17/02/2026
نوربادشاہ طورو ایڈوکیٹ، سابق صدر ڈسٹرکٹ بار مردان، کی فائرنگ سے المناک شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔ مرحوم ایک نڈر، اصول پسند اور قانون کی بالادستی پر یقین رکھنے والے سینئر قانون دان تھے جنہوں نے وکلاء برادری اور سائلین کے حقوق کے لیے نمایاں خدمات سرانجام دیں۔
ان پر ہونے والا یہ بزدلانہ حملہ نہ صرف وکلاء برادری بلکہ پورے معاشرے کے لیے ایک بڑا سانحہ ہے۔ ایسے واقعات قانون کی حکمرانی اور امن و امان کی صورتحال پر سنگین سوالات اٹھاتے ہیں۔ ہم متعلقہ اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس افسوسناک واقعے کی فوری، شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں اور ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔
ہم مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا کرے۔
وکلاء برادری اس مشکل گھڑی میں مرحوم کے خاندان کے ساتھ کھڑی ہے اور انصاف کی فراہمی تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔