Mardan Chamber of Commerce & Industry

Mardan Chamber of Commerce & Industry Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Mardan Chamber of Commerce & Industry, Government Organization, College Chok Mardan, Mardan.

15/10/2025
A memorandum of understanding was signed between Mardan Chamber of Commerce and Industry and Pakhtunkhwa Radio Mardan to...
29/11/2023

A memorandum of understanding was signed between Mardan Chamber of Commerce and Industry and Pakhtunkhwa Radio Mardan to promote the business industry. President Mardan Chamber of Commerce Zahir Shah and Aftab Ahmed Station Manager of Pakhtunkhwa Radio signed the document. In this regard a special event was held in which the business community participated in large numbers. Speaking at the event, Chamber President Zahir Shah said that the purpose of the MOU is to solve the problems of the business industry through the platform of radio. He said that apart from the traditional methods, entrepreneurs should adopt the requirements of the modern era. Radio is the best platform to promote local products to the outside market and that is the reason why they are using this platform. He said that the chamber and the radio Pukhtunkhwa are trying to encourage the youth to use social media better and through it to attract students towards business. Aftab Ahmad, station manager of Pukhtunkhwa Radio Mardan in his address at the event said that Pukhtunkhwa Radio Mardan is playing the role of a bridge between the business community and the government and non-government organizations and this is the reason why its popularity is increasing day by day. He said that with the memorandum of understanding, the relations between the two institutions will be more stable and strengthen. He said that this memorandum will help in eliminating social evils and attracting citizens to the business field. On this occasion, Aftab Mohmand, Liaquat Ali, Amjad Ali, Haji Iqbal, Gul Said, Farooq, Saeed Khan, Nadeem Mardan Chamber of Commerce Secretary General Shakeel Muhammad and Deputy Secretary Fazal Haq, Pakhtunkhwa Radio Mardan Engineer Ijazul Haque and Junaid Yousafzai were also present.

مردان چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری،جرمن ادارہ برائے بین الاقوامی تعاون (جی آئی زیڈ)اور ٹیکنیکل ایجوکیشن اور ووکیشنل ٹریننگ ...
25/08/2023

مردان چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری،جرمن ادارہ برائے بین الاقوامی تعاون (جی آئی زیڈ)اور ٹیکنیکل ایجوکیشن اور ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کا ایک مشترکہ ورکشاپ کا انعقاد کیاگیا جس میں (جی آئی زیڈ)جرمنی کے مس نینگ یی مار، مس سبریناگیبل، فیض محمد،ٹیکنیکل ایجوکیشن اور ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے انجینئرعبدالمقصود کے علاوہ مردان چیمبر کے ممبرزایگزیکٹیو کمیٹی، ماربل ایسوسی ایشن، لائنٹ انجینئرنگ، فلورملز ایسوسی ایشن،ٹوبیکو کے نمائندوں کے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ورکشاپ سے مردان چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ظاہر شاہ نے آنے والوں تمام مہمانوں کو خوش آمدیدکہا اور چیمبر کے مقاصد اور اعراض پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ظاہر شاہ نے کہا کہ مردان خیبر پختونخوا کا دوسرا بڑا شہر ہے جس میں تجارت کے بہت سے مواقع موجود ہے مگرٹیکنیکل سکل نہ ہونے کے وجہ سے یہاں کے کاروبار دوسروں صوبوں سے پیچھے ہے جس کے لیے انڈسٹری، کاروباری خضرات، انٹرپرینور کو جدید ٹریننگ وقت کی اہم ضرورت ہے جس سے علاقے کے کاروبار کو مزید فعال اور بہتر بنایا جاسکتا ہے، ظاہرشاہ نے کہا کہ وہ افراد جو ہنرمند ہے مگر اُسکے پاس اپنے ہنر کا کوئی ثبوت یا سرٹیفیکٹ موجود نہیں ہے اُسکو اس ضمن میں متعلقہ ڈیپارٹمنٹ سے اپنے ہنر کا سرٹیفکیٹ ملے گا جس سے ہنرمند افراد کو جاب تلاش کرنے میں بہت مدد ملے گا جس کے کیلئے جی آئی زیڈ اپنا کردار ادا کرے جس سے ہیومن ریسورس کو ترقی د ی جائے تا کہ معاشرے میں با عزت اور کامیاب زندگی گزار سکیں مردان میں ترقی کے بہت سے مواقع موجود ہیں جس سے ہم خاطرخواہ فائدہ اٹھا کر علاقے کے کاروبارکی ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کر سکتے ہیں۔ شرکاء سے مس نینگ یی مارنے مردان چیمبر کے صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے اس ورکشاپ کا مقصد انڈسٹری اور کارباری طبقے کو ٹیکنیکل ایجوکیشن اور ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے ساتھ رابطے میں کرکے اُن کواُن کے ضروریات کے مطابق ٹیکنیکل مدد فراہم کرکے ہیومن ریسورس کو آگے لے جانا ہے جس کاروبار میں اضافہ اور اخراجات میں خاطر خواہ کمی لانا ہے جس کے لیے ٹیکنیکل ایجوکیشن اور ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی،جرمن ادارہ برائے بین الاقوامی تعاون کے اشتراک سے مختلف ٹرنینگ فراہم کررہا ہے۔مردان چیمبر کے صدر ظاہر شاہ نے مختلف تجاویز پیش کی جس میں مردان چیمبر میں ڈسپلے سنٹر کا قیام جس سے مردان کے علاقے کی اشیاء کی ڈیجیٹل اندازمیں نمائش کرنا اور اُس کو ایکسپورٹ کے قابل بنانا، مردان چیمبر کے لیے ایک جدید ڈیجیٹل سسٹم جس سے چیمبر ممبران اپنے ممبرشپ کو حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ اُنکو جو مسائل درپیش ہے کو ایک موثر انداز میں پیش کریں، مردان چیمبر میں ایک ریسرچ اینڈڈویلپمنٹ سنٹر جو مختلف ریسرچ پر کام کررہا ہے جو جدید سہولیات سے آراستہ کرنا ہے جو ایک علاقے کی ترقی میں اہم کردار اداکرتا ہے۔ورکشاپ میں شرکاء نے آنے والے ایکسپرٹ اور ٹیکنیکل نمائندوں کو مختلف تجاویز جس میں ماربل کو درپیش انرجی مسائل کو حل کرنے کے گرین انرجی کی طرف لے جانا، ماربل بلاکس کو غیر روایتی طریقہ کار سے جدید ٹیکنالوجی کی طرف لے جاناجس سے ماربل بلاکس کو نقصان سے بچایاجائے، جدید لائٹ انجینئرنگ جو کہ مردان کا ایک بہت بڑا صنعت ہے جوجدید خطوط پر استوار کرنا تاکہ اُ ن کے اشیاء کو ایکسپورٹ کے قابل بنایاجائے جس کے جواب میں آنے والے مہمانوں نے کہا کہ اس تما م مسائل کو موثر انداز میں حل کرنے کے ایک ٹیکنیکل ورکنگ ٹاسک کمیٹی کی کے قیام کی منظوری دی گئی جس کے ممبران ٹیکنیکل ایجوکیشن اور ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی جرمن ادارہ برائے بین الاقومی تعاون مردان چیمبرکے علاوتمام سیکٹرز کے نمائندے چیمبر کے نگرانی میں کام کریگے اس کے علاوہ ٹیکنیکل ایجوکیشن اور ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کا ایک سنٹر بھی چیمبر کے آفس میں کھولاجائے گا جس سے تمام سیکٹرز کے نمائندوں کو بروقت سہولت فراہم کی جائیگی۔اس کے ساتھ ایک جرمن ادارہ برائے بین الاقوامی تعاون مردان چیمبر کے لیے ایک جدید سوفٹ وئیر فراہم کریگا جس میں تمام کاروباری افراد کا ڈیٹا موجود ہے جس پر مردان چیمبر کے صدر ظاہر شاہ نے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے وہ وقت دور نہیں جس سے اس علاقے کے کاروبار کوجدید اور ڈیجیٹل بنایاجاسکے گا۔ اس مقصد کے لیے ورکشاپ کے آخر میں مردان چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری اورٹیکنیکل ایجوکیشن اور ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے مابین ایک مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے گئے۔

مردان چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری اور ورٹیکل رجسٹرار کمپنی لمیٹیڈکے مابین ISOسرٹیفکشین کے بارے میں مفاہمتی یاداشت پر دستخط...
29/05/2023

مردان چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری اور ورٹیکل رجسٹرار کمپنی لمیٹیڈکے مابین ISOسرٹیفکشین کے بارے میں مفاہمتی یاداشت پر دستخط.مردان چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری اور ورٹیکل رجسٹرار کمپنی لمیٹیڈ نے ISOسرٹیفیکشن کے بارے میں ایک مشترکہ سیشن کا انعقاد کیا جس کی صدارت مردا ن چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر ظاہرشاہ نے کی۔ سیشن میں ورٹیکل رجسٹرار کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر لئیق خان، مس صوفیہ جمال منیجر،مس حباء نورسیلز اینڈ مارکیٹنگ ایگزیکٹیو،مس سعدیہ سیلز اینڈ مارکیٹنگ ایگزیکٹیوکے علاوہ مردان چیمبر کے ممبرز ایگزیکٹیوکمیٹی،مختلف سیکرز کے کابینہ ممبران جس میں فلورملز ایسوسی ایشن، پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن مردان،پرائیویٹ ہسپتالز مردان،شادی ہالز ایسوسی ایشن مردان،لائٹ انجینئرنگ گوجرگڑھی اورتحت بھائی، میگا مارٹس، ہوٹل اینڈریسٹورنٹس مردان کے علاوہ پریس اورمیڈیا کے نمائندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔سیشن سے مردان چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر ظاہر شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ مردان خیبر پختونخوا کا دوسرا بڑاشہر ہے جہاں پر مختلف سیکٹرز میں وسیع پیمانے پر کام ہور ہا ہے مگر بدقسمتی سے ہمارے علاقے کے کاروبار میں خاطر خواہ ترقی نہیں ہورہی جس کی بنیادی وجہ سٹینڈائریشن کی عدم موجودگی ہے جس کی نہ ہونے کی وجہ سے ہمارے کاروبار اور پراڈکٹس کو باہر کے منڈیوں میں کوئی پذیررائی نہیں ملتی۔ اُنہوں نے کہا کہ اس سیشن کا بنیادی مقصد اس علاقے کے مختلف سیکٹرز کو انٹرنیشنل سٹینڈرڈ کے مطابق رجسٹریشن کروانااور اُسکو باہر کی منڈیوں میں متعارف کروانا ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ مردان چیمبر عرصہ دراز سے اپنی تاجروں اورصنعتکاروں کو خدمات فراہم کررہا ہے جس کے اعزاز میں مردان چیمبر کو انٹرنیشنل آرگنائزیشن برائے سٹینڈرائزیشن (ISO)کوالٹی منیجمنٹ کا سرٹیفکیٹ کا اجراء کیا گیا جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ مردان چیمبر آف کامرس اپنی ممبران کو بہترین خدمات فراہم کررہا ہے۔شرکاء سے ورٹیکل رجسٹرار کمپنی لمیٹیڈکے چیف ایگزیکٹیو آفیسر لئیق خان نے ISOکے اعراض اور مقاصد پر تفصیلی بریفنگ دی۔ لئیق خان نے کہا کہ ہمارے کمپنی مختلف قسم کے مختلف سیکٹرز میں سرٹیفیکشن فراہم کر رہا ہے جس میں ISO 9001:2015, ISO 14001:2015, ISO 45001:2018 & ISO 27001:2013 قابل ذکر ہے اس سرٹیفکنن کی بدولت ایک کاروبارکو ملکی اور غیر ملکی سطح پر متعارف کرانے میں بہت مدد ملتا ہے کیونکہ تمام دنیا میں یہ تمام سٹینڈرڈ ایک جیسے ہے۔لئیق خان نے شرکاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جو ممبر، فرام یا کمپنی ISOسرٹفیکشن کرنے میں خواہشتمند ہوں تووہ چیمبر کے توسط سے رابط کرے اس سہولت سے فائد ہ اُٹھا سکتے ہیں۔سیشن کے آخر میں تاجروں اور صنعتکاروں کو بہتر سے بہتر سہولت فراہم کرنے کے لیے مردان چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری اورورٹیکل رجسٹرار کمپنی کے مابین ایک مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہوئے۔سیشن کے آخر میں مردان چیمبر کے صدر ظاہر شاہ نے تمام آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

23/11/2022

Rice import from Pakistan to Azerbaijan exempted from customs duty

مردان چیمبرآف کامرس اینڈا نڈسٹری کے سالانہ انتخابات کا عمل الیکشن شیڈو ل کے مطابق عمل میں لایا گیا  الیکشن کمیشن کے حتمی...
26/09/2022

مردان چیمبرآف کامرس اینڈا نڈسٹری کے سالانہ انتخابات کا عمل الیکشن شیڈو ل کے مطابق عمل میں لایا گیا الیکشن کمیشن کے حتمی فیصلے کے مطابق ظاہر شاہ صدر، شاہ ریاض سینئر نائب صدراور جان محمد نائب صدر بلامقابلہ کامیاب قرار پائے گئے جو یکم اکتوبر2022ء؁ کو اپنے اپنے عہدوں کا چارج سنبھالیں گے۔ اس کے علاوہ ممبرزایگزیکٹیو کارپوریٹ سے سربلند خان، بختیار علی، نہاد علی، سلطان العارفین، عمرمسعود الرحمان، قسمت احمد جبکہ ایسوسی ایٹ سے محمد جان، محمد ایوب، نعمان حسین، حاجی محبت شاہ، شاہ جی، مرادعلی اور زلفت شاہ بلامقابلہ کامیاب قرار پائے گئے۔

مردان چیمبرآف کامرس اینڈا نڈسٹری کے سالانہ انتخابات 2021-22الیکشن مکمل۔الیکشن کمیشن کے فیصلے کے مطابق کارپوریٹ گروپ سے س...
28/09/2021

مردان چیمبرآف کامرس اینڈا نڈسٹری کے سالانہ انتخابات 2021-22الیکشن مکمل۔
الیکشن کمیشن کے فیصلے کے مطابق کارپوریٹ گروپ سے سعدمسعودالرحمان صدر، ایسویسی ایٹ گروپ سے حاجی محمد فیاض خان سینئر نائب صدرجبکہ حاجی حکیم خان خانزادہ بلامقابلہ نائب صدرمنتخب ہوگئے۔اسی طرح ایگزیکٹیو کمیٹی ممبران کارپوریٹ گروپ سے شاہ رس خان، وقاص خان، محمد اسرار، شاہ ریاض، صدیق اکبر، خیر محمد، محمد الرحمان، اور الحاج کلیم اللہ امجد جبکہ ایسوسی ایٹ گروپ سے بہادر خان، محمد اقبال، وقارعلی بادشاہ، امتیاز، میاں نوربادشاہ، سیدافضل، وقاص اور شیر محمد بلامقابلہ ممبرزایگزیکٹیو کمیٹی منتخب ہوگئے.

مردان چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری میں کویڈ۔19ویکسینیشن سنٹر کے قیام کا باقاعدہ افتتاح مردان چیمبر کے صدر ظاہر شاہ نے کردیا...
14/06/2021

مردان چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری میں کویڈ۔19ویکسینیشن سنٹر کے قیام کا باقاعدہ افتتاح مردان چیمبر کے صدر ظاہر شاہ نے کردیا جس سے جلد ہی ویکسینیشن کا ہدف حاصل کرلیں گے وہ مردان چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری میں ویکسین سنٹرکے افتتاح کے موقع پر خطاب کررہے تھے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مردان اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر کچکول خان بھی موجودتھے۔مردان چیمبر کے صدر ظاہرشاہ نے کہا کہ کرونا سے سب سے زیادہ متاثر ہ طبقہ تاجر برادری ہے اس لیے اُنہیں آگے بڑھ کر ویکسین لگانا چاہیے تاکہ اس وباء سے نجات حاصل کرکے وہ اپنی کاروباری سرگرمیاں جاری رکھ سکے اورساتھ میں لاک ڈاون سے بھی بچا جاسکے۔اُنہوں نے مردان چیمبر میں سنٹر کے قیام اور موبائل ٹیمیں بازاروں میں بھیجنے پر ڈپٹی کمشنر مردان کا شکریہ ادا کیا۔ڈپٹی کمشنر مردان نے کہا کہ ضلع مردان کی آبادی 26لاکھ ہے تاہم 18سال سے زائد عمر کے افرادی تعداد 7لاکھ کے لگ بھگ ہے، روزانہ 06ہزار افراد کو ویکسین لگانا ہدف ہے جس کے لئے 20فکسڈ اور16موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے آئندہ تین ماہ میں پورے ضلع کی آبادی ویکسینڈہوجائے گی اُنہوں نے کہا کہ مردان ملک بھر میں کرونا سے سب زیادہ متاثرہ ضلع ہے۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر کچکول خان نے کہا کہ ویکسین کے حوالے سے افواہوں میں کوئی حقیقت نہیں ہے محکمہ صحت کے اہلکار قومی فریضہ سمجھ کر لوگوں کو ویکسینڈ کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ ٹرانس جینڈراور معذور افرا د کے لیے ڈی ایچ او آفس میں خصوصی ڈسک قائم کی جارہی ہے۔

30/03/2021

Address

College Chok Mardan
Mardan
23200

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 13:30

Telephone

+929379230215

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mardan Chamber of Commerce & Industry posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Mardan Chamber of Commerce & Industry:

Share