05/09/2026
استاد صرف وہ نہیں ہوتا جو کتاب کا سبق پڑھائے، بلکہ استاد وہ ہوتا ہے جو زندگی جینے کا فن سکھائے۔
جناب سراج الحق صاحب کی شخصیت میرے لیے ایک بہترین استاد، ایک عظیم موٹیویشنل رہنما، ایک دلسوز دوست اور عریبوں کے حقیقی خیرخواہ کی وہ روشن مثال ہے جس نے ہمیشہ میری رہنمائی کی ہے۔
ایک استاد کی حیثیت سے ان کا اندازِ تدریس شفقت اور حکمت سے لبریز ہے۔ وہ نائس اور کٹھن سے کٹھن بات کو بھی اتنی بساط اور خوبصورتی سے سمجھا دیتے ہیں کہ علم حاصل کرنا ایک بوجھ نہیں بلکہ دل کا سرور بن جاتا ہے۔
ایک موٹیویشنل رہنما کے طور پر ان کا ہر بول مایوسیوں کے اندھیروں میں امید کی کرن بن کر چمکتا ہے اور دل میں کچھ کر گزرنے کا جذبہ پیدا کرتا ہے۔
تدریس کی مسند سے اتر کر جب وہ ایک دوست کا روپ دھارتے ہیں، تو ان کی محبت اور درگزر کا کوئی ثانی نہیں رہتا۔ وہ اپنے شاگردوں کی بات نہ صرف سنتے ہیں بلکہ ان کی خوشی و غم میں برابر کے شریک رہتے ہیں۔
میرے محترم استاد جناب سراج الحق صاحب! آپ محض ایک فرد نہیں بلکہ میرے لیے ایک کامل مکتب فکر اور تربیت گاہ ہیں۔ خدا کرے کہ آپ کا سایہ اور رہنمائی ہمارے سروں پر قائم و دائم رہے۔