Mardan Region Police

Mardan Region Police Official page of Regional Police Mardan Region Your police for your safety
(1)

تھانہ جلوزئی پولیس کی غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کامیاب کارروائی*  *3 ملزمان گرفتار، کلاشنکوف اور پستول برآمد**نوشہرہ:* *ا...
04/09/2026

تھانہ جلوزئی پولیس کی غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کامیاب کارروائی*
*3 ملزمان گرفتار، کلاشنکوف اور پستول برآمد*

*نوشہرہ:* *ایس ایچ او تھانہ جلوزئی حنیف خان* کی زیر نگرانی تھانہ جلوزئی پولیس نے غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کر کے بھاری اسلحہ برآمد کر لیا۔

*تفصیلات:*
*انچارج چوکی جڑوبہ طلاء محمد ASI* ناکہ بندی پر موجود تھے کہ دوران چیکنگ *FR پشاور کی جانب سے ایک کیری ڈبہ نمبر 181/BWE* انتہائی تیز رفتاری کے ساتھ آ رہا تھا۔ پولیس نے حکمت عملی کے ساتھ گاڑی کو روک کر تلاشی لی۔

تلاشی کے دوران گاڑی سے *1 عدد کلاشنکوف اور 1 عدد پستول معہ کارتوس* برآمد کر لیے گئے۔

پولیس نے موقع پر موجود *3 ملزمان* کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت:
1. *ریاض ولد حیات خان* ساکن اکبر پھاٹک مردان
2. *مسید ولد عثمان* ساکن مردان
3. *اسماعیل ولد نظر گل* ساکن مردان

ملزمان کے خلاف تھانہ جلوزئی میں *مقدمہ نمبر 675 مورخہ 04.09.2026 جرم 279/15AA* درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

ڈی پی او صوابی کا تھانہ صوابی پولیس افسران کے ساتھ کرائم میٹنگ کا انعقادڈی پی او صوابی وقاص رفیق کا تھانہ صوابی میں کرائ...
04/09/2026

ڈی پی او صوابی کا تھانہ صوابی پولیس افسران کے ساتھ کرائم میٹنگ کا انعقاد

ڈی پی او صوابی وقاص رفیق کا تھانہ صوابی میں کرائم میٹنگ کا انعقاد، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے کی ہدایت

صوابی: *ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صوابی وقاص رفیق* نے تھانہ صوابی میں پولیس افسران کے ساتھ اہم کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا، جس میں ضلع میں امن و امان کی صورتحال، جرائم کی روک تھام اور زیرِ تفتیش مقدمات سمیت پولیس کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

*ڈی پی او صوابی* نے پولیس افسران کو واضح اور دوٹوک ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر، منشیات فروشوں، اشتہاری ملزمان اور دیگر سماج دشمن عناصر کے خلاف بھرپور اور بلاامتیاز کارروائیاں کی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے، اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت، سستی یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ جرائم کی روک تھام کے لیے گشت، ناکہ بندی اور سرچ آپریشنز کو مزید مؤثر بنایا جائے۔

*ڈی پی او صوابی* نے زیرِ تفتیش مقدمات کو میرٹ اور قانون کے مطابق جلد از جلد یکسو کرنے اور اشتہاری و مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے مؤثر حکمتِ عملی اپنانے کی ہدایت کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہر درخواست گزار کو بلاامتیاز عزت، انصاف اور مکمل دادرسی فراہم کی جائے۔ عوامی شکایات پر فوری اور شفاف کارروائی کو یقینی بنایا جائے اور کسی بھی قسم کی غفلت یا غیر ضروری تاخیر کی صورت میں متعلقہ افسر جوابدہ ہوگا۔

*ڈی پی او صوابی* نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ اپنے اپنے علاقوں میں جرائم کی روک تھام کے لیے عملی اقدامات اٹھائیں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کے نتائج واضح طور پر سامنے آنے چاہئیں۔

انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ اچھی کارکردگی پر افسران و جوانوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی، جبکہ فرائض میں غفلت، ناقص تفتیش یا عوامی شکایات کے ازالے میں کوتاہی پر سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مردان (تخت بھائی سرکل): ڈی ایس پی (ایکٹنگ) پرویز خان کی زیرِ صدارت کرائم کنٹرول و سیکیورٹی میٹنگتفصیلات:ڈی ایس پی (ایکٹن...
04/09/2026

مردان (تخت بھائی سرکل): ڈی ایس پی (ایکٹنگ) پرویز خان کی زیرِ صدارت کرائم کنٹرول و سیکیورٹی میٹنگ

تفصیلات:
ڈی ایس پی (ایکٹنگ) تخت بھائی سرکل پرویز خان کی زیرِ صدارت انچارجانِ چوکیات اور بیٹ افسران کے ساتھ اہم کرائم کنٹرول و سیکیورٹی میٹنگ منعقد ہوئی۔

میٹنگ میں جرائم کی روک تھام، مؤثر گشت، ناکہ بندی، مشکوک افراد کی نگرانی اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ ڈی ایس پی پرویز خان نے افسران کو موجودہ حالات کے پیش نظر حفاظتی اقدامات مزید مؤثر بنانے اور حفاظتی ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی۔

انہوں نے ہدایت کی کہ معزز و شریف شہریوں کو تمام قانونی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، جبکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز مؤثر کارروائی عمل میں لائی جائے۔

04/09/2026

ضلع مردان میں قائم کیے گئے صوبہ خیبرپختونخوا کے سب سے بڑا پولیس سہولت مرکز میں 19 سے زائد پولیس خدمات کی اک چھت تلے فراہمی جاری ہے۔
اس بارے میں مزید تفصیلات کیا ہیں؟
آئیے دیکھتے ہیں ایکسپریس ایکسکلوزیو سے احتشام خان کی اس رپورٹ میں

مردان: قائم مقام ڈی پی او ماریہ مصطفیٰ کی زیرِ صدارت سرکل ڈی ایس پیز کے ساتھ کرائم میٹنگتفصیلات:قائم مقام ڈی پی او مردان...
04/09/2026

مردان: قائم مقام ڈی پی او ماریہ مصطفیٰ کی زیرِ صدارت سرکل ڈی ایس پیز کے ساتھ کرائم میٹنگ

تفصیلات:
قائم مقام ڈی پی او مردان ماریہ مصطفیٰ (پی ایس پی) کی زیرِ صدارت سرکل ڈی ایس پیز کے ساتھ اہم کرائم میٹنگ منعقد ہوئی۔

میٹنگ میں جرائم کی روک تھام، زیرِ تفتیش مقدمات، اشتہاری و مطلوب ملزمان کی گرفتاری اور موجودہ حالات کے پیش نظر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

قائم مقام ڈی پی او ماریہ مصطفیٰ نے سیکیورٹی اقدامات مزید مؤثر بنانے اور جرائم کی روک تھام کے لیے مؤثر حکمتِ عملی اختیار کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ڈیوٹی میں غفلت اور کوتاہی ہرگز قابلِ قبول نہیں۔

انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ عوام کو بروقت سہولیات اور بہتر پولیس سروسز کی فراہمی کو اولین ترجیح دی جائے.

04/09/2026

مردان: شیخ ملتون پولیس کی کارروائی، گلشن ٹاؤن قتل کیس کا ڈراپ سین

ملزم کی نشاندہی پر آلۂ قتل پستول اور موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی، جبکہ ساتھی ملزم سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔

والدین کے لیے اہم پیغام: بچوں کی سرگرمیوں، دوستوں اور نقل و حرکت پر خصوصی نظر رکھیں۔ بچوں کو لاپرواہی کے باعث طویل عرصے تک گھر سے دور نہ رہنے دیں، بروقت رابطہ اور نگرانی ان کی حفاظت کے لیے ضروری ہے۔

03/09/2026

بدنام زمانہ انعام عرف انعامے

*چارسدہ: نستہ پولیس کی کامیاب کارروائی، اقدام قتل میں مطلوب دو مجرمان اشتہاری سمیت جیب کترا گرفتار، رقم اور پستول برآمد*...
03/09/2026

*چارسدہ: نستہ پولیس کی کامیاب کارروائی، اقدام قتل میں مطلوب دو مجرمان اشتہاری سمیت جیب کترا گرفتار، رقم اور پستول برآمد*

چارسدہ: ضلعی پولیس سربراہ چارسدہ رفعت اللہ خان (PSP) کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

اسی سلسلے میں ڈی ایس پی نستہ بلال حلیم خان کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ نستہ مظفر خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب دو مجرمان اشتہاری سمیت جیب تراشی میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے موبائل فون کی فروختگی کی رقم 30 ہزار روپے اور ایک پستول بمعہ کارتوس برآمد کر لیا گیا۔

پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی شروع کرتے ہوئے تفتیش جاری کر دی ہے۔

ضلعی پولیس سربراہ چارسدہ رفعت اللہ خان (PSP) نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

چارسدہ: بٹگرام پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، اقدام قتل کے مجرم اشتہاری سمیت 9 ملزمان گرفتار، اسلحہ و منشی...
03/09/2026

چارسدہ: بٹگرام پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، اقدام قتل کے مجرم اشتہاری سمیت 9 ملزمان گرفتار، اسلحہ و منشیات برآمد

چارسدہ: ضلعی پولیس سربراہ چارسدہ رفعت اللہ خان (PSP) کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔

اسی سلسلے میں ڈی ایس پی شبقدر عبدالرشید خان کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ بٹگرام عدنان خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب مجرم اشتہاری سمیت چوری، منشیات اور سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش میں ملوث مجموعی طور پر 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 520 گرام چرس، تین پستول، دو 12 بور بندوقیں، ایک ایم فور رائفل اور دو مزید بندوقیں بمعہ کارتوس برآمد کر لیے گئے۔

پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

ضلعی پولیس سربراہ چارسدہ رفعت اللہ خان (PSP) نے کہا ہے کہ ضلع میں منشیات فروشوں، اشتہاریوں اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور قانون شکن عناصر کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

مردان (سٹی سرکل): ڈی ایس پی فاضل خان کی زیرِ صدارت کرائم کنٹرول میٹنگتفصیلات:ڈی ایس پی سٹی فاضل خان کی زیرِ صدارت سٹی سر...
03/09/2026

مردان (سٹی سرکل): ڈی ایس پی فاضل خان کی زیرِ صدارت کرائم کنٹرول میٹنگ

تفصیلات:
ڈی ایس پی سٹی فاضل خان کی زیرِ صدارت سٹی سرکل کے ایس ایچ اوز، تفتیشی افسران، محرران اور انچارجانِ چوکیات کے ساتھ اہم میٹنگ منعقد ہوئی۔

میٹنگ میں اَن ٹریس مقدمات، زیرِ تفتیش مقدمات، اشتہاری و مطلوب ملزمان کی گرفتاری اور سنگین جرائم کے کیسز کا جائزہ لیا گیا۔

ڈی ایس پی فاضل خان نے زیرِ تفتیش مقدمات کو میرٹ اور جدید تفتیشی تقاضوں کے مطابق جلد مکمل کرنے، اَن ٹریس اور سنگین جرائم کے مقدمات میں ملزمان کی گرفتاری کے لیے مؤثر اقدامات، جبکہ جرائم کی روک تھام، گشت اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

Address

College Chowk Opposite PSO Filling Station
Mardan
23200

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mardan Region Police posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Mardan Region Police:

Shortcuts

Share