Pakistan Hindu Party

Pakistan Hindu Party a political party

22/03/2026
22/03/2026

Good news for Sindh!
Respected Niyal Hashmi has been appointed as Governor.
We sincerely thank the leadership of Pakistan Muslim League (N), and especially Nawaz Sharif, whose vision and dedication to the people made this possible.
We also express our gratitude to our Prime Minister Shahbaz Sharif for taking this positive decision for the people of Sindh.
This announcement is a message of strong leadership and new opportunities for development in Sindh.
Congratulations from Pakistan Hindu Party, on behalf of Gulab Chhabria
سندھ محترم نیال ہاشمی گورنر مقرر ہوئے ہیں۔
ہم مسلم لیگ نون کی قیادت اور خاص طور پر نواز شریف صاحب کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں، جن کی بصیرت اور عوامی محبت نے یہ ممکن بنایا۔

ساتھ ہی ہم اپنے وزیر اعظم شہباز شریف کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے سندھ کے عوام کے لیے یہ مثبت فیصلہ کیا۔

یہ خوشخبری سندھ میں مضبوط قیادت اور ترقی کے نئے مواقع کا پیغام ہے۔

پاکستان ہندو پارٹی، گلاب چھابڑیا کی طرف سے مبارکباد!"






22/03/2026

In 1998, when Nawaz Sharif made the decision to conduct nuclear tests,
many people opposed it at that time.
People were saying: “We need dollars, what will we do with nuclear weapons?”
But a true leader does not focus on short-term gains;
he makes decisions for the safety of future generations and the strength of the nation.
Today, when we look at the situation in the region,
we realize that if the Chagai nuclear tests had not taken place,
Pakistan might not be as strong and secure as it is today.
This is the kind of vision that makes a leader truly great.
This is the tree whose shade is now protecting the entire nation.
🇵🇰 Pakistan Hindu Party
✍️ Gulab Chhabria
1998 میں جب نواز شریف نے ایٹمی دھماکوں کا فیصلہ کیا،
تو اُس وقت بہت سے لوگوں نے مخالفت کی تھی۔

لوگ کہتے تھے: "ہمیں ڈالر چاہیے، ایٹم بم کا کیا کریں گے؟"

لیکن ایک سچا لیڈر وقتی فائدے نہیں دیکھتا،
وہ آنے والی نسلوں کی حفاظت اور ملک کے مستقبل کا فیصلہ کرتا ہے۔

آج جب ہم خطے کے حالات دیکھتے ہیں،
تو ہمیں اندازہ ہوتا ہے کہ اگر اُس وقت Chagai nuclear tests نہ ہوتے،
تو شاید پاکستان آج اتنا مضبوط اور محفوظ نہ ہوتا۔

یہی دور اندیشی ایک لیڈر کو عظیم بناتی ہے۔
یہی وہ درخت ہے جس کا سایہ آج پوری قوم کو مل رہا ہے۔

🇵🇰 پاکستان ہندو پارٹی
✍️ گلاب چھابڑیا






16/03/2026

🚨 نابالغ ہندو بچی کی زبردستی شادی اور مذہب تبدیلی — سندھ حکومت فوری نوٹس لے

پاکستان کے قانون کے مطابق نابالغ بچی کی نہ شادی ہو سکتی ہے اور نہ ہی اس کا مذہب تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ اس کے باوجود اگر کسی کم عمر ہندو بچی کو زبردستی اغوا کر کے مذہب تبدیل کروایا جاتا ہے تو یہ آئینِ پاکستان اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

پاکستان ہندو پارٹی سندھ حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ:

1️⃣ اس واقعے کا فوری نوٹس لیا جائے۔
2️⃣ نابالغ بچی کو فوری طور پر بازیاب اور محفوظ کیا جائے۔
3️⃣ ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔

اگر اس معاملے میں فوری انصاف نہ دیا گیا تو پاکستان ہندو پارٹی سندھ بھر میں پرامن احتجاج کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔

ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ پاکستان میں بسنے والی اقلیتوں کی عزت، جان اور آزادی کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔

✍️
گلاب چھابڑیا
چیئرمین
پاکستان ہندو پارٹی

شدید احتجاج اور فوری انصاف کا مطالبہپاکستانی ہندو پارٹی کی جانب سےعمرکوٹ، سندھ میں کم عمر ہندو بچی سومل کے مبینہ جبری اغ...
12/02/2026

شدید احتجاج اور فوری انصاف کا مطالبہ
پاکستانی ہندو پارٹی کی جانب سے

عمرکوٹ، سندھ میں کم عمر ہندو بچی سومل کے مبینہ جبری اغوا، مذہب تبدیلی اور نکاح کے واقعے پر پاکستانی ہندو پارٹی شدید غم و غصے اور افسوس کا اظہار کرتی ہے۔

یہ واقعہ نہ صرف ایک غریب مزدور چنیسر بھیل کے خاندان پر ظلم ہے بلکہ پورے ملک کی اقلیتوں کے لیے تشویش ناک پیغام ہے۔ ایک نابالغ بچی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرنا، ایک ہی دن میں اس کی مبینہ مذہب تبدیلی اور نکاح کر دینا، اور پھر انصاف کے بجائے سرٹیفکیٹ جاری کرنا — یہ سب قانون، آئین اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

اسلام واضح طور پر کہتا ہے: "دین میں کوئی جبر نہیں"۔
جبری مذہب تبدیلی نہ اسلامی تعلیمات کے مطابق ہے اور نہ ہی پاکستان کے آئین کے مطابق۔

پاکستانی ہندو پارٹی حکومتِ سندھ، آئی جی سندھ، اور متعلقہ حکام سے پرزور مطالبہ کرتی ہے کہ:

▪️ سومل کو فوری اور بحفاظت بازیاب کیا جائے
▪️ نکاح کرنے والے شخص کو فوری گرفتار کیا جائے
▪️ نکاح پڑھانے والے مولوی کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے
▪️ اس جرم میں ملوث تمام افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے
▪️ متاثرہ خاندان کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے

ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ کمزور، اقلیتوں اور کم عمر بچیوں کا تحفظ یقینی بنائے۔ اگر آج ایک غریب مزدور کی بیٹی کو انصاف نہیں ملا تو کل کسی اور کے گھر کی باری ہو سکتی ہے۔

ہم واضح کرتے ہیں:
خاموشی ظلم کی حمایت ہے۔
انصاف ہی امن کی ضمانت ہے۔

گلاب چھاڑیا (گلاب چھابریا)
چیئرمین
پاکستانی ہندو پارٹی

اسلام آباد میں امام بارگاہ پر دہشت گرد حملہ — شدید مذمتاسلام آباد کے نواح میں امام بارگاہ پر ہونے والا دہشت گردانہ حملہ،...
06/02/2026

اسلام آباد میں امام بارگاہ پر دہشت گرد حملہ — شدید مذمت

اسلام آباد کے نواح میں امام بارگاہ پر ہونے والا دہشت گردانہ حملہ، جس میں31 معصوم افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے، پورے پاکستان کے لیے ایک گہرا صدمہ ہے۔

یہ کون لوگ ہیں جو
مساجد، امام بارگاہوں، مندروں، گرجا گھروں اور عبادت خانوں کو بھی
اپنے بدترین تشدد سے نشانہ بنانے میں ذرا نہیں سوچتے؟

یہ کس مٹی کے بنے ہیں
جن کے نزدیک نظریے کا اختلاف
کسی انسان کی جان لینے کا جواز بن جاتا ہے؟

پاکستان ہندو پارٹی اس بزدلانہ اور انسانیت سوز کارروائی کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔
ہم شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں
اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہیں۔

ہم واضح کرنا چاہتے ہیں:

🕊️ دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں
🕊️ عبادت گاہیں مقدس ہوتی ہیں
🕊️ معصوم جانوں کا قتل ناقابلِ معافی جرم ہے

پاکستان ہم سب کا ہے —
مسلمان، ہندو، سکھ، عیسائی
ہم سب اس مٹی کے بیٹے ہیں۔

دہشت گرد ہمیں تقسیم کرنا چاہتے ہیں،
لیکن ہم اتحاد، امن اور انسانیت کے ساتھ ان کے ہر ناپاک عزائم کو ناکام بنائیں گے۔

پاکستان ہندو پارٹی
امن، رواداری اور ایک مضبوط پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے 🇵🇰


Hindu Party

30/01/2026

پاکستان ہندو پارٹی کی جانب سے شدید مذمت اور احتجاج

سندھ میں جبری تبدیلیٔ مذہب اور کم عمری کی شادیوں کے بڑھتے ہوئے واقعات انتہائی تشویشناک اور قابلِ مذمت ہیں۔
ضلع میرپورخاص میں 15 سالہ ہندو بچی پریمی بھیل کا مبینہ اغوا اور اس کے ورثا کی جانب سے پولیس کی ایف آئی آر درج نہ کرنے کی اطلاعات ریاستی اداروں کی ناکامی کا ثبوت ہیں۔

پاکستان ہندو پارٹی مطالبہ کرتی ہے کہ:

فوری طور پر اغوا کا مقدمہ درج کیا جائے

بچی کو بازیاب کروا کر آزاد اور غیر جانبدارانہ تفتیش کی جائے

کم عمری اور جبری تبدیلیٔ مذہب میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے

متاثرہ خاندان کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے

ہم واضح کرتے ہیں کہ کم عمر بچیوں کے ساتھ ہونے والی زیادتی، اغوا اور جبری تبدیلیٔ مذہب کسی صورت قبول نہیں۔
ریاستِ پاکستان کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے تمام شہریوں—خصوصاً اقلیتوں—کے آئینی حقوق کا تحفظ کرے۔

پاکستان ہندو پارٹی اس ظلم کے خلاف ہر آئینی و جمہوری فورم پر آواز بلند کرتی رہے گی۔






26/12/2025

ڪاڏي ويو سنڌ جو شعور؟ ڪاڏي ويا سنڌ جا دانشور؟

آخر ڪيستائين سنڌي ھندن سان ظلم ھلندو؟؟

نہ ايف آءِ آر، نہ وارنٽ، نہ ليڊيز پوليس —
سڌو گھرن ۾ گهڙي عورتن ۽ خاندانن کي حراسان ڪيو وڃي ٿو۔
هي ڪهڙي قانون ۽ ڪهڙي آئين تحت ٿي رهيو آهي؟

ميڊيا ۽ وڊيوز ۾ نظر ايندڙ حالتن مطابق
چاڪر شر ۽ ساٿين تي کلي عام گنڊاگردي جا سنگين الزام آهن،
جن بابت رياستي ادارن جي خاموشي انتهائي ڳڻتي جوڳي آهي۔

Pakistan Hindu Party سخت لفظن ۾ مطالبو ڪري ٿي:
🔴 فوري، شفاف ۽ غيرجانبدار جاچ
🔴 بنا وارنٽ گھرن ۾ گهڙڻ وارن خلاف قانوني ڪارروائي
🔴 متاثر سنڌي هندو خاندانن کي مڪمل تحفظ
🔴 عورتن جي عزت ۽ انساني حقن جو يقيني بڻاءُ

سنڌ ڪنهن هڪ گروهه جي جاگير ناهي۔
هي ڌرتي هندو، مسلمان، سکھ، مسيحي سڀني جي آهي۔

جيڪڏهن رياست اقليتن کي تحفظ ڏيڻ ۾ ناڪام رهي ته
Pakistan Hindu Party هر فورم—عدالت، ميڊيا ۽ عوامي ميدان—۾
سنڌي ھندن جي آواز بڻجي بيهندي۔


گلاب ڇابڙيا
چیئرمین
Pakistan Hindu Party






پاکستان ہندو پارٹی کا مؤقفپاکستان ہندو پارٹی، وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے اقلیت دوست اقدامات کو سراہتی ہے۔خ...
26/12/2025

پاکستان ہندو پارٹی کا مؤقف
پاکستان ہندو پارٹی، وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے اقلیت دوست اقدامات کو سراہتی ہے۔
خصوصاً:
✔️ سکھ برادری کو ہیلمٹ قانون سے مذہبی بنیاد پر استثنیٰ
✔️ اقلیتی کارڈز کی تعداد 75 ہزار سے بڑھا کر 1 لاکھ کرنا
✔️ اقلیتوں کے قبرستانوں اور بنیادی مسائل کے فوری حل کی ہدایات
یہ اقدامات اس بات کا ثبوت ہیں کہ مسلم لیگ (ن) اقلیتوں کو محض ووٹ بینک نہیں بلکہ پاکستان کا برابر کا شہری سمجھتی ہے۔
پاکستان ہندو پارٹی سمجھتی ہے کہ
اقلیتوں کا تحفظ کسی ایک صوبے یا ایک جماعت تک محدود نہیں ہونا چاہیے۔
ہم سندھ حکومت اور پاکستان پیپلز پارٹی سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ:
🔹 پنجاب کی طرز پر سندھ میں بھی اقلیتوں کے لیے خصوصی کارڈز
🔹 مذہبی آزادی کے عملی اقدامات
🔹 تعلیم، روزگار اور تحفظ کے واضح پروگرام
🔹 قبرستانوں، عبادت گاہوں اور شناخت کے مسائل کا فوری حل
اقلیتیں خیرات نہیں، برابری کا حق مانگتی ہیں۔
جو جماعت اقلیتوں کے ساتھ کھڑی ہوگی، پاکستان ہندو پارٹی اس کے مثبت اقدامات کی حمایت کرے گی۔
ایک مضبوط پاکستان = محفوظ اقلیتیں

Pakistan Hindu Party
اقلیتوں کی آواز، پاکستان کی طاقت




11/11/2025

🇵🇰 پاکستان ہندو پارٹی کا اعلامیہ 🇵🇰

اسلام آباد میں ہونے والے خودکش حملے کی پاکستان ہندو پارٹی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔
یہ بزدلانہ کارروائیاں ملک کے امن کو نقصان پہنچانے اور معصوم جانوں سے کھیلنے کے مترادف ہیں۔

ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اس واقعے کے ذمہ دار عناصر کو فوری طور پر گرفتار کر کے قانون کے مطابق سخت سزا دیں۔

پاکستان ہندو پارٹی ہر قسم کی دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف ہے اور امن، رواداری اور بھائی چارے کے قیام پر یقین رکھتی ہے۔

✍️
گلاب چھاپڑیا
چیئرمین، پاکستان ہندو پارٹی

04/08/2025

Address

Mirpur Mathelo

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakistan Hindu Party posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share