CDC Supervisor MWI

CDC Supervisor MWI Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from CDC Supervisor MWI, Government Organization, Mianwali.

This group is created for information of department, jobs,diseases, running issues and others CDC supervisor activities which are carry on in different districts.

25/06/2023
14/05/2021
10/02/2021

If you are a smoker, quit smoking to protect yourself and your children.

Thousands of people die due to smoking related diseases, leave smoking to live a healthy life.

Do not smoke at public places. It is a punishable offence under the law.

میانوالی ضلع میانوالی میں ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کی پندرہ روزہ کانجو گیٹ ویکسی نیشن مہم کی افتتاحی تقریب کا انعقاد۔ ممبر قومی...
30/01/2021

میانوالی ضلع میانوالی میں ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کی پندرہ روزہ کانجو گیٹ ویکسی نیشن مہم کی افتتاحی تقریب کا انعقاد۔ ممبر قومی اسمبلی و چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی امجدعلی خان اور ڈپٹی کمشنر عمر شیر چٹھہ نے سی ای اوہیلتھ ڈاکٹر اختر پرویز خان اور ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر محمد رفیق خان نیازی کے ہمراہ فیتہ کاٹ کر باقاعدہ ویکسی نیشن مہم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی امجد علی خان اور ڈپٹی کمشنر نے بچوں کو ٹائیفائیڈسے بچاؤ کے انجکشن بھی لگائے۔افتتاحی تقریب کے موقع پر قومی ترانہ پیش کیا گیا اور فضاء میں غبارے چھوڑے گئے۔ ممبر قومی اسمبلی امجد علی خان نے اس مہم کے حوالہ سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ عوام کو ہیلتھ اور ایجوکیشن سہولیات کی فراہمی پاکستان تحریک انصاف کے منشور کی ترجیحات میں سرفہرست ہے۔ انھوں نے کہا کہ پنجاب میں ٹائیفائیڈ بخا ر کے کیسسزمیں اضافہ کے پیش نظر یہ ویکسی نیشن مہم شروع کی جارہی ہے۔ اس کا بنیادی مقصد بیماریوں سے پاک صحت مند معاشر ہ کی تشکیل کو یقینی بنانا ہے۔ انھوں نے کہا کہ شہری علاقوں کے بعد دوسرے مرحلہ میں دیہی علاقوں میں بھی ٹائیفائیڈ کانجوگیٹ ویکسی نیشن شروع کی جائے گی۔ اس مہم سے نو ماہ سے پندرہ سال تک کے عمر کے بچوں میں قوت مدافعت پید ہوگی اور وہ اس مرض سے محفوظ ہو جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر عمر شیر چٹھہ نے اس موقع پر گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں ٹائیفائیڈ بخار کا انسداد کانجو گیٹ ویکسی نیشن سے کیا جا رہا ہے۔ پاکستان میں اس سے پہلے کراچی میں کانجو گیٹ ویکسی نیشن مہم منعقد ہو چکی ہے۔ پنجاب کے بارہ اضلاع کی شہری یونین کونسلز میں یکم سے پندرہ فروری تک یہ مہم شروع ہو رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس مہم کے تحت پہلے مرحلہ میں ضلع میانوالی کی بارہ شہری یونین کونسلز میں اس مہم کے تحت نو ماہ سے پندرہ سال تک عمر کے 133258 بچوں کو ٹائیفائیڈسے بچاؤ کے ٹیکے مفٹ لگائے جائیں گے۔ اس مقصد کے لئے ڈسٹرکٹ و تحصیل ھیڈ کوارٹر ہسپتالوں، رورل ہیلتھ سنٹر اور بی ایچ یو سنٹر پر محکمہ صحت کی تیرہ فکسڈ ٹیمیں یہ فرائض سرانجام دیں گی۔ جبکہ 66 آؤٹ ریچ ٹیمیں گلی/ محلو ں میں جاکر بچوں کو بلو ا کر ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے لگائیں گی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اس سلسلہ میں متعلقہ یونین کونسلز میں عوامی آگہی کیلئے خصوصی مہم شروع کی گئی ہے اور ضلع میانوالی کا میڈیا بھی اس آگہی مہم کو موئثر بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ والدین اس سلسلہ میں ذمہ داری ثبوت دیں اور اپنے نو ماہ سے پندرہ سال تک عمر کے بچوں کو ٹائیفائیڈسے بچاؤ کے ٹیکے ہر صورت لگوائیں۔ بعد ازاں ممبر قومی اسمبلی امجد علی خان نے ڈپٹی کمشنر عمر شیر چٹھہ کے ہمراہ آگہی واک کی قیاد ت کی اور واک میں تما م شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے نمائندہ افراد نے شرکت کی۔

08/12/2020

نہایت مودبانہ گزارش ہے کرونا کی صورت حال انتہائی خطرناک ہے...
جون جولائی میں 80 فی صد مریضوں کو آکسیجن کی ضرورت نہیں تھی... اب 80 فی صد مریض آکسیجن اور وینٹیلیٹر پر ہیں ہسپتالوں میں....
مطلب یہ ہے کہ اس بار سیریس مریض زیادہ آ رہے ہیں.. اور مرنے کی شرح بھی زیادہ ہے......
پلیز اپنے لیے اور اپنے پیاروں کے لئیے احتیاط کیجیے.....
غیر ضروری گھر سے باہر نہ نکلیں..
ماسک ہر صورت میں استعمال کریں اور ہجوم اور ہسپتال میں جانے کی صورت میں گھر واپسی پر اس ماسک کو ضائع کر دیں...
نمکین پانی سے غرارے اور بھاپ لینا روٹین بنا لیں...
صابن سے ھاتھوں کو بار بار دھوئیں.. اور گھر سے باہر نکلیں تو سینیٹایزر ساتھ رکھیں...
گرم مشروبات، قہوہ، چائے وغیرہ استعمال کریں...
بخار، کھانسی، گلہ خراب ہونے کی صورت میں اپنے آپ کو باقی گھر والوں سے علیحدہ کر لیں.. اور صبح شام اپنی علامات کا جائزہ لیں.. اور مناسب سمجھیں تو ڈاکٹر سے مشورہ کر لیں......
یہ باتیں آپ نے بار بار سنی ہوں گی.. لیکن میں نے مناسب سمجھا ایک دفعہ پھر دوہرا دوں...
اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے آمین ثم آمین

31/03/2020

صرف احتیاط کی تلقین

عید کا دن تھا چاول پکا رہی تھی کہ اچانک اس میں سانپ آ گرا ساس کے ڈر سے چاول گرانے کی بجائے
سانپ کو بھی اس میں پکا دیا سب نے بہت تعریف کی کہ بہترین چاول پکاۓ بہت مزہ آیا

سال گزرا ایک اور موقع پر چاول پکاۓ سب نے ایک ہی بات کی پچھلی عید پہ جو چاول پکے تھے کمال کا ذائقہ تھا
اب ساس کا جلال کچھ مدھم پڑ چکا تھا اور عورت راز کا بوجھ بھی کب تک اٹھاۓ پھرتی سو بتا ہی دیا

کہ اس میں سانپ گرا تھا جسے میں نے اس میں پکا دیا تھا

یہ سننا تھا کہ سب گھر والے بے ہوش ،
ایک کو دل کا دورہ پڑا اور وہیں مر گیا
اب یہ اثر سانپ کے زہر کا تھا
یا سانپ کے خوف کا؟

آگے چلیں

امریکہ میں موت کے سزا یافتہ ایک قیدی پر ایک عجیب تجربہ کیا گیا، اسے بتایا گیا کہ آپ کو نہ پھانسی دی جائے گی نہ گولی ماری جائے گی نہ ہی زہر کا انجیکشن

بلکہ سانپ سے ڈسوایا جائے گا اس کے خیالات پر سانپ چھا گیا پھر سانپ اس کے سامنے لایا گیا اسے یقین ہو گیا کہ اس سانپ نے مجھے ڈسنا ہے
پھر اس کی آنکھوں پر ایک پٹی باندھی گئی اور دو کامن پنیں اسے چبھوئی گئیں
جس سے اسے پکا یقین ہو گیا کہ سانپ نے ڈس لیا ہے

تھوڑی دیر بعد اس کی موت واقع ہو گئی
اس کے خون کے ٹیسٹ ہوئے تو خون میں سانپ کا زہر موجود تھا

اب اس شخص کو سانپ نے چھوا تک نہیں لیکن اس کے باوجود اس کی موت بھی واقع ہوئی اور خون میں سانپ کا زہر بھی پایا گیا

یہ کیا تھا ؟ خوف

یقین جانئیے
آج جتنی اموات ہو رہی ہیں اس میں 80 فیصد خوف کے زیر اثر ہو رہی ہیں
اور اس قتل میں ہر وہ شخص برابر کا شریک ہے جو خوف پھیلا رہا ہے

اس لئے احتیاط کی ترغیب دیجیئے آگاہی عام کیجیئے
لیکن دھشت نہ پھیلائیں
حوصلہ دیجیئے
خدارا قاتل نہ بنیں

22/03/2020

Address

Mianwali

Telephone

+923005821766

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when CDC Supervisor MWI posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to CDC Supervisor MWI:

Share