𝗝𝗞 𝗡𝗦𝗙 - 𝗣𝗢𝗞

𝗝𝗞 𝗡𝗦𝗙 - 𝗣𝗢𝗞 Comrade 🚩

27/07/2026

یا رب ذوالجلال، تجھے تیری خدائی کا واسطہ! راولاکوٹ میں موجود تمام کشمیری بھائیوں کی مدد فرمانا ان کو اپنی حفاظت میں رکھنا، آمین


17/05/2026

مت سمجھو ہم نے بھلا دیا
یہ مٹی تم کو پیاری تھی سمجھو اس میں سلا دیا
کامریڈ ساجد صادق شہید کی لازوال جدوجہد کو سرخ سلام 🚩

 #مظفرآباد11 مئی 2026جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام ضلع مظفرآباد کے کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ریلی " ڈھون...
11/05/2026

#مظفرآباد
11 مئی 2026
جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام ضلع مظفرآباد کے کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ریلی " ڈھونگ الیکشن نامنظور" کا آغاز دن 12 بجے پوسٹ گریجویٹ کالج کے گراؤنڈ سے کیا گیا۔جبکہ اپر اڈہ میں جلسہ عام اور تربیتی نشست بعنوان " ایکٹ 74 اور نو آبادیاتی تسلط" کا اہتمام کیا گیا۔
جلسہ عام سے مرکزی صدر ڈاکٹر نجیب اللہ مرکزی ڈپٹی چیف آرگنائزر اسامہ جمیل مرکزی چیئرمین سٹڈی سرکل اجلال خان اور دیگر مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نو آبادیاتی تسلط کو نظر انداز کرتے ہوئے پاکستانی فوج کے زیر سایہ ہونے والے انتخابات محض ایک دکھاوا ہیں۔۔۔یہاں کی عوام نے ایک تحریک کی شکل میں اس نظام کو مسترد کر دیا ہے۔۔ یہاں پر بیرونی قبضے کا خاتمہ کیے قومی حق ملکیت کا حصول ممکن نہیں ہے۔
اس موقع پر ضلعی کابینہ کا انتخاب کیا گیا۔ اشرف قیاس چیئرمین ضلع مظفرآباد منتخب ہو گئے۔نو منتخب کابینہ سے مرکزی صدر ڈاکٹر نجیب اللہ نے حلف لیا۔
علم جدوجہد فتح

09/05/2026

مرکزی چیف آرگنائزر جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن محسن عزیز راولاکوٹ جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر خطاب کرتے ہوۓ

تحریر : محسن عزیز مرکزی چیف آرگنائزر جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن۔ 11 مئ مظفرآباد میں ضلعی کنونشن منعقد ہو رہا ہے ری...
08/05/2026

تحریر : محسن عزیز مرکزی چیف آرگنائزر جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن۔
11 مئ مظفرآباد میں ضلعی کنونشن منعقد ہو رہا ہے ریلی "ڈھونگ الیکشن نامنظور"اور تربیتی نشست ایکٹ 74 اور نوآبادیاتی تسلط کے عنوان سے ہے۔ وہ الکشن ووٹ جس کو مقدس سمجھا جاتا ہے اسکو کیوں ڈھونگ الیکشن کہ رہے ہیں
کبھی کبھی خاموشی بھی ایک جرم بن جاتی ہے۔ جب فیصلے بند کمروں میں ہوں،جب پرچی پر مہر لگانے سے پہلے ہی نتیجہ طے ہو چکا ہو،اور جب آپ کے ووٹ کو محض حاضری سمجھا جائے تو پھر بولنا پڑتا ہے۔
11 مئی 2026 کو مظفرآباد کی فضائیں ایک نئی صدا سے گونجیں گی۔ جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن سرخ پرچم کے سنگ نکلیں گے، اس الیکشن کے خلاف جو الیکشن نہیں ڈھونگ ہے۔ وہ ڈھونگ جس نے ہمارے خوابوں کا سودا کیا ہماری شناخت کو ایکٹ 74 کی زنجیروں میں جکڑا اور ہمیں یہ باور کروانے کی کوشش کی کہ ہمارے پاس کوئی حقیقی چوائس نہیں۔ بلکہ اصل فیصلہ سازی کا اختیار خفیہ اداروں اور ملٹری اسٹیبلشمنٹ کے پاس ہے۔
یہ ریلی صرف نعروں کی گونج نہیں یہ ایک تربیتی نشست بھی ہے۔ہم بیٹھیں گے اور سمجھیں گے کہ ایکٹ 74 کیا ہے۔ وہ قانون جو ہمارے وسائل ہمارے دریا ہمارے جنگل اور ہماری آنے والی نسلوں کے فیصلے ہم سے چھین لیتا ہے۔ یہ جاننا ضروری ہے کیونکہ غلامی کی سب سے خطرناک شکل وہ ہوتی ہے جس کا غلام کو احساس تک نہ ہو۔
جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن اپنی عوام کو دوستوں کو، اور ہر اس ماں کو جس کا بیٹا روزگار کے لیے در در کی ٹھوکریں کھاتا ہے۔اس کی امید بن کر نکلے گی ۔ اور ریاست جموں کشمیر کی تمام اکائیوں میں قید سیاسی اسیران کی رہائی کا مطالبہ بھی کریں ۔ پاکستانی مقبوضہ کشمیر گلگت بلتستان اور ہندوستانی مقبوضہ جموں کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پالیوں کے خلاف بھی صداۓ حق بلند کریں جس کے لیے ہمارے عظیم شہداء نے اپنا گرم لہو پیش کیا ۔ جس بیرونی قبضے پاکستان و ہندوستان کے جبری قبضے جس کے خلاف جدوجہد میں ہمارے نوجوانوں نے اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کیا جس کے لیے مقبول بٹ شہید نے تختہ دار کو چوما اسکو جاری رکھنے کا عزم کریں گے۔ تاریخ ہمیشہ ان کو یاد رکھتی ہے جو وقت پر بولے تھے۔ جو گھروں میں بیٹھے رہے، انہیں وقت بھی بھول جاتا ہے۔ تمام طلباء وکلا ٹرانسپورٹ تاجران مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں سمیت عوام کو شرکت کی دعوت ہے۔۔
منجانب جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن

مظفرآباد جامعہ کشمیر سٹی کیمپس  جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ کنونشن کی تیاریوں کے سلسلے میں میٹ...
07/05/2026

مظفرآباد
جامعہ کشمیر سٹی کیمپس
جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ کنونشن کی تیاریوں کے سلسلے میں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا میٹنگ میں مرکزی سیکرٹری جنرل جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن عاقب عظیم اور امیدوار برائے ڈسٹرکٹ چیئرمین مظفرآباد اشرف قیاس نے خصوصی شرکت کی تمام طلباء نے بھرپور قوت کے ساتھ گیارہ مئی کو کنونشن میں شرکت کرنے کا عزم کیا
ریاست جموں کشمیر کی مکمل آزادی خودمختاری خوشحالی طلباء حقوق کی بازیابی اور غیر طبقاتی سماج کے قیام تک ناقابل مصلحت جدوجہد جاری وساری رہے گی
علم جدوجہد فتح

 #پلندری7 مئی جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن پوسٹ گریجویٹ کالج پلندری کے زیر اہتمام ضلعی کنونشن سدھنوتی کے حوالے سے مش...
07/05/2026

#پلندری
7 مئی
جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن پوسٹ گریجویٹ کالج پلندری کے زیر اہتمام ضلعی کنونشن سدھنوتی کے حوالے سے مشاورتی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی صدر ڈاکٹر نجیب اللہ ڈپٹی چیف آرگنائزر اسامہ جمیل ممبر سینٹرل کمیٹی اعجاز شاہین ایڈووکیٹ ضلعی آرگنائزر نعمان کشمیری کالج یونٹ کے آرگنائزر کامریڈ طیب نے خصوصی شرکت کی۔
ضلعی کنونشن میں بھرپور شرکت کا عزم کیا گیا۔
مادر وطن ریاست جموں کشمیر کی مکمل آزادی خود مختاری خوش حالی اور غیر طبقاتی سماج کے قیام تک جدوجہد جاری رہے گی ۔
علم جدوجہد فتح

 #مظفرآباد  #ڈگری کالج جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج مظفرآباد میں میٹنگ کا ان...
06/05/2026

#مظفرآباد
#ڈگری کالج
جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج مظفرآباد میں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں امیدوار برائے چیئرمین ڈسٹرکٹ مظفرآباد اشرف قیاس نے خصوصی شرکت کی اور گیارہ مئی ڈسٹرکٹ کنونشن میں طلباء نے بھرپور شرکت کرنے کا عزم کیا
علم جدوجہد فتح

 #مظفرآباد  #گڑھی دوپٹہ جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ کنونشن مظفرآباد کے حوالے سے کنونشن کی تیار...
05/05/2026

#مظفرآباد
#گڑھی دوپٹہ
جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ کنونشن مظفرآباد کے حوالے سے کنونشن کی تیاریوں کے سلسلے میں مشاورتی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا میٹنگ میں تنظیمی ساتھیوں کی مشاورت سے امیدوار برائے ڈسٹرکٹ چیئرمین مظفرآباد اشرف قیاس کو نامزد کیا گیا اور گڑھی دوپٹہ سے بھر پور انقلابی قوت کے ساتھ کنونشن میں شرکت کرنے کا عزم کیا گیا
علم جدوجہد فتح



نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کے زہر اہتمام مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر تربیتی نشست میٹنگز کا انعقاد کیا گیا نیز مزدورں کے پر...
01/05/2026

نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کے زہر اہتمام مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر تربیتی نشست میٹنگز کا انعقاد کیا گیا نیز مزدورں کے پروگراموں میں شرکت کی گی ۔ اور مزدوروں کے حقوق کی بازیابی کے لیے جدوجہد جاری رکھنے کا عزم کیا گیا۔
علم جدوجہد فتح

Address

Mirpur

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when 𝗝𝗞 𝗡𝗦𝗙 - 𝗣𝗢𝗞 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share