں ہسپتال کا عملہ کتنی تیزی اور مؤثر انداز میں ردعمل دیتا ہے، مریضوں کو محفوظ مقام پر منتقل کرتا ہے اور ریسکیو اداروں کے ساتھ کس طرح رابطہ اور تعاون کرتا ہے۔
خصوصاً ایسے مریض جو خود چلنے پھرنے سے قاصر ہوں، انتہائی نگہداشت کے مریض، بچے، بزرگ اور دیگر کمزور مریضوں کے محفوظ انخلاء کے طریقہ کار کو بھی عملی طور پر جانچا جائے گا۔
اصلاحی اقدامات اور مسلسل نگرانی
کمشنر میرپور نے واضح کیا ہے کہ اس پورے عمل کا بنیادی مقصد کسی ادارے کو تنقید کا نشانہ بنانا نہیں بلکہ ہسپتالوں میں حفاظتی انتظامات اور طبی خدمات کے معیار کو بہتر بنانا اور عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔
آڈٹ رپورٹس کی بنیاد پر جہاں خامیاں سامنے آئیں گی وہاں متعلقہ اداروں کو اصلاحی اقدامات (Corrective Measures) کے لیے ہدایات جاری کی جائیں گی اور ان پر عملدرآمد کی نگرانی بھی کی جائے گی۔
کمشنر میرپور نے کہا کہ صحت عامہ کے اداروں میں معیار اور حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ سرکاری ہسپتال ہوں یا نجی، تمام اداروں کے لیے بنیادی حفاظتی اور طبی معیارات کی پاسداری ضروری ہے۔
انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ اس عمل میں محکمہ صحت، ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122، ہسپتال انتظامیہ اور متعلقہ ماہرین کے درمیان مؤثر کوآرڈینیشن کو یقینی بنایا جائے تاکہ میرپور ڈویژن کے ہسپتالوں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے بہتر طور پر تیار کیا جا سکے۔
کمشنر میرپور نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوام کو محفوظ ماحول میں معیاری طبی سہولیات کی فراہمی، ایمرجنسی رسپانس کی استعداد میں اضافہ اور ہسپتالوں میں حفاظتی کلچر کا فروغ انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

Address

Mirpur
10250

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Commissioner Mirpur Division Mirpur AJK posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Commissioner Mirpur Division Mirpur AJK:

Shortcuts

Share