Civil Defence Department Mardan

Civil Defence Department Mardan Civil Defence is an organization of the citizens supervised by Govt for the protection of people in

"ڈپٹی کمشنر مردان کی ہدایات کے مطابق، تمام شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ شہری یونین کونسلوں میں صفائی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ ...
10/10/2024

"ڈپٹی کمشنر مردان کی ہدایات کے مطابق، تمام شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ شہری یونین کونسلوں میں صفائی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، ہم مل کر کچرے کو صحیح طریقے سے ٹھکانے لگا کر، گلیوں اور عوامی مقامات کو کوڑے سے پاک رکھ کر صاف ستھرا ماحول کو یقینی بنا سکتے ہیں، اور صفائی ستھرائی کے کارکنوں کی حمایت کرتے ہوئے ایک صاف ستھرا، صحت مند مردان کے لیے متحد ہوں اور آنے والی نسلوں کے لیے ایک مثال قائم کریں۔
یہ کیمپین سول ڈیفنس اور WSSCM کے تعاون سے شروع کیا جا رہا ہے۔

وہ تمام پوسٹ وارڈنز /رضاکار جو مذکورہ بالا یونین کونسلوں کے رہائشی ہیں۔ وہ اس مہم میں حصہ لینے کیلئے اپنا نام کا اندراج کریں۔
👇👇 👇

https://anova.pk/civil-defence-mardan/

https://youtu.be/qNtEAtuGyEI
15/11/2022

https://youtu.be/qNtEAtuGyEI

If you own, manage or control a commercial property, you are required by law to protect everyone who lives in, works within or visits your building from the ...

22/08/2022
مردان ۔ محرم الحرام 2022 کے موقع پر امن وامان کو برقرار رکھنےاور عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لئے 28 جولائی 2022 سے ایک...
28/07/2022

مردان ۔ محرم الحرام 2022 کے موقع پر امن وامان کو برقرار رکھنےاور عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لئے 28 جولائی 2022 سے ایک ماہ تک دفعہ 144 کے تحت مندرجہ ذیل امور پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے تاہم خلاف ورزی کرنےوالوں کے خلاف دفعہ 188 پی۔پی۔سی کے تحت سخت قانونی کارروئی عمل میں لائی جائے گی۔ حبیب اللہ عارف ڈپٹی کمشنر مردان
#دفعہ144

میئر مردان حمایت اللہ مایار نے کہا ہے کہ بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے موثر اقدامات ضروری ہے اور متعلقہ م...
20/07/2022

میئر مردان حمایت اللہ مایار نے کہا ہے کہ بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے موثر اقدامات ضروری ہے اور متعلقہ محکموں کے تعاون سے ہم موثر منصوبہ بندی کے ذریعے سیلابی صورتحال سے نمٹ سکتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے میئر آفس میں متوقع مون سون بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال کے حوالے سے تمام متعلقہ محکموں کے افسران کے ساتھ منعقدہ اجلاس میں کی۔۔
اس موقع پرمیئر مردان حمایت اللہ مایار کا کہنا تھا کہ مون سون بارشوں سے پہلے تمام محکمے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون برقرار رکھے تاکہ ایمرجنسی کی صورت میں بہتر منصوبہ بندی کے ساتھ تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے سیلابی صورتحال سے نمٹا جائے اور شہر کو سیلاب سے بچایا جائے۔۔
انہوں نے کہا کہ نکاسی آب کے لئے نالیوں اور نہری نظام کو بارشوں سے پہلے بہتر کیا جائے تاکہ پانی کی نکاسی یقینی ہو اور پانی جگہ جگہ بازاروں میں جمع نہ ہو۔
میئر مردان نے کہا کہ تمام تجاوزات جو نکاسی آب کے راہ میں رکاوٹ کا باعث بن رہا ہو اس کے خلاف جلد از جلد متعلقہ محکمے اقدامات کریں تاکہ ایمرجنسی کی صورت میں پریشانی کا سامنا نہ ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تمام محکمے اپنے دفاتر میں میٹینگ کریں اور آگے کا لائحہ عمل تیار کریں تاکہ موثر سیلابی صورتحال میں موثر اقدامات کئے جائیں۔۔
میئر مردان نے کہا کہ متوقع بارشوں اور سیلاب کے حوالےسے آگاہی مہم چلائی جائے۔
انہوں نے کہا کہ نہروں اور نالیوں کی بروقت صفائی نہ ہونے کی وجہ سے ہمیں سیلابی صورتحال کا سامنا ہوگا۔
مشترکہ کوششوں اور اقدامات اور بہتر منصوبہ بندی کے ذریعے ہم سیلابی صورتحال سے نمٹ سکتے ہیں۔
میئر مردان نے ٹی ایم اے، لوکل گورنمنٹ، ایریگیشن، ڈبلیو ایس ایس سی ایم اور سی اینڈ ڈبلیو پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی جو اس حوالےسے اپنے تجاویز جمع کریں گی اور اس کے لئے بائے لاز بنائے جائیں گے۔
میئر مردان نے کہا کہ سٹی گورنمنٹ محلوں اور گاؤں کے لئے پل بنائے گی۔ کسی ذاتی دکان یا مارکیٹوں کے لئے پل بنانے کے حوالے سے کوئی اقدامات نہیں کئے جائیں گے۔
میئر مردان نے متاثرہ لوگوں کے امداد اور دیگر انتظامات کرنے کے حوالے سے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایات دیئے کہ وہ اس ضمن میں اپنے رپورٹ تیار کریں تاکہ متاثرہ خاندانوں کی بروقت امداد ممکن ہو۔
میئر مردان نے افسران کو بارشوں سے پہلے خود کو تیار رہنے کے ہدایات دئیں۔
گزشتہ بارشوں میں متاثرہ لوگوں کے امداد اور اس میں پیش رفت کے حوالے سے رپورٹ طلب کیا۔
میئر مردان نے سول ڈیفنس/یوتھ رضاکاروں اور کھلاڑیوں کو بھی ریسکیو آپریشن میں محکموں کے ساتھ مصروف رکھنے کی ہدایت کی۔

آج مورخہ 20 جون کو ڈائریکٹر سول ڈیفنس خیبر پختونخوا   اور ڈپٹی کمشنر مردان   کے احکامات کی روشنی میں سول ڈیفنس افیسر شوک...
20/06/2022

آج مورخہ 20 جون کو ڈائریکٹر سول ڈیفنس خیبر پختونخوا اور ڈپٹی کمشنر مردان کے احکامات کی روشنی میں سول ڈیفنس افیسر شوکت صاحب نے پٹرول پمپس کا اچانک دورہ کیا۔اور آگ بجھانے والے آلات کے حوالے سے پٹرول پمپ کو فائر سیفٹی آور فسٹ ایڈ کے حوالے سے خصوصی ہدایات دیں اور آگ بجھانے والے آلات نہ ہونے پر پٹرول پمپ کو نوٹس بھی جاری کیں۔کہ 15دن کے اندر اندر فائیر سیفٹی کا انتظام کریں ورنہ خیبر پختونخوا فائرسیفٹی آرڈر 2019 اور سول ڈیفنس سپشل پاور رولز کے تحت آپ کو 6ماہ قید یا چالان بھی کیا جائے گا۔

23 مئی سے 27 مئی 2022  کو ہونے والی پولیو مہم کے  دوران آمن و آمان کو برقرار رکھنے اور کسی بھی ناخشگوار واقع سے بچنے کیل...
23/05/2022

23 مئی سے 27 مئی 2022 کو ہونے والی پولیو مہم کے دوران آمن و آمان کو برقرار رکھنے اور کسی بھی ناخشگوار واقع سے بچنے کیلئے ڈپٹی کمشنر حبیب اللہ عارف نے ڈبل سوار (ایک سے زائد فرد) ، کالے شیشوں والی گاڑیوں اور اسلحے کی نمائش پر دفعہ 144 سی آر۔پی۔سی آڈر نمبر 246 /ڈی سی ایم مورخہ 21/5/2022 کے تحت 23 مئی سے 27 مئی تک کیلئے مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔

خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفہ 188 پی۔پی۔سی کے تحت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔
ترجمان ڈپٹی کمشنر مردان

23/05/2022
23/05/2022
District Mardan:Fire fighting training session at Tehsil Takhtbhai under the kind supervision of Assistant Commissioner ...
23/05/2022

District Mardan:

Fire fighting training session at Tehsil Takhtbhai under the kind supervision of Assistant Commissioner Tehsil Takhtbhai District Mardan.

An introductory session was conducted in collaboration with Rescue 1122 in the office of the aforementioned Officer for the prevailing situation to overcome the fire 🔥 fighting challenges at hotspot locations of district Mardan.

Address

Mardan

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00

Telephone

+929379230263

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Civil Defence Department Mardan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Civil Defence Department Mardan:

Share