29/09/2026
محترم کمشنر صاحب کی زیرِ صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فرحان اکرم نے ضلع کی جامع پریزنٹیشن پیش کی، جسے ڈاکٹر احسن اور ڈاکٹر منصور روز نے نہایت محنت اور باریک بینی سے تیار کیا تھا۔
پریزنٹیشن میں تمام ایجنڈا آئٹمز اور اہم مسائل کو انتہائی درستگی اور جامع انداز میں پیش کیا گیا اور تمام امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ پریزنٹیشن اور بریفنگ کو اجلاس کے معزز فورم کی جانب سے سراہا گیا اور اسے خصوصی طور پر قابلِ تحسین قرار دیا گیا۔
اجلاس میں DHO صوابی، HD، MD صوابی و MMC، ڈویژنل و ضلعی مانیٹرنگ افسران، اور DHQ ماردان و صوابی کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
Deputy Commissioner Mardan
Health Department, KP DHO Office Mardan