میڈیا ہاؤس جنڈیالی بنگلہ

میڈیا ہاؤس جنڈیالی بنگلہ رانا محمد اشفاق الرفیق موبائل شاپ اڈا جنڈیالی بنگلہ

31/05/2026

میاں چنوں
اس تمام معاملے کے طول پکڑنے کی ایک بڑی وجہ ایم ایس کا رویہ اور طرزِ عمل قرار دیا جا رہا ہے۔ متاثرین کو ساتھ لے کر جب صحافی مؤقف جاننے کے لیے ایم ایس کے پاس گئے تو توقع تھی کہ وہ تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے۔ اگر معاملہ درست تھا تو وارڈز میں نصب کیمروں کی فوٹیج نکال کر حقائق سامنے لائے جا سکتے تھے، جس سے غلط فہمیوں کا خاتمہ ہو جاتا۔
شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر سابق ایم ایس نزیر ہراج اس موقع پر موجود ہوتے تو معاملے کو خوش اسلوبی اور دانشمندی سے حل کرتے، نہ کہ صحافیوں سے ان کی ڈگریاں طلب کر کے تلخی پیدا کرتے۔ صحافیوں کی تعلیمی قابلیت پر سوال اٹھانے کے بجائے اصل مسئلے کے حل پر توجہ دینا زیادہ مناسب تھا۔
یاد رکھنا چاہیے کہ عہدے اور اختیارات اللہ تعالیٰ کی عطا ہوتے ہیں، اور تکبر کسی بھی منصب کی شان نہیں۔ بعض اوقات انسان کا معمولی سا غرور بھی اس کی ساکھ کو نقصان پہنچا دیتا ہے۔ عوامی حلقوں کا یہ بھی مؤقف ہے کہ جب ہسپتال میں عطائیوں کے خلاف مؤثر کارروائی نہ ہو سکی تو صحافیوں کی ڈگریوں پر سوال اٹھانا مسائل کا حل نہیں۔
شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کی مکمل اور شفاف انکوائری کروائی جائے، حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں اور اگر کسی قسم کی غفلت یا پردہ پوشی ثابت ہو تو ذمہ داروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

30/05/2026

ذیشان گل ایس ایچ او چھب کلاں تعنیات

26/05/2026

Deputy Commissioner Khanewal

26/05/2026

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی بینیفسریزکے لیے اہم پیغام!
صدرِ پاکستان جناب آصف علی زرداری کی خصوصی ہدایات اور وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف کے کیش لیس اکانومی وژن کے تحت، بینظیر کفالت پروگرام کی آئندہ قسط کی ادائیگی اب صرف بینظیر موبائل سم کے ذریعے کھولے گئے ڈیجیٹل والٹ اکاؤنٹ میں کی جائے گی۔
تمام بینیفسریز سے گزارش ہے کہ اگر انہوں نے ابھی تک اپنی بینظیر موبائل سم حاصل نہیں کی تو فوری طور پر اپنا ذاتی موبائل فون ساتھ لے کر قریبی بی آئی ایس پی دفتر سے رابطہ کریں۔
بینظیر موبائل سم مفت حاصل کرنے کی آخری تاریخ:
𝟏𝟓 جون 𝟐𝟎𝟐𝟔

قطار نہ انتظار
خواتین ہوں گی بااختیار

24/05/2026

اتحاد پریس کلب میاں چنوں

میاں چنوں ۔ تھانہ صدر جنڈیالی بنگلہ کے قریب PSO پمپ کے نزدیک ڈکیتی کی واردات، 94/15-L کے رہائشی سے نامعلوم ڈاکو تقریباً 8 ہزار روپے نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔
علاقہ مکینوں کے مطابق چند روز قبل بھی اسی مقام پر اسی نوعیت کی واردات پیش آ چکی ہے، جبکہ مسلسل بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہریوں میں خوف و ہراس پایا جا رہا ہے۔ شہریوں نے پولیس حکام سے فوری نوٹس لینے اور علاقے میں گشت بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

رانا محمد اشفاق خاں

24/05/2026

اتحاد پریس کلب میاں چنوں
میاں چنوں
نامعلوم افراد کی فائرنگ سے رکشہ ڈرائیور جاں بحق

رانا محمد اشفاق خاں

24/05/2026

انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے ہمارے پیارے بھائی ڈاکٹر صادق، رئیس اور حافظ عابد بٹھی کی والدہ ماجدہ رضائے الٰہی سے وفات پا گئی ہیں۔
مرحومہ کی نمازِ جنازہ آج مغرب کے بعد چک 53/15-L میں ادا کی جائے گی۔
اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل دے۔ آمین۔

24/05/2026

جلالپور بھٹیاں میں نجی ہسپتال میں ڈیلوری کے دوران ماں اور نومولود جاں بحق، گھر میں کہرام مچ گیا۔

Address

Mian Channu
Mian Channun

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when میڈیا ہاؤس جنڈیالی بنگلہ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share