29/05/2024
بلوچ اسٹوڈنٹس آرگناٸزیشن پجار کے تیسرا مرکزی کمیٹی اجلاس بمقام شال مرکزی چیرمین بوہر صالح بلوچ کے صدارت میں منعقد ہوٸے اجلاس کے کارواٸی مرکزی سیکرٹری جنرل ابرار برکت نے چلایا اجلاس کے باقاعدہ آغاز شہداٸے بلوچستان کے یاد میں دو منٹ کے خاموشی سے تنظیمی رپورٹ، تنظیمی امور ، تعلمی امور علاقاٸی ملکی و عالمی سیاسی صورتحال کے ایجنڈے زیر بحث ہوے ۔ اجلاس سے مرکزی چیرمین بوہر صالح بلوچ اپنے افتتاحی خطاب کرتے ہوٸے کہا کہ بلوچ طلباء میں سیاسی شعور اور زانت پیدا کرنا قومی فریضہ ہے
بی ایس او کی جدوجہد اور قربانیوں سے کوئی ذی شعور انسان انکار نہیں کرسکتا ۔ بی ایس او نے اپنے دور کے پچاس برس میں جدوجہد کے مختلف مراحل طے کئے ان مراحل میں بی ایس اوکے سامنے مختلف مشکلات ، مختلف مصائب اور کٹھن آزمائشیں آئیں جن سے گزرتے ہوئے بی ایس او کے ساتھیوں نے بہت سے تجربات حاصل کئے اور بہت کچھ سیکھا۔ بی ایس او گو کہ ماضی کے بی ایس او کی تسلسل ہے بی ایس او کی سابقہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے بلوچ طلبہ کے تعلیمی، سیاسی، معاشی حقوق کے لئے عملی طور پر جدوجہد کے میدان میں سرگرم ہیں . اراکین مرکزی کمیٹی اجلاس میں تنظیمی امور پر سر حاصل ڈیبٹ اور ڈسکشن کرتے ہوٸے مرکزی قاٸدین نے سنجیدگی کے ساتھ آگے بڑھنے اور رابطہ کاری کے عمل کو تیز کرنے کے لیے اداروں کو فعال رکھنے کارکنوں کے تربیت سازی پر کام کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ جزباتی پن ، بھڑک بازی، اور و غیر ساٸنسی رویوں اور حرکات سے اجتناب کرنے پر زور دیا اور ذمہ داریوں کو شعوری اور ساہنسی بنیادوں پر جدوجہد کرنے کا فیصلہ کیا ۔
بلوچستان کے تعلیمی نظام کو غیر تسلی بخش کرار دیتے ہوٸے مزید تعلیمی کمپین کو تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔
گوادر کو باڑ لگانے کے شدید الفاظ میں مذمت کیا اور تنظیم کے طرف سے تحریک چلانے کا فیصلہ کیا گیا.
لاپتہ افراد کا مسئلہ اب ملک گیر مسئلہ بن چکا ہے،جوابی بیانیہ تراشنے کی بجائے ذمہ داران اس مسئلہ کو ہمیشہ کے لیے حل کریں، بلوچستان کے لاپتہ افراد کا مسئلہ ہنگامی بنیادوں پر حل ہونا چاہیے. .
28 مٸی کو راسکوہ کے سینے پر ایٹم بمب داغا گیا تھا جو بلوچ کش پالیسی کا تسلسل سے جڑی ہے اس تاریخی جبر کے خلاف قرارداد پاس کیا گیا. تنظیم کے معطل اراکین ملک اللہ گل بلوچ شاہ زیب بلوچ , رحیم بلوچ ,سیف بلوچ ,عاصم بلوچ , جہانزیب بلوچ میر وہاج بلوچ کے رکنیت کو بحال کیا گیا
اجلاس سے مرکزی جونیر واٸس چیرمین ڈاکٹر طارق بلوچ مرکزی سینٸر جواینٹ سیکرٹری نعیم بلوچ جونیر جواٸنٹ سیکرٹری نوید تاج بلوچ صوبائی جنرل سیکرٹری شٸے مرید بلوچ اور اراکین مرکزی کمیٹی نے خطاب کیا۔