Awami National Party Swat

Awami National Party Swat This Page is the Social Media platform for the people of Swat to come here and be united for their ri

فلک سیر چوٹی پر سید علی شاہ کی میت — مزید خاموشی ناقابلِ قبول!تقریباً دو ماہ گزر چکے ہیں، مگر سید علی شاہ کی میت آج بھی ...
29/08/2026

فلک سیر چوٹی پر سید علی شاہ کی میت — مزید خاموشی ناقابلِ قبول!

تقریباً دو ماہ گزر چکے ہیں، مگر سید علی شاہ کی میت آج بھی 5,200 میٹر کی بلندی پر موجود ہے۔ مقامی نوجوانوں نے اپنی مدد آپ کے تحت فلک سیر چوٹی تک پہنچ کر ڈرون کے ذریعے میت کی موجودگی اور مقام کی واضح فوٹیجز، تصاویر اور ویڈیوز بھی حاصل کرلی ہیں۔ جب مقام کی نشاندہی ہوچکی ہے تو پھر ریسکیو آپریشن میں مزید تاخیر کیوں؟

حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ ہے کہ فوری طور پر ہیلی کاپٹر ریسکیو آپریشن شروع کیا جائے اور سید علی شاہ کی میت کو باحفاظت نیچے منتقل کرکے ان کے خاندان کو اس کرب اور اذیت ناک انتظار سے نجات دلائی جائے۔

ایک انسان کی میت دو ماہ سے بلند و بالا پہاڑ پر پڑی ہے—اب مزید تاخیر نہیں، فوری اقدام چاہیے. یہ محض ایک خاندان کا مسئلہ نہیں۔ یہ انسانیت، ریاستی ذمہ داری اور قومی وقار کا سوال ہے۔

اللہ تعالیٰ مرحوم سید علی شاہ کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

ضیاءالحق ناصر
ترجمان عوامی نیشنل پارٹی ضلع سوات

 #بریکوٹصدر عوامی نیشنل پارٹی ضلع سوات شیر شاہ خان نے یونین کونسل بریکوٹ کے نومنتخب صدر حماد خان، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عاق...
29/08/2026

#بریکوٹ
صدر عوامی نیشنل پارٹی ضلع سوات شیر شاہ خان نے یونین کونسل بریکوٹ کے نومنتخب صدر حماد خان، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عاقب خان اور دیگر کابینہ اراکین سے حلف لیا۔

اس موقع پر ضلعی صدر شیر شاہ خان، صدر تحصیل بریکوٹ فضل اکبر خان اور دیگر اراکین نے خطاب کرتے ہوئے نومنتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کی اور اس یقین کا اظہار کیا کہ کابینہ کے تمام اراکین انتہائی اہل، فعال اور محنتی ہیں، جو پارٹی کے فروغ، تنظیم کی مضبوطی اور عوامی خدمت کے لیے بھرپور محنت کریں گے۔

تقریب کے موقع پر ضلعی صدر شیر شاہ خان نے نئے شامل ہونے والے ساتھیوں کو پارٹی ٹوپیاں بھی پہنائیں اور انہیں باچا خان کے قافلے میں خوش آمدید کہا۔

ضیاءالحق ناصر
ترجمان عوامی نیشنل پارٹی ضلع سوات

 #اظہارِتعزیت عوامی نیشنل پارٹی ضلع سوات کے سابق جنرل سیکرٹری شاہی دوران کے چاچا محترم شاہ بخت روان خان کی وفات پر گہرے ...
27/08/2026

#اظہارِتعزیت

عوامی نیشنل پارٹی ضلع سوات کے سابق جنرل سیکرٹری شاہی دوران کے چاچا محترم شاہ بخت روان خان کی وفات پر گہرے دکھ و غم کا اظہار کرتے ہیں۔ دکھ کی اس گھڑی میں ہم ان کے خاندان کے ساتھ شریک غم ہیں اور دعاگو ہیں کہ اللّٰہ ان کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

ضیاءالحق ناصر
ترجمان عوامی نیشنل پارٹی ضلع سوات

12اگست یومِ بابڑہ کے موقع پر خدائی خدمتگار تحریک کے تاریخ ساز شہدا اور سوات کبل دھماکے کے شہدا کی یاد میں ایک پروقار اور...
12/08/2026

12اگست یومِ بابڑہ کے موقع پر خدائی خدمتگار تحریک کے تاریخ ساز شہدا اور سوات کبل دھماکے کے شہدا کی یاد میں ایک پروقار اور باضابطہ تعزیتی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب کی صدارت ضلعی صدر شیر شاہ خان نے کی، جبکہ سٹیج کی نظامت کے فرائض جنرل سیکرٹری عبدالمالک نے بخوبی سر انجام دیے۔تقریب کا آغاز باضابطہ طور پر ختمِ قرآن پاک سے ہوا، جس میں شرکا نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تعزیتی تقریب سے ضلعی صدر شیر شاہ خان، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری اکرام خان اور صدر تحصیل بابوزئی عطاء اللہ خان نے تفصیلی خطاب کیا۔ مقررین نے 12 اگست 1948ء کے یومِ بابڑہ کی تاریخی اور نظریاتی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بابڑہ کے مقام پر حق و صداقت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے خدائی خدمتگاروں کی قربانیاں تاریخ کا ایک سنہری اور ناقابلِ فراموش باب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ظلم کے سامنے کلمہ حق کہنا ہی شہدائے بابڑہ کا اصل پیغام ہے اور ان کی یہ قربانیاں آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ مقررین نے سانحہ کبل دھماکے کے شہدا کو بھی زبردست الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا اور ان کے لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ تقریب کے اختتام پر ضلعی سالار خدائی خدمتگار آرگنائزیشن عمران علی خان نے اجتماعی دعا کروائی، جس میں شہدائے بابڑہ اور تمام شہدائے سوات کے درجات کی بلندی، بالخصوص علاقے میں امن و امان کی فضا کی بحالی اور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے رب العزت کے حضور عاجزانہ التجا کی گئی۔ تقریب میں کارکنان اور مقامی عہدیداروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

ضیاءالحق ناصر
ترجمان عوامی نیشنل پارٹی ضلع سوات

11/08/2026

په 12 اګست به خپل د سوات او بابړې شهیدانو ته د‌عقیدت پېرزونې وړاندې کوو.
ضیاء الحق ناصر
ویاند عوامي نېشنل پارټي ضلع سوات

ضلع سوات میں امسال یوم بابڑہ گزشتہ کبل دھماکے کی سوگ کی وجہ سے انتہائی سادگی سے منائی جائے گی۔  جس میں کبل بم دھماکے کے ...
10/08/2026

ضلع سوات میں امسال یوم بابڑہ گزشتہ کبل دھماکے کی سوگ کی وجہ سے انتہائی سادگی سے منائی جائے گی۔ جس میں کبل بم دھماکے کے شہداء اور بابڑہ کے شہداء کیلئے قرآن خوانی کی جائے گی۔ آپ سب سے درخواست ہے کہ اس پروگرام میں شرکت کرکے اپنے شہداء کی روح کی ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور اجتماعی دعا میں شریک ہوں۔

ضیاءالحق ناصر
ترجمان عوامی نیشنل پارٹی ضلع سوات

10/08/2026

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان نے تھنک ٹینک، مرکزی کابینہ، مجلس عاملہ اور کونسل کے اجلاس اسلام آباد میں طلب کر لیے

🟥تھنک ٹینک اجلاس 24 اگست (بروز پیر) جبکہ مرکزی کابینہ کا اجلاس 25 اگست (بروز منگل) منعقد ہوگا

🟥مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس 26 اگست( بروز بدھ) اور مرکزی کونسل کا اجلاس 27 اگست (بروز جمعرات) منعقد ہوگا

🟥تمام اجلاسوں کی صدارت مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان کریں گے
تمام اجلاس عوامی نیشنل پارٹی پنجاب اور اے این پی فیڈرل کیپیٹل اسلام آباد کی میزبانی میں منعقد ہوں گے

🟥اجلاسوں میں موجودہ سیاسی صورتحال اور ملکی معاملات پر تفصیلی مشاورت ہوگی اور لائحہ عمل طے کیا جائے گا

🟥اجلاسوں میں پارٹی کی تنظیمی صورتحال اور سیاسی امورسمیت دیگر اہم معاملات پر بھی تفصیلی غور کیا جائے گا

ڈاکٹر محمد سلیم خان
سیکرٹری جنرل، عوامی نیشنل پارٹی

|

پختونخوا کی ایک تحصیل تو کیا، ایک ویلج کونسل بھی کوئی ہم سے جدا نہیں کرسکتا۔پختونخوا کو تقسیم کرنے کا خواب دیکھنے والے ا...
10/08/2026

پختونخوا کی ایک تحصیل تو کیا، ایک ویلج کونسل بھی کوئی ہم سے جدا نہیں کرسکتا۔
پختونخوا کو تقسیم کرنے کا خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہ رہے ہیں۔ پختونخوا اور پختونوں کی شناخت، تاریخی حیثیت اور قومی حقوق کے حوالے سے عوامی نیشنل پارٹی کا موقف بالکل واضح ہے۔ خبردار کرتے ہیں کہ پختونخوا کی آئینی حیثیت، جغرافیائی حدود یا انتظامی تشخص سے چھیڑ چھاڑ کے نتائج انتہائی سنگین ہوں گے۔ عوامی نیشنل پارٹی ایسے کسی بھی اقدام کی نہ صرف مخالفت بلکہ بھرپور مزاحمت کرے گی۔
سینیٹر ایمل ولی خان
مرکزی صدر عوامی نیشنل پارٹی

السلام علیکم!12 اگست، یومِ شہدائے بابڑہ کے موقع پر  ہیش ٹیگ کمپین چلائی جائے گی۔تمام ضلعی، تحصیلی اور یونٹ سطح کے سوشل م...
10/08/2026

السلام علیکم!
12 اگست، یومِ شہدائے بابڑہ کے موقع پر ہیش ٹیگ کمپین چلائی جائے گی۔
تمام ضلعی، تحصیلی اور یونٹ سطح کے سوشل میڈیا ساتھیوں سے گزارش ہے کہ آج ہی سے اپنی تیاری شروع کریں۔
تمام ساتھی یادگاری پوسٹس، گرافکس، ویڈیوز اور دیگر سوشل میڈیا مواد پہلے سے تیار رکھیں۔
📌 ہیش ٹیگ 12 اگست کو مقررہ وقت پر تمام ساتھیوں کے ساتھ شیئر کیا جائے گا۔
⚠️ براہِ کرم مقررہ وقت سے پہلے ہیش ٹیگ استعمال نہ کریں۔
یہ کمپین X (Twitter)، Facebook، TikTok، Instagram اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھرپور انداز میں چلائی جائے گی۔
تمام ساتھی متحد ہو کر بھرپور شرکت یقینی بنائیں۔

ضیاءالحق ناصر
ترجمان عوامی نیشنل پارٹی ضلع سوات

نومنتخب اراکین کو مبارکباد پیش کرتےہیں۔
09/08/2026

نومنتخب اراکین کو مبارکباد پیش کرتےہیں۔

Address

District Secretariat: Sultan Tower Makanbagh Mingora Swat
Mingora
19130

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Awami National Party Swat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Awami National Party Swat:

Shortcuts

Share