DGPR Mirpur AJ&K

DGPR Mirpur AJ&K Divisional Directorate Public Relations Mirpur Azad Jammu & Kashmir

07/09/2026

میرپور: وزیر جنگلات، وائلڈ لائف و فشریز کرنل (ر) وقار احمد نور کا نظامتِ تجدیدِ جنگلات میرپور کا پہلا دورہ

وزیر جنگلات، وائلڈ لائف و فشریز کی محکمہ جنگلات کے افسران سے ملاقات، مختلف امور پر بریفنگ

سیکرٹری جنگلات محمد فرید چوہدری اور محکمہ جنگلات کے اعلیٰ حکام کی وزیر جنگلات کو تفصیلی بریفنگ

سیکرٹری جنگلات محمد فرید چوہدری نے محکمہ جنگلات کے انتظامی امور اور کارکردگی سے وزیر جنگلات کو آگاہ کیا

ناظم اعلیٰ جنگلات پرنسپل سردار افتخار، ناظم اعلیٰ جنگلات علاقائی ملک اسد محمود اور دیگر افسران بھی موجود

وزیر جنگلات، وائلڈ لائف و فشریز کرنل (ر) وقار احمد نور نے نظامتِ تجدیدِ جنگلات کے احاطہ میں پودا لگایا

وزیر جنگلات کو محکمہ جنگلات کے انتظامی امور اور جاری ترقیاتی منصوبہ جات پر تفصیلی بریفنگ

وزیر جنگلات وائلڈ لائف و فشریز کو جنگلات کے تحفظ، شجرکاری اور قدرتی جنگلات کی بحالی کے لیے اٹھائے گے اقدامات بارے آگاہ کیا گیا

اپ سکیلنگ گرین پاکستان پروگرام کے تحت جاری سرگرمیوں اور شجرکاری منصوبہ جات پر وزیر جنگلات کو بریفنگ

جنگلات کے تحفظ، غیر قانونی کٹائی کی روک تھام اور جنگلات کو آگ سے محفوظ بنانے کے اقدامات پر بریفنگ

جنگلات ریاست کا قیمتی اثاثہ، تحفظ، فروغ اور مؤثر انتظام حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، کرنل (ر) وقار احمد نور

جنگلات ماحولیاتی توازن، حیاتیاتی تنوع اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کم کرنے میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں، وزیر جنگلات

محکمہ جنگلات کی کارکردگی میں مزید بہتری کے لیے بھرپور اقدامات کیے جائیں گے، کرنل (ر) وقار احمد نور

محکمہ جنگلات کو درپیش مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے، وزیر جنگلات آزاد کشمیر

انتظامی و فیلڈ کی سطح پر کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، وزیر جنگلات، وائلڈ لائف و فشریز

افسران و ملازمین نئے عزم، جذبہ اور نیک نیتی سے فرائض سرانجام دیں، وزیر جنگلات آزاد کشمیر

حکومت کی ترجیح عوامی خدمت کے مشن کو جاری رکھنا ہے، کرنل (ر) وقار احمد نور

میرپور (پی آئی ڈی)07 ستمبر 2026 وزیر جنگلات، وائلڈ لائف و فشریز آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کرنل (ر) وقار احمد نور نے ...
07/09/2026

میرپور (پی آئی ڈی)07 ستمبر 2026
وزیر جنگلات، وائلڈ لائف و فشریز آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کرنل (ر) وقار احمد نور نے وزارت جنگلات کا قلمدان سنبھالنے کے بعد نظامتِ تجدیدِ جنگلات میرپور کا پہلا دورہ کیا۔

وزیر جنگلات، وائلڈ لائف و فشریز کرنل (ر) وقار احمد نور نظامتِ تجدیدِ جنگلات پہنچے تو محکمہ جنگلات کے افسران نے ان کا استقبال کیا۔

دورہ کے دوران وزیر جنگلات، وائلڈ لائف و فشریز نے نظامتِ ہذا میں پودا لگا کر جنگلات کی افادیت کو اجاگر کیا۔

اس موقع پر سیکرٹری جنگلات محمد فرید چوہدری، ناظم اعلیٰ جنگلات پرنسپل سردار افتخار، ناظم اعلیٰ جنگلات علاقائی ملک اسد محمود، ناظم اعلیٰ جنگلات ترقیات راجہ زاہد حسین خان، پراجیکٹ ڈائریکٹر UGPP ڈاکٹر ذاکر حسین، چیف پلاننگ عتیق الرحمن، ناظم جنگلات میرپور جہانزیب خضر، ناظم جنگلات عمران صادق اور محکمہ جنگلات کے دیگر افسران موجود تھے۔محکمہ جنگلات کے اعلیٰ حکام کی جانب سے وزیر جنگلات، وائلڈ لائف و فشریز کو محکمہ کے انتظامی امور، جنگلات کے تحفظ و نگہداشت، شجرکاری، قدرتی جنگلات کی بحالی، جنگلات کے وسائل کے مؤثر انتظام، جاری ترقیاتی منصوبہ جات اور محکمہ کی مجموعی کارکردگی کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وزیر جنگلات، وائلڈ لائف و فشریز کو محکمہ جنگلات کے مختلف جاری منصوبہ جات، ان کے اہداف، اب تک ہونے والی پیش رفت، منصوبہ جات کی نگرانی کے پروگرامز اور مستقبل کے لائحہ عمل سے بھی آگاہ کیا گیا۔

وزیر جنگلات، وائلڈ لائف و فشریز کو اپ سکیلنگ گرین پاکستان پروگرام کے تحت جاری سرگرمیوں اور شجرکاری کے مختلف منصوبہ جات کے حوالہ سے بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ کے دوران جنگلات کے تحفظ، شجرکاری کے فروغ، پودوں کی بقاء، نرسریوں کے قیام، جنگلات کے رقبہ جات کو آگ سے تحفظ، غیر قانونی کٹائی کی روک تھام، عوامی شمولیت اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعہ جنگلات کے منصوبہ جات کی مؤثر نگرانی کے حوالہ سے محکمہ کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات بارے آگاہ کیا گیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر جنگلات، وائلڈ لائف و فشریز کرنل (ر) وقار احمد نور نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کے جنگلات ریاست کا قیمتی اثاثہ ہیں، جنگلات کا تحفظ، فروغ اور مؤثر انتظام حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی یہ حکومت خوشحالی اور مؤثر گورننس کا نظام قائم کر کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرے گی، ہم سب نے دن رات مسلسل کام کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنگلات ماحولیاتی توازن برقرار رکھنے، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے، حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور آنے والی نسلوں کے لیے محفوظ و صحت مند ماحول کی فراہمی میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں، اس لیے محکمہ جنگلات کو اپنی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں ادا کرنا ہوں گی۔

وزیر جنگلات، وائلڈ لائف و فشریز نے کہا کہ محکمہ جنگلات کی کارکردگی میں مزید بہتری لانے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جائیں گے۔

محکمہ کو درپیش مسائل کا جائزہ لے کر ان کے حل کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے، جبکہ انتظامی اور فیلڈ کی سطح پر جہاں بھی کسی قسم کی کوتاہی سامنے آئے گی، اس کا فوری تدارک کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ بہتری کے حصول کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔وزیر جنگلات، وائلڈ لائف و فشریز نے حکام کو ہدایت کی کہ وہ حکومت کی پالیسی اور ترجیحات کے مطابق جنگلات کے تحفظ و فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔

وزیرجنگلات نے افسران و ملازمین کو نئے عزم، جذبہ اور نیک نیتی سے فرائض سرانجام دینے کی تلقین کی اور کہا کہ حکومت کی ترجیح خدمت کے مشن کو جاری رکھنا ہے، حکومت کوتاہی برداشت نہیں کرے گی، عوام کی خدمت کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں گے۔

میرپور (پی آئی ڈی)07 ستمبر 2026 وزیر جنگلات، وائلڈ لائف و فشریز آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کرنل (ر) وقار احمد نور نے ...
07/09/2026

میرپور (پی آئی ڈی)07 ستمبر 2026
وزیر جنگلات، وائلڈ لائف و فشریز آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کرنل (ر) وقار احمد نور نے وزارت جنگلات کا قلمدان سنبھالنے کے بعد نظامتِ تجدیدِ جنگلات میرپور کا پہلا دورہ کیا۔ وزیر جنگلات، وائلڈ لائف و فشریز کرنل (ر) وقار احمد نور نظامتِ تجدیدِ جنگلات پہنچے تو محکمہ جنگلات کے افسران نے ان کا استقبال کیا۔ دورہ کے دوران وزیر جنگلات، وائلڈ لائف و فشریز نے نظامتِ ہذا میں پودا لگا کر جنگلات کی افادیت کو اجاگر کیا۔اس موقع پر سیکرٹری جنگلات محمد فرید چوہدری، ناظم اعلیٰ جنگلات پرنسپل سردار افتخار، ناظم اعلیٰ جنگلات علاقائی ملک اسد محمود، ناظم اعلیٰ جنگلات ترقیات راجہ زاہد حسین خان، پراجیکٹ ڈائریکٹر UGPP ڈاکٹر ذاکر حسین، چیف پلاننگ عتیق الرحمن، ناظم جنگلات میرپور جہانزیب خضر، ناظم جنگلات عمران صادق اور محکمہ جنگلات کے دیگر افسران موجود تھے۔محکمہ جنگلات کے اعلیٰ حکام کی جانب سے وزیر جنگلات، وائلڈ لائف و فشریز کو محکمہ کے انتظامی امور، جنگلات کے تحفظ و نگہداشت، شجرکاری، قدرتی جنگلات کی بحالی، جنگلات کے وسائل کے مؤثر انتظام، جاری ترقیاتی منصوبہ جات اور محکمہ کی مجموعی کارکردگی کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیر جنگلات، وائلڈ لائف و فشریز کو محکمہ جنگلات کے مختلف جاری منصوبہ جات، ان کے اہداف، اب تک ہونے والی پیش رفت، منصوبہ جات کی نگرانی کے پروگرامز اور مستقبل کے لائحہ عمل سے بھی آگاہ کیا گیا۔وزیر جنگلات، وائلڈ لائف و فشریز کو اپ سکیلنگ گرین پاکستان پروگرام کے تحت جاری سرگرمیوں اور شجرکاری کے مختلف منصوبہ جات کے حوالہ سے بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ کے دوران جنگلات کے تحفظ، شجرکاری کے فروغ، پودوں کی بقاء، نرسریوں کے قیام، جنگلات کے رقبہ جات کو آگ سے تحفظ، غیر قانونی کٹائی کی روک تھام، عوامی شمولیت اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعہ جنگلات کے منصوبہ جات کی مؤثر نگرانی کے حوالہ سے محکمہ کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات بارے آگاہ کیا گیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر جنگلات، وائلڈ لائف و فشریز کرنل (ر) وقار احمد نور نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کے جنگلات ریاست کا قیمتی اثاثہ ہیں، جنگلات کا تحفظ، فروغ اور مؤثر انتظام حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی یہ حکومت خوشحالی اور مؤثر گورننس کا نظام قائم کر کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرے گی، ہم سب نے دن رات مسلسل کام کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ جنگلات ماحولیاتی توازن برقرار رکھنے، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے، حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور آنے والی نسلوں کے لیے محفوظ و صحت مند ماحول کی فراہمی میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں، اس لیے محکمہ جنگلات کو اپنی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں ادا کرنا ہوں گی۔وزیر جنگلات، وائلڈ لائف و فشریز نے کہا کہ محکمہ جنگلات کی کارکردگی میں مزید بہتری لانے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جائیں گے۔ محکمہ کو درپیش مسائل کا جائزہ لے کر ان کے حل کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے، جبکہ انتظامی اور فیلڈ کی سطح پر جہاں بھی کسی قسم کی کوتاہی سامنے آئے گی، اس کا فوری تدارک کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بہتری کے حصول کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔وزیر جنگلات، وائلڈ لائف و فشریز نے حکام کو ہدایت کی کہ وہ حکومت کی پالیسی اور ترجیحات کے مطابق جنگلات کے تحفظ و فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔ وزیرجنگلات نے افسران و ملازمین کو نئے عزم، جذبہ اور نیک نیتی سے فرائض سرانجام دینے کی تلقین کی اور کہا کہ حکومت کی ترجیح خدمت کے مشن کو جاری رکھنا ہے، حکومت کوتاہی برداشت نہیں کرے گی، عوام کی خدمت کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں گے۔

07/09/2026

میرپور (پی آئی ڈی)07 ستمبر 2026
سپیشل کمیونیکیشنز آرگنائزیشنز ایس سی او میرپور ڈویژن کے زیراہتمام یوم دفاع پاکستان کے موقع پر ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں کمانڈنگ آفیسر ایس سی او لیفٹیننٹ کرنل اسامہ مصطفٰے نے چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل جنرل حافظ سید عاصم منیر کا پیغام پہنچایا اور کہاکہ یوم دفاع پاکستان تجدید عہد وفا اور دفاع پاکستان کا دن ہے یہ دن ہمیں 06 ستمبر1965 کی پاک بھارت جنگ میں مسلح افواج پاکستان کی بہادری، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور جنگی حکمت عملی کی یاد دلاتا ہے جنگ 6 ستمبر 1965میں پوری قوم نے اتحاد و یکجہتی کی لازوال داستان رقم کی اور افواج پاکستان کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے ہوئے جس کے باعث دشمن بری طرح ناکام ہوا، ایک بار پھر مسلح افواج پاکستان نے فیلڈ مارشل کی ولولہ انگیز قیادت میں معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص میں بھارتی جارحیت کا جس طریقے سے مقابلہ کیا اس سے پاکستان کو فتح مبین ملی اور دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن ہوا۔ یوم دفاع کے موقع پر ہم شہداء اور غازیوں کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور اس بات کا اعادہ کرتے ہیں کہ جب بھی ملک و ملت کو ہماری ضرورت پڑی ہم کسی بھی قسم کی جانی و مالی قربانی دینے سے دریغ نہیں کریں گے۔پاکستان اس وقت دنیا بھر میں ایک باوقار قوم اور مضبوط دفاع والا ملک بن گیا ہے جو دنیا کی ثالثی کررہا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم دفاع پاکستان کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ 06 ستمبر 1965 کی صبح بھارت نے بغیر اطلاع دیئے پاکستان پر حملہ کردیا دشمن کا خواب تھا وہ چند گھنٹوں میں لاہور پر قبضہ کرلے گا لیکن بھارتی جارحیت کے خلاف مسلح افواج پاکستان نے دشمن پر قہر بن گئی اور اپنی فوجی پیشہ ورانہ مہارت سے ایک نئی تاریخ رقم کی۔جنگ ستمبر افواج پاکستان کی جرات،بہادری اور پیشہ ورانہ جنگی صلاحیتوں کا مظاہرہ وہ ہوا جس سے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا گیا اور چونڈا کے مقام کو ہندوستانی ٹینکوں کا قبرستان بنا دیا۔ 17دن جاری رہنے والی جنگ میں ہماری بری، بحری اور فضائیہ فوج نے جرات اور شجاعت کی لازوال مثالیں قائم کیں اور جان کی پرواہ کیے بغیر پاکستان کے سبز ہلالی پرچم کوسربلند رکھا۔ آج پھروطن عزیزکو 1965 اور معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص کے دوران قوم کے اتحاد و اتفاق اور یکجہتی کی ضرورت ہے۔وطن عزیزکو جن اندرونی اوربیرونی چیلنجز کاسامناہے اس سے ملک کونکالنے کے لیے ہمیں بحیثیت قوم دفاع پاکستان کے لئے شہداء اور غازیوں کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کرنا ہوگا کہ قوم وطن عزیزکی حفاظت، دفاع،سلامتی،ترقی اور خوشحالی کے لیے مسلح افواج پاکستان کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔انہوں نے کہاکہ یوم ِ دفاع کے موقع پر پاک فوج کی قیادت کا پیغام یہی ہوتا ہے کہ:مادرِ وطن کے دفاع کے لیے افواجِ پاکستان اور پوری قوم ایک آہنی دیوار کی طرح متحد رہیں اور ضرورت پڑنے پر دشمن پر فولاد کی دیوار بن جائیں۔تقریب کے اختتام پر شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعا کی گئی -

میرپور (پی آئی ڈی)07 ستمبر 2026 یومِ دفاعِ پاکستان کے موقع پر قائداعظم اسٹیڈیم میرپور میں پروقار تقریب، عوام کا جوش و خر...
07/09/2026

میرپور (پی آئی ڈی)07 ستمبر 2026
یومِ دفاعِ پاکستان کے موقع پر قائداعظم اسٹیڈیم میرپور میں پروقار تقریب، عوام کا جوش و خروش دیدنی
6 ستمبر یومِ دفاعِ پاکستان کے موقع پر قائداعظم اسٹیڈیم میرپور میں ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ایک پروقار اور شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں سرکاری افسران، مختلف محکموں کے سربراہان، سینئر صحافیوں، سول سوسائٹی، انجمن تاجران، جامعات کے طلبہ، اساتذہ اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں شرکاء نے قومی جوش و جذبے کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے وطن عزیز کے دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔قبل ازیں ڈی آئی جی کامران علی اور ڈپٹی کمشنر میرپور چوہدری ساجد اسلم نے قائداعظم اسٹیڈیم میں مختلف سرکاری محکموں اور اداروں کی جانب سے لگائے گئے اسٹالز کا دورہ کیا۔ انہوں نے مختلف اسٹالز پر نمائش کے لیے پیش کی گئی اشیاء، محکموں کی کارکردگی اور عوامی آگاہی کے لیے فراہم کی جانے والی معلومات کے بارے میں بریفنگ لی۔ ڈی آئی جی کامران علی اور ڈپٹی کمشنر چوہدری ساجد اسلم نے اسٹالز کے انعقاد اور ان میں مختلف شعبہ جات کی خدمات کو اجاگر کرنے کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا۔تقریب میں ڈی آئی جی میرپور ریجن کامران علی، ڈپٹی کمشنر میرپور چوہدری ساجد اسلم، میئر میرپور عثمان علی خالد، ایس ایس پی میرپور خرم اقبال، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر فدا حسین راجہ، پرنسپل بینظیر بھٹو شہید میڈیکل کالج ڈاکٹر فیصل بشیر، ڈپٹی ڈائریکٹر فشریز ساجد محمود، چیف آفیسر بلدیہ راجہ شیراز احمد، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر خضرحیات، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فرخ اویس، اسسٹنٹ کمشنر میاں حسام ساجد، اے ڈی لائیو اسٹاک ڈاکٹر خالد محمود بٹ، تحصیلدار عمران یوسف، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز چوہدری طارق، پرنسپل کائس امجد انصاری، سینئر صحافیوں، سول سوسائٹی کے نمائندگان، تاجروں، طلبہ اور دیگر معززین نے شرکت کی۔تقریب میں ملی نغموں، لوک گیتوں اور تقاریری مقابلوں کا اہتمام کیا گیا۔ طلبہ اور دیگر فنکاروں نے ملی نغمے اور لوک گیت پیش کرکے حاضرین سے خوب داد وصول کی، جبکہ مقررین نے یومِ دفاعِ پاکستان کی تاریخی اہمیت، قومی یکجہتی اور وطن عزیز کے دفاع کے لیے افواجِ پاکستان اور قوم کی لازوال قربانیوں کو اجاگر کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر میرپور چوہدری ساجد اسلم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 6 ستمبر ہماری قومی تاریخ کا ایک ناقابلِ فراموش دن ہے جو ہمیں پاک فوج کے شہداء اور غازیوں کی بے مثال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ 6 ستمبر 1965ء میں پاکستانی قوم نے اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر اتحاد، نظم و ضبط اور حب الوطنی کی وہ مثال قائم کی جو آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ رہے گی۔انہوں نے کہا کہ یومِ دفاع ہمیں یہ پیغام دیتا ہے کہ وطن عزیز کی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے پوری قوم متحد ہے۔ ہمیں شہداء کی قربانیوں کو صرف یاد ہی نہیں کرنا بلکہ ان کے جذبہ حب الوطنی اور قومی خدمت کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی، استحکام اور خوشحالی کے لیے ہر شہری کو اپنی ذمہ داری احسن انداز میں ادا کرنا ہوگی۔ڈپٹی کمشنر چوہدری ساجد اسلم نے کہا کہ نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں، اس لیے انہیں ملکی تاریخ، قومی ہیروز اور دفاعِ وطن کے لیے دی جانے والی قربانیوں سے آگاہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی تقریبات نوجوان نسل میں حب الوطنی، قومی شعور اور ملک و قوم کی خدمت کا جذبہ اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔تقریب کے شرکاء نے قومی پرچم لہرا کر اور ملی نغموں پر بھرپور جوش و جذبے کا اظہار کرتے ہوئے 6 ستمبر 1965 کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا، قائداعظم اسٹیڈیم میں منعقدہ تقریب نے میرپور میں یومِ دفاعِ پاکستان کے موقع پر قومی یکجہتی، حب الوطنی اور دفاعِ وطن کے عزم کو اجاگر کیا۔ تقریب کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی، استحکام، خوشحالی اور ترقی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

میرپور (پی آئی ڈی) 6 ستمبر 2026یومِ دفاعِ پاکستان کے موقع پر قائداعظم اسٹیڈیم میرپور میں پروقار تقریب، عوام کا جوش و خرو...
07/09/2026

میرپور (پی آئی ڈی) 6 ستمبر 2026

یومِ دفاعِ پاکستان کے موقع پر قائداعظم اسٹیڈیم میرپور میں پروقار تقریب، عوام کا جوش و خروش دیدنی

6 ستمبر یومِ دفاعِ پاکستان کے موقع پر قائداعظم اسٹیڈیم میرپور میں ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ایک پروقار اور شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں سرکاری افسران، مختلف محکموں کے سربراہان، سینئر صحافیوں، سول سوسائٹی، انجمن تاجران، جامعات کے طلبہ، اساتذہ اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں شرکاء نے قومی جوش و جذبے کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے وطن عزیز کے دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔قبل ازیں ڈی آئی جی کامران علی اور ڈپٹی کمشنر میرپور چوہدری ساجد اسلم نے قائداعظم اسٹیڈیم میں مختلف سرکاری محکموں اور اداروں کی جانب سے لگائے گئے اسٹالز کا دورہ کیا۔

انہوں نے مختلف اسٹالز پر نمائش کے لیے پیش کی گئی اشیاء، محکموں کی کارکردگی اور عوامی آگاہی کے لیے فراہم کی جانے والی معلومات بریفنگ لی۔

ڈی آئی جی کامران علی اور ڈپٹی کمشنر چوہدری ساجد اسلم نے اسٹالز کے انعقاد اور ان میں مختلف شعبہ جات کی خدمات کو اجاگر کرنے کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا۔تقریب میں ڈی آئی جی میرپور ریجن کامران علی، ڈپٹی کمشنر میرپور چوہدری ساجد اسلم، میئر میرپور عثمان علی خالد، ایس ایس پی میرپور خرم اقبال، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر فدا حسین راجہ، پرنسپل بینظیر بھٹو شہید میڈیکل کالج ڈاکٹر فیصل بشیر، ڈپٹی ڈائریکٹر فشریز ساجد محمود، چیف آفیسر بلدیہ راجہ شیراز احمد، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر خضرحیات ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فرخ اویس، اسسٹنٹ کمشنر میاں حسام ساجد، اے ڈی لائیو اسٹاک ڈاکٹر خالد محمود بٹ، تحصیلدار عمران یوسف، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز چوہدری طارق، پرنسپل کائس امجد انصاری، سینئر صحافیوں، سول سوسائٹی کے نمائندگان، تاجروں، طلبہ اور دیگر معززین نے شرکت کی۔تقریب میں ملی نغموں، لوک گیتوں اور تقاریری مقابلوں کا اہتمام کیا گیا۔

طلبہ اور دیگر فنکاروں نے ملی نغمے اور لوک گیت پیش کرکے حاضرین سے خوب داد وصول کی، جبکہ مقررین نے یومِ دفاعِ پاکستان کی تاریخی اہمیت، قومی یکجہتی اور وطن عزیز کے دفاع کے لیے افواجِ پاکستان اور قوم کی لازوال قربانیوں کو اجاگر کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر میرپور چوہدری ساجد اسلم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 6 ستمبر ہماری قومی تاریخ کا ایک ناقابلِ فراموش دن ہے جو ہمیں پاک فوج کے شہداء اور غازیوں کی بے مثال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ 6 ستمبر 1965ء میں پاکستانی قوم نے اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر اتحاد، نظم و ضبط اور حب الوطنی کی وہ مثال قائم کی جو آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ رہے گی۔انہوں نے کہا کہ یومِ دفاع ہمیں یہ پیغام دیتا ہے کہ وطن عزیز کی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے پوری قوم متحد ہے۔

ہمیں شہداء کی قربانیوں کو صرف یاد ہی نہیں کرنا بلکہ ان کے جذبۂ حب الوطنی اور قومی خدمت کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی، استحکام اور خوشحالی کے لیے ہر شہری کو اپنی ذمہ داری احسن انداز میں ادا کرنا ہوگی۔

ڈپٹی کمشنر چوہدری ساجد اسلم نے کہا کہ نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں، اس لیے انہیں ملکی تاریخ، قومی ہیروز اور دفاعِ وطن کے لیے دی جانے والی قربانیوں سے آگاہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسی تقریبات نوجوان نسل میں حب الوطنی، قومی شعور اور ملک و قوم کی خدمت کا جذبہ اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔تقریب کے شرکاء نے قومی پرچم لہرا کر اور ملی نغموں پر بھرپور جوش و جذبے کا اظہار کرتے ہوئے 6 ستمبر 1965 کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا ، قائداعظم اسٹیڈیم میں منعقدہ تقریب نے میرپور میں یومِ دفاعِ پاکستان کے موقع پر قومی یکجہتی، حب الوطنی اور دفاعِ وطن کے عزم کو اجاگر کیا۔ تقریب کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی، استحکام، خوشحالی اور ترقی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

07/09/2026

Address

Mirpur

Opening Hours

Monday 09:00 - 15:00
Tuesday 08:00 - 15:00
Wednesday 09:00 - 15:00
Thursday 08:00 - 15:00
Friday 08:00 - 15:00
Saturday 08:00 - 15:00

Telephone

+925827920703

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when DGPR Mirpur AJ&K posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to DGPR Mirpur AJ&K:

Shortcuts

Share