Tehreek Insaf Bandi Shungli

Tehreek Insaf Bandi Shungli Tehreek Nojawanan

ورکرز میٹنگ بانڈی شنگلی ​"ورکرز کی میٹنگ میں ترقیاتی کاموں میں غیر معمولی تاخیر اور سستی پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ...
03/08/2026

ورکرز میٹنگ بانڈی شنگلی
​"ورکرز کی میٹنگ میں ترقیاتی کاموں میں غیر معمولی تاخیر اور سستی پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا
جیس میں کوٹلہ بیربٹ مین روڈ، بانڈی شنگلی مین روڈ اور دیگر لنک روڈز BHU ہسپتال اور مختلف گاؤں میں بجلی اور واٹر سپلائ سکیم ڈرل بور وغیرہ وغیرہ

​میٹنگ میں بالخصوص تقریبن 2 کروڑ روپے کے خطیر فنڈز سے متعلقہ منصوبوں پر اب تک عملی کام کا آغاز نہ ہونے پر گہرے سوالات اٹھائے گئے۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ فنڈز کی دستیابی کے باوجود متعلقہ اداروں اور حکام کی جانب سے سستی بڑتی جا رہی ہے، جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

​میٹنگ کے دوران مندرجہ ذیل اہم اور بنیادی نوعیت کے منصوبوں کا خصوصی احاطہ کیا گیا جن پر کام کی رفتار انتہائی سست ہے یا بالکل شروع نہیں کیا گیا:
​ہسپتال کا منصوبہ: علاقے کے مرکزی ہسپتال کے امور پر کام فوری بنیادوں پر شروع کیا جائے تاکہ صحت کی بنیادی سہولیات عوام کو بروقت مل سکیں۔
​کوٹلہ بیربٹ مین روڈ: مین روڈ کی خستہ حالی اور فنڈز پاس ہونے کے باوجود کام میں تاخیر پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔
​بانڈی شنگلی مین روڈ: اس اہم روڈ کے منصوبے کو التوا میں ڈالنے کی وجوہات پر سوال اٹھایا گیا۔
​مختلف دیہات کے لنک روڈز: مین روڈز کے ساتھ جڑنے والے تمام چھوٹے بڑے لنک روڈز جو کہ روزمرہ آمد و رفت کے لیے انتہائی ضروری ہیں، ان کی تعمیر و مرمت کا کام فوری شروع کیا جائے۔
واٹر سپلائ سیکم اور ڈرل بور :
پانی جو کے بنیادی ضروریات میں سب سے اہم ہے ان منصوبوں پر فوری کام شروع کیا جائے تاکہ عوام کو پینے کے لیے صاف پانی اور اپنی بنیادی ضرورت پوری کرنے میں اسانی ہو
شکریہ
ورکرز ٹیم بانڈی شنگلی
Ikram Ghazi Khan
Ajmal Swati Official
Ajmal Swati
Saeed Armani Pti

یوسی بانڈی شنگلی کے غیور عوام کے نام ایک اہم اور ضروری پیغام!​عوامِ یوسی بانڈی شنگلی!آج جب ہم دیکھتے ہیں کہ قریبی علاقوں...
20/07/2026

یوسی بانڈی شنگلی کے غیور عوام کے نام ایک اہم اور ضروری پیغام!
​عوامِ یوسی بانڈی شنگلی!
آج جب ہم دیکھتے ہیں کہ قریبی علاقوں (مثلاً دربند) کے لوگ اپنے بنیادی حقوق کے لیے نکلے، سڑکوں پر آئے اور انہوں نے حکام کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر کے اپنا حق چھین لیا، تو ہمیں اپنے حال پر رونا آتا ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیا ہمارے اندر جرات نہیں؟ کیا ہمیں بجلی اور دیگر بنیادی سہولتوں کی ضرورت نہیں؟
​حقیقت تلخ سہی، مگر سچ ہے:
جب تک ہمارے سروں پر یہی پرانے اور مفاد پرست ممبران اور ناظمین مسلط رہیں گے، ہمیں کبھی ہمارا حق نہیں مل سکتا۔ یہ لوگ عوام کے نہیں، صرف اپنے ذاتی مفادات کے پجاری ہیں۔
​احتساب کا وقت آ گیا ہے: 2015 سے 2026 تک کا حساب!
​عوام کو اب مزید خاموش نہیں رہنا چاہیے۔ ذرا ان سے یہ سوال تو پوچھیں اور ان کی کارکردگی کا کٹھہ چٹھا سامنے لائیں:
​بجلی کا بحران: سال 2015 سے لے کر 2026 تک، ان گیارہ سالوں میں انہوں نے بجلی کی لوڈشیڈنگ، اوور بلنگ یا وولٹیج کے مسائل کے حل کے لیے کون سا عملی قدم اٹھایا؟ کیا یہ صرف زبانی جمع خرچ اور جھوٹے وعدوں کے علاوہ کچھ اور جانتے ہیں؟
​ترقیاتی کام: ان کے دورِ اقتدار میں یوسی بانڈی شنگلی میں کون سا ایسا بڑا ترقیاتی کام ہوا جس سے عام آدمی کی زندگی آسان ہوئی ہو؟ فنڈز کہاں گئے؟ سڑکیں، پانی، اور صحت کی سہولتیں آج بھی زبوں حال کیوں ہیں؟
​عوام کی نمائندگی: جب بھی عوام کو ان کی ضرورت پڑی، یہ لوگ کہاں غائب ہو گئے؟ کیا انہوں نے کبھی ایوانوں میں یا محکموں کے سامنے عوام کے حقوق کے لیے آواز بلند کی؟
​اب تبدیلی کا فیصلہ آپ کا ہے!
​اگر آپ واقعی اپنی یوسی میں تبدیلی لانا چاہتے ہیں، اپنی آنے والی نسلوں کا مستقبل سنوارنا چاہتے ہیں، اور اپنے بنیادی حقوق حاصل کرنا چاہتے ہیں، تو ان ناکام اور مفاد پرست چہروں کو مزید برداشت نہ کریں۔
​ان نام نہاد ممبران اور ناظمین کو الوداع کہنے کا وقت آ گیا ہے۔ آنے والے ہر موڑ پر ان کا احتساب کریں اور ان کے جھوٹے وعدوں پر یقین کرنے کے بجائے اپنے حقوق کے لیے خود اٹھ کھڑے ہوں۔
​جاگو بانڈی شنگلی کے عوام، جاگو!
اب مزید دھوکہ نہیں، اب صرف حق اور تبدیلی کی جنگ ہوگی!
من جانب سید امین شاہ پاکستان تحریک انصاف کارکن تحصیل اوگی یونین کونسل بانڈی شنگلی

آہستہ آہستہ پتہ لگ رھا ہے کے لوگ کسی کو گرانے کیلئے کتنا گر سکتے ھیں تن کے رکھو جگر اتنے کام کرو کہ مزید تکلیف ہو  غازی ...
15/07/2026

آہستہ آہستہ پتہ لگ رھا ہے کے لوگ کسی کو گرانے کیلئے کتنا گر سکتے ھیں تن کے رکھو جگر اتنے کام کرو کہ مزید تکلیف ہو

غازی تیری جُرت کو سلام
☠️🔥💪💯✌️

منزل ملے گی بھٹک کر ہی سہی،گمراہ تو وہ ہیں جو گھر سے نکلے ہی نہیں۔
15/07/2026

منزل ملے گی بھٹک کر ہی سہی،
گمراہ تو وہ ہیں جو گھر سے نکلے ہی نہیں۔

08/07/2026
SIGN OFF🖋صدر تناول اسٹوڈنٹ سوسائٹی و وائس پزیذڈنٹ آئ ایس ایف ہزارہ یونیورسٹی ملک عزیر یوسفزی کو شعبہ پبلک پالیسی اینڈ ای...
04/07/2026

SIGN OFF🖋
صدر تناول اسٹوڈنٹ سوسائٹی و وائس پزیذڈنٹ آئ ایس ایف ہزارہ یونیورسٹی ملک عزیر یوسفزی کو شعبہ پبلک پالیسی اینڈ ایڈمنسٹریشن ہزارہ یونیورسٹی سے گریجویٹ ہونے پہ مبارک باد پیش کرتے ہے۔🎓
اور دعاگو ہیں اللّه پاک ملک کو مزید کامیابیاں دۓ ۔
منجانب پاکستان تحریک انصاف یوسی بانڈی شنگلی

نو مئی 96/23 کی اج جیل ٹرائل کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے  سینیئر ورکر زاہد نے شاہ محمود قریشی ڈاکٹر یاسمین راشد  چ...
02/07/2026

نو مئی 96/23 کی اج جیل ٹرائل کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر ورکر زاہد نے شاہ محمود قریشی ڈاکٹر یاسمین راشد چوھدری اعجاز عمر سرفراز چیمہ کی اور تمام پی ٹی ائی کے ورکر کی عیادت کی اور اُن کے ڈٹے رہنے پر فخر محسوس کِیا

Address

Mansehra
21300

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tehreek Insaf Bandi Shungli posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share