ISF Imran Khan District Mardan

ISF Imran Khan District Mardan Insaf Students Federation (IMRAN KHAN ) District Mardan

انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن (عمران خان) عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کارڈن کیمپس کیبینٹ کا 27-September فائنل کال کے حوالے سے ...
15/09/2026

انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن (عمران خان) عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کارڈن کیمپس کیبینٹ کا 27-September فائنل کال کے حوالے سے اہم میٹنگ ۔
اس موقع پر پشاور ریجن صدر عابد باغی ، سینئر نائب صدر ہمزہ شنواری، ضلع مردان صدر طارق باچہ، چیرمین اظہر اقبال ،کیمپس صدر مروان زمان، سابقہ ضلعی صدر احسان اللہ، لیگل ایڈوائزر اسامہ ممند نے شرکت کی۔
نوجوانوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عمران خان کی رہائ کیلۓ اس تحریک میں بھرپور انداز میں شرکت کرینگیں۔

14/09/2026

پاکستان تحریک انصاف کے رکنِ قومی اسمبلی و پشاور ریجن کے صدر عاطف خان کی رہائشگاہ پر 27 ستمبر لانگ مارچ کے حوالے سے اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں پشاور ریجن کی تنظیمی قیادت، عہدیداران، پارلیمنٹیرینز اور پاکستان تحریک انصاف کے تمام ونگز کے ذمہ داران نے بھرپور شرکت کی۔

اجلاس میں 27 ستمبر کے تاریخی لانگ مارچ کی تیاریوں، عوامی و تنظیمی رابطہ مہم اور بھرپور شرکت کے حوالے سے اہم مشاورت کی گئی۔

ان شاء اللہ 27 ستمبر کو پشاور ریجن سے پی ٹی آئی کارکنان اور عوام کا ایک بڑا قافلہ تاریخی لانگ مارچ میں بھرپور شرکت کرے گا۔

کپتان کی رہائی، آئین و قانون کی بالادستی اور حقیقی آزادی کے لیے جدوجہد جاری رہے گی۔

12/09/2026

ایم این اے عاطف خان نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مردان میں انصاف لائرز فورم (ILF) مردان کی نو منتخب کابینہ کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی اور نومنتخب کابینہ سے حلف لیا۔
اس موقع پر انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن (عمران خان) ضلع مردان کے صدر طارق باچا اور عبدالولی خان یونیورسٹی صدر مروان زمان کی شرکت۔

طلبہ کے حقوق کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا!گزشتہ روز باچا خان یونیورسٹی کے فارمیسی ڈیپارٹمنٹ کے طلبہ کو رول نمبر سلپس جا...
11/09/2026

طلبہ کے حقوق کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا!

گزشتہ روز باچا خان یونیورسٹی کے فارمیسی ڈیپارٹمنٹ کے طلبہ کو رول نمبر سلپس جاری کرنے سے انکار کر دیا گیا۔ یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے اس کی وجہ ہاسٹل فیس کی عدم ادائیگی بتائی گئی، مگر ہمارا بنیادی سوال یہ ہے کہ وہ کون سا یونیورسٹی رول یا پالیسی ہے جس میں یہ درج ہے کہ ہاسٹل فیس جمع نہ کروانے کی صورت میں طلبہ کو رول نمبر سلپس جاری نہیں کی جائیں گی؟ انتظامیہ کو اس حوالے سے واضح پالیسی طلبہ کے سامنے رکھنی چاہیے۔

یہ بات بھی قابلِ غور ہے کہ باچا خان یونیورسٹی کا فارمیسی ڈیپارٹمنٹ گزشتہ کئی سالوں سے مختلف مسائل کا شکار ہے۔ آج سب سے بڑا مسئلہ اس ڈیپارٹمنٹ کی رجسٹریشن کا ہے، جس کی وجہ سے طلبہ کا مستقبل داؤ پر لگا ہوا ہے۔ فائنل ایئر کے طلبہ اپنی تعلیم مکمل کر چکے ہیں مگر رجسٹریشن کے مسائل، امتحانات میں تاخیر اور دیگر انتظامی رکاوٹوں کی وجہ سے ان کا قیمتی وقت ضائع ہو رہا ہے۔ طلبہ کو خدشہ ہے کہ ان کی ڈگری مکمل ہونے کے باوجود انہیں متعلقہ لائسنس اور پیشہ ورانہ مواقع کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ایسے حالات میں اگر طلبہ اپنے بنیادی تعلیمی حقوق، اپنے مستقبل اور اپنے مسائل کے حل کے لیے آواز بلند کرتے ہیں تو کیا یہ ان کا حق نہیں؟ کیا ایک طالب علم کو اپنے جائز مطالبات کے لیے پرامن طریقے سے بات کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے؟

جب طلبہ کے حقوق کے لیے انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن (عمران خان) کے صدر جمال خان نے دیگر طلبہ تنظیموں کے ساتھ مل کر آواز بلند کی تو مسئلے کو حل کرنے کے بجائے طلبہ کی آواز دبانے کی کوشش کی گئی۔ جمال خان کو یونیورسٹی سے ایکسپیل کرنے کا فیصلہ ایک انتہائی تشویشناک اقدام ہے، جس سے ایک طالب علم کا تعلیمی مستقبل متاثر ہو سکتا ہے۔

احتجاج کے دوران ایک سیکیورٹی اہلکار کی جانب سے طلبہ کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کرنے اور دھکے دینے کی شکایات بھی سامنے آئیں، جو کسی بھی تعلیمی ادارے کے لیے باعثِ تشویش ہے۔

دوسری جانب انتظامیہ طلبہ سے ہاسٹل فیس کا مطالبہ تو کر رہی ہے، لیکن سوال یہ ہے کہ کیا کبھی ہاسٹل کی حالت کا جائزہ لیا گیا؟ کیا انتظامیہ نے طلبہ کے رہائشی مسائل کو سنجیدگی سے دیکھا؟ ہاسٹل کے کمروں، واش رومز، پانی کی فراہمی، خراب نلکوں، ٹوٹی پھوٹی دیواروں اور دیگر بنیادی سہولیات کی صورتحال سب کے سامنے ہے۔ طلبہ سے فیس لینے کے ساتھ ساتھ انہیں بہتر اور قابلِ رہائش سہولیات فراہم کرنا بھی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔

ہم باچا خان یونیورسٹی انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ:

• جمال خان کے خلاف جاری کردہ ایکسپلشن نوٹیفکیشن فوری طور پر واپس لیا جائے۔
• طلبہ کے خلاف انتقامی کارروائیاں بند کی جائیں۔
• فارمیسی ڈیپارٹمنٹ کی رجسٹریشن کے مسئلے کو فوری حل کیا جائے۔
• امتحانات اور طلبہ کے مستقبل سے متعلق معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔
• رول نمبر سلپس کے معاملے پر واضح اور شفاف پالیسی سامنے لائی جائے۔
• ہاسٹل کی حالت بہتر بنا کر طلبہ کو بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں۔
• طلبہ کے مسائل کو طاقت کے بجائے مذاکرات اور انصاف کے ذریعے حل کیا جائے۔

تعلیمی ادارے طلبہ کی آواز سننے کے لیے ہوتے ہیں، دبانے کے لیے نہیں۔ طلبہ کے حقوق، ان کے مستقبل اور ان کے تعلیمی مسائل کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

10/09/2026

ISF (IK) District Charsadda ✊🏼✊🏼✊🏼

10/09/2026

لیڈر وہ ہوتا ہے جو مخلص ہوتا ہے ، اپنے اصولوں پر ہمیشہ کھڑا رہتا ہے❤️

09/09/2026

آئ ایس ایف خیبر پختونخواہ سے کاٹلنگ کالج کے صدر عباس خان اور جنرل سکٹری فیاض خان کا کابینہ سمیت استعفی اور آئ ایس ایف (عمران خان) میں شمولیت۔❤️

05/09/2026

سابقہ صدر احسان اللہ کی سربراہی میں ایم پی اے
زرشاد خان سے اہم ملاقات ہوئی۔

اس موقع پر انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن عمران خان، ضلع مردان کے صدر طارق بادشاہ، جنرل سیکرٹری فہد خان، ضلع چارسدہ صدارتی امیدوار جمال خان اور کیمپس صدر مروان زمان بھی موجود تھے۔

ملاقات میں 27 ستمبر کے حوالے سے تیاریوں، تنظیمی امور اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

Address

Mardan

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ISF Imran Khan District Mardan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to ISF Imran Khan District Mardan:

Shortcuts

Share