Chhoi, Kalri Mianwali

Chhoi, Kalri Mianwali جیت اور ہار کا امکان کہاں دیکھتے ہیں
گاؤں کے لوگ ہیں نقصان کہاں دیکھتے ہیں

13/09/2026

سانوڑے ہووے یار تے نچڑاں پیندا اے 🍁

کیا خبر ہم آخری زمانے کے آخری کنارے پر کھڑے ہوں؟کیا پتا… جس دجال کا ذکر ہمیں احادیث میں ملتا ہے، وہ آنے والا نہیں بلکہ ا...
11/09/2026

کیا خبر ہم آخری زمانے کے آخری کنارے پر کھڑے ہوں؟

کیا پتا… جس دجال کا ذکر ہمیں احادیث میں ملتا ہے، وہ آنے والا نہیں بلکہ اس کے آنے کا زمانہ ہمارے سامنے بنتا جا رہا ہو؟
کیا خبر دجال کوئی ایسی مخلوق ہو جس کا تصور ہماری موجودہ عقل سے کہیں آگے ہو؟

کیا خبر وہ AI-empowered روبوٹک نظام ہو، جو انسانی ذہانت کی نقل کرے، انسانوں کو دھوکے میں ڈالے، فیصلے کرے، معلومات کو کنٹرول کرے اور لوگوں کے سامنے ایسی حقیقت پیش کرے جو حقیقت نہ ہو؟

کیا خبر جس گدھے کی سواری کا ذکر احادیث میں ملتا ہے، اسے ہم اپنے موجودہ تصور کے مطابق سمجھ رہے ہوں؟

کیا خبر وہ کسی انتہائی جدید، غیر معمولی اور تیز رفتار مشین کا استعارہ یا ہماری موجودہ سمجھ سے مختلف کوئی حقیقت ہو—جس کا ابتدائی تصور آج کی دنیا میں روبوٹکس، خودکار گاڑیوں اور جدید مشینوں کی شکل میں سامنے آ رہا ہو؟

اور پھر دجال کے فتنے میں خوراک، پانی اور وسائل کا معاملہ…

آج دنیا مصنوعی ذہانت کے لیے ایسے بڑے بڑے ڈیٹا سینٹرز تعمیر کر رہی ہے جو بے تحاشا بجلی اور پانی استعمال کرتے ہیں۔ دوسری طرف دنیا کے کئی خطے پہلے ہی پانی کی قلت، خشک سالی اور غذائی عدم تحفظ کا سامنا کر رہے ہیں۔

کیا خبر آنے والے سالوں میں پانی اور خوراک صرف بنیادی ضرورتیں نہ رہیں بلکہ طاقت اور اختیار کا ذریعہ بن جائیں؟

کیا خبر وہ وقت آئے جب کسی کے پاس پانی ہو تو لوگ اس کے سامنے جھکنے لگیں، کسی کے پاس خوراک ہو تو لوگ اس کے محتاج ہو جائیں، اور جس کے پاس معلومات، ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کا کنٹرول ہو… وہ لوگوں کے ذہنوں اور فیصلوں تک رسائی حاصل کر لے؟

دجال کا سب سے بڑا فتنہ شاید صرف یہ نہ ہو کہ وہ لوگوں کو دھوکا دے گا؛
بلکہ یہ ہو سکتا ہے کہ وہ حق اور باطل کے درمیان فرق ہی دھندلا دے۔

ایسی دنیا کا تصور کریں جہاں آنکھ جو دیکھے وہ بھی جعلی ہو سکتا ہے، کان جو سنے وہ بھی مصنوعی ہو سکتا ہے، ویڈیو ثبوت بھی جھوٹا ہو سکتا ہے، اور ایک مشین چند لمحوں میں لاکھوں انسانوں کو ایک ہی جھوٹ پر یقین دلا سکتی ہو۔
آج ہم Deepfake، AI-generated voices، autonomous machines اور مصنوعی ذہانت کے ابتدائی دور میں ہیں۔

لیکن سوال یہ ہے:

اگر یہ صرف ابتدا ہے تو انتہا کیسی ہوگی؟

شاید یہی وجہ ہے کہ فتنۂ دجال کے بارے میں ہمیں صرف اس کی ظاہری شکل نہیں بلکہ اس کے فتنے سے بچنے کی تعلیم دی گئی۔

کیونکہ دجال کا فتنہ صرف ٹیکنالوجی کا مسئلہ نہیں ہوگا۔
یہ ایمان، بصیرت اور حقیقت کو پہچاننے کا امتحان ہوگا۔

ممکن ہے ہماری موجودہ دنیا دجال نہ ہو۔
ممکن ہے AI دجال نہ ہو۔
ممکن ہے یہ سب محض اتفاقات ہوں۔

لیکن یہ بھی ممکن ہے کہ ہم تاریخ کے اس مقام پر کھڑے ہوں جہاں انسان نے پہلی مرتبہ ایسی ٹیکنالوجی تخلیق کر لی ہے جو انسانی ذہانت کی نقل کرنے، حقیقت کو مصنوعی بنانے اور بڑے پیمانے پر لوگوں کے رویوں کو متاثر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

اور اگر واقعی ہم آخری زمانے کے قریب ہیں تو شاید سب سے اہم سوال یہ نہیں کہ:
"دجال کب آئے گا؟"
بلکہ یہ ہے:
"اگر وہ ہمارے سامنے آ گیا تو کیا ہم اسے پہچان سکیں گے؟"
کیا ہمارا ایمان اتنا مضبوط ہوگا کہ ٹیکنالوجی کے سب سے بڑے کرشمے، مصنوعی معجزوں اور دنیاوی طاقت کے سامنے بھی ہم حق کو پہچان سکیں؟

~صدف عباس

#اسلام #احادیث #ایمان #آخرت #فتنہ

#دجال

ڈھونڈ کے لائیں ان ہونہاروں کو ۔ ٹیگ کریں ، پتا چلے کہاں ہیں یہ لوگ کیا کر رہے ہیں ۔ چند ایک تو ہمارے اردگرد ہی ہیں،  باق...
06/09/2026

ڈھونڈ کے لائیں ان ہونہاروں کو ۔ ٹیگ کریں ، پتا چلے کہاں ہیں یہ لوگ کیا کر رہے ہیں ۔ چند ایک تو ہمارے اردگرد ہی ہیں، باقی لوگ ؟؟
میٹرک ٹاپرز آف گورنمنٹ ہائی سکول کلری ❤️

05/09/2026

خدارا اپنے بچوں پر رحم کریں ۔ یہ ویڈیو چھوئی کلری رکھی تھمیوالی، بن حافظ جی، نمل اور چکڑالہ کے لوگوں کی آنکھیں کھولنے کیلئے ہے جن کے بچے سکول جاتے ہیں ۔

ٹچ موبائل اور اس میں موجود فضول گیمز جن پر جوا کھیلا جا رہا ہے چرس ہیروئن کے نشے سے بھی بدتر ہیں ۔ آپکے بچوں کا مستقبل تاریک ہے اور آپ لوگوں کو ذرہ بھی اس بات کا اندازہ نہیں ۔

#کلری GHS Kalri

آج گورنمنٹ ہائی سکول کلری میں اساتذہ کرام سے بچوں کے رزلٹ پر تفصیلی بات ہوئی ۔ جو وجوہات اور عوامل سامنے آئے ہیں ان پر ت...
04/09/2026

آج گورنمنٹ ہائی سکول کلری میں اساتذہ کرام سے بچوں کے رزلٹ پر تفصیلی بات ہوئی ۔ جو وجوہات اور عوامل سامنے آئے ہیں ان پر تفصیلی ویڈیو جاری کریں گے انشاللہ ۔
#کلری

پہلے اساتذہ ہمیں مار مار کے آدھ موا کر دیتے تھے ، گھر سے الگ سختی ہوتی تھی اور آج ؟ ہر بچے کے ہاتھ میں ٹچ موبائل ہے پڑھا...
02/09/2026

پہلے اساتذہ ہمیں مار مار کے آدھ موا کر دیتے تھے ، گھر سے الگ سختی ہوتی تھی اور آج ؟ ہر بچے کے ہاتھ میں ٹچ موبائل ہے پڑھائی کو کدو ٹائم دیں گے یہ ۔

پھر والدین نے بھی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے ۔ بچوں سے دشمنی نبھا رہے ہیں انہیں اتنا سر پہ چڑھا کے ۔

GHS Kalri

گورنمنٹ ہائی سکول کلری کلاس آف 2007 ۔ نویں جماعت کی طرف سے دسویں والوں کو دی گئی الوداعی پارٹی کی تصویر ۔ 27 مارچ 2007 ک...
30/08/2026

گورنمنٹ ہائی سکول کلری کلاس آف 2007 ۔ نویں جماعت کی طرف سے دسویں والوں کو دی گئی الوداعی پارٹی کی تصویر ۔ 27 مارچ 2007

کون جانتا ہے ان لوگوں کو ؟

#کلری GHS Kalri

نئی دکان کھولی ہے دعاؤں کی درخواست ہے 🤲
16/08/2026

نئی دکان کھولی ہے دعاؤں کی درخواست ہے 🤲

Address

Chhoi Kalri
Mianwali

Telephone

03012738578

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Chhoi, Kalri Mianwali posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share