08/07/2026
120 سال سے زائد کا عرصہ ہوگیا میانوالی کو ضلع بنے۔ ترقی کا یہ معیار ہے یہاں آج تک کوئی ایک کام کا ہسپتال یا سکول نہیں۔ کسی بھی فرد کی زندگی میں صحت اور تعلیم دو ہی اہم چیزیں ہوتی ہیں مگر یہاں تو الٹی گنگا بہ رہی ہے۔ تعلیم پر بات پھر کبھی کریں گے مگر صحت کا حال ذرا ملاحظہ فرمائیں میانوالی ضلع کا واحد بڑا ہسپتال ڈی ایچ کیو کی حالات آپکے سامنے ہیں۔ نہ پانی ہے نہ ہوا مریض پنکھا تک گھر سے لاتے ہیں دوا اور علاج کی تو بات ہی نہ کریں۔ خدارا میانوالی کی عوام پر تھوڑا سا رحم کریں اور انہیں جینے دیں پرانی ہسپتال پر کروڑوں روپے خرچ کرنے کے بعد اسے لاوارث چھوڑ کر سارا بوجھ ایک ہسپتال پر ڈال دیا گیا جہاں انتظامیہ بہت بڑی طرح ناکام ہوئی ہے مریض اور انکے لواحقین روز ہسپتال کے سامنے احتجاج کرتے ہیں مگر کوئی نہیں سنتا نہ یہاں کی مقتدر حلقے اور نہ کوئی اور بااختیار ادارہ۔ نااہلی کی حد ہے کہ اتنی شدید گرمی اور حبس کے ماحول میں مریضوں کے ساتھ ایسا سلوک روا رکھا جا رہا ہے۔ کچھ سوچیں