Department of Wildlife & Fisheries Mirpur

Department of Wildlife & Fisheries Mirpur Department of Wildlife & Fisheries is the Government organisation which have all the rights to take

آج مورخہ 26 اگست 2023 کو محکمہ وائلڈ لائف فشریز میرپور نے ممبر کونسلرچوہدری توصیف گوہر کی اطلاع پر بادشاہ پور منگلا سے پ...
26/08/2023

آج مورخہ 26 اگست 2023 کو محکمہ وائلڈ لائف فشریز میرپور نے ممبر کونسلرچوہدری توصیف گوہر کی اطلاع پر بادشاہ پور منگلا سے پائتھن کو ریسکیو کیا۔ اس موقع پر محکمہ وائلڈ لائف فشریز سے انسپکٹر منیب احمد بٹ، ہیڈ واچر لیاقت علی سینئر اور ٹاسک فورس کے اہلکار نعمان اسلم کے علاوہ بڑی تعداد میں عوام موجود تھی۔
علاقہ کے لوگوں نے باشعور ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے نہ صرف محکمہ کی اطلاع دی بلکہ پائتھن کے تحفظ کو بھی یقینی بنایا۔

آج مورخہ 03 اگست 2023 کو منگلا فش ہیچری میرپور میں اسسٹنٹ گیم وارڈن میرپور محمد ساجد اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز میرپور مح...
03/08/2023

آج مورخہ 03 اگست 2023 کو منگلا فش ہیچری میرپور میں اسسٹنٹ گیم وارڈن میرپور محمد ساجد اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز میرپور محمد طارق کی زیر نگرانی رہو اور تھیل مچھلی کی بریڈنگ کروائی گئی جس میں اسسٹنٹ وارڈن فشریز اسد زمان، سپروائزر فشریز منیب بٹ، سپروائزر عدیم احمد، صغیر احمد، ہیڈ واچر فشریز لیاقت علی اور زاہد بٹ نےحصہ لیا۔
محکمہ فشریز میرپور اپنے محدود وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ہر سال مچھلی کی افزائش و نسل بڑھانے میں کوشاں ہے۔

آج مورخہ 2 اگست 2023 کو محکمہ وائلڈ لائف و فشریز میرپور نے کاروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر نایاب پرندہ(چکی) رکھنے کے...
02/08/2023

آج مورخہ 2 اگست 2023 کو محکمہ وائلڈ لائف و فشریز میرپور نے کاروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر نایاب پرندہ(چکی) رکھنے کے جرم میں امیر حمزہ نامی شخص کو وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت 20 ہزار روپے جرمانہ کیا اور پرندے کو اپنی تحویل میں لے کر آزاد کر دیا۔
اس موقع پر اسسٹنٹ گیم وارڈن میرپور محمد ساجد۔ اسٹنٹ ڈائریکٹر محمد طارق ،ڈی ایف او جنگلات اکرم سبخانی ، راجہ راشد ، سیلر فشریز مرزا شبیر، سپروائزر منیب بٹ اور ٹاسک فورس اہلکار نعمان صابر موجود تھے۔

محمکہ وائلڈ لائف کی کاروائی ۔ اسسٹنٹ گیم وارڈن میرپور محمد ساجد کے ہمراہ ٹاسک فورس محمد احسان اور نعمان صابر  کی بڑی کار...
22/09/2022

محمکہ وائلڈ لائف کی کاروائی ۔
اسسٹنٹ گیم وارڈن میرپور محمد ساجد کے ہمراہ ٹاسک فورس محمد احسان اور نعمان صابر کی بڑی کاروائی کھویرٹہ سے میرپور آنے والی گاڑی سے غیر قانونی طور پر بھیجے جانے والے طوطے ضبط۔

20/09/2022

وادی نیلم چیتا حملے کا کیس اپ ڈیٹ
وادی نیلم دونوں نوجوانوں کو کسی جانور نے نہیں مارا ہسپتال زرائع
وادی نیلم دوران پوسٹ مارٹم جسم سے کلسٹر بم کے ٹکڑے ملے ہیں ہسپتال زرائع
وادی نیلم ممکنہ طور پر دونوں نوجوان کسی کلسٹر بم کھلونہ بم کا شکار ہوکر شہید ہوئے ہیں ہسپتال زرائع

10/09/2022
10/09/2022

گزشتہ رات ہیلپ لائن 15سے بذریعہ آلہ صوت اطلاع دی گئی کہ چترپڑی کے علاقے سے ایک بڑا ژدھا پکڑا گیا ہے ۔ اسسٹنٹ گیم وارڈن وائلڈ لا ءف و فشریز میرپور اطالاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئے اور اژدھا اپنی تحویل میں لیتے ہوئے دفتر نائب ناظم میرپور سفٹ کیا گیا جس کو علی الصبح وائلڈ لاءف ٹاسک فورس کے اہلکاران نے قدرتی ماحول میں آزاد کر دیا اور وڈیو بنا کر سوشل میڈیا تشہیر کی گئی ۔ دوران ماہ یہ تیسرا اژدھا ہے جو کہ محکمہ تحفظ جنگلی حیات نے قدرتی ماحول میں آزاد کیا ہے ۔ موثر نگرانی اور تحفظ کے باعث اژدھا کی پاپولیشن بڑھ رہی ہے جو کہ ماحول کو متوازن رکھنے میں اہم کردار ادا کر رہیا ہے ۔ اس کے علاوہ محکمہ تحفظ جنگلی حیات عوام علاقہ میں آگاہی مہم بھی شروع کیئے ہوئے ہے جس کے باعث عوام علاقہ میں جنگلی حیات کے تحفظ کے حوالہ سے دلچسپی بڑھ رہی ہے

میجر(ر) پرویز پروجیکٹ منیجر پونچھ ریور مہاشیر نیشنل پارک اور فشریز سپروائزر ضلع کوٹلی چوہدری سیلمان کی اسسٹنٹ گیم وارڈن ...
21/03/2022

میجر(ر) پرویز پروجیکٹ منیجر پونچھ ریور مہاشیر نیشنل پارک اور فشریز سپروائزر ضلع کوٹلی چوہدری سیلمان کی اسسٹنٹ گیم وارڈن ڈویژن میرپور محمد ساجد سے دفتر ڈپٹی ڈائریکٹر میرپور میں ملاقات اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز میرپور محمد طارق اور عامر صیاد کے علاوہ فشریز سپروائزر ضلع میرپور منیب احمد سعید اور فشریز سپروائزر ضلع کوٹلی نسیم جنجوعہ اور ریور گارڈز شاہ پال، ارضم بھی موجود تھے۔
ملاقات میں پونچھ ریور کے حوالہ سے تفصیلی گفتگو کی گئ اور غیر قانونی شکار کی روک تھام کے لیے لائحہ عمل طے کیا گیا۔

پراجیکٹ ڈائریکٹر وفاقی گورنمنٹ  ًپروموشن آف ٹراؤٹ فارمنگ“ جناب تنویر زمان نےآج میرپور وائلڈ لائف و فشریز آفس کا دورہ کیا...
15/03/2022

پراجیکٹ ڈائریکٹر وفاقی گورنمنٹ ًپروموشن آف ٹراؤٹ فارمنگ“ جناب تنویر زمان نےآج میرپور وائلڈ لائف و فشریز آفس کا دورہ کیا اس موقع پر اسسٹنٹ گیم وارڈن ڈویژن میرپور محمد ساجد، اسسٹنٹ ڈئریکٹر فشریز میرپور عامر صیاد اور فشریز سپروائزر میرپور منیب احمد سعید بھی موقع پر موجود تھے۔

Deputy Director Wildlife & Fisheries Mr Abdul Shakoor visited Mangla Fish Hachery today and discussed about the ongoing ...
10/02/2022

Deputy Director Wildlife & Fisheries Mr Abdul Shakoor visited Mangla Fish Hachery today and discussed about the ongoing project "Promotion of Trout Farming" where Assistant Director PTF Mirpur Ammar Syad and Supervisor Fisheries Mirpur Munib Ahmed were also present.

محکمہ وائلڈ لائف و فشریز خالی آسامیوں کے لیے خوآشمند افراد سے درخواستیں مطلوب ہیں۔
09/02/2022

محکمہ وائلڈ لائف و فشریز خالی آسامیوں کے لیے خوآشمند افراد سے درخواستیں مطلوب ہیں۔

Address

Allama Iqbal Road
Mirpur
10250

Opening Hours

Monday 09:00 - 15:30
Tuesday 09:00 - 15:30
Wednesday 09:00 - 15:30
Thursday 09:00 - 15:30
Friday 09:00 - 13:00
Saturday 09:00 - 15:30

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Department of Wildlife & Fisheries Mirpur posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share