05/12/2025
جب پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ کرنے والے ڈاکٹرز کی تنخواہیں بلاجواز کم کر دی گئیں اور مختلف الاؤنسز غیر قانونی طور پر منہا کر لیے گئے، حالانکہ کسی قسم کی کٹوتی کی نہ اجازت تھی اور نہ ہی قانون اس کی اجازت دیتا ہے، تو متاثرہ ڈاکٹرز نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔
درخواست گزاروں کی جانب سے ایڈوکیٹ راجہ نوید اعظم نے مؤقف اختیار کیا کہ پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ جوائن کرنے والے ڈاکٹرز مکمل تنخواہ اور تمام الاؤنسز کے حقدار ہیں۔ ان کی تنخواہ سے کسی قسم کی غیر قانونی کٹوتی کرنا اختیارات کا ناجائز استعمال ہے، اور محکمہ قانوناً پابند ہے کہ انہیں پوری تنخواہ ادا کرے۔
ہائی کورٹ نے راجہ نوید اعظم کے ٹھوس، مدلل اور مضبوط دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے محکمے کی جانب سے کی گئی تمام غیر قانونی کٹوتیوں کو کالعدم قرار دیا اور واضح حکم جاری کیا کہ:
"کسی بھی ڈاکٹر کی تنخواہ سے کسی قسم کی کٹوتی نہیں کی جائے گی۔"
اللہ کا شکر ہے کہ ہم ڈاکٹرز اور میڈیکل آفیسرز کو ان کا جائز حق دلوانے میں کامیاب ہوئے۔
دعا گو۔
راجہ نوید اعظم ایڈوکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان