21/05/2026
نیشنل ایکشن پلان کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر مٹیاری جناب Muhammad Yousaf Shaikh کی جانب سے واضح ہدایات جاری کی گئیں کہ ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
اجلاس میں متعلقہ افسران کو ہدایت دی گئی کہ عوام کو اشیائے ضروریہ کی مقررہ نرخوں پر فراہمی یقینی بنائی جائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔
ضلعی انتظامیہ عوامی مفاد کے تحفظ اور مارکیٹ میں مصنوعی مہنگائی کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔