Pakistan police officers

Pakistan police officers Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Pakistan police officers, Government Organization, Mardan.

 فیس بک پر کچھ لوگ پروفائل پکچرز سیو کر کے فیک آئی ڈیز بنا رہے ہیں اور پیسے مانگ رہے ہیں۔   کسی کیساتھ مالی امداد کرتے و...
21/06/2024


فیس بک پر کچھ لوگ پروفائل پکچرز سیو کر کے فیک آئی ڈیز بنا رہے ہیں اور پیسے مانگ رہے ہیں۔ کسی کیساتھ مالی امداد کرتے وقت پہلے فون پر بات کریں یا خود ملاقات کریں

لیاقت شاہ خان  انچارج انوسٹی گیشن افیسر   تھانہ ہوتی   مردان  تعینات  ہوگٸے...
21/06/2024

لیاقت شاہ خان انچارج انوسٹی گیشن افیسر

تھانہ ہوتی مردان تعینات ہوگٸے...

ذپٹی کمشنر مردان محمد فیاض خان شیرپاو کی خصوصی ہدایت پر آج ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی عبدالغفار گنڈاپور بی ایچ یو کا...
12/06/2024

ذپٹی کمشنر مردان محمد فیاض خان شیرپاو کی خصوصی ہدایت پر آج ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی عبدالغفار گنڈاپور بی ایچ یو کا اچانک دورہ کیا۔
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عبدالغفار گنڈاپور کا بی ایچ یو میں حاضری رجسٹر، ایم او روم و ادویات کی ایکسپائیری کی چیکینگ کی اور انتظامیہ کو ضروری ہدایات جاری کی۔
مذید پٹرول پمپوں میں گیج اور ریٹ کی چیکینگ کی اور پٹرول پمپ مالکان کو سرکاری مقرر کردہ ریٹ پر فروخت اور گیج پورا رکھنے کی ہدایت کی۔

حدود تھانہ بشام کے نواحی علاقہ  لاہور نالہ میں دہرے قتل کا اندوہناک واقعہ۔تفصیلات کے مطابق مسمیان جاوید احمد اور رشید اح...
12/06/2024

حدود تھانہ بشام کے نواحی علاقہ لاہور نالہ میں دہرے قتل کا اندوہناک واقعہ۔

تفصیلات کے مطابق مسمیان جاوید احمد اور رشید احمد پسران سلطنت خان نے اپنے باپ سلطنت خان اور ماں کو اسلحہ آتشین سے فائرنگ کرکے قتل کی تھی۔

ملزمان بعد از ارتکاب جرم موقع سے فرار ہوئے تھے۔ ڈی پی او شانگلہ عمران خان نے خصوصی ٹیم تشکیل دیتے ہوئے ملزمان کی جلد گرفتاری کی ہدایات جاری کردی

ملزمان کے خلاف تھانہ بشام میں مقدمہ درج رجسٹر ہو۔پولیس ٹیم نے بارہ گھنٹوں میں ملزمان کا تعاقب کرتے ہوئے گرفتار کرلئے۔

ملزمان کی قبضے سے وقوعہ میں استعمال ہونے والی گاڑی اور آلہ قتل کلاشنکوف بھی برآمد کرلی گئی۔

ضلعی پولیس سربراہ شانگلہ عمران خان نے پولیس ٹیم کو ملزمان کی بروقت گرفتاری پر شاباش دیتے ہوئے میرٹ پر تفتیش کرنے اور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کی ہدایات جاری کردی۔

مردان: ایس پی سٹی ڈویژن شفیع الرحمن نے شیخ ملتون ٹاؤن کے عمائدین و معززین کی جانب سے منعقدہ میٹنگ میں شرکت کیمیٹنگ میں م...
12/06/2024

مردان: ایس پی سٹی ڈویژن شفیع الرحمن نے شیخ ملتون ٹاؤن کے عمائدین و معززین کی جانب سے منعقدہ میٹنگ میں شرکت کی
میٹنگ میں مختلف مسائل و مشکلات سمیت امن و امان اور سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،
معززین علاقہ کے ساتھ ملاقات کے دوران سماجی جرائم کی روک تھام منشیات باالخصوص آئس سے نجات کے حوالے سے خصوصی بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر انھوں نے کہا کہ عوام الناس کے جان و مال کے تحفظ کیلئے پولیس ہمہ وقت تیار ہیں تاہم مقامی لوگوں کے تعاون سے ہی آمن وآمان کو برقرار رکھا جا سکتا ہے۔ منشیات بالخصوص آئس کیخلاف عوام الناس پولیس کیساتھ اپنا تعاون جاری رکھیں، معززین علاقہ نے آمن وآمان کے قیام میں پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کا عزم کیا

نوشہرہ۔تھانہ نوشہرہ کینٹ پولیس کی بین الاضلاعی راہزن گروہ کے خلاف بڑی کامیابی ۔2رکنی راہزن گروہ گرفتار،نشاندھی پر لاکھوں...
12/06/2024

نوشہرہ۔تھانہ نوشہرہ کینٹ پولیس کی بین الاضلاعی راہزن گروہ کے خلاف بڑی کامیابی ۔2رکنی راہزن گروہ گرفتار،نشاندھی پر لاکھوں روپے،موبائل فونز،واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد ۔مزید تفتیش جاری،انکشافات متوقع ۔

*تفصیلات کے مطابق۔ مسمی حارث ولد عبد الحمید ساکن پیرپیائی نے رپورٹ درج کروائی کہ مجھ سے دو موٹر سائیکل سواروں نے اسلحہ کی نوک پر موٹر سائیکل 125،نقد رقم 15ہزار روپے،موبائل فون چھین کر فرار ہوئے ۔مدعی مقدمہ نے باقاعدہ ملزمان جان عالم ولد نظر ساکن ماجوکےچارسدہ ,میر عالم ولد امان اللہ ساکن واحد گڑھی پشاور کے خلاف دعویداری کی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد اظہر خان نے مقدم خان SDPO کینٹ سرکل کی سربراہی میں عنایت علی امجد SHO تھانہ کینٹ،انسپکٹر انور خان OII کینٹ پرمشتمل چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی ۔ٹیم نے جدید طریقہ تفتیش کو اپناتے ہوئے گروہ کے سرغنہ جان عالم ساکن ماجوکے چارسدہ حال احمد آباد خویشگی تک رسائی حاصل کرکے گرفتار کیا ۔ملزم کے ساتھی کو بھی حراست میں لیا گیا ۔دوران انٹاروگیشن ملزمان نے اقبال جرم کرتے ہوئےمقدمہ علت183 مورخہ5-4-2024 جرم 392 ت،پ تھانہ کینٹ مسماہ رومانہ زوجہ نجیم خان ساکن جہانگیرہ خاص سے پرس چھینے کا بھی اعتراف کیا ۔ملزمان کی نشاندھی پر مختلف وارداتوں میں چھینے گئے 5موبائل فونز ،2لاکھ 75ہزار روپے ،واردت میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کیا گیا ۔مذید تفتیش جاری ہے.

سب انسپکٹر حسین علی ایلیٹ سے مردان ریجن تعینات
12/06/2024

سب انسپکٹر حسین علی ایلیٹ سے مردان ریجن تعینات

تھانہ شاہ قبول پولیس کی کارروائی، مصروف ترین نجی طبی مرکز ڈبگری گارڈن میں جعل اور دھوکہ باز ڈاکٹر اسسٹنٹ کو گرفتار کر لی...
12/06/2024

تھانہ شاہ قبول پولیس کی کارروائی، مصروف ترین نجی طبی مرکز ڈبگری گارڈن میں جعل اور دھوکہ باز ڈاکٹر اسسٹنٹ کو گرفتار کر لیا

پشاور :- ڈی ایس پی سٹی دیار خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ شاہ قبول فضل جان نے معروف نجی مرکز ڈبگری گارڈن میں اہم کارروائی کی ہے، جس کے دوران مختلف اضلاع سمیت دور دراز سے آئے ہوئے مریضوں کو جعل سازی اور دھوکہ دہی کے ذریعے لوٹنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم کاکشال کا رہائشی ہے جوکہ مختلف اضلاع سمیت دور دراز سے علاج معالجے کیلئے آنے والے سادہ لوح شہریوں کو اپنے آپ کو ڈاکٹر کا اسٹنٹ ظاہر کرکے مہنگے ٹیسٹوں اور ادویات کے ذریعے بھاری رقوم لوٹنے میں ملوث ہے، جس کو گزشتہ روز خفیہ اطلاع ملنے پر اہم کارروائی کے دوران گرفتار کرلیا، ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کرلیا، جس کے خلاف م جعلی سازی اور دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

07/03/2023

مردان: تھانہ ایکسائز مردان کی صوابی انٹرچینج کے قریب کاروائی، ترجمان ایکسائز

مردان: دیسی شرآب سے بھرا ٹرک کامیابی سے پکڑ لیا گیا، ترجمان ایکسائز

مردان: کاروائی کے دوران ٹرک کا ڈرائیور اور کنڈکٹر گرفتار، ترجمان ایکسائز

مردان: ٹرک میں موجود 70 عدد کاٹنز سے شرآب کی 4 ہزار سے زائد بوتلیں اور 20 عدد بڑے گیلن برآمد، ترجمان ایکسائز

مردان: شرآب کی بوتلوں اور گیلن میں مجموعی طور پر دو ہزار چار سو لیٹر شرآب موجود ہے، ترجمان ایکسائز

مردان: دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے تھانہ ایکسائز مردان میں مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ دیگر ملوث ملزمان کے خلاف تفتیش جاری ہے، ترجمان ایکسائز

نو تعینات ڈی پی او کولئ پالس کوہستان مختیار احمد خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ۔۔۔✍️
07/03/2023

نو تعینات ڈی پی او کولئ پالس کوہستان مختیار احمد خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ۔۔۔✍️

*مردان:تھانہ چورہ پولیس کی کامیاب کارروائی**اسلحے کی نوک پر ماربل پتھر لے جانے والے چار ٹرک ڈرائیوروں کو لوٹنے والے دو ر...
07/03/2023

*مردان:تھانہ چورہ پولیس کی کامیاب کارروائی*
*اسلحے کی نوک پر ماربل پتھر لے جانے والے چار ٹرک ڈرائیوروں کو لوٹنے والے دو رکنی راہزن گروہ کا مرکزی ملزم گرفتار*
*واردات میں استعمال ہونے والا پستول،موٹر سائیکل اور مال مسروقہ40ہزار روپے، 06موبائل فونز برآمد*
*گرفتارملزم کے دوسرے شریک واردات ساتھی کی گرفتار ی کیلئے پولیس ٹیمیں سرگرم عمل*

تفصیلات: مورخہ 23فروری 2023کو مدعی مقدمہ ٹرک ڈرائیور صدیق ولد انور سکنہ زیم کلے چارسدہ نے اپنے دیگر تین ٹرک ڈرائیورساتھیوں جو کہ ٹرکوں میں علاقہ پلوڈھیرے سے ماربل پتھر مردان لے جار ہے تھے کہ بمقام موڑہ موڑ دو موٹر سائیکل سواروں نے اسلحے تھان کر ہمیں روک لیا اور چارو ں ڈرائیوروں سے اسلحے کی نوک پر نقدی، موبائل فونزچھین کر فرار ہونے کی روپورٹ تھانہ چورہ میں درج کرائی، رپورٹ کی اطلاعات ضلعی ہیڈکوارٹر کو موصول ہوتے ہی ضلعی پولیس سربراہ نجیب الرحمن نے ڈی ایس پی رورل سرکل فضل شیر خان کی نگرانی اور ایس ایچ او ولایت شاہ خان کی قیادت میں چورہ پولیس ہمراہ سلیمان شاہ خان تفتیشی افسر ٹیم کو واردات میں ملوث عناصر کی گرفتاری کیلئے احکامات جاری کئے، تھانہ چورہ پولیس ٹیم نے پیشہ ورانہ حکمت عملی

مویشی چور گرفتار ، ہروڑی بٹل سے چوری کئیے گئے مویشی برآمد ، وقوعہ میں استعمال کی جانے والی سوزوکی گاڑی بھی پولیس نے قبضہ...
07/03/2023

مویشی چور گرفتار ، ہروڑی بٹل سے چوری کئیے گئے مویشی برآمد ، وقوعہ میں استعمال کی جانے والی سوزوکی گاڑی بھی پولیس نے قبضہ میں کرکے تفتیش شروع کردی ، مزید وارداتوں کے انکشافات متوقع۔

Address

Mardan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakistan police officers posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share