JUI Digital Media Cell Mianwali

JUI Digital Media Cell Mianwali JUI DIGITAL MEDIA CELL MIANWALI (OFFICIAL)

> انا للہ وانا الیہ راجعون> جید عالم دین، مبلغ اسلام، حضرت مولانا احسان الحق صاحب رحمہ اللہ کی وفات پوری امت کیلئے عظیم ...
03/09/2026

> انا للہ وانا الیہ راجعون
> جید عالم دین، مبلغ اسلام، حضرت مولانا احسان الحق صاحب رحمہ اللہ کی وفات پوری امت کیلئے عظیم صدمہ ہے آپ رحمہ اللّٰہ امت کا سرمایہ تھے جس سے ہم محروم ہو گئے
> آپ پوری زندگی علم، دعوت اور خدمت دین میں گزار گئے۔ آپ کا جانا امت کے لیے بہت بڑا نقصان ہے۔
>
> اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے، قبر کو جنت کا باغ بنائے، میزان نیکیوں سے بھاری کرے اور لواحقین و متعلقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین

02/09/2026

02/09/2026

جمعیت علماء اسلام ضلع میانوالی کی جنرل کونسل کا اجلاس ضلع میں جماعت کو منظم کرنے کے حوالے سے اہم فیصلے کر لیے گئے: جمعیت...
31/08/2026

جمعیت علماء اسلام ضلع میانوالی کی جنرل کونسل کا اجلاس
ضلع میں جماعت کو منظم کرنے کے حوالے سے اہم فیصلے کر لیے گئے:
جمعیت علماء اسلام ضلع میانوالی کی جنرل کونسل کا اجلاس نائب امیر جمعیت علماء اسلام پاکستان حضرت خواجہ خلیل احمد صاحب دامت برکاتہم العالیہ کی زیر سرپرستی اور صاحبزادہ عبید اللہ جواد صاحب کی میزبانی میں موتی مسجد میانوالی شہر میں منعقد ہوا
اجلاس کی صدارت امیر جمعیت علماء اسلام ضلع میانوالی قاری عثمان علی فاروقی صاحب نے کی
تلاوت و نعت کے بعد ضلعی جنرل سیکرٹری جمعیت علماء اسلام میانوالی مولانا فیاض خان نے اجلاس کا ایجنڈا پیش کیا اور ایجنڈے پہ تفصیلی مشاورت ہوئی اور اہم فیصلے کیے گئے جو درج ذیل ہیں
جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام سالانہ تحفظ ختم نبوت کانفرنس کی تاریخ کا اعلان جلد ضلعی ذمہ داران کی مشاورت کے بعد کر دیا جائے گا
ضلع بھر میں جماعت کو منظم کرنے کے لیے عنقریب ضلعی عہدے داران پورے ضلع کے دوروں کا شیڈول جاری کریں گے جس میں وہ کارکنان سے ملاقاتیں کر کے اجلاس بلا کر ضلع بھر میں جماعت کو منظم کریں گے انشاءاللہ
اجلاس میں ضلع بھر سے 40 ارکان جنرل کونسل نے شرکت کی۔

محمد خالد نمل
ترجمان جمعیت علماء اسلام ضلع میانوالی

24/08/2026

دفاع ختم نبوت و استحکام پاکستان کنونشن جلال پور تحصیل عیسیٰ خیل کی تیاریاں اور تکمیل

السلام علیکم ورحمۃ اللّٰہ وبرکاتہ!
پنجاب اور خیبرپختونخوا کے سنگم پر واقع میانوالی کی تحصیل عیسیٰ خیل کے دریائے سندھ کے کنارے واقع ایک سر سبز گاؤں جلال پور میں ایک درویش مزاج مولوی جسے دنیا مولوی توقیر احمد کے نام سے جانتی ہے جمیعت علماء اسلام کے جلال پور یونٹ کے امیر ہیں(ہم نہیں جانتے تھے کیونکہ کبھی ملاقات ہی نہیں ہوئی تھی) نے انتہائی ذوق و شوق سے اس علاقہ میں دین کی خدمت کی اور ہمیں نظر بھی آیا۔
کچھ عرصہ سے جلال پور میں بنات کی چادر پوشی و تقسیم اسناد کے مختصر سے پروگرامات کروا رہے تھے اس مرتبہ بڑے پروگرام کا ارادہ کیا تو معاونین نے ساتھ کھڑے ہونے کا وعدہ کیا اور پروگرام ترتیب پا گیا۔
سب سے پہلا مرحلہ جو منظر عام پر آتا ہے وہ دعوتی مہم ہوتا ہے۔ جو پورا ضلع ماننے پہ مجبور ہے کہ مولوی توقیر احمد جیسے درویش نے نہ دن دیکھا نہ رات دیکھی دیوانے کوچۂ یاراں بنے پھرتے تھے۔
پھر وہ دن آگیا جس دن کو 22 اگست 2026 بروز ہفتہ کہا گیا۔
ہمارے ذمہ کنونشن کو جمیعت علماء اسلام ضلع میانوالی کے ڈیجیٹل میڈیا پیج پر لائیو کوریج دینا تھا۔
ہم نے صبح ہی صبح جانے کا فیصلہ ایک ہفتہ پہلے کر لیا تھا اور مقررہ دن صبح نماز کے بعد اپنے معمولات مکمل کرکے روانگی کی تیاری پکڑی اور چل پڑے۔
میانوالی پہنچ کر جیسے ہی گاڑی سے اترے اگلی گاڑی نکل رہی تھی ہم گاڑی میں سوار ہوئے اور جلال پور کی جناب عازم سفر ہوئے دوپہر بارہ بجے کے قریب ہم جلال پور پہنچ گئے کھانا کھایا، آرام کیا۔ ہمارے ذمہ صرف پروگرام کو لائیو کوریج دینا تھا باقی سب معاملات ہمارے بڑے بھائی اور ضلعی میڈیا کوآرڈینیٹر جناب رفیق پراچہ صاحب کے ذمہ تھے۔
مگر ایک دن پہلے ان کے چچا کی طبیعت نہایت ناساز ہونے کی وجہ سے وہ میانوالی ہسپتال چلے گئے اور کچھ انتظامات نامکمل محسوس ہوئے تو حضرات سے استفسار کرنے پہ معلوم ہوا کہ وہ پراچہ صاحب کے ذمہ ہے وہی بتا سکتے ہیں۔ جب بھائی کو فون کیا تو انہوں نے باوجود ہسپتال میں ہونے کے بھرپور تعاون کیا۔ مگر جو ہمارے کام کی اہم ترین چیز تھی وہ تھا کیمرہ۔ کیمرہ؟؟؟؟؟
اوہ!!!!! وہ تو جس سے رابطہ کیا تو کوئی نہ کوئی عذر پیش آرہا تھا۔
ہماری پریشانی بڑھ گئی کہ پروگرام سر پہ ہے وقت کم ہے کام زیادہ ہم کبھی کالاباغ رابطہ کرتے کبھی عیسیٰ خیل مگر کچھ نہیں آخر میانوالی شہر رابطے کا ارادہ کرلیا۔
یہاں ہمیں پھر اس درویش کا اخلاص نظر آیا جو دن رات کریہ کریہ گلی گلی دیوانہ وار پھرتا رہا ہے۔
کوٹ چاندنہ میں کیمرے مل گئے مطلب دیے کے نیچے اندھیرا۔
بہرحال کیمرے والے سے معاملات طے کرنے کے بعد ہم خوشی خوشی جلال پور کی جانب واپس لوٹے۔
پنڈال پہنچے تو تیاریاں تکمیل کو پہنچنے کو تھیں اور ہمارے ضلعی جماعت کے روح رواں مولانا فیاض خان صاحب بھی آئے ہوئے تھے دل ٹھنڈا ہوگیا۔
ملاقات کے بعد انتظامات کا جائزہ لیا گیا کچھ دیر میں ہمارے ایم این اے صاحب (مولانا امیر اللّٰہ خٹک) بھی پہنچ گئے۔ نماز عصر پنڈال کے ساتھ واقع جنازہ گاہ میں باجماعت ادا کی گئی۔ کچھ دیر بعد معلوم ہوا کہ حضرت جی خواجہ خلیل احمد صاحب دامت برکاتہم تشریف لانے والے ہیں تو مولانا فیاض خان صاحب نے مجھے حکم دیا کہ مولانا امیر اللّٰہ صاحب کو لے کر مولوی توقیر صاحب کی حویلی پہنچ جائیں۔
ہم مولانا کی اقتداء میں حویلی پہنچ گئے کچھ دیر میں حضرت جی بھی جلوہ افروز ہوئے تو اذان مغرب شروع ہوگئی حضرت جی کی اقتداء میں نماز مغرب ادا کی گئی تو کچھ دیر بعد بادلوں نے دستک دی اور ہم برآمدے میں چلے گئے میزبانوں نے دسترخوان لگا رکھا تھا ہم سب حضرت خواجہ صاحب کے ساتھ دسترخوان پر بیٹھ گئے۔
یہاں مولانا توقیر صاحب کی میزبانی کی تعریف نہ کرنا بہت بڑی ناانصافی ہوگی۔ دسترخوان پر اتنے کھانوں نے سب کو کشمکش میں ڈال دیا سب نے تھوڑا تھوڑا چکھا پھر بھی کئی چیزیں شکوہ کناں رہیں کہ ہمیں دیکھا ہی نہیں گیا۔ اللّٰہ مولانا توقیر صاحب کو جزائے خیر عطا فرمائے۔
کھانے کے بعد حضرت جی آرام کرنے لگے اور ہم باہر صحن میں آگئے کچھ دیر بیٹھے تو بارش نے دوبارہ دستک دی۔
چارپائیاں ایک طرف کیں اور اندر چلے گئے وقت دیکھا تو کانفرنس کے آغاز میں ایک گھنٹہ باقی
شکر ادا کیا گیا کہ بارش ہونے پہ موسم اچھا ہوگیا
مگر کچھ دیر بعد بارش کی شدت میں اضافہ ہوگیا اور بارش تھی کہ رکنے کا نام ہی نہیں لے رہی تھی مہمان پہنچ چکے تھے مگر بارش تھی کے رکنے کو نہ تھی محسوس ہوا کہ کنونشن بارش کی نظر ہوگیا۔
مگر سننے کیلئے آنے والے مہمانوں کے جذبات و احساسات اللّٰہ کو محبوب تھے اور مولانا توقیر اور ان کے رفقاء کا اخلاص بھی اللّٰہ کو بےحد محبوب تھا ایک گھنٹے سے زیادہ جاری رہنے والی بارش آخر کار تھم گئی
مشورے سے طے پایا کہ کنونشن جنازہ گاہ میں کروا لیا جائے کیونکہ پنڈال تو پانی پانی ہوگیا تھا۔
کنونشن کا آغاز ہوچکا تھا جب نماز عشاء ادا کرکے مولانا امیر اللّٰہ صاحب کے ساتھ پنڈال کی طرف روانہ ہوئے جب حویلی سے نکلے تو ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ اتنے میں مولانا فیاض خان صاحب کی کال آگئی کہ مولانا صفی اللّٰہ صاحب کا بیان شروع ہونے والا ہے آپ پہنچو جیسے تیسے موبائل پر ہی لائیو کوریج دیں۔
ہم جنازہ گاہ پہنچے تو کیا دیکھا عوام الناس کا جم غفیر تھا ماشاءاللہ
مطلب کہ بارش رحمت ہی تھی درویش جنازہ گاہ کے فرش پر چوکڑیاں مارے بیٹھے تھے دیکھ کر دل خوش ہوگیا۔
ہم نے پہنچتے ہی موبائل فون نکالا اور لائیو کوریج شروع کردی۔
مولانا صفی اللّٰہ صاحب قائم مقام امیر جمیعت علماء اسلام پنجاب کے سیرت و ختم نبوت کے موضوع پر بیان کے بارے میں ہم اتنا ہی کہیں گے
" تھکی ہے فکرِ رسا اور مدح باقی ہے
قلم ہے آبلہ پا اور مدح باقی ہے
تمام عمر لکھا اور مدح باقی ہے
ورق تمام ہوا اور مدح باقی ہے"
کمال کی گفتگو تھی۔

اس کے بعد نوجوان ثناء خوان حافظ ذیشان وزیر صاحب نے بہترین کلام سنائے۔
اور اختتامی خطاب امیر جمیعت علماء اسلام ضلع میانوالی قاری محمد عثمان علی فاروقی صاحب کا ہونا تھا۔
قاری صاحب نے بہت بہترین بیان فرمایا۔
خطباء نے کامل دین اور نعمت تمام ہونے کی وضاحت آسان لفظوں میں عوام الناس کے سامنے پیش کی۔
عوام میں جس شعور کو بیدار کرنے کی ضرورت ہے حضرات علماء نے اس کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔ اور اللّٰہ تبارک وتعالیٰ مولانا توقیر صاحب انکی پوری ٹیم ، انکے معاونین و رفقاء مولانا سجاد صاحب مولانا مجیب صاحب قاری شفقت صاحب مولانا عطاء اللہ صاحب قاری مجاہد صاحب۔
مولانا فیاض خان صاحب اور دیگر تمام حضرات کو بہترین جزائے خیر عطا فرمائے اور ہم تحصیل میانوالی اور پورے ضلع کی طرف سے ان حضرات کو اتنے نامساعد حالات میں تحمل سے فیصلہ کرنے اور کنونشن کو تکمیل تک پہنچانے پہ بھرپور مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
یقیناً افرادی قوت بھی کامیابی شمار ہوتی ہے مگر نظریات کی محنت میں مستقل مزاج لوگوں کی مختصر جماعت ہی اہمیت کی حامل ہوتی ہے اور اتنی تیز بارش میں جو لوگ بیٹھے رہے اور بیانات سنے اور دعا تک بیٹھے رہے یقیناً وہ لوگ قابل تحسین ہیں۔
ہم امید رکھتے ہیں کہ آئندہ ان شاءاللہ تعالیٰ اس سے بھی بڑے پیمانے پر اس کنونشن کا انعقاد کیا جائے گا
اور اللّٰہ کریم سے دعا ہے ہماری آنے والی ضلعی کانفرنس کو بھی کامیاب بنائے اور ہم سب کو اس کانفرنس کیلئے دیوانہ وار محنت کی توفیق عطاء فرمائے۔
آمین ثم آمین!!!

محمد خالد نمل
ناظم نشر واشاعت جمیعت علماء اسلام ضلع میانوالی

23/08/2026

مبارکباد

جمعیت علماء اسلام تحصیل عیسیٰ خیل بالخصوص یونٹ جلال پور کے امیر مولانا توقیر احمد صاحب اور ان کے تمام رفقاء کو موسم کی انتہائی خرابی کے باوجود عظیم الشان تحفظ ختم نبوت کانفرنس کے انعقاد اور اس کی شاندار کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

اتنے خراب اور نامساعد موسمی حالات کے باوجود اتنے بڑے اجتماع کا انعقاد یقیناً مولانا توقیر احمد صاحب اور ان کے رفقاء کے خلوص محنت جدوجہد اور دینی جذبے کا ثمر ہے۔ ایسے حالات میں لوگوں کی اتنی بڑی تعداد میں شرکت منتظمین کی محنت اور عوام کے دین سے والہانہ تعلق کا واضح ثبوت ہے۔

اللہ تعالیٰ ان تمام حضرات کی محنتوں کو اپنی بارگاہ میں شرف قبولیت عطا فرمائے انہیں شایان شان اجر و ثواب نصیب فرمائے اور اس عظیم کاوش کو جمعیت علماء اسلام کی مزید ترقی استحکام اور سربلندی کا ذریعہ بنائے۔

آپ سب حضرات کے لیے دل سے دعا گو ہوں۔

حضرت مولانا قاری محمد عثمان علی فاروقی صاحب
امیر جمعیت علماء اسلام ضلع میانوالی

23/08/2026

تحفظ ختم نبوت استحکام پاکستان کنونشن میں تشریف لانے والے معزز مہمان گرامی خصوصا حضرت جی خواجہ خلیل احمد صاحب دامت برکاتہم العالیہ مولانا عثمان حیدری صاحب چکڑالہ سے مفتی کفایت اللہ صاحب خالد صاحب اور ان کے رفقاء امیر ضلع مولانا عثمان علی صاحب صوبائی قائم مقام امیر مولانا صفی اللہ صاحب سینیئر نائب امیر ضلع مولانا صاحبزادہ عبید اللہ جواد صاحب مفتی اکرام اللہ شاہ صاحب اور ان کے رفقاء وغیرہ تمام احباب کے مشکور ہیں کہ ان نامساعد موسمی حالات میں وہ تشریف لائے ہمیں عزت دی
اور تحصیل جماعت خصوصا امیر مفتی عثمان صاحب ناظم عمومی مولانا امیر اللہ صاحب مولانا گل قیوم صاحب اور مقامی جلال پور یونٹ کے احباب امیر مولانا توقیر صاحب ناظم عمومی مولانا مجیب صاحب مولانا سجاد صاحب قاری شفقت صاحب مولانا عطا اللہ صاحب قاری مجاہد صاحب اور ان کے دیگر رفقاء تحصیل بھر سے تشریف لانے والے ہمارے سالار و رضاکار مجاہد ساتھی سب کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ ملتوی ہونے والے پروگرام کو اللّٰہ تعالٰی نے کامیاب پروگرام میں تبدیل کیا
اللّٰہ تعالیٰ تمام احباب کو جزاء خیر نصیب فرمائے

والسلام
مولانا محمد فیاض خان
جنرل سیکرٹری جمعیت علماء اسلام ضلع میانوالی

22/08/2026

امیر جمیعت علماء اسلام ضلع میانوالی حضرت مولانا قاری محمد عثمان علی فاروقی صاحب
دفاع ختم نبوت و استحکام پاکستان کنونشن جلال پور تحصیل عیسیٰ خیل ضلع میانوالی سے خطاب فرماتے ہوئے۔

22/08/2026

دفاع ختم نبوت و استحکام پاکستان کنونشن جلال پور (تحصیل عیسیٰ خیل) ضلع میانوالی
جاری ہے مگر شدید بارش کی وجہ سے محدود ہوگیا ہے اور باقاعدہ لائیو کوریج دینے سے قاصر ہیں

ترجمان جمعیت علماء اسلام ضلع میانوالی

Address

Mianwali
42360

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when JUI Digital Media Cell Mianwali posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share