30/05/2026
جامعہ دارالعلوم حقانیہ کے تعزیتی اجتماع میں
حضرت مفتی محمد وہاب منگلوری حقانی صاحب نے اپنے محبوب استاد، مفتی اعظم حضرت مفتی سیف اللہ حقانی رحمہ اللہ کی گراں قدر دینی، علمی اور اصلاحی خدمات کا تذکرہ فرمایا۔
الحمد للہ! ہمارے لیے یہ نہایت خوشی، فخر، اعزاز اور سعادت کی بات ہے کہ اس موقع پر جب حضرت مولانا حافظ عرفان الحق حقانی صاحب نے حضرت مفتی محمد وہاب منگلوری صاحب کو خطاب کی دعوت دی تو انہوں نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا:
"اصل میں مناسب تو یہ تھا کہ پورا وقت ہی حضرت منگلوری صاحب کے لیے مخصوص کر دیا جاتا تاکہ آپ حضرات مفتی سیف اللہ صاحب رحمہ اللہ کی حیاتِ مبارکہ، علمی خدمات اور یادگار واقعات تفصیل سے سن سکتے۔ لیکن موسم کی گرمی، وقت کی قلت اور دیگر اکابر علماء کی موجودگی کے پیش نظر حضرت منگلوری صاحب مختصر خطاب فرمائیں گے۔"
یہ حضرت مفتی محمد وہاب منگلوری صاحب کی اپنے استاذِ محترم سے والہانہ محبت، گہری عقیدت اور دیرینہ تعلق کا ایک خوبصورت اظہار تھا۔ اللہ تعالیٰ حضرت مفتی سیف اللہ حقانی رحمہ اللہ کے درجات بلند فرمائے اور ان کے علمی و دینی فیوض کو تا دیر قائم و دائم رکھے۔ آمین۔