05/04/2026
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (ایلیمنٹری) زنانہ بہاولنگر نے مریم نواز شریف صاحبہ اور رانا سکندر حیات صاحب کے ویژن کے مطابق گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول منچن آباد کے امتحانی سنٹر کا دورہ کیا۔ انہوں نے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بہاولپور کے زیرِ اہتمام جاری میٹرک امتحانات کے انتظامات کا جائزہ لیا۔
دورے کے دوران، انہوں نے امتحانی ہالز، سکیورٹی انتظامات، عملے کی ذمہ داریوں اور طلبہ کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے امتحانی عملے کی محنت اور نظم و ضبط کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ شفاف اور منصفانہ امتحانی ماحول کو برقرار رکھا جائے 🌹
District Education Officer EE.W Bahawalnagar