انصاف لائرز فورم مردان

انصاف لائرز فورم مردان || آزاد اور خود مختار عدلیہ ||
|| آئین، قانون اور پارلیمان کی بالادستی ||

18/02/2025

سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر صاحب کا انصاف لائرز فورم مردان کو خراج تحسین

آج مورخہ 11/2/25 کو صوبائی وزیر صحت احتشام خان ایڈوکیٹ اور صوبائی وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو نے انصاف لائرز فورم مردان کی ...
11/02/2025

آج مورخہ 11/2/25 کو صوبائی وزیر صحت احتشام خان ایڈوکیٹ اور صوبائی وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو نے انصاف لائرز فورم مردان کی دعوت پہ ڈسٹرکٹ بار مردان کا دورہ کیا۔ اس موقع پہ صدر ڈسٹرکٹ بار مردان نور بادشاہ طورو اور صدر انصاف لائرز فورم مردان ناصر خان نے وزراء کو مردان کے وکلاء کو درپیش مسائل پر بریف کیا۔ وزراء نے مختلف پراجیکٹس پر کام شروع کرنے کے اعلانات کئے اور موقع پہ ہی مختلف اداروں کو مطلوبہ پراجیکٹس پر کام شروع کرنے کے احکامات جاری کئے جن کی تفصیل درج ذیل ہے۔
1) ڈسٹرکٹ بار کے مسجد کی سولرائزیشن
2) ڈسٹرکٹ بار مردان میں قائم شدہ ڈسپنسری کی upgradation۔
3) ڈسپنسری مردان میں خواتین وکلاء کی سہولت کیلئے فیمیل ڈاکٹر اور کلاس فور کی بھرتی۔
4) ڈسپنسری میں تمام تر ضروری ادویات اور جدید میڈیکل equipment کی فراہمی۔۔
5) کار پارکنگ ایریا کی پختگی اور باقی شدہ تمام جیل ایریا کی فرش بندی کی تکمیل۔
6) ینگ وکلاء صاحبان کیلئے قریبا 100 دفاتر پر مشتمل برآمدہ۔۔
7) پینے کی صاف پانی کیلئے بار ایسوسی
میں سولرائزڈ water filtration plant کی تنصیب
انشاءاللہ بہت جلد مذکورہ بالا منصوبہ جات پہ کام شروع ہو جائے گا۔
_ایڈیشنل جنرل سیکرٹری انصاف لائرز فورم مردان

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مردان کے تمام وکلاء صاحبان!آپ سب کے علم میں ہوگا کہ ڈیموکریٹک الائنس نے پچھلے الیکشن میں اکثریتی ...
04/02/2025

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مردان کے تمام وکلاء صاحبان!
آپ سب کے علم میں ہوگا کہ ڈیموکریٹک الائنس نے پچھلے الیکشن میں اکثریتی کامیابی حاصل کر کے ایک سال میں وکلاء کی فلاح وبہبود اور بار کی ترقی کے لئے کئی تاریخی اقدامات کئے ہیں۔ سب سے زیادہ قابل ستائش ڈسٹرکٹ بار کیلئے ریکارڈ فنڈز لانا ہے جو کہ سال کے اختتام پر ڈسٹرکٹ بار کے تاریخ میں پہلی مرتبہ اتنے مقدار میں فنڈز بار کی ترقی اور فلاح وبہبود کیلئے دستیاب ہوں گے۔
اسی طرح چند ایسے منصوبے جیسا کہ وکلاء کیلئے ہیلتھ سنٹر کا قیام جہاں ایمرجنسی کے بنیاد پہ علاج معالجہ کیلئے ادویات اور ڈاکٹر دونوں ہمہ وقت دستیاب ہوتے ہیں، اور دوسرا قابل ستائش منصوبہ پرانے جیل ایریا میں فرش بندی اور سیورج سسٹم جیسا تاریخی ترقیاتی کام جو کہ حال ہی میں ڈیموکریٹک الائنس کی کوششوں سے اور موجودہ صوبائی حکومت کے تعاون سے مکمل ہو چکی ہے۔ اسی طرح کئی منصوبے ایسے ہیں جو کہ مستقبل قریب میں پایا تکمیل تک پہنچ جائیں گے، جن میں سے ایک منصوبہ پورے کچہری کی Solarization اور دوسرا مردان کے وکلاء کا دیرینہ مطالبہ جو کہ جوڈیشل کمپلیکس کا کسی موزوں جگہ پہ قیام تھا، بھی ڈیموکریٹک الائنس کی کوشش سے اپنے آخری مراحل میں ہے، اور انشاءاللہ بہت جلد شیخ ملتون، رنگ روڈ پر جوڈیشل کمپلیکس کے قیام کی منظوری وزیر اعلی خیبر پختونخواہ سے ہو جائے گی۔ اسی طرح ایک مسئلہ ٹرانسفارمر کا بھی تھا جن کے حل کیلئے اقدامات کر کے اب دو عدد 200 ٹرانسفارمر کی انسٹالیشن جو کہ ڈیموکریٹک الائنس کی کوششوں سے بہت جلد مختلف پوائنٹس پر انسٹال ہو جائیں گے۔ اسی طرح وکلاء کی حوصلہ افزائی کیلئے میجر ایکٹس کی تقسیم اور اسی طرح تمام وکلاء میں منصفانہ طریقہ سے ڈائریز کی تقسیم کے ساتھ ساتھ ڈیموکریٹک الائنس اپنے سالانہ احتساب کیلئے خود کو تمام ممبران ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مردان کے سامنے بلا جھجک پیش کرتی ہے۔
ڈیموکریٹک الائنس کا منشور وکلاء برادری کے حقوق, ان کے جائز مفادات، کالے کوٹ کے عزت وتکریم کا تحفظ اور بار کی ترقی ہے جو کہ ڈیموکریٹک الائنس نے بھر پور طریقہ سے نبھایا ہے۔
لہذا، آپ سب سے درخواست ہے کہ آئندہ بار انتخابات 2025-26 کیلئے ایک بار پھر ڈیموکریٹ الائنس پر اپنے اعتماد کا اظہار کریں، اور ترقیاتی و فلاحی منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں ہمارا ساتھ دیں۔

انصاف لائرز فورم مردان کا حمایت یافتہ ڈیموکریٹک الائنس برائے انتخابات ڈسٹرکٹ بار مردان 2025-26۔ انصاف لائرز فورم مردان  ...
01/02/2025

انصاف لائرز فورم مردان کا حمایت یافتہ ڈیموکریٹک الائنس برائے انتخابات ڈسٹرکٹ بار مردان 2025-26۔ انصاف لائرز فورم مردان ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مردان کے تمام وکلاء سے بار کی ترقی اور بار کے بہترین تر مفاد میں ڈیموکریٹک الائنس کو ووٹ دینے کا اپیل کرتی ہے۔

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مردان کے آئندہ بار انتخابات برائے سال 2025-26 کیلئے ڈیموکریٹک الائنس کی جانب سے انصاف لائرز فورم ...
30/01/2025

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مردان کے آئندہ بار انتخابات برائے سال 2025-26 کیلئے ڈیموکریٹک الائنس کی جانب سے انصاف لائرز فورم کے درج ذیل امیدواران ہوں گے۔
عالمگیر حمزہ ایڈووکیٹ امیدوار برائے جنرل سیکرٹری،
امیر افضل خان ایڈووکیٹ، امیدوار برائے فنانس سیکرٹری
جبکہ سجاد اتمان خیل ایڈووکیٹ امیدوار برائے جائنٹ سیکرٹری ہوں گے۔

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مردان کے سال 2025-26 کیلئے آئندہ ہونے والے انتخابات میں انصاف لائرز فورم مردان اور ڈیموکریٹک الائ...
17/01/2025

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مردان کے سال 2025-26 کیلئے آئندہ ہونے والے انتخابات میں انصاف لائرز فورم مردان اور ڈیموکریٹک الائنس کی طرف سے جنرل سیکرٹری کے امیدوار عالمگیر حمزہ ایڈووکیٹ ہائی کورٹ ہوں گے۔ عالمگیر اپنے خوش مزاجی، اور سماجی، سیاسی اور فلاحی سرگرمیوں میں متحرک ہونے کی وجہ سے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مردان میں مقبولیت رکھتے ہیں۔
یاد رہے کہ عالمگیر حمزہ انصاف لائرز فورم ضلع مردان کے جنرل سیکرٹری بھی ہیں جو کہ وکلاء کمیونٹی کے ساتھ ساتھ اپنے آبائی علاقہ میں بھی فلاح وبہبود کے عملی میدان میں ایک وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

14/01/2025
First day of the Membership camp of ILF Mardan. Alhamdu Lillah 10 new learned lawyers joined ILF today.
14/01/2025

First day of the Membership camp of ILF Mardan. Alhamdu Lillah 10 new learned lawyers joined ILF today.

انصاف لائرز فورم مردان صوبائی وزیر خوراک، اور مدر پارٹی کے سینئر صوبائی رہنماء ظاہر شاہ طورو کے مردان بار آمد اور انصاف ...
08/01/2025

انصاف لائرز فورم مردان صوبائی وزیر خوراک، اور مدر پارٹی کے سینئر صوبائی رہنماء ظاہر شاہ طورو کے مردان بار آمد اور انصاف لائرز فورم کی حوصلہ افزائی کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔
از_ انفارمیشن سیکرٹری، انصاف لائرز فورم مردان

Address

Mardan
23200

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when انصاف لائرز فورم مردان posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share