05/09/2026
میانوالی () ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کاٹھیا کی ہدایت پر محکمہ خوراک میانوالی کا گندم کی غیر قانو نی نقل و حمل میں ملو ث عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔ تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر خادم حسین فراز کی زیر نگرانی محکمہ خوراک اور دیگر متعلقہ محکموں کے اہلکاروں نے مشترکہ کاروائی کے دوران جوائنٹ چیک پو سٹ چشمہ بیرا ج سے دوران چیکنگ سیمنٹ کے بلکر نمبر TLC-095سے 38ٹن سے زائد گندم جبکہNLCچیک پوسٹ موسیٰ خیل کے مقام سے ایک ٹرک سے پر مٹ سے زائد 14ٹن اضافی گندم کو قبضہ میں لے لیا ۔محکمہ خوراک کے مطابق سیمنٹ کے بلکر کی آڑ میں گندم چھپا کر خیبر پختونخواہ سمگل کی جارہی تھی۔کاروائی کے دوران دونوں گاڑیوں کو ما ل سمیت قبضہ میں لیکر فوڈ سنٹر میانوالی منتقل کر کے مزید قانو نی کاروائی شروع کر دی گئی ہے۔