Deputy Director Agriculture Extension Mianwali

Deputy Director Agriculture Extension Mianwali Agriculture Advisory Services

اہم نوٹس گرین ٹریکٹر سکیم 2025-26.ضلع میانوالی کے ان موضع جات کے کسان گرین ٹریکٹر سکیم میں مینول اپلائی کریں۔ درخواست فا...
21/08/2025

اہم نوٹس گرین ٹریکٹر سکیم 2025-26.
ضلع میانوالی کے ان موضع جات کے کسان گرین ٹریکٹر سکیم میں مینول اپلائی کریں۔ درخواست فارم بمعہ شناختی کارڈ کی کاپی اور اوریجنل فرد ملکیت تحصیل دار سے تصدیق شدہ دفتر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع میانوالی میں یکم ستمبر 2025 تک جمع کروائیں۔ ان موضع جات کے زمینداروں کی آن لائین درخواست جمع نہیں ہو گی۔
کم از کم رقبہ 7 ایکڑ۔
ٹریکٹر 75 ہارس پاور یا اس سے زیادہ۔
ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع میانوالی

خوشخبری خوشخبری کسانوں کے لیے بڑی خوشخبری جس کا تھا انتظارِ ۔۔۔۔ آن لائین پورٹل پر 14اگست سےاپلائی کریں۔ 20 ہزار ٹریکٹرز...
13/08/2025

خوشخبری خوشخبری کسانوں کے لیے بڑی خوشخبری جس کا تھا انتظارِ ۔۔۔۔
آن لائین پورٹل پر 14اگست سےاپلائی کریں۔ 20 ہزار ٹریکٹرز بذریعہ قرعہ اندازی ۔
کم از کم رقبہ7ایکڑ۔
10 لاکھ روپے فی ٹریکٹر سبسڈی

زرعی گریجویٹس کے لیے انٹرن شپ، درخواست جمع کروانے کی اخری تاریخ 15 اگست۔
13/08/2025

زرعی گریجویٹس کے لیے انٹرن شپ، درخواست جمع کروانے کی اخری تاریخ 15 اگست۔

جدید زرعی مشینری کی خریداری کے لیے 3 کروڑ تک زرعی قرضہ کی فراہمی ۔ جلد درخواستوں کی وصولی شروع ہو گی
13/08/2025

جدید زرعی مشینری کی خریداری کے لیے 3 کروڑ تک زرعی قرضہ کی فراہمی ۔ جلد درخواستوں کی وصولی شروع ہو گی

ساٹھ فیصد سبسڈی پر سپر سیڈر/پاک سیڈر کی فراہمی۔ ٹریکٹر مالکان ابھی درخواست جمع کروائیں ۔
13/08/2025

ساٹھ فیصد سبسڈی پر سپر سیڈر/پاک سیڈر کی فراہمی۔ ٹریکٹر مالکان ابھی درخواست جمع کروائیں ۔

زرعی گریجویٹس توجہ فرمائیں وزیراعلی پنجاب زرعی گریجویٹس انٹرنشپ پروگرام 2025-26 بی ایس سی ایگریکلچر، زرعی انجینئرنگ ڈگری...
06/08/2025

زرعی گریجویٹس توجہ فرمائیں
وزیراعلی پنجاب زرعی گریجویٹس انٹرنشپ پروگرام 2025-26

بی ایس سی ایگریکلچر، زرعی انجینئرنگ ڈگری ہولڈر کے لیے بہترین موقع۔ عمر کی حد 25 سال۔
ماہانہ وظیفہ 60000 روپے۔

میانوالی  () وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے زیادہ گندم اُگاؤ منصوبہ کے تحت محکمہ زراعت توسیع میانوالی کے زیرِ اہتمام ...
28/06/2025

میانوالی () وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے زیادہ گندم اُگاؤ منصوبہ کے تحت محکمہ زراعت توسیع میانوالی کے زیرِ اہتمام کسانوں میں مفت گرین ٹریکٹر کی تقسیم کے سلسلہ میں نجی شادی ہال میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی سابق ایم این اے انعام اللہ خان نیازی، سابق ایم پی ملک فیروز جوئیہ تھے۔ جبکہ تقریب کی صدارت ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے کی۔تقریب میں 34 خوش نصیب کسانوں میں مہمانان خصوصی نے گرین ٹریکٹر کی چابیاں تقسیم کیئں۔اس موقع پر مہمانان گرامی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کسانوں کی فلاح و بہبود کیلئے خصوصی اقدامات بروئے کار لارہی ہیں اور کسانوں کو میرٹ پر جدید زرعی مشینری فراہم کی جارہی ہیں تاکہ زراعت کے شعبہ میں جدت لاکر فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کو یقینی بنایا جاسکے۔ انھوں کہا کہ حکومت پنجاب کا زراعت کے شعبہ کی ترقی پر خصوصی فوکس ہے جس کی واضح مثال کسان کارڈ، گرین ٹریکٹر، سولر ٹیوب ویل سکیم سمیت دیگر بے شمار فلاحی منصوبے شامل ہیں۔اس موقع پر ڈائریکٹر زراعت توسیع سرگودھا ڈویژن چوہدری شاہد حسین نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع میانوالی کے 800 کسانوں نے گرین ٹریکٹر کے حصول کیلئے آن لائن اپلائی کیا تھا جن میں سے 34 خوش نصیب کسان بذریعہ قرعہ اندازی کامیاب قرار پائے۔ انھوں نے مزید بتایا کہ ایک ٹریکٹر کی مالیت 24 لاکھ 28 ہزار روپے ہے جو حکومت پنجاب کی جانب سے کسانوں کو بلکل مفت دیا جارہا ہے۔ تقریب میں ٹریکٹر ڈیلر عمیر خان نے گرین ٹریکٹر کی ڈیلیوری سے متعلق تفصیل سے آگاہ کیا۔ تقریب میں سابق ایم پی عادل عبداللہ خان روکھڑی کے نمائندہ فہد روکھڑی، ضلعی انفارمیشن سیکرٹری پی ایم ایل این ملک رمضان اعوان، حاجی عنایت پائی خیل، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ملک غلام حُر، ایگریکلچر آفیسر فاروق اعظم کے علاوہ محکمہ زراعت توسیع کے دیگر افسران اور کسانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

28/06/2025

زیادہ گندم اگاؤ مہم کے تحت مفت گرین ٹریکٹر کی تقسیم کی تقریب۔۔۔

28/06/2025
میانوالی موسی خیل اگیتی کپاس کی کاشت۔۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع میانوالی رضوان حسن بہمراہ فیلڈ انویسٹگٹر عبد الرؤف خان
19/04/2025

میانوالی موسی خیل اگیتی کپاس کی کاشت۔۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع میانوالی رضوان حسن بہمراہ فیلڈ انویسٹگٹر عبد الرؤف خان

كپاس : بیج کا اگاؤ معلوم کرنے کا طریقہ
19/04/2025

كپاس : بیج کا اگاؤ معلوم کرنے کا طریقہ

جن زمینداروں کے رقبہ جات کمپیوٹرائزڈ نہیں، وہ کسان کارڈ کے حصول کیلئے اپنی درخواست اپنے شناختی کارڈ کی کاپی، اور فرد ملک...
19/04/2025

جن زمینداروں کے رقبہ جات کمپیوٹرائزڈ نہیں، وہ کسان کارڈ کے حصول کیلئے اپنی درخواست اپنے شناختی کارڈ کی کاپی، اور فرد ملکیت/جمعبندی (متعلقہ تحصیلدار سے تصدیق شدہ) کے ساتھ متعلقہ تحصیل کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع آفس میں جمع کروا سکتے ہیں
کسان کارڈ کے لیے زرعی اراضی کی ملکیتی حد 12.5 ایکڑ سے بڑھا کر 25 ایکڑ مقرر،
بلا سود قرض کی رقم بھی 1.5 لاکھ سے بڑھا کر 3 لاکھ روپے کردی گئی ہے.......
_* اپہلے سے حاصل شدہ کسان کارڈ کا 1.5 لاکھ قرضہ جمع کروایں۔۔۔۔3 لاکھ پائیں*_۔۔۔
اب کی بار کسان کارڈ پر پائیں
_*تیس (30) فیصد نقد کیش*_
_*بیس (20) فیصد رقم کا ڈیزل پائیں*_

Address

Opposite District Account Office Mianwali
Mianwali
200000

Opening Hours

Monday 09:00 - 16:00
Tuesday 09:00 - 16:00
Wednesday 09:00 - 16:00
Thursday 09:00 - 16:00
Friday 09:00 - 13:00
Saturday 09:00 - 16:00

Telephone

+92459920095

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Deputy Director Agriculture Extension Mianwali posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Deputy Director Agriculture Extension Mianwali:

Share