Shrine of Shah Deewano Sultan

Shrine of Shah Deewano Sultan In Yemen. His father's name was Emperor Syed Hussain Shah. He ruled Yemen justly and generously. An event happened In Thari that is considered to be his miracle.

Birth and family: Hazrat Syed Sultan Abdul Magees-ul-Maroof Shah Deewano Sultan [May Allah be pleased him] has been a prominent Saint of the Sindh, Pakistan.He was born in 581AH. They are known as emperors as they were rules of Yemen.His pedigree links with Hazrat Imam Musa Kazim (r.a) His father inherited Kingdom. King: Shah Deewano Sultan (SDS) was still a 24 years old when his father left for e

ternity, and he became king of Yemen. One night Holy Prophet (s.a.w) gave the good news (Basharat) in a dream.He gave up kingdom and adopted common life and at once left for Madina accompanying with Syed Sakhi Ismaeel Shah who had been advisor during his kingdom and later became his devotee and follower.Hazrat Syed Sultan Abdul Magees-ul-Maroof Syed Shah Deewano [May Allah be pleased him] Stayed in Madina for 6 months.Holly Prophet (s.a.w) again gave him good news (Basharat) for going to Sindh to serve the people and peach the message of peace, right and goodness. It came to know through villagers that the village name was Bari, .He said that the village name was not Bari but Thari.His shrine is at the same village at Thari. Hazrat Syed Sultan Abdul Magees-ul-Maroof Syed Shah Deewano [May Allah be pleased him] liked a portion of land of mango orchard, he inquired of orchard owner. Villager told that orchard owner was Jam Joonu who was in Jail in a murder case in Delhi. His Miracles: He left for Delhi when reached at Delhi at Jamna River. He filled abulation pot with water and closed it with his hand at once Jamna River got emptied. Then king became surprised at last the king being compelled released Jam Joonu.As he lifted his hand from pot River started flowing normally with pomp and show. Then he paid money to the owner and purchased the 100 acers land of mango orchard. Some of the hypo critics kindled Jam Joonu for demanding more money for the land,on this Hazrat Syed Sakhi Shah Deewano Sultan [May Allah be pleased with him] paid him as per his demand . Again Jam Joonu greedy and demanded additional payment and Syed shah Deewano [May Allah be pleased him] paid. The greed of Jam Jonnu increased and demanded for more money. Syed shah Deewano [may Allah be pleased him] replied to Jam Joonu that if there in orchard thorns were then these would be his, all people went and saw that whole mango orchard was turned into thorns. He purchased about 100 acers of land and dedicated to his lovers and devotees. He said that any dedicated devotee was buried in that land and would be blessed with solace and grace that is why his thousands of devotees wish to be buried in that graveyard. When Jam Joonu died he buried in that graveyard the next morning of his dead body was found hung in those thorns. Then he was buried at little distance of that graveyard. Different cast holder; Khaskheli, Bagrani, Qambrani, Jooneja, and others who love Hazrat Syed Sakhi Shah Deewano [May Allah be pleased him] are buried in that graveyard. Immortal life: Hazrat Syed Sultan Abdul Magees-ul-Maroof Syed Shah Deewano [May Allah be pleased him] died in 653 A.H 26th Ramzan-ul-Mubarak. Saintly life: He led his life in simplicity, meditation and whole day used to sit under the shadow of tree. Who so ever came to him he was blessed his prayers. His prayers, good wishes would ever bless his followers. Every year thousands of the people come at his shrine. This saint who left his kingdom and adopted simple life wore dress of a blanket which always wrapped. This was his material and wealth. His work of preaching and directing the people the people to good and right path continued and many people came in the fold of Islam viz Oodheja, Bhatti, Khaskheli, Juneja etc. Annual Urs and followers: His annual Urs is held every year on 26th Ramzan-ul-Mubarak. On occasion of Annual Urs People come from across Pakistan: Quetta, Peshawar,Lahore,Faisalabad,Karachi,Hyderabad,Matli,Badin,Mirpurekhas and in foreign countries Saudi Arabia, America, Japan, Australia, England, Hindustan, Germany etc. On the eve of Shab-e-Qadar devotees pass whole night in the prayers, praise, Milaad and Naat. On that day the serviceman (Khadim) of that shrine Fakeer Abdul Qayoom Memon "Aajiz" conducts prayers with high submissiveness, modesty and humbleness,along with his son Dilshad Ali "Dilbar" Mastano who is about 19 years old, like his father compose poetry in Sindhi and Urdu. Annual Jashan-e-Eid Milaad-un-Nabi (SAWW) is held at shrine with full swing, and the shrine of Hazrat Syed Sakhi Shah Deewano sultan Hashmi and Hazrat Syed Sakhi Ismaeel Shah is bathed Annually. Whereas thousands of devotees across Pakistan attend this and they are being graced with spiritual wealth for centuries. Iftari for thousands:On this occasion his annual Urs, on 26th of Ramzan Iftari (food served for breaking fast) is served to about fifty thousand fasting people. Servicemen: The momentous period comes for devotees when the chief servicemen Fakeer Abdul Qayoom Memon "Aajiz" and his son Dilshad Ali "Dilbar" Mastano lead blissful prayers at the grave of saint in spiritual manners for the followers, devotees, attendants,servicemen and whole universe. The participants, there are spiritually inspired and strengthened. Dilshad Ali "Dilbar" Mastano Son of the cheif sevicemen of shrine Faqeer Abdul Qayoom Memon "Aajiz" since early age along with his father conducts prayers for devotees. May Allah Almighty accept their prayers be showered upon with his bountiful and unlimited blessing.(Aameen) .

23/02/2026
23/03/2025
14/03/2025

تعارف:-
*حضرت سید سلطان عبدالمغیث المعروف حضرت سيد سخی شاہ دیوانو سُلطان ہاشمی آلِ رسول "غوثِ زماں" رحمت اللہ علیہ جنوبی سندھ کے مشہور بزرگ اور ولی کامل ہیں۔*

ولادت و نسب

آپ کی ولادت ملک یمن کے ایک جزیرہ سلاطین میں سن 581 ہجری میں ہوئی جو کہ حبش اور یمن کے درمیان واقع ہے آپ کی والد کا اسم مبارک سید شاہ حسین شہنشاہ تھا آپ کو شہنشاہ اس لیے کہا جاتا تھا کہ ملک یمن کے حکمران تھے آپ کا شجرہ نسب حضرت امام موسٰی کاظم علیہ السلام سے جا ملتا ہے سید شاہ حسین شہنشاہ کو بادشاہت ورثے میں ملی تھی۔

تعلیم و تربیت

حضرت سید سُلطان عبدالمغیث المعروف شاھ دیوانو سُلطان رح جن کی پرورش و تربیت ایک شہزادہ کی طرح ہوئی ان کو فن رزم و حر اور دین کی مکمل تعلیم اور تربیت بمہ قرآن مجید اپنے والد بزرگوار سے نصیب ہوئی ۔

یمن کی سلطنت اور بادشاہت کا ترک

حضرت سید سخی شاہ دیوانو سلطان ہاشمی آلِ رسول غوث زماں کی عمر 24 سال تھی تو آپ کے والد گرامی وصال فرما گئے جس کے بعد آپ کو تاج شاہی سے نوازا گیا اور آپ تخت شاہی پر براجمان ہوئے آپ نے یمن کی سلطنت کا کاروبار 13 برس تک عادل حکمران کی حیثیت سے حکومت کی۔
ایک رات آپ آرام فرما رہے تھے کہ خواب میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حکم فرمایا کہ عبدالمغیث اب بادشاہی ترک کرو اور فقیری اختیار کرو۔
سرکار دو جہاں صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے حکم کے بعد مرشد پاک نے اپنے مشیر خاص سید سخی اسماعیل شاہ کو فرمایا کہ میں نے بادشاہی چھوڑ دی اور مالک کے حکم پر فقیری اختیار کر رہا ہوں لہذا آپ کو اجازت ہے کہ اپ یمن کی حکومت سنبھالے جواب میں حضرت سید سخی اسماعیل شاہ نے فرمایا سرکار آپ بادشاہ تو میں وزیر آپ نے فقیری اختیار کر لی ہے تو میں آپ کا غلام بن کر رہوں گا اس طرح آپ نے یمن کی بادشاہت کو خیر آباد کہہ کر بمہ اہل و عیال مدینہ
ہجرت کی۔

مدینہ منورہ سے سندھ کی طرف ہجرت

چھ ماہ مدینہ میں فکر و فاقہ میں گزارے تھے کہ ایک رات حضور انور نورِ مجسم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے خواب میں پھر بشارت دی کہ سندھ تشریف لے جائیں اور دین متین کی خدمت سرانجام دیں۔ سرکار دو جہاں صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے اس حکم پر سر تسلیم خم کرتے ہوئے سندھ تشریف لے گئے۔
معتبر روایت کے مطابق سندھ کے شہر ملتان شریف میں سیدنا غوث بہاؤلدین ذکریا ملتانی رحمت اللہ تعالی علیہ نے مہمان نوازی کی پھر وہاں سے ہوتے ہوئے آپ سندھ کے موجودہ ماتلی شہر کے ایک گاؤں بری میں دریائے پُران کے قریب مقیم ہوئے۔

بری سے ٹھری کا واقعہ

آپ کو لفظ "بری" پسند نہ آیا کیونکہ سندھی لغت میں بری کی معنٰی ہیں جلی ہوئی لہذا آپ نے فرمایا آج سے اس گاؤں کا نام "بری" نہیں "ٹھری" ہے جس کی معنٰی ہے ٹھنڈی ہوئی یہ علاقہ اس وقت دارلخلافہ کی حیثیت رکھتا تھا۔

آموں کے باغ سے کنڈی کے درخت کرامت

ٹھری میں ایک واقعہ رونما ہوا جو آپ کی عظمت اور کرامت کا عظیم شاہکار ہے جب اپ ٹھری میں ایک سرسبز آم کے باغ کو اپنے لیے پسند فرمایا آپ نے خواہش ظاہر کی اس باغ کو قیمتاً خرید لینا چاہیے لہذا آپ نے باغ کے مالک کے بارے میں دریافت فرمایا تو معلوم ہوا کہ اس آموں کے باغ کا مالک جام جونو ہے جو کہ ایک قتل کے مقدمے میں دہلی جیل میں قید ہے آپ نے اس کی رہائی کے لیے دہلی کا سفر کیا تو جمنا ندی کے کنارے پہنچے تو اپنی کرامت سے جمنا کو ایک کوزہ میں بند کر دیا اور اس کوزہ پر اپنا دست مبارک رکھ کر اس کو بند کر دیا اس عمل کے نتیجے میں دریائے جمنا سوکھنے لگی لوگ پریشان ہوتے ہوئے بادشاہ وقت کے پاس پہنچے بادشاہ وقت نے اپنے کارندے آپ کی خدمت میں بھیجے آپ نے فرمایا یہ پانی ہم سادات کی میراث ہے ہماری ماں سیدہ فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیہا کو نانا رسول نے دہیجھ میں دیا تھا جام جونو کو آزاد کر دو تو دریائے جمنا جاری ہو جائے گا بادشاہ نے مجبوراً جام جونو کو رہا کر دیا جس کے بعد اپ نے دست مبارک اس کو زے پر سے اٹھا لیا اور دریائے جمنا دوبارہ اپنی شان سے بہنے لگا اس کے بعد حضرت شاہ دیوانو سلطان ہاشمی نے ٹھری تشریف لے آ ئے اور جام جونوں سے آم کا سر سبز پاغ قیمتاً خرید لیا لیکن کچھ ہی دن گزرے تھے کہ بعض منافقوں کے اکسانے پر بولا آپ نے باغ کی قیمت بہت کم لگائی ہے یہ کہہ کر جام جونوں آ پ کے پاس آیا اور باغ کی قیمت کی شکایت کی اس کے ہمراہ کچھ دوسرے لوگ بھی آئے حضرت سید سخی شاہ دیوانوں سلطان ہاشمی رحمت اللہ تعالی علیہ نے اسے کچھ مزید رقم دے دی جام جونو کو لالچ آ گئی اور وہ دوسری مرتبہ پھر آپ کے پاس مزید رقم لینے آ یا اس مرتبہ بھی حضرت سید سخی شاہ دیوانو سلطان ہاشمی رحمت اللہ علیہ نے پہلے سے زیادہ رقم اسے عنایت کی لیکن جام جونو کی ہوس پوری نہ ہوئی چنانچہ تیسری مرتبہ پھر جام جونو مزید رقم لینے کے لیے آ گیا اس پر حضرت شاھ دیوانو رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ جام جونو تم جس باغ کا ذکر کرتے ہو وہاں تو کنڈی کے درخت ہیں لوگوں نے کہا حضرت آپ کیسی بات کرتے ہیں وہاں تو صرف آم کے درخت ہیں اس پر حضرت شاہ دیوانو سلطان ہاشمی نے فرمایا وہاں اگر آم کے درخت ہوں گے تو وہ جام جونوں تیرے اگر کنڈی ہوئی تو مجھ سید کی الغرض سب ایک مجذوب کی بڑ سمجھ کر باغ دیکھنے کے لیے چل دیے کیا دیکھتے ہیں کہ وہاں تو سب کنڈی کنڈی کے درخت ہیں جو سوا جلانے کے کسی کام نہیں آتی
لوگ ششدر رہ گئے اور ان سے معافی مانگنے لگے۔

زمین قبرستان کے لیے وقف کرنا
لوگوں نے آپ سے
پوچھا کے آپ اور آپ کے اہل بیت کے لیے یہ ایک ایکڑ کافی ہے 111 ایکڑ کا آپ کیا کرینگے کاشتکاری بھی اپ سے نہیں ہو سکتی آپ نے فرمایا کہ زمین اللہ کے بندوں کے لیے خرید رہا ہوں جو بھی میرا مرید مجھ سے محبت رکھنے والا اس زمین میں دفن ہوگا قیامت کے دن میں اس کا ضامن ہوں گا یہی وجہ ہے کہ اس قبرستان میں آپ کے مرید اور عقیدت مند دفن ہونے کی خواہش کرتے ہیں آج بھی سندھ کے لوگ دور دراز سے اپنے عزیز و اقارب کی میتوں کو لا کر یہاں دفن کرتے ہیں۔

فقیری کی زندگی
فقیری اختیار کرنے کے بعد حضرت سید سخی شاہ دیوانو سلطان ہاشمی کا لباس فقط ایک چادر تھی جسے اپ اپنے بدن پر ہمیشہ احرام کی طرح لپیٹے رہتے تھے اپ کی ذاد راہ میں ہمیشہ ایک بوریا ایک کشکول اور ایک آہنی عصا اور ایک وضو کے لیے کوزہ ھوتا۔

(نائب اول سخی اسماعیل شاہ (فناء فی المرشد

آپ کے ساتھ آپ کے ایک مرید خاص جو کہ آپ کے دور حکومت میں آپ کے مشیر خاص بھی تھے حضرت سید سخی اسماعیل شاہ رحمتہ اللّہ علیہ بھی رھے اور بحیثیت مرید آپ کی خدمت فرماتے رہے حضرت سید سخی شاہ دیوانو سلطان ہاشمی رحمتہ اللّہ علیہ نے حضرت سید اسماعیل شاہ رحمتہ اللّہ علیہ کو حیات مبارکہ میں اپنے نائب اول کی حیثیت سے نوازا اور آپ بھی مشرف با ولایت ہوئے۔
قبائل مشرف بہ اسلام ہوئے۔
روایت کے مطابق سندھ کی قوموں میں مثلا اوڈھیجا، بھٹی، خاصخیلی، جونیجا اور بھی دیگر قبائل کے لوگوں کو حضرت شاہ دیوانو سلطان ہاشمی آل رسول غوث زماں نے مسلمان کیا تھا اس کے علاوہ کلھوڑا دور کے میر باگو خان جن کے نام پر آج ٹنڈو باگو شہر اباد ہے ان کی اہلیہ "سندھ رانی" اپ کی مرید اور اپ کے قدموں کی جانب مد فن ہے۔

آپ کی روزمرہ کے معمولات

آپ اپنا زیادہ تر وقت دریا کے کنارے درخت کے نیچے بیٹھ کر گزارتے تھے جب مسافر بیڑے آتے تو ان مسافروں کو اپنے پاس ٹھہراتے ان کی خاطر مدارت کی جاتی رات کے کھانے اور صبح ناشتے کا انتظام کیا جاتا اور خود مسافروں کو دعاؤں سے نوازتے پھر ساتھ چھوڑنے بیڑے تک جاتے۔

آپ کا زہد و تقویٰ

مرشد پاک رجب، شعبان اور رمضان کے مہینوں میں روزے رکھتے تھے وہ کھجور سے روزہ رکھتے تھے اور کھجور سے کھولتے تھے ایک مرید نے پوچھا کہ سرکار آ پ تین مہینے کے روزے کیوں رکھتے ہیں تو آپ نے فرمایا کہ ماہ رجب میرے دادا مولائے کائنات علی المرتضی کا مہینہ ہے شعبان میرے نانا رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا جب کہ رمضان اللہ رب العالمین کا مہینہ ہے۔

وصال اور عرس

حضرت سید سخی شاہ دیوانو سلطان ہاشمی آل رسول غوث زماں کا وصال 653 ہجری میں 26 رمضان المبارک شب قدر کی رات ہوا آپ کا مزار مبارک گوٹھ شادیوانوں شریف نزد ٹھری نظامانی ٹنڈو غلام علی روڈ تعلقہ ماتلی ضلع بدین سندھ میں واقع ہے آج بھی ہزاروں لوگ مرشد پاک کے روزے سے روحانی فیض حاصل کرتے ہیں اپ کا عرس مبارک روحانی اجتماع ہر سال 26 رمضان المبارک کی بابرکت شب قدر کو نہایت عقیدت و احترام سے منایا جاتا ہے دربار عالیہ پر اجتماعی دعاؤں عبادتوں محفل حمد و نعت اور مسجد پاک میں ختم قران شریف کا سلسلہ جاری رہتا ہے سب سے بڑی افطاری اور سحری ہزاروں لوگوں کو کرائی جاتی ایس کے علاوہ ہر ماہ کی نوچندی اتوار اور
محرم 9 بسلسلہ شہدائے کربلا
ربیع الاول نوچندی اتوار عید میلاد النبی
ربیع الثانی نوچندی اتوار گیارہویں شریف
رجب المرجب 13 ولادت حضرت علی کرم اللہ وجہ
شعبان المعظم 14 شبِ برات
ذولحج 11 عرس خادم خاص فقیر عبدالقیوم میمن عاجز
جس میں ملک پاکستان و دیگر ممالک سے مریدین اور عقیدت مند بڑی تعداد میں شرکت فرما کر دلوں کی مرادیں پاتے ہیں۔

دربارِ کا انتظام

دربار کا انتظام نائب اول فنافی المرشد حضرت سید سخی اسماعیل شاہ رحمت اللہ تعالی علیہ سے چلتا ارہا ہے جس کے 23 ویں امانتدار خادم خاص مرشد شاہ دیوانو پاک فقیر عبدالقیوم میمن عاجز رحمت اللہ رہے ہیں آج بھی ان کے فرزند خادم دربار عالیہ فقیر دلشاد علی مستانو دلبر اس دربار کی خدمت سر انجام دے رہے ہیں ان کے ساتھ ان کا بیٹا سگِ دربار عالیہ صاحبزادہ فقیر علی رضا المعروف مومن علی دونوں مرشد پاک کے مرقد کی جانب بیٹھ کر نہایت ہی عاجزی اور انکساری سے آنے والوں کے لیئے بارگاہ خداوندی میں ہاتھ اٹھاتے ہیں اور اللہ رب العزت کامل ولی اللہ کے طفیل آنے والوں کی حاجت روائی کرتا ہے۔

14/03/2025
14/03/2025

With Hazrat Syed Sakhi Shah Deewano Sultan Hashmi R.A – I just got recognized as one of their top fans! 🎉

14/03/2025
15/01/2025

Address

Village Shah Deewano Sultan
Matli
72220

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Shrine of Shah Deewano Sultan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share