District Youth Office Mardan

District Youth Office Mardan Social, Economic and Political Development of Youth. Identifying and Promoting Youth Talent

01/11/2025


Opening Ceremony & Orientation Session.

District Youth Office Mardan
Directorate of Youth Affairs KP
Sports & Youth Affairs Department Khyber Pakhtunkhwa
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa
Government Post Graduate College Mardan_official
Human Care Foundation

ڈسٹرکٹ یوتھ آفس مردان کے زیرِ اہتمام نوجوانوں کے لیے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ریسکیو1122 ٹیموں ک...
31/10/2025

ڈسٹرکٹ یوتھ آفس مردان کے زیرِ اہتمام نوجوانوں کے لیے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ریسکیو1122 ٹیموں کے تعاون سے قدرتی آفات، حادثات اور سیفٹی کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی۔ ورکشاپ کا مقصد نوجوانوں کو ہنگامی حالات میں بروقت اور مؤثر انداز میں ردعمل دینے کے قابل بنانا تھا۔

اس تربیتی سیشن میں ماہرینِ ریسکیو نے عملی مظاہروں کے ذریعے شرکاء کو ابتدائی طبی امداد (First Aid)، آگ بجھانے کے بنیادی طریقے، زلزلہ یا سیلاب جیسی قدرتی آفات کے دوران حفاظتی اقدامات، اور ایمرجنسی کالز کے درست استعمال کے بارے میں رہنمائی دی۔

ورکشاپ میں بڑی تعداد میں طلبہ، نوجوان رضاکاروں اور سماجی کارکنوں نے شرکت کی۔ شرکاء نے ڈسٹرکٹ یوتھ آفس اور ریسکیو ٹیموں کے اس اقدام کو سراہا اور کہا کہ اس طرح کی تربیتی سرگرمیاں نوجوانوں میں ذمہ داری اور خدمتِ خلق کا جذبہ بیدار کرتی ہیں۔

ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر مردان نے اس موقع پر کہا کہ محکمہ یوتھ افیئرز نوجوانوں کی تربیت اور ان کی استعداد کار بڑھانے کے لیے آئندہ بھی ایسے پروگراموں کا سلسلہ جاری رکھے گا تاکہ نوجوان کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مؤثر کردار ادا کر سکیں۔
Sports & Youth Affairs Balochistan Directorate of Youth Affairs KP
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa
Deputy Commissioner Mardan
Durshal

آج 30 اکتوبر 2025 کو ضلع مردان میں “سوشل سائنسز میں مؤثر ریسرچ پروپوزل لکھنے کی مہارت” کے موضوع پر ایک کامیاب سیمینار من...
30/10/2025

آج 30 اکتوبر 2025 کو ضلع مردان میں “سوشل سائنسز میں مؤثر ریسرچ پروپوزل لکھنے کی مہارت” کے موضوع پر ایک کامیاب سیمینار منعقد کیا گیا۔
یہ سیمینار دفتر ڈین، فیکلٹی آف سوشل سائنسز، عبدالولی خان یونیورسٹی مردان (AWKUM) کے زیر اہتمام، یوتھ افیس مردان اور سسٹیننگ دی ہیومینٹی آرگنائزیشن (STHO) کے اشتراک سے منعقد ہوا۔

ڈاکٹر ثناء اللہ، اسسٹنٹ پروفیسر، ڈیپارٹمنٹ آف سوشیالوجی، AWKUM نے ریسرچ پروپوزل لکھنے کی فنِ مہارت پر ایک شاندار اور دلچسپ سیشن پیش کیا۔ ان کی پریزنٹیشن نے نوجوان محققین اور طلباء کو قیمتی رہنمائی اور عملی بصیرت فراہم کی۔

ڈاکٹر اسحاق، لیکچرار، ڈیپارٹمنٹ آف سوشیالوجی، AWKUM نے بطور چیف آرگنائزر اہم کردار ادا کیا۔ ہم ان کی محنت اور لگن کو سراہتے ہیں جنہوں نے طلباء اور محققین کی علمی نشوونما کے لیے اتنا بامعنی اور مفید سیمینار منعقد کیا۔

ہم اپنی دلی شکریہ ادا کرتے ہیں مسٹر صدام خان، یوتھ آفیسر ضلع مردان کے لیے، جن کے تعاون اور مستقل حمایت سے یہ سیمینار ممکن ہوا۔

تمام آرگنائزنگ ٹیم کا بھی شکریہ جنہوں نے ریسرچ کلچر اور علمی برتری کے فروغ میں بھرپور کردار ادا کیا۔
Sports & Youth Affairs Department Khyber Pakhtunkhwa
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa
Directorate of Youth Affairs KP
Awkum Students Council - Office of the Provost

ڈسٹرکٹ یوتھ آفس مردان کے زیرِ اہتمام تین ماہ پر مشتمل "سکلز سفیئرز بیچ ون" پروگرام کا باقاعدہ آغاز آج ریڈنگ کلب مردان می...
29/10/2025

ڈسٹرکٹ یوتھ آفس مردان کے زیرِ اہتمام تین ماہ پر مشتمل "سکلز سفیئرز بیچ ون" پروگرام کا باقاعدہ آغاز آج ریڈنگ کلب مردان میں شاندار افتتاحی تقریب کے ساتھ کیا گیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر مردان، مہمان حصوصی سید تسکین شاہ پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج مردان۔ ایچ سی ایف ٹرینرز، طلبہ و طالبات، اور مختلف سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے مہمان حصوصی نے ڈسٹرکٹ یوتھ آفیس مردان کی کاوشوں کو سہرا کہ مردان کے نوجوانوں کے لئے ہر فورم پہ مواقع فراہم کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو جدید عملی مہارتوں سے آراستہ کرنا ہے تاکہ وہ مستقبل میں روزگار کے بہتر مواقع حاصل کر سکیں اور خود مختار بن سکیں۔

اس پروگرام کے تحت مختلف 8 کورسز میں تربیت فراہم کی جائے گی جن میں کمپیوٹر آئی ٹی اسکلز، گرافک ڈیزائننگ، ویڈیو ایڈیٹنگ، کمیونیکیشن اسکلز، انٹرپرینیورشپ، فری لانسنگ، اور دیگر مفید مہارتیں شامل ہیں۔

تقریب کے آخر میں تمام شرکاء کو آگاہ کیا گیا کہ یہ تربیتی پروگرام تین ماہ تک جاری رہے گا، جس کے اختتام پر کامیاب شرکاء کو سرٹیفیکیٹس بھی دیے جائیں گے۔
Sports & Youth Affairs Department Khyber Pakhtunkhwa
Directorate of Youth Affairs KP
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa
Government Post Graduate College Mardan_official

Opportunity for Youth of Mardan! 🚨Are you ready to explore real-time emergency services and learn how heroes save lives?...
28/10/2025

Opportunity for Youth of Mardan! 🚨
Are you ready to explore real-time emergency services and learn how heroes save lives?
Youth Alliance for Peace & Development (YAPD), with the support of the District Youth Office Mardan and District Administration, is organizing an Educational Visit to Rescue 1122 Headquarters Mardan for youth from the district!

🔹 Only 25 youth participants will be selected
🔹 Experience live demos, emergency response units, and interact with professionals
🔹 A chance to build knowledge, leadership, and civic responsibility
📅 Apply Now – Limited slots available!
🕛 Last Date to Apply: 31st Oct, 12:00 PM
📌 Selected participants will be informed individually
👉 Apply Here:
https://docs.google.com/forms/d/e/1FAIpQLSevq4fcY4A_ni4Gwc4HVOW7xi_jX1hrrDJ99jq3CJnDMthvWA/viewform?usp=sharing&ouid=113103451950827816598

Let’s learn, grow, and become responsible citizens together!
Directorate of Youth Affairs KP
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa
Sports & Youth Affairs Department Khyber Pakhtunkhwa
Deputy Commissioner Mardan
Awkum Students Council - Office of the Provost

🕊️ یومِ سیاہ کشمیر — اظہارِ یکجہتی تقریب مردان (27 اکتوبر) — کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ڈسٹرکٹ یوتھ آفس مردان ک...
27/10/2025

🕊️ یومِ سیاہ کشمیر — اظہارِ یکجہتی تقریب

مردان (27 اکتوبر) — کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ڈسٹرکٹ یوتھ آفس مردان کے زیرِ اہتمام آج گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج مردان میں ایک شاندار تقاریری مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں طلبہ و طالبات نے بھرپور جذبے کے ساتھ کشمیر کے عوام کی جدوجہدِ آزادی اور حقِ خودارادیت کے موضوع پر تقاریر پیش کیں۔ مقررین نے اپنے خطابات میں اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستانی نوجوان ہمیشہ اپنے کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔

ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر مردان نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کو کشمیر کے مسئلے کی تاریخی اور سیاسی اہمیت سے آگاہ کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ تقریب کے اختتام پر علامتی واک بھی کیاگیا۔
Sports & Youth Affairs Department Khyber Pakhtunkhwa Directorate of Youth Affairs KP
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa
Deputy Commissioner Mardan
Awkum Students Council - Office of the Provost
🇵🇰

27/10/2025
کور کمانڈر کا محکمہ امورِ نوجوانان خیبر پختونخوا کی شاندار کاوشوں پر خراجِ تحسینپشاور، اکتوبر 2025 – لیفٹیننٹ جنرل عمر ا...
25/10/2025

کور کمانڈر کا محکمہ امورِ نوجوانان خیبر پختونخوا کی شاندار کاوشوں پر خراجِ تحسین

پشاور، اکتوبر 2025 – لیفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری، ہلالِ امتیاز (ملٹری)، کور کمانڈر 11 کور نے ڈاکٹر نعمان مجاہد اور ان کی ٹیم کی نوجوانوں کی شمولیت اور ترقی کے فروغ کے لیے مثالی خدمات کو سراہا ہے۔

ڈاکٹر نعمان مجاہد کے نام اپنے تعریفی خط میں، کور کمانڈر نے محکمہ امورِ نوجوانان خیبر پختونخوا کی شاندار سرگرمیوں — بشمول آگاہی پروگرامز، بین المذاہب ہم آہنگی کے اقدامات، ماحولیاتی مہمات، اور لیڈرشپ ٹریننگ پروگرامز — کو ’’قابلِ تحسین عزم اور درست سمت‘‘ کا مظہر قرار دیا۔

لیفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری نے محکمہ کو ہدایت دی کہ وہ نوجوانوں کی شمولیت کے لیے بالخصوص ضم شدہ اضلاع میں مزید جدید اور تخلیقی طریقے اپنائے، اور یقین دلایا کہ 11 کور نوجوانوں کی تربیت، ذمہ داری، مہارت، اور حوصلے کو فروغ دینے والی ایسی تمام کاوشوں میں بھرپور تعاون جاری رکھے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ امورِ نوجوانان کی نوجوان نسل کے اعتماد اور ترقی کی راہ میں خدمات نہایت قابلِ قدر ہیں، اور اس طرح کی مسلسل کوششیں پاکستان کے نوجوانوں کی مکمل صلاحیتوں کو اجاگر کرتے ہوئے ایک پُرامن اور مضبوط قوم کی تشکیل میں اہم کردار ادا کریں گی۔
English News/Muhammad huzaifa

*Corps Commander Commends Directorate of Youth Affairs KP for Exemplary Efforts*

PESHAWAR, October 2025 – Lieutenant General Omer Ahmed Bokhari, HI (M), Corps Commander 11 Corps, has lauded the dedicated efforts of Dr. Nouman Mujahid and his team at the Directorate of Youth Affairs, Khyber Pakhtunkhwa, for their commendable role in promoting meaningful youth engagement and development across the province.

In an appreciation letter addressed to Dr. Nouman Mujahid, the Corps Commander highlighted the Directorate’s outstanding initiatives, including awareness programs, interfaith harmony activities, environmental drives, and leadership training programmes, terming them a reflection of “commendable commitment and direction.”

Lieutenant General Omer Ahmad Bokhari encouraged the department to continue exploring innovative ways to engage the youth, especially in the merged districts, and assured full support from the 11 Corps in facilitating such initiatives aimed at building responsible, skilled, and motivated young citizens.

He further stated that the Directorate’s contribution towards nurturing a confident and progressive youth is deeply valued, adding that continued efforts will help realize the full potential of Pakistan’s young generation in creating a peaceful and resilient nation.

کرپشن کے خلاف آگاہی سیمینارکرپشن ہمارے معاشرے کا ایک ناسور بن چکی ہے جو ملکی اداروں کو اندر سے کھوکھلا کر رہی ہے۔ اس اہم...
23/10/2025

کرپشن کے خلاف آگاہی سیمینار

کرپشن ہمارے معاشرے کا ایک ناسور بن چکی ہے جو ملکی اداروں کو اندر سے کھوکھلا کر رہی ہے۔ اس اہم مسئلے کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کے لیے ڈسٹرکٹ یوتھ آفس مردان کی جانب سے ایک آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ اس سیمینار میں نوجوانوں کے درمیان مختلف مقابلے منعقد کیے گئے جن میں پینٹنگ، تقاریر، اور مضمون نویسی شامل تھیں۔ ان مقابلوں کا مقصد نوجوان نسل میں ایمانداری، دیانت داری اور شفافیت کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا تاکہ وہ ایک بہتر اور کرپشن سے پاک معاشرے کے قیام میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔
Sports & Youth Affairs Department Khyber Pakhtunkhwa Directorate of Youth Affairs KP Durshal Government Post Graduate College Mardan_official

ڈسٹرکٹ یوتھ آفس مرداننوجوانوں کی مثبت سرگرمیوں میں شرکت کو فروغ دینے کے لیے ہمیشہ سے پرعزم رہا ہے۔ اسی سلسلے کی ایک کڑی ...
22/10/2025

ڈسٹرکٹ یوتھ آفس مردان
نوجوانوں کی مثبت سرگرمیوں میں شرکت کو فروغ دینے کے لیے ہمیشہ سے پرعزم رہا ہے۔ اسی سلسلے کی ایک کڑی کے طور پر، مردان کی طالبات کے لیے ایک دو روزہ Skills Training Workshop کا انعقاد کیا گیا۔

یہ ورکشاپ خاص طور پر خواتین کے لیے ترتیب دی گئی تھی، جس میں درج ذیل ہنر سکھائے گئے:

💄 Beautician Skills
💍 Bridal Makeup & Work
🧵 Textile Designing

یہ تربیتی سیشن نہ صرف شرکاء کو عملی مہارتیں فراہم کرنے کا ذریعہ بنے، بلکہ انہیں خود انحصاری کی راہ پر گامزن کرنے کی ایک کوشش بھی تھے۔

ڈسٹرکٹ یوتھ آفس مردان نوجوانوں کی ترقی اور خود کفالت کے لیے آئندہ بھی ایسی سرگرمیوں کا انعقاد جاری رکھے گا۔
Sports & Youth Affairs Department Khyber Pakhtunkhwa Directorate of Youth Affairs KP

ڈسٹرکٹ یوتھ آفس مردان نے آج وومن یونیورسٹی مردان کے بخشالی کیمپس میں "The Power of Volunteerism in Creating a Positive S...
20/10/2025

ڈسٹرکٹ یوتھ آفس مردان نے آج وومن یونیورسٹی مردان کے بخشالی کیمپس میں "The Power of Volunteerism in Creating a Positive Social Change" کے عنوان سے ایک آگاہی سیمنار کا انعقاد کیا۔

اس سیمنار کا مقصد نوجوانوں، خصوصاً طالبات، میں رضاکارانہ سرگرمیوں کی اہمیت اجاگر کرنا اور ان کی معاشرتی بہتری میں کردار کو اُجاگر کرنا تھا۔ پروگرام میں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے ماہرین، اساتذہ، اور طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ مقررین نے اپنی تقاریر میں رضاکارانہ خدمات کے معاشرے پر مثبت اثرات، نوجوانوں کی قائدانہ صلاحیتوں کے فروغ، اور معاشرتی ہم آہنگی کے قیام پر زور دیا۔

سیمنار کے اختتام پر سوال و جواب کا سیشن بھی منعقد ہوا، جس میں شرکاء نے بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔

یہ سیمنار ڈسٹرکٹ یوتھ آفس مردان کی نوجوانوں میں سماجی شعور بیدار کرنے کی کاوشوں کا ایک اہم قدم تھا۔
Sports & Youth Affairs Department Khyber Pakhtunkhwa
Directorate of Youth Affairs KP

Address

Jawan Markaz Sports Complex Mardan, Khyber Pakhtunkhwa
Mardan
23200

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00

Telephone

+92937840779

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when District Youth Office Mardan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to District Youth Office Mardan:

Share