MS Khilji Time's

MS Khilji Time's Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from MS Khilji Time's, Mirpur Khas.

📰 MS Khilji Times

Trusted News Source for Pakistan & Beyond
✔ Government Updates
✔ Public Notices
✔ Local, National & International News
✔ Official Events & Ground Reports
Fast • Accurate • Reliable Journalism

لاڑکانہ سے سکھر جانے والے 6 ایس ایچ اوز کے خلاف آئی جی سندھ کا ایکشنلاڑکانہ: آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے لاڑکانہ سے ...
07/09/2026

لاڑکانہ سے سکھر جانے والے 6 ایس ایچ اوز کے خلاف آئی جی سندھ کا ایکشن

لاڑکانہ: آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے لاڑکانہ سے سکھر جانے والے ایس ایس پی احمد فیصل چوہدری کی ٹیم کے 6 ایس ایچ اوز کو معطل کر دیا۔

معطل کیے جانے والے افسران میں مختیار احمد بہلکانی، فہیم احمد پھلپوٹو، تصور حیات، ارشد محمود، ولید شاہ اور فہیم شاہ شامل ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام افسران کو سکھر سے واپس لاڑکانہ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

06/09/2026

میرپورخاص: سول ڈیفنس کی جانب سے اعزازی سرٹیفکیٹس تقسیم

میرپورخاص: یومِ دفاعِ پاکستان کے موقع پر سول ڈیفنس میرپورخاص کی جانب سے جیم خانہ میرپورخاص میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں سول ڈیفنس کے رضاکاروں، ریسکیو 1122 کے اہلکاروں، صحافیوں اور دیگر افراد میں ان کی خدمات کے اعتراف میں اعزازی سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے۔

تقریب میں میئر میرپورخاص عبدالرؤف غوری، چیف وارڈن سول ڈیفنس، ایڈیشنل چیف وارڈن پروفیسر عبدالحمید شیخ، ڈپٹی چیف وارڈن و ترجمان خلیل اللہ خان، ڈپٹی کنٹرولر محمد فہیم میمن سمیت سول ڈیفنس کے افسران و رضاکاروں، ریسکیو 1122 کے اہلکاروں، صحافیوں اور دیگر معززین نے شرکت کی۔

اس موقع پر میئر عبدالرؤف غوری نے سول ڈیفنس کے رضاکاروں اور ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہنگامی حالات، قدرتی آفات اور حادثات کے دوران عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ان کی بے لوث خدمات قابلِ تحسین ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سول ڈیفنس کے رضاکار قومی جذبے اور خدمتِ انسانیت کے تحت اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں، جو معاشرے کے لیے قابلِ فخر مثال ہے۔

تقریب کے اختتام پر نمایاں خدمات انجام دینے والے سول ڈیفنس کے رضاکاروں، ریسکیو اہلکاروں اور صحافیوں میں اعزازی سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے۔

خدمتِ انسانیت، قومی جذبہ اور پاکستان سے محبت!

06/09/2026

میرپورخاص: 6 ستمبر یومِ دفاع و یومِ شہداء کے موقع پر ریلی

میرپورخاص: نیشنل ینگ پارلیمنٹ ڈسٹرکٹ میرپورخاص کی جانب سے 6 ستمبر یومِ دفاع و یومِ شہداء کے موقع پر پُروقار ریلی کا انعقاد کیا گیا۔
ریلی کے شرکاء نے شہداء قبرستان، سیٹلائٹ ٹاؤن پہنچ کر وطنِ عزیز کے عظیم شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعائے مغفرت کی۔
اس موقع پر پاکستان کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
شہداء کو سلام، پاکستان زندہ باد!

06/09/2026

میرپورخاص: 6 ستمبر یومِ دفاع و یومِ شہداء پر خراجِ عقیدت

میرپورخاص : میئر میرپورخاص عبدالرؤف غوری کی جانب سے سول ڈیفنس کے رضاکاروں کے ہمراہ 6 ستمبر یومِ دفاع و یومِ شہداء کے موقع پر شہداء قبرستان میں حاضری دی گئی۔
میئر عبدالرؤف غوری اور سول ڈیفنس کے رضاکاروں نے شہداء کی قبروں پر پھول چڑھائے، فاتحہ خوانی کی اور وطنِ عزیز کے دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے عظیم شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر پاکستان کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
تقریب میں عبدالحمید شیخ، خلیل اللہ خان،سول ڈیفنس آفیسر فہیم الدین سمیت سول ڈیفنس کے رضاکاروں اور دیگر افراد نے شرکت کی۔

🇵🇰 شہداء کو سلام، پاکستان زندہ باد!

05/09/2026

میرپورخاص: ہائی کورٹ کے احکامات پر تجاوزات کے خلاف کارروائی
میرپورخاص میئر میرپورخاص عبدالرؤف غوری کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ و میرپورخاص میونسپل کارپوریشن کی جانب سے شہر میں تجاوزات کے خلاف کارروائی جاری ہے۔
کارروائی کے دوران مین روڈ پر دکانداروں کی جانب سے سڑک اور فٹ پاتھ پر بنائے گئے تقریباً 10 فٹ تک کے تجاوزات کی نشاندہی کرکے انہیں مسمار کیا گیا۔ تجاوزات ہٹانے کے بعد ان کے نیچے سے پرانے ڈرینیج نالے بھی برآمد ہوئے، جنہیں مبینہ طور پر تجاوزات کے باعث دبا دیا گیا تھا۔

نالوں کی بحالی سے بارش کے پانی کی نکاسی کا نظام بہتر ہونے اور شہر میں پانی جمع ہونے کی شکایات میں کمی آنے کی امید ہے۔

آپریشن میں انکروچمنٹ آفیسر اورنگزیب مغل، ٹیکس سیکشن آفیسر عبدالسلام میمن، انچارج حاجی محمد صدیق اور اسسٹنٹ عمران داؤد پوٹو سمیت متعلقہ افسران و عملہ حصہ لے رہا ہے۔

05/09/2026

میرپورخاص: ڈویژنل کمشنر شہمیر خان بھٹو کا میرواہ گورچانی کے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کا دورہ

ڈویژنل کمشنر شہمیر خان بھٹو نے اسکول کا دورہ کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو عوامی مسائل کے فوری حل اور سرکاری اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایات دیں۔

کمشنر شہمیر بھٹو نے کہا کہ انتظامیہ عوام کی مشکلات کے حل کے لیے کوشاں ہے اور افسران کی ذمہ داری ہے کہ عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔

04/09/2026

📰 میرپورخاص: 21 ستمبر سے انسدادِ پولیو مہم، 8 لاکھ 84 ہزار سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف

میرپورخاص: ڈویژنل کمشنر شہمیر خان بھٹو کی زیرِ صدارت پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ڈویژنل ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا۔

کمشنر نے پولیو ٹیموں کی مؤثر تربیت، مانیٹرنگ کو فعال بنانے اور پولیو سے انکار کے کیسز ختم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کی ہدایت کی۔

انسدادِ پولیو مہم 21 سے 24 ستمبر تک جاری رہے گی، جس کے دوران میرپورخاص ڈویژن کے تین اضلاع میں پانچ سال تک عمر کے 8 لاکھ 84 ہزار 467 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

04/09/2026

میرپورخاص: کمشنر کا سرکاری اسپتالوں کا تفصیلی دورہ

میرپورخاص: ڈویژنل کمشنر شہمیر خان بھٹو نے ڈپٹی کمشنر نواب سمیر حسین لغاری اور دیگر افسران کے ہمراہ اولڈ سول ہسپتال کے ڈائیلاسز سینٹر اور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کے مختلف وارڈز کا تفصیلی دورہ کیا۔
کمشنر نے ڈائیلاسز سینٹر کو فعال بنانے، درپیش مسائل حل کرنے، اسپتال میں صفائی ستھرائی بہتر بنانے اور مریضوں کو بنیادی صحت کی سہولیات و ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
انہوں نے زیرِ علاج مریضوں سے بھی صحت کی سہولیات اور ادویات کی فراہمی کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

میرپورخاص پولیس میں بڑا اپ سیٹ، ایس ایس پی تبدیلمیرپورخاص: ایس ایس پی سید فدا حسین شاہ کا تبادلہ کر دیا گیا، جبکہ ساجد ا...
04/09/2026

میرپورخاص پولیس میں بڑا اپ سیٹ، ایس ایس پی تبدیل

میرپورخاص: ایس ایس پی سید فدا حسین شاہ کا تبادلہ کر دیا گیا، جبکہ ساجد امیر سدوزئی کو نیا ایس ایس پی میرپورخاص مقرر کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ساجد امیر سدوزئی کو فوری چارج سنبھالنے کی ہدایت، جبکہ سید فدا حسین شاہ کو سی پی او سندھ رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

02/09/2026

میرپورخاص: تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن شروع

میرپورخاص: سندھ ہائی کورٹ سرکٹ بینچ میرپورخاص کے احکامات پر شہر بھر سے تجاوزات کے خاتمے کے لیے 15 روز کی مہلت دی گئی، جس کے بعد انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن نے آپریشن شروع کردیا۔

حیدرآباد روڈ پر اسٹیٹ لائف پٹی کے اطراف تجاوزات ہٹادی گئیں، جبکہ سڑکوں، فٹ پاتھوں اور عوامی مقامات سے غیر قانونی تجاوزات کے خاتمے کے لیے کارروائی روزانہ کی بنیاد پر جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Address

Mirpur Khas
0069

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when MS Khilji Time's posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share