17/07/2026
مردان: ایس پی سٹی حکم خان کی علماء کرام سے چہلم حضرت امام حسینؓ کے پُرامن انعقاد اور سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے اہم ملاقات
مردان: ایس پی سٹی مردان حکم خان نے علماء کرام سے چہلم حضرت امام حسینؓ کے پُرامن انعقاد اور فول پروف سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ملاقات کی۔ اس موقع پر چہلم کے دوران امن و امان، باہمی تعاون، سیکیورٹی انتظامات اور مذہبی ہم آہنگی سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ایس پی سٹی نے کہا کہ چہلم کے موقع پر شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور پرامن ماحول کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ انہوں نے علماء کرام سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے اتحاد، بھائی چارے اور امن کے فروغ پر زور دیا۔