Jamaat-e-Islami Mirpurkhas

Jamaat-e-Islami Mirpurkhas Jamaat-e-Islami City Mirpurkhas Official Page

Jamaat-e-Islami Mirpurkhas: Striving for Peace & Just

*تعمیر سیرت کے لوازم* کے موضوع پر جماعت اسلامی میرپورخاص کے تحت اسٹیڈی سرکل کا انعقادجماعت اسلامی میرپورخاص کے زیرِ اہتم...
16/05/2025

*تعمیر سیرت کے لوازم* کے موضوع پر جماعت اسلامی میرپورخاص کے تحت اسٹیڈی سرکل کا انعقاد

جماعت اسلامی میرپورخاص کے زیرِ اہتمام کارکنان کی فکری و اخلاقی تربیت کے سلسلے میں ایک اہم اسٹیڈی سرکل بعنوان "تعمیر سیرت کے لوازم" کا انعقاد کیا گیا۔ اس سرکل کا مقصد کارکنان جماعت میں سیرت سازی، کردار کی مضبوطی اور اسلامی نظریۂ حیات کے شعور کو اجاگر کرنا تھا۔

اس موقع پر امیر جماعت اسلامی میرپورخاص جناب شکیل احمد فہیم صاحب نے موضوع پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ:

سیرت کی تعمیر صرف عبادات کا مجموعہ نہیں بلکہ مکمل اسلامی شخصیت کی تشکیل ہے، جس میں مقصدِ زندگی کا شعور، ایمان کی پختگی، اخلاقی تطہیر اور اجتماعی ذمہ داری کا احساس شامل ہوتا ہے.

انہوں نے زور دیا کہ کارکنان جماعت اپنی سیرت کو قرآن و سنت کی روشنی میں سنواریں تاکہ وہ معاشرے میں مثالی کردار ادا کر سکیں۔

اسٹیڈی سرکل میں کارکنان جماعت نے بھرپور شرکت کی اور موضوع پر دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے سوالات اور تجزیوں کے ذریعے سرکل کو فکری و علمی طور پر مزید مفید بنایا۔

امیر جماعت اسلامی میرپورخاص نے مزید کیا کہ ایسے تربیتی سیشنز کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا تاکہ کارکنان کی ذہنی، دینی اور تحریکی تربیت مستقل بنیادوں پر ہوتی رہے۔

میرپورخاص پبلک ایڈ کمیٹی جماعت اسلامی میرپورخاص کے عبدالرزاق ملک ڈاکٹر مسعود عباس  آفتاب قادری عبدالرشید شیخ پر مشتمل نم...
14/05/2025

میرپورخاص پبلک ایڈ کمیٹی جماعت اسلامی میرپورخاص کے عبدالرزاق ملک ڈاکٹر مسعود عباس آفتاب قادری عبدالرشید شیخ پر مشتمل نمائندہ وفد کی سوئی گیس کمپنی کے ذمہ داران سے ملاقات ۔ سوئی گیس کمپنی کے ذمہ داران سے ملاقات میں پبلک ایڈ کمیٹی جماعت اسلامی کے وفد نے سوئی گیس محکمہ کی جانب سےماہ مئی کے ماہانہ گیس بلز میں بڑی تعداد میں شہریوں کو سلو میٹر چارجز اور اس پر جے ایس ٹی کے نام پر 12000 روپے سے زائد کے جرمانہ والے بل بھیجے جانے پر تشویش کا اظہار کیا۔ جماعت اسلامی کے وفد نے سوئی گیس افسران سے کہا کہ سلو میٹر چارجز کے نام پر سوئی گیس صارفین کو بھیجے گئے ناجائز جرمانے کے بل ختم کرکے صارفیں کو درست بل مہیا کئے جائیں ۔سوئی گیس ذمہ داران نے جماعت اسلامی کے وفد کو یقین دلایا کہ ان تمام صارفین سوئی گیس جن کے بلز میں ناجائز طور سے جرمانے لگے ہیں وہ آپ کے ادارے یا سوئی گیس محکمہ رابطہ کریں ترجیح بنیاد پر ان کے بل سےجرمانہ ختم کرکے درست بل مہیا کیا جائے گا ۔اس موقع پر جماعت اسلامی کے وفد نے سوئی گیس کے ذمہ داران سے کہا کہ عوام کی سہولت کیلئے شہر کے درمیان ون ونڈو کسٹومر سینٹر کا قیام فوری طور عمل میں لایا جائے تاکہ سوئی گیس سے متعلق مختلف مسائل کے فوری کیلئے شہری آسانی سے رابطہ کرسکے ۔اس موقع پر جماعت اسلامی کے وفد نے ایکسٹرا بلنگ کے خاتمے کے حوالے سے یاداشت پیش کی کی ۔

10/05/2025

جماعت اسلامی میرپورخاص
پاک فضائیہ کے جوانوں کا آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی اور بھارت کے دفاعی نظام کے پرخچے اُڑانے کی خوشی میں جماعتِ اسلامی میرپورخاص کے کارکنوں نے شہر کے مرکزی مارکیٹ چوک پر پاک فضائیہ کے شاہینوں اور پاک فوج کے جوانوں کو کامیاب بُنیان مرصوص آپریشن پرخراج تحسین پیش کرنے کی خوشی میں شہریوں میں مٹھائی تقسیم کی گئی۔ اس موقع پر جمع ہونے والے سینکڑوں شہریوں کا جوش و خروش قابل دید اور والہانہ تھا ۔اس موقع پر شہری بلند شگاف آواز میں پاک فوج زندہ باد، پاک فضائیہ زندہ باد، انڈیا کا ایک علاج الجہاد الجہاد، انڈیا کی بربادی تک جنگ رہے گی کے نعرے لگاتے رہے۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی میرپورخاص شکیل احمد فہیم ،پبلک ایڈ کمیٹی کے رکن ملک عبدالرزاق ،مفتی عذیر شیخ اور عبدالرشید شیخ نے خطاب کیا ۔مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ بزدل بھارت کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر پاک فضائیہ نے ملّتِ اسلامیہ پاکستان کا سر فخر سے بلند کردیا ہے آپریش بنیان مرصوص نے بھارت کی تمام تر مہارتوں اور ٹیکنالوجی کا بھرکس نکال دیا ہے ۔پاکستان کی قوم پاک افواج کے شانہ بشانہ اور سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑی ہے ۔ مقررین نے مزید کہا کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی قیادت مین لاکھوں کارکنان جماعت اسلامی پاکستان کی سلامتی اور جغرافیائی اور نظریاتی حدود کی حفاظت کیلئے ہر دم تیار ہیں ۔

06/05/2025

میرپور خاص میں ہونے والے عورت مارچ کے خلاف جماعت اسلامی حلقہ خواتین میرپورخاص کی ذمہ داران پریس کانفرنس کررہی ہیں۔
اس موقع پر امیر جماعت اسلامی میرپور خاص شکیل احمد فہیم بھی موجود ہیں

میرپور خاص میں ہونے والے عورت مارچ کے خلاف جماعت اسلامی حلقہ خواتین میرپورخاص  کی ذمہ داران پریس کانفرنس کررہی ہیں۔اس مو...
06/05/2025

میرپور خاص میں ہونے والے عورت مارچ کے خلاف جماعت اسلامی حلقہ خواتین میرپورخاص کی ذمہ داران پریس کانفرنس کررہی ہیں۔
اس موقع پر امیر جماعت اسلامی میرپور خاص شکیل احمد فہیم بھی موجود ہیں

میر پور خاص- امیر جماعت اسلامی پاکستان ھافظ نعیم الرحمٰن کی کال پر اسرائیلی  جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ و ہڑتال
26/04/2025

میر پور خاص- امیر جماعت اسلامی پاکستان ھافظ نعیم الرحمٰن کی کال پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ و ہڑتال

جماعت اسلامی میرپورخاص گے تحت پوسٹ آفس چوک  پر  فلسطین و غزہ  کے مظلوم فلسطینیوں سے یکجہتی کیلئے 26 اپریل 2025 ملک گیر ہ...
24/04/2025

جماعت اسلامی میرپورخاص گے تحت پوسٹ آفس چوک پر فلسطین و غزہ کے مظلوم فلسطینیوں سے یکجہتی کیلئے 26 اپریل 2025 ملک گیر ہڑتال کے حوالے کیمپ قائم کیا گیا .کیمپ پر بڑی اسکرین پر بڑی تعداد
شہری اسرائیلی مظالم پر مبنی وڈیوز دیکھ رہے ہیں ۔

جماعت اسلامی کی جانب سے غ۔ز۔ہ فلس۔طینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے کی جانے والی ہڑتال کے لئے بڑی سبزی منڈی فروٹ اینڈ ویجٹیب...
23/04/2025

جماعت اسلامی کی جانب سے غ۔ز۔ہ فلس۔طینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے کی جانے والی ہڑتال کے لئے بڑی سبزی منڈی فروٹ اینڈ ویجٹیبل ایسوسی ایشن میرپورخاص کے جنرل سیکریٹری نوید شیخ کا 26اپریل بروز ہفتہ یکجہتئ فلسطین کے حوالے سے ملک گیر ہڑتال کی حمایت کا اعلان ۔انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ صدر فروٹ اینڈ ویجٹیبل ایسو سی ایشن منوں قریشی کی صدارت میں بڑی سبزی منڈی کے تمام تاجروں نے کیا ہے۔ چنانچہ 26 اپریل بروز ہفتہ سبزی منڈی مکمل بند رہے گی۔ تمام تاجر رضا کارانہ طور اپنا کاروبار مکمل طور پر بند رکھیں گے۔ اس موقع پر جنرل سیکریٹری فروٹ اینڈ ویجٹیبل محمد نوید شیخ ، امیر جماعت اسلامی میرپورخاص شکیل احمد فہیم صدر پبلک ایڈ کمیٹی ہول سیل سبزی منڈی فروٹ اینڈ ویجٹیبل ایسوسی ایشن میرپورخاص کے جنرل سیکریٹری نوید شیخ کا 26اپریل بروز ہفتہ یکجہتئ فلسطین کے حوالے سے ملک گیر ہڑتال کی حمایت کا اعلان ۔انہوں نے کہا کہ صدر فروٹ اینڈ ویجٹیبل ایسو سی ایشن منوں قریشی کی صدارت بڑی سبزی منڈی کے تمام تاجروں نے کیا چنانچہ 26 اپریل بروز ہفتہ رضا کارانہ طور اپنا تمام کاروبار مکمل طور پر بند کرنے کا اعلان کرتے ہیں ۔ اس موقع پر جنرل سیکریٹری امیر جماعت اسلامی میرپورخاص شکیل احمد فہیم صدر پبلک ایڈ کمیٹی عاصم شیخ، ندیم غوری سمیت دیگر تاجر بھی موجود تھے ۔ بھی موجود تھے ۔

23 اپریل بروز بدھ 2025میرپورخاص جماعت اسلامی میرپورخاص کے تحت مقامی ہال میں منعقدہ عظیم الشان غزہ کانفرنس میں  شریک  علم...
23/04/2025

23 اپریل بروز بدھ 2025
میرپورخاص جماعت اسلامی میرپورخاص کے تحت مقامی ہال میں منعقدہ عظیم الشان غزہ کانفرنس میں شریک علماء کرام ، دینی و سیاسی جماعتوں کے قائدیں، پیشہ ورانہ تنظیموں، کاروباری انجمنوں کے رہنماؤں، تاجر حضرات اور سماجی شخصیات نے جماعتِ اسلامی کی اپیل پر 26 اپریل بروز ہفتہ اہل فلسطین و غزہ سے یکجہتی کیلئے ملک گیر ہڑتال کی حمایت کا اعلان کردیا۔ جماعت اسلامی میرپورخاص کے تحت منعقدہ غزہ کانفرنس سے حماس فلسطین کے سینئر رہنما ڈاکٹر ناجی زوہیر نے وڈیو لنک پر ایمان افروزخطاب کیا۔ غزہ کانفرنس سےامیر جماعت اسلامی ضلع میرپورخاص حافظ سلمان خالد ، علماء ایکشن کمیٹی میرپورخاص کے رہنماء مفتی عبید اللہ انور ،مفتی ہارون معاویہ، جمعیت علماء پاکستان کے مولانا فیاض الحسن ، جمعیت اہلحدیث کے مولانا عبدالمتین، مرکزی مسلم لیگ کےشعیب سندھی، چیمبر آف کامرس کے نائب صدر مرزا اعظم بیگ ، ملک ویلفیئر ایسوسی کے صدر ملک محمد ابراہیم ،انجمن تاجران کے سینئر نائب صدر حاجی نور الٰہی مغل، اہلحدیث کونسل کے علی باوانی ، دستگیری ویلفیئر کے صدر محمود احمد صابری، امن فاؤنڈیشن کے بشیر الہی محمدی دستگیری ویلفیئر کے محمود صابری ، آل پرائیویٹ اسکولز منیجمنٹ ایسوایشن کے فیصل خان زئی ،سپلا کے ڈویژنل صدر حافظ جمیل بلوچ ، امیر جماعت اسلامی میرپورخاص شکیل احمد فہیم ، ظفر اقبال ،عاصم شیخ سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔ جبکہ جمعیت العلمائے اسلام ضلع میرپورخاص کے امیر مولا حفیظ الرحمان فیض اور راہِ حق پارٹی کے رہنما مولانا سمیع اللہ و شہر کی دیگر نمایاں شخصیات نے بھی شرکت کی۔ غزہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حماس کے رہنما ڈاکٹر ناجی زوھیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج اہل فلسطین بیت المقدس کی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں ۔ڈیڑھ سال سے غزہ میں صیہونی افواج خون کی ہولی کھیل رہی ہے ۔بم اور بارود کی بارش نے بھی اہل غزہ کے حوصلے پست نہیں بلکہ بلند کئے ہیں ۔ڈاکٹر ناجی زوھیر نے اہل پاکستان سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہماری امیدوں کا مرکز ہے ۔انہوں اہل پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے بڑے پیمانے پر مالی ایثار تعاون جذبے اور ہر سطح پر ہماری حمایت اہل فلسطین کیلئے اثاثہ ہے۔غزہ کانفرنس کے اختتام پر شہر بھر کی تمام دینی و مذہبی سماجی سیاسی جماعتون سمیت تاجروں ،وکلاء ،صحافیوں ،اور عوام الناس کا 26 اپریل ملک گیر ہڑتال سمیت مختلف نکات پر حمایٹ میں مشترکہ اعلامیہ متفقہ طور پر منظور کیا گیا کہ جس میں حکومت سے اسرائیل کے خلاف عملی اقدامات کرنے، اسرائیلی امریکی مصنوعات کی درآمدات پر پابندی عائد کرنے اور میرپورخاص میں اسرائیل اور اسرائیل برانڈز کے خلاف احتجاج کرنے پر گرفتار بے قصور نوجوانوں کی رہائی اور اُن پر قائم مقدمات ختم کرنے کا مطالبہ کیا ۔

جماعت اسلامی میرپورخاص کی جانب سے غزہ کانفرنس منعقد کی گئی جس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کے بعد سامعین کے افتتاح گ...
22/04/2025

جماعت اسلامی میرپورخاص کی جانب سے غزہ کانفرنس منعقد کی گئی جس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کے بعد سامعین کے افتتاح گفتگو امیر جماعت اسلامی میرپور خاص جناب شکیل احمد فہیم صاحب نے کی،

اس کانفرنس میں میرپورخاص سے ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے معززین شہر مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں کاروباری شخصیت کے ساتھ ساتھ صحافتی تنظیموں کے عہدیداران نے بھی شرکت کی۔

17/04/2025

امیر جماعت اسلامی میرپور خاص علماء ایکشن کمیٹی کے اجلاس کے موقع پر کے ایف سی کے جلائے جانے کے حوالے سے اپنا موقف بیان کر رہے ہیں

Address

Mirpur Khas

Telephone

+923333741423

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jamaat-e-Islami Mirpurkhas posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Jamaat-e-Islami Mirpurkhas:

Share

OUR STORY

The largest Religious - Political party of Pakistan. Jamaat-e-Islami Pakistan is struggling for a complete Islamic revolution in Pakistan in all areas. Jamaat e Islami has an honest, visionary and brave leadership.