16/08/2026
ڈی پی او مردان سے انصاف دلانے اور تحفظ کی اپیل ۔حسن خان
مردان۔۔۔۔ مردان کے رہاٸشی حسن خان نے اخباری نماٸندوں کو پریس بریفنگ دیتے ہوۓ کہا ہے کہ پارہوتی کے رہاٸشی جواد اور سہیل نامی شخص نے 12 اگست کو رات گۓ مسلح افراد لےکر م میرے حجرے پر حملہ آور ہوۓ اور مجھے قتل کرنے کے ارادے سے اندھا دھند فاٸرنگ کی جس سے مرا چوکیدار شدید زخمی ہوا ساتھ ساتھ میرے حجرے کا کافی نقصان ہوا ہے اور مزید جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دے رہاہے۔ میں نے ملزمان کے خلاف ایف آٸی آر درج کرواٸی ہے لیکن ابھی تک گرفتار نہیں ہوۓ بلکہ مجھے دھمکیاں مل رہی ہے اور ذہنی طور پر ٹارچر کررہےہیں۔ میری جان کو جواد اور سہیل سے شدید خطرہ ہے۔ میںمردان کا شریف شہری ہوں۔ ڈی پی او مردان سے درد مندانہ اپیل کرتا ہوں کہ مجھے تحفظ دی جاۓ۔ اور ملزمان کے خلاف قانونی کاررواٸی کرکے مجھے انصاف دی جاۓ