Assistant Commissioner Katlang Official

Assistant Commissioner Katlang Official Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Assistant Commissioner Katlang Official, Government Organization, katlang, Mardan.

اسسٹنٹ کمشنر کاٹلنگ کے آفیشل فیج میں خوش آمدید ۔
اگر آپ کو کسی بھی قسم کی شکایت، مسئلہ یا رہنمائی درکار ہو تو ہمارے فراہم کردہ ٹیلی فون نمبر پر رابطہ کریں۔ آپ کی شکایات پر فوری کاروائ عمل میں لائی جاےگی۔
0937-575500

22 جولائی 2026سرکاری نرخ نامہ برائے فروٹ، سبزی، مچھلی و پولٹری ضلع مردان۔
22/07/2026

22 جولائی 2026
سرکاری نرخ نامہ برائے فروٹ، سبزی، مچھلی و پولٹری ضلع مردان۔

18 جولائی 2026سرکاری نرخ نامہ برائے فروٹ، سبزی، مچھلی و پولٹری ضلع مردان۔
18/07/2026

18 جولائی 2026
سرکاری نرخ نامہ برائے فروٹ، سبزی، مچھلی و پولٹری ضلع مردان۔

اسسٹنٹ کمشنر کاٹلنگ جناب قیصر حسین مغل نے تحصیل کاٹلنگ کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر کھوئی بارمول بازار کا تفص...
17/07/2026

اسسٹنٹ کمشنر کاٹلنگ جناب قیصر حسین مغل نے تحصیل کاٹلنگ کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر کھوئی بارمول بازار کا تفصیلی معائنہ کیا، نان شاپس، جنرل اسٹورز، میڈیکل اسٹورز اور دیگر تجارتی مراکز کا جائزہ لیا گیا۔
معائنے کے دوران پیٹرول پمپس پر سرکاری مقررہ نرخ، پیمائش کے آلات (گیجز)، کی دستیابی اور متعلقہ حکومتی ضوابط پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔ علاوہ ازیں دکانوں پر صفائی کی مجموعی صورتحال، سرکاری نرخ ناموں کی نمایاں آویزاں ہونے، اشیائے خوردونوش کے معیار، میعادِ استعمال (ایکسپائری) اور دیگر حکومتی قوانین و ضوابط پر عملدرآمد کو بھی باریک بینی سے چیک کیا گیا۔
دورے کے دوران کھوئی بارمول کے راستے میں دو میڈیکل اسٹورز میں ادویات سے متعلق قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی، لائسنس کی عدم دستیابی اور دیگر قانونی تقاضے پورے نہ ہونے پر دونوں میڈیکل اسٹورز کو موقع پر سیل کر دیا گیا۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے پیٹرول پمپ مالکان اور تمام دکانداروں کو ہدایت کی کہ وہ سرکاری احکامات، نرخ ناموں کی نمایاں آویزاں کرنے، صفائی برقرار رکھنے، معیاری اشیاء اور ادویات کی فروخت، اور تمام قانونی تقاضوں پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ خلاف ورزی کی صورت میں قانون کے مطابق سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

17 جولائی 2026سرکاری نرخ نامہ برائے فروٹ، سبزی، مچھلی و پولٹری ضلع مردان۔
17/07/2026

17 جولائی 2026
سرکاری نرخ نامہ برائے فروٹ، سبزی، مچھلی و پولٹری ضلع مردان۔

🏛 صوبائی حکومت خیبر پختونخوا – گڈ گورننس روڈ میپ📍 ڈسٹرکٹ سروس ڈیلیوریمورخہ: 16-07-2026ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کاٹلنگ قیصر ح...
16/07/2026

🏛 صوبائی حکومت خیبر پختونخوا – گڈ گورننس روڈ میپ
📍 ڈسٹرکٹ سروس ڈیلیوری

مورخہ: 16-07-2026

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کاٹلنگ قیصر حسین مغل نے صوبائی حکومت کے گڈ گورننس روڈ میپ اور ڈسٹرکٹ سروس ڈیلیوری پروگرام کے تحت بنیادی مرکز صحت (BHU) کوہی برمول، کاٹلنگ کا تفصیلی معائنہ کیا۔

دورے کے دوران طبی عملے کی حاضری، ادویات کی دستیابی، صفائی ستھرائی کے انتظامات، طبی آلات، ریکارڈ کی درستگی، مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور مجموعی سروس ڈیلیوری کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر مریضوں سے بھی ملاقات کی گئی اور انہیں فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا گیا تاکہ عوام کو درپیش مسائل کا براہِ راست اندازہ لگایا جا سکے۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ طبی عملے کو ہدایت جاری کی کہ عوام کو بروقت، معیاری اور مؤثر طبی سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے، ادویات کی دستیابی برقرار رکھی جائے، صفائی کے اعلیٰ معیار کو قائم رکھا جائے، سرکاری اوقات کار کی مکمل پابندی کی جائے اور مریضوں کے ساتھ خوش اخلاقی اور پیشہ ورانہ انداز میں پیش آیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت کی ہدایات کے مطابق عوامی خدمات کی مؤثر فراہمی، اداروں کی کارکردگی میں بہتری، شفافیت، احتساب اور گڈ گورننس کے فروغ کے لیے تمام متعلقہ محکمے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانتداری سے انجام دیں۔

ضلعی انتظامیہ مردان صوبائی حکومت کے وژن کے مطابق عوام کو معیاری طبی سہولیات اور دیگر بنیادی سرکاری خدمات کی مؤثر فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ڈسٹرکٹ سروس ڈیلیوری کے تحت مختلف سرکاری اداروں کے باقاعدہ معائنے اور نگرانی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

16 جولائی 2026سرکاری نرخ نامہ برائے فروٹ، سبزی، مچھلی و پولٹری ضلع مردان۔
16/07/2026

16 جولائی 2026
سرکاری نرخ نامہ برائے فروٹ، سبزی، مچھلی و پولٹری ضلع مردان۔

مورخہ: 14/07/2026خرکی بازار میں اشیائے خوردونوش کی دکانوں اور پیٹرول پمپوں کا تفصیلی معائنہ، ضابطہ خلاف ورزیوں پر کارروا...
14/07/2026

مورخہ: 14/07/2026

خرکی بازار میں اشیائے خوردونوش کی دکانوں اور پیٹرول پمپوں کا تفصیلی معائنہ، ضابطہ خلاف ورزیوں پر کارروائی

مورخہ 14 جولائی 2026 کو ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کاٹلنگ قیصر حسین مغل نے خرکی بازار کا تفصیلی دورہ کیا، جس کا مقصد عوام کو معیاری اشیائے ضروریہ کی فراہمی، سرکاری نرخ ناموں پر مؤثر عملدرآمد، صفائی کے معیار کو یقینی بنانا اور صارفین کے حقوق کا تحفظ تھا۔

دورے کے دوران مختلف کریانہ اسٹورز، جنرل اسٹورز، سبزی و فروٹ کی دکانوں اور دیگر اشیائے خوردونوش فروخت کرنے والے مراکز کا باریک بینی سے معائنہ کیا گیا۔ معائنے کے دوران سرکاری نرخ ناموں کی نمایاں آویزاں ہونے کی صورتحال، اشیائے ضروریہ کی مقررہ نرخوں پر فروخت، صفائی و ستھرائی کے انتظامات، ذخیرہ شدہ سامان کے معیار اور زائد المیعاد (Expired) اشیاء کی دستیابی کا خصوصی جائزہ لیا گیا۔

معائنے کے دوران بعض دکانوں میں سرکاری ہدایات کی خلاف ورزیاں سامنے آئیں، جن پر متعلقہ دکانداروں کو سخت تنبیہ کی گئی جبکہ قانون کے مطابق ضروری کارروائی بھی عمل میں لائی گئی۔ دکانداروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ سرکاری نرخ نامے نمایاں جگہ پر آویزاں رکھیں، صفائی کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھیں اور زائد المیعاد یا غیر معیاری اشیاء کی فروخت سے مکمل اجتناب کریں، بصورت دیگر آئندہ سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

بعد ازاں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے خرکی بازار کے مختلف پیٹرول پمپوں کا بھی اچانک معائنہ کیا۔ اس موقع پر پیمائش کے گیجز، ایندھن کی مقدار اور معیار کو جدید پیمانوں کے مطابق چیک کیا گیا تاکہ شہریوں کو مکمل مقدار میں معیاری ایندھن کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ متعلقہ عملے کو واضح ہدایات جاری کی گئیں کہ کسی بھی قسم کی کمی، ملاوٹ یا پیمائش میں بے ضابطگی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر قیصر حسین مغل نے اس موقع پر کہا کہ عوام کو معیاری اشیائے ضروریہ، درست پیمائش، سرکاری نرخوں پر اشیاء کی دستیابی اور شفاف خدمات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ مردان کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ناجائز منافع خوری، ذخیرہ اندوزی، غیر معیاری اشیاء کی فروخت اور صارفین کے حقوق کی خلاف ورزی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں مستقبل میں بھی اسی تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گی تاکہ عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

آج کا نرخنامہ تاریخ: 2026-07-09
09/07/2026

آج کا نرخنامہ
تاریخ: 2026-07-09

آج کا نرخنامہ 04/07/2026
04/07/2026

آج کا نرخنامہ 04/07/2026

Address

Katlang
Mardan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Assistant Commissioner Katlang Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share