ءوامی.نشینل.پارٹی

ءوامی.نشینل.پارٹی ANP

اے این پی نے حمایت اللہ مایار کے شوکاز نوٹس کا معاملہ نمٹا دیا🟥اے این پی کی ڈسپلنری کمیٹی نے مرکزی صدر اے این پی سینیٹر ...
19/04/2026

اے این پی نے حمایت اللہ مایار کے شوکاز نوٹس کا معاملہ نمٹا دیا

🟥اے این پی کی ڈسپلنری کمیٹی نے مرکزی صدر اے این پی سینیٹر ایمل ولی خان کی سربراہی میں سابق میئر مردان و ممبر مرکزی ورکنگ کمیٹی حمایت اللہ مایار کے جواب پر اطمینان کا اظہار کیا

🟥حمایت اللہ مایار نے اپنے جواب میں دوسری تنظیم چھوڑنے کا اعلان کیا

🟥حمایت اللہ مایار نے واضح کیا کہ وہ باچا خان کے پیروکار ہیں اور پختون قومی وحدت پر یقین رکھتے ہیں

🟥اے این پی کسی بھی فلاحی تنظیم کے خلاف نہیں، البتہ پختون قومی وحدت کو نقصان پہنچنے کے خدشے کے پیشِ نظر یہ اقدام اٹھایا گیا، ترجمان اے این پی

🟥اے این پی تمام پختون قبائل کو اپنا قبیلہ سمجھتی ہے، کسی کو بھی پختونوں کے درمیان نفاق ڈالنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، انجینئر احسان اللہ

🟥یہ اے این پی ہی تھی جس نے اپنے دورِ حکومت میں پختون ہیروز کی قبروں کو نہ صرف دریافت کیا بلکہ انہیں تاریخی طور پر محفوظ بھی بنایا۔

🟥باچا خان کے علاوہ گجو خان میڈیکل کالج اور دیگر کئی منصوبے پشتون مشاہیر کے نام پر پایۂ تکمیل تک پہنچائے گئے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ اے این پی کے لیے تمام پشتون مشاہیر و قبیلے قابلِ عزت و تکریم ہیں۔

|

اے این پی کی جانب سے حمایت اللہ مایار کو شوکاز نوٹس جاریعوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان نے سابق مئیر ...
16/04/2026

اے این پی کی جانب سے حمایت اللہ مایار کو شوکاز نوٹس جاری

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان نے سابق مئیر مردان حمایت اللہ مایار کو پارٹی ڈسپلن اور آئینی اصولوں کی مبینہ خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے۔ حمایت اللہ مایار سے تین دن کے اندر وضاحت طلب کی گئی ہے کہ آیا وہ بیک وقت کسی دوسری تنظیم کے رکن ہیں اور اگر ہیں تو کیا یہ عمل اے این پی کے آئین کے مطابق ہے؟ نوٹس میں اس امر پر بھی سخت تشویش کا اظہار کیا گیا ہے کہ جس تنظیم کے ساتھ ان کی وابستگی کی اطلاعات ہیں، اس کا مقصد پختونوں کو قبائلی بنیادوں پر تقسیم کرنا ہے، جو کہ باچا خان بابا کے فلسفے اور جدوجہد کے سراسر منافی ہے۔ پارٹی ہمیشہ قبائلی تقسیم کے خلاف اور پختون قوم کے اتحاد، شعور اور ترقی کیلئے جدوجہد کرتی رہی ہے، اور کسی بھی رکن کی جانب سے اس نظریے سے انحراف برداشت نہیں کیا جائے گا۔ پارٹی نے متنبہ کیا ہے کہ تسلی بخش جواب نہ دینے کی صورت میں پارٹی آئین کے مطابق سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

| |

عوامی نیشنل پارٹی ایرانی اور امریکی وفود کو اسلام آباد میں خوش آمدید کہتی ہے۔ ہم خلوصِ دل سے امید کرتے ہیں کہ حکومتِ پاک...
11/04/2026

عوامی نیشنل پارٹی ایرانی اور امریکی وفود کو اسلام آباد میں خوش آمدید کہتی ہے۔ ہم خلوصِ دل سے امید کرتے ہیں کہ حکومتِ پاکستان کی معاونت سے یہ مذاکرات کامیاب ہوں گے اور خطے میں دیرپا امن کا باعث بنیں گے۔

| |

08/04/2026
*خطے میں امن کیلئے پاکستان کی کاوشیں، اے این پی کا خیرمقدم/ مرکزی صدر ایمل ولی خان کا ردعمل*خطے میں امن کے قیام کیلئے پا...
08/04/2026

*خطے میں امن کیلئے پاکستان کی کاوشیں، اے این پی کا خیرمقدم/ مرکزی صدر ایمل ولی خان کا ردعمل*

خطے میں امن کے قیام کیلئے پاکستان کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں، ایمل ولی خان
اس تمام صورتحال میں پاکستان کا کردار نہایت مثبت، متوازن اور ذمہ دارانہ رہا
پاکستان کا کردار خطے میں امن کے فروغ کیلئے خوش آئند پیش رفت ہے
پاکستان نے ثابت کیا کہ اگر ہم نیک نیتی سے کام کریں تو آخری حد آسمانوں سے بھی بڑھ کرہے
وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو امن کیلئے کاوشوں پر مبارکباد پیش کرتے ہیں
اب اسی نیک نیتی سے ملک بالخصوص پختونخوا میں قیام امن اور معاشی ترقی کے لئے اقدامات کرنے چاہیئے
ایک مضبوط اور مستحکم پاکستان ہی عالمی برادری میں باوقار مقام حاصل کر سکتا ہے
مضبوط، مستحکم اور باوقار پاکستان کیلئے داخلی استحکام، عوامی خوشحالی اور پائیدار امن ناگزیر ہیں
اے این پی کا روز اول سے واضح مؤقف رہا ہے کہ جنگ کسی بھی مسئلے کا دیرپا حل نہیں ہوتی
حالیہ کشیدگی اور تصادم کے اثرات براہِ راست عام آدمی، خصوصاً غریب طبقے پر پڑے ہیں
مہنگے تیل، مہنگائی اور بنیادی ضروریاتِ زندگی کی قیمتوں نے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کیا ہے
وزیراعظم پاکستان ان معاشی اثرات کو کم کرنے کیلئے فوری، عملی اور مؤثر اقدامات کریں
تاکہ عوام کو حقیقی ریلیف فراہم ہو اور ان کی روزمرہ زندگیوں میں آسانی پیدا کی جا سکیں

پشاور(پ ر)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان نے ایران اور امریکہ کے درمیان دو ہفتوں کی جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور دیرپا امن کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں سینیٹر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ خطے میں امن کے قیام کیلئے پاکستان کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں، اور اس تمام صورتحال میں پاکستان کا کردار نہایت مثبت، متوازن اور ذمہ دارانہ رہا ہے، جو کہ خطے میں امن کے فروغ کیلئے خوش آئند پیش رفت ہے۔ انہوں نے ایران اور امریکہ کشیدگی میں پاکستان کے کردار کوسراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ثابت کیا کہ اگر ہم نیک نیتی سے کام کریں تو آخری حد آسمانوں سے بھی بڑھ کرہے۔ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خطے میں امن کیلئے کی جانے والی کاوشوں پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب اسی نیک نیتی اور تندہی کے ساتھ ملک کے اندر بالعموم اور خیبر پختونخوا میں بالخصوص امن کے قیام اور معاشی ترقی کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ایک مضبوط اور مستحکم پاکستان ہی عالمی برادری میں باوقار مقام حاصل کر سکتا ہے، اور اس کیلئے داخلی استحکام، عوامی خوشحالی اور پائیدار امن ناگزیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کا شروع دن سے یہ واضح مؤقف رہا ہے کہ جنگ کسی بھی مسئلے کا دیرپا حل نہیں ہوتی۔ حالیہ کشیدگی اور تصادم کے اثرات براہِ راست عام آدمی، خصوصاً غریب طبقے پر پڑے ہیں۔ مہنگے تیل، بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بنیادی ضروریاتِ زندگی کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کیا ہے، جس کے فوری تدارک کی ضرورت ہے۔ ایمل ولی خان نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے اپیل کی کہ وہ ان معاشی اثرات کو کم کرنے کیلئے فوری، عملی اور مؤثر اقدامات کریں تاکہ عوام کو حقیقی ریلیف فراہم ہو اور ان کی روزمرہ زندگی میں آسانی پیدا کی جا سکے۔

خطے میں امن کیلئے پاکستان کی کاوشیں، اے این پی کا خیرمقدم/ مرکزی صدر ایمل ولی خان کا ردعمل🔴خطے میں امن کے قیام کیلئے پاک...
08/04/2026

خطے میں امن کیلئے پاکستان کی کاوشیں، اے این پی کا خیرمقدم/ مرکزی صدر ایمل ولی خان کا ردعمل

🔴خطے میں امن کے قیام کیلئے پاکستان کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں، ایمل ولی خان
🔴اس تمام صورتحال میں پاکستان کا کردار نہایت مثبت، متوازن اور ذمہ دارانہ رہا
🔴پاکستان کا کردار خطے میں امن کے فروغ کیلئے خوش آئند پیش رفت ہے
🔴پاکستان نے ثابت کیا کہ اگر ہم نیک نیتی سے کام کریں تو آخری حد آسمانوں سے بھی بڑھ کرہے
🔴وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو امن کیلئے کاوشوں پر مبارکباد پیش کرتے ہیں
🔴اب اسی نیک نیتی سے ملک بالخصوص پختونخوا میں قیام امن اور معاشی ترقی کے لئے اقدامات کرنے چاہیئے
🔴ایک مضبوط اور مستحکم پاکستان ہی عالمی برادری میں باوقار مقام حاصل کر سکتا ہے
🔴مضبوط، مستحکم اور باوقار پاکستان کیلئے داخلی استحکام، عوامی خوشحالی اور پائیدار امن ناگزیر ہیں
🔴اے این پی کا روز اول سے واضح مؤقف رہا ہے کہ جنگ کسی بھی مسئلے کا دیرپا حل نہیں ہوتی
🔴حالیہ کشیدگی اور تصادم کے اثرات براہِ راست عام آدمی، خصوصاً غریب طبقے پر پڑے ہیں
🔴مہنگے تیل، مہنگائی اور بنیادی ضروریاتِ زندگی کی قیمتوں نے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کیا ہے
🔴وزیراعظم پاکستان ان معاشی اثرات کو کم کرنے کیلئے فوری، عملی اور مؤثر اقدامات کریں
🔴تاکہ عوام کو حقیقی ریلیف فراہم ہو اور ان کی روزمرہ زندگیوں میں آسانی پیدا کی جا سکے

| |

اے این پی سوات کے سابق صدر ایوب خان اشاڑی کی رہائشگاہ پر حملہ، عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان کی مذمت🔴عوامی...
07/04/2026

اے این پی سوات کے سابق صدر ایوب خان اشاڑی کی رہائشگاہ پر حملہ، عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان کی مذمت

🔴عوامی نیشنل پارٹی سوات کے سابق صدر ایوب خان اشاڑی کی رہائشگاہ پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، ایمل ولی خان
🔴یہ اس سوچ پر حملہ ہے جو مالاکنڈ ڈویژن اور بالخصوص سوات میں دہشتگردی کے خلاف ڈٹ کر کھڑی رہی ہے
🔴ایوب خان اشاڑی اور ان کے خاندان نے امن کیلئے جو قربانیاں دی ہیں، وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں
🔴چند روز قبل اے این پی سوات کے ضلعی سینئر نائب صدر ممتاز علی خان کو بھی نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی
🔴ایک منظم انداز میں عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنوں اور قیادت کو خوفزدہ کرنے کی سازش کی جا رہی ہے
🔴ہم واضح کرتے ہیں کہ ایسے ہتھکنڈے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے
🔴پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال ابتر ہوتی جا رہی ہے، دہشتگردی کے واقعات معمول بنتے جا رہے ہیں
🔴پے در پے ایسے واقعات مرکزی و صوبائی حکومت اور سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے
🔴افسوسناک امر یہ ہے کہ ہر واقعے کے بعد روایتی طور پر الزامات افغانستان پر لگا دیے جاتے ہیں
🔴سوال یہ ہے کہ صوبے کے اندر دہشتگرد عناصر کی آزادانہ نقل و حرکت پر خاموشی کیوں اختیار کی جاتی ہے؟
🔴عوام یہ جاننا چاہتی ہے کہ آیا یہ نااہلی ہے یا پھر ایک مرتبہ پھر "گڈ" اور "بیڈ" کی تفریق کو زندہ رکھا جا رہا ہے
🔴خطے میں ثالثی اور امن کے دعوے کرنے والوں کو پہلے اپنے گھر میں لگی آگ بجھانے کی ضرورت ہے
🔴جب تک ریاست داخلی سلامتی کو سنجیدگی سے نہیں لے گی امن کا قیام محض ایک خواب ہی رہے گا
🔴دہشت اور وحشت کے مقابلے میں نہ پہلے ہم تسلیم ہوئے ہیں اور نہ آئندہ ہوں گے
امن کے قیام اور دہشتگردی کے خلاف ہر فورم پر ڈٹ کر آواز بلند کرتے رہیں گے

| |

07/04/2026
ولی باغ: عیدالفطر کے پہلے روز عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان نے رہبرِ تحریک خان عبدالولی خان، بیگم ن...
20/03/2026

ولی باغ: عیدالفطر کے پہلے روز عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان نے رہبرِ تحریک خان عبدالولی خان، بیگم نسیم ولی خان، سنگین ولی خان کے قبور پر حاضری دی۔ اس موقع پر انہوں نے پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور مرحومین کے درجاتِ بلندی اور مغفرت کیلئے خصوصی دعا و فاتحہ خوانی کی۔

میں روزِ اول سے یہ کہتا آ رہا ہوں کہ پاکستان میں رویتِ ہلال کمیٹی کی کوئی ضرورت ہی نہیں۔ جب ایک صوبے کی چھ مستند شہادتوں...
19/03/2026

میں روزِ اول سے یہ کہتا آ رہا ہوں کہ پاکستان میں رویتِ ہلال کمیٹی کی کوئی ضرورت ہی نہیں۔ جب ایک صوبے کی چھ مستند شہادتوں کو نظر انداز کیا جائے، اور خود کو عالم کہنے والے یہ دعویٰ کریں کہ ایک بھی شہادت موصول نہیں ہوئی، تو یہ سنجیدگی نہیں بلکہ ایک مذاق محسوس ہوتا ہے۔
کیا پختونخوا سے آپ کو چاند کی شہادت بھی قابلِ قبول نہیں؟ بھائی لوگوں یہاں پر عبادت سمجھ کر لوگ چاند دیکھنے کا اہمتام کرتے ہیں۔ اگر رویہ یہی ہے تو رویتِ ہلال کمیٹی پشاور زون کے اراکین کو چاہیے کہ وہ آج ہی اپنے استعفے پیش کریں۔ ان کے ایک گواہ کی شہادت تو میڈیا نے بھی ریکارڈ کی ہے۔
بہرحال، پختونخوا کے عوام کو ایک بار پھر اسلامی دنیا کے ساتھ عید مبارک۔

Address

Mardan

Opening Hours

09:00 - 17:00

Telephone

+923049653904

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ءوامی.نشینل.پارٹی posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share