Mardan Traffic Warden

Mardan Traffic Warden Traffic Mardan is the Official Page of Mardan Traffic Police

Traffic Warden Mardan is committed to ensuring safe, smooth, and disciplined traffic flow across the city. Our mission is to protect lives, promote road safety awareness, and enforce traffic laws with fairness and professionalism.

_پریس ریلیز_  _مورخہ: 28 اگست 2026_ *مردان: ون ویلنگ کرنے والے نوجوانوں کے خلاف کریک ڈاؤن، متعدد موٹر سائیکلیں تحویل میں...
28/08/2026

_پریس ریلیز_
_مورخہ: 28 اگست 2026_

*مردان: ون ویلنگ کرنے والے نوجوانوں کے خلاف کریک ڈاؤن، متعدد موٹر سائیکلیں تحویل میں*

ریجنل پولیس آفیسر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مردان کے خصوصی احکامات اور ایس پی ٹریفک سجاد احمد PSP کے براہ راست نگرانی میں ڈی ایس پی ٹریفک محمد ریافت خان، انچارج ٹریفک صابر حسین خان بمعہ دیگر ٹریفک پولیس افسران و اہلکاروں نے ضلع بھر میں ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا۔

_کارروائی درج ذیل مقامات پر کی گئی:_
رنگ روڈ، نوشہرہ روڈ، سڑی بہلول، جلالہ بازار، مین ملاکنڈ روڈ، گوجر گڑھی اور کاٹلنگ روڈ

اس دوران ون ویلنگ میں ملوث متعدد موٹر سائیکلوں کو تحویل میں لیا گیا۔ گرفتار نوجوانوں کے والدین کو پولیس لائنز بلایا جائے گا اور ان سے بیان حلفی لینے کے بعد موٹر سائیکلیں والدین کے حوالے کی جائیں گی۔ ساتھ ہی قانون کی خلاف ورزی پر متعلقہ افراد کے خلاف قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔

ایس پی ٹریفک کا والدین کے نام پیغام ہے کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے لیے ون ویلنگ اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف یہ مہم بلا تفریق جاری رہے گی۔

*عوام کے نام اہم پیغام:*
*ون ویلنگ موت کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔*
*والدین اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھیں۔*

_ترجمان_
ٹریفک وارڈن پولیس مردان

28/08/2026

- ٹریفک پولیس نے ون ویلنگ کرتے ہوئے ویڈیو بنانے والے لڑکوں کو شناخت کر کے گرفتار کیا
- ان کی موٹرسائیکلیں پولیس لائن میں بند کر دی گئی ہیں
- پولیس کے مطابق ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی

مردان: 27واں ڈیفینسیو ڈرائیونگ کورس شروع، خواتین سمیت مختلف شعبوں سے افراد کی بھرپور شرکتتفصیلات:روڈ سیفٹی اینڈ ٹریفک ای...
28/08/2026

مردان: 27واں ڈیفینسیو ڈرائیونگ کورس شروع، خواتین سمیت مختلف شعبوں سے افراد کی بھرپور شرکت

تفصیلات:
روڈ سیفٹی اینڈ ٹریفک ایجوکیشن یونٹ مردان کے انچارج ارشاد احمد کی نگرانی میں 27واں ڈیفینسیو ڈرائیونگ کورس شروع کر دیا گیا، جس میں خواتین سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کر رہے ہیں۔

کورس میں شرکاء کو محفوظ ڈرائیونگ، ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی سے متعلق عملی و بنیادی تربیت فراہم کی جا رہی ہے، جس کا مقصد ٹریفک حادثات میں کمی اور انسانی جانوں و املاک کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔

انچارج ارشاد احمد نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی پابندی اور محفوظ ڈرائیونگ حادثات کی روک تھام میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ شہری تربیت سے حاصل ہونے والی آگاہی کو عملی زندگی میں اپنائیں۔

*پریس ریلیز*  *مورخہ: 26 اگست 2026* ریجنل پولیس آفیسر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی خصوصی احکامات پر *ایس پی ٹریفک سجاد احمد...
26/08/2026

*پریس ریلیز*
*مورخہ: 26 اگست 2026*

ریجنل پولیس آفیسر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی خصوصی احکامات پر *ایس پی ٹریفک سجاد احمد PSP* کے وژن کے تحت *ڈی ایس پی ٹریفک محمد ریافت خان* اور *انچارج ٹریفک صابر حسین خان* نے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر نکالے جانے والے جلوسوں کی *ٹریفک مینجمنٹ* کی خود نگرانی کی۔

ایس پی ٹریفک ہدایات کی روشنی میں جلوسوں کے روٹس پر ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ ٹریفک پولیس کی ٹیمیں شہر کے اہم چوکوں، جلوس کے راستوں اور مرکزی مقامات پر تعینات ہیں تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ ہو۔

ڈی ایس پی ٹریفک اور انچارج ٹریفک خود فیلڈ میں موجود رہ کر تمام امور کی نگرانی کر رہے ہیں تاکہ عید میلاد النبی ﷺ کا یہ مذہبی تہوار پرامن اور منظم طریقے سے منایا جا سکے۔

*ترجمان*
ٹریفک وارڈن پولیس مردان

*پریس ریلیز*  *مورخہ: 26 اگست 2026*  ریجنل پولیس آفیسر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی خصوصی ہدایات پر *ایس پی ٹریفک سجاد احمد...
26/08/2026

*پریس ریلیز*
*مورخہ: 26 اگست 2026*

ریجنل پولیس آفیسر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی خصوصی ہدایات پر *ایس پی ٹریفک سجاد احمد PSP* نے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر نکالے جانے والے جلوسوں کی *سیکورٹی اور ٹریفک مینجمنٹ* کی خود نگرانی کی۔

ایس پی ٹریفک کا کہنا تھا کہ جلوسوں کے روٹس پر ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا جائے گا، شہریوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا اور سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ یہ مذہبی تہوار پرامن ماحول میں منایا جا سکے۔

اس سلسلے میں ٹریفک پولیس کی ٹیمیں شہر کے اہم چوکوں، جلوس کے راستوں اور مرکزی مقامات پر تعینات ہیں۔ ایس پی ٹریفک خود موقع پر موجود رہ کر تمام امور کی نگرانی کر رہے ہیں۔

*ترجمان*
ٹریفک وارڈن پولیس مردان

ٹریفک پلان عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلممنجانب ٹریفک وارڈن پولیس مردان
25/08/2026

ٹریفک پلان عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم
منجانب ٹریفک وارڈن پولیس مردان

*پریس ریلیز مورخہ: 25 اگست 2026*  *مردان ٹریفک پولیس و ٹی ایم اے کا چار سدہ چوک تا سرکٹ ہاؤس تک مشترکہ بڑا آپریشن - نوپا...
25/08/2026

*پریس ریلیز مورخہ: 25 اگست 2026*
*مردان ٹریفک پولیس و ٹی ایم اے کا چار سدہ چوک تا سرکٹ ہاؤس تک مشترکہ بڑا آپریشن - نوپارکنگ، تجاوزات اور ریڑھی بانوں کے خلاف کارروائی*

مردان: ریجنل پولیس آفیسر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مردان کے خصوصی احکامات اور ایس پی ٹریفک سجاد احمد PSP کے وژن کے تحت شہر میں ٹریفک کی روانی اور شہری سہولیات بحال کرنے کے لیے بڑا آپریشن کیا گیا۔

ڈی ایس پی ٹریفک محمد ریافت خان اور انچارج ٹریفک صابر حسین خان نے بمعہ ٹی ایم اے اہلکاروں اور دیگر ٹریفک نفری کے چار سدہ چوک، نیو اڈہ، منگل باغ چوک اور منگل باغ چوک تا سرکٹ ہاؤس تک نوپارکنگ زون میں کھڑی گاڑیوں، فٹ پاتھوں پر تجاوزات اور ہتھ ریڑھی بانوں کے خلاف کارروائی کی۔ دوران آپریشن ضبط شدہ تجاوزات ٹی ایم اے اہلکاروں نے اپنے دفتر میں جمع کیں۔

ایس پی ٹریفک سجاد احمد PSP کا کہنا ہے کہ فٹ پاتھ پیدل چلنے والوں کے لیے ہیں۔ تجاوزات اور نوپارکنگ سے ٹریفک جام اور حادثات ہوتے ہیں۔ شہریوں کی سہولت کے لیے یہ مہم پورے شہر میں مرحلہ وار جاری رہے گی۔

_ترجمان: ٹریفک وارڈن پولیس مردان پولیس_

*پریس ریلیز مورخہ: 25 اگست 2026*  *مردان ٹریفک پولیس کی نوپارکنگ زون میں کھڑی گاڑیوں، چنگ چی اور تیز رفتار رکشوں کے خلاف...
25/08/2026

*پریس ریلیز مورخہ: 25 اگست 2026*
*مردان ٹریفک پولیس کی نوپارکنگ زون میں کھڑی گاڑیوں، چنگ چی اور تیز رفتار رکشوں کے خلاف ویل کپ کارروائی*

مردان: ریجنل پولیس آفیسر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مردان کے خصوصی احکامات اور ایس پی ٹریفک سجاد احمد PSP کے وژن کے تحت شہر میں ٹریفک کی روانی بحال کرنے کے لیے آپریشن کیا گیا۔

ڈی ایس پی ٹریفک محمد ریافت خان اور انچارج ٹریفک صابر حسین خان کی نگرانی میں شہر کے مختلف چوک چوراہوں میں نوپارکنگ زون میں کھڑی گاڑیوں، چنگ چی اور تیز رفتار رکشوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔ دوران کارروائی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کو ویل کپ قبضے میں لے کر تھانوں میں بند کیا گیا۔

ایس پی ٹریفک سجاد احمد PSP کا کہنا ہے کہ نوپارکنگ زون میں گاڑیاں کھڑی کرنے سے ٹریفک جام اور حادثات ہوتے ہیں۔ شہریوں کی سہولت کے لیے ایسی کارروائیاں مسلسل جاری رہیں گی۔
_ترجمان: ٹریفک وارڈن پولیس مردان پولیس_

*پریس ریلیز مورخہ: 24 اگست 2026*  *مردان پولیس کی کمسن اور بغیر لائسنس ڈرائیوروں کے خلاف بھرپور کارروائی*مردان: ریجنل پو...
24/08/2026

*پریس ریلیز مورخہ: 24 اگست 2026*
*مردان پولیس کی کمسن اور بغیر لائسنس ڈرائیوروں کے خلاف بھرپور کارروائی*

مردان: ریجنل پولیس آفیسر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مردان کے خصوصی احکامات اور ایس پی ٹریفک سجاد احمد PSP کے وژن کے تحت ٹریفک پولیس نے شہر بھر میں کریک ڈاؤن شروع کر دیا۔

ڈی ایس پی ٹریفک محمد ریافت خان اور انچارج ٹریفک صابر حسین خان کی نگرانی میں سرکل تخت بھائی، سرکل کاٹلنگ اور شہر کے مختلف چوک چوراہوں میں کمسن اور بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی گئی۔

ایس پی ٹریفک کا کہنا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور حادثات کی روک تھام کے لیے یہ مہم مسلسل جاری رہے گی۔
_ترجمان: ٹریفک وارڈن پولیس مردان پولیس_

Address

Police Lines
Mardan
23200

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mardan Traffic Warden posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share