Pakistan Tobacco Board-Mansehra

Pakistan Tobacco Board-Mansehra Ministry of National food security and research , Government Of Pakistan established during 1961, by the then President of Pakistan Field Marshal Ayub khan.

پشاور: چیئرمین پاکستان ٹوبیکو بورڈ محمد شاہد حسین صاحب کی زیرِ صدارت صوبہ خیبر پختونخوا میں تمباکو کی خریداری کرنے والی ...
08/09/2026

پشاور: چیئرمین پاکستان ٹوبیکو بورڈ محمد شاہد حسین صاحب کی زیرِ صدارت صوبہ خیبر پختونخوا میں تمباکو کی خریداری کرنے والی کمپنیوں کے نمائندگان کے ساتھ ایک اہم اجلاس بمورخہ 08.09.2026 کو منعقد ہوا۔

چیئرمین پاکستان ٹوبیکو بورڈ نے ٹوبیکو کمپنیوں کے نمائندگان کو واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ٹوبیکو خریداری کے دوران کم سے کم ریجیکشن کی جائے اور زمیندار کو مطمئن کیا جائے اور کاشتکاروں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے مزید ہدایت کی کہ جن ٹوبیکو کمپنیوں نے تاحال خریداری شروع نہیں کی، وہ جلد از جلد ٹوبیکو خریداری کا آغاز کریں، بصورتِ دیگر ان کے خلاف قانونی کاروائ یقینا عمل میں لائ جائ گی۔

میٹنگ کے دوران سیکریٹری پی ٹی بی فخرالدین صاحب نے تمام کمپنیوں کو سختی سے ہدایت کی کہ کم ریٹ پر خریداری سے ہر صورت گریز کیا جائے۔ تمام کمپنیاں مقررہ وقت کے اندر ٹوبیکو خریداری کا عمل مکمل کرکے پاکستان ٹوبیکو بورڈ کو ہر صورت آگاہ کریں اور ٹوبیکو کاشتکاروں کی پیداوار کی بروقت، منصفانہ اور شفاف خریداری یقینی بنائیں۔

انہوں نے اس بات پر بہت زور دیا کہ پاکستان ٹوبیکو بورڈ کاشتکاروں کے حقوق کے تحفظ اور ٹوبیکو کی منصفانہ و شفاف خریداری کے لیے مؤثر اقدامات ہر صورت جاری رکھے گا۔

***coBoard ***coPurchase ***coGrowers ***coMarketing

*پریس ریلیز**غیر قانونی تمباکو خریداری کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی، خلاف ورزی پر تمباکو ضبط کرکے نیلام کیا جائے گا: چیئرم...
03/09/2026

*پریس ریلیز*
*غیر قانونی تمباکو خریداری کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی، خلاف ورزی پر تمباکو ضبط کرکے نیلام کیا جائے گا: چیئرمین پی ٹی بی محمد شاہد حسین*

پشاور چیئرمین پاکستان ٹوبیکو بورڈ محمد شاہد حسین نے تمباکو کمپنیوں، ڈیلرز اور دیگر متعلقہ افراد کو سختی سے متنبہ کیا ہے کہ غیر قانونی تمباکو خریداری، مقررہ نرخ سے کم قیمت پر تمباکو کی خریداری، غیر اعلانیہ پرچیز سنٹرز پر خریداری اور تمباکو خریدنے کے بعد کاشتکاروں کو ادائیگی میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

چیئرمین پی ٹی بی نے 17 اگست کو خیبر پختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں، جو چیئرمین خصوصی کمیٹی عبد الکریم کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، میں سیکریٹری پی ٹی بی کے ذریعےواضح پیغام بھجوایا کہ گورنر انسپکشن ٹیم (GIT) کے اختیارات اور متعلقہ قوانین کے تحت غیر قانونی تمباکو خریداری میں ملوث پرچیز سنٹر کو سیل جبکہ قبضے میں لیے گئے تمباکو کو قانون کے مطابق نیلام کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی جانب سے تشکیل دی گئی کمیٹی کے اجلاس میں بھی اپنا یہی واضح موقف پیش کیا، جو مشیرِ خزانہ مزمل اسلم کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔ چیئرمین پی ٹی بی نے اجلاس میں اس امر پر بھی زور دیا کہ 2023 کے صوبائی مراسلے، جس کے تحت اسسٹنٹ کمشنرز کو سپیشل مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات اور پرائس کنٹرول کے اختیارات تفویض کیے گئے تھے، کی روشنی میں متعلقہ افسران ان اختیارات کو مؤثر طور پر استعمال کر سکتے ہیں۔

چیئرمین پاکستان ٹوبیکو بورڈ نے صوبائی حکومت سے درخواست کی ہے کہ 2023 کے مذکورہ مراسلے کو گورنر انسپکشن ٹیم (GIT) کے ٹی او آرز اور پرائس کنٹرول ایکٹ 1977 کی روشنی میں تادیبی کاروائی کی جائے، تاکہ غیر قانونی تمباکو خریداری کا متعلقہ ضلعی انتظامیہ کے ذریعے روک تھام ھوسکے۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس کے منٹس میں پاکستان ٹوبیکو بورڈ کے اس واضح مؤقف کی مناسب عکاسی نہ ہونے پر متعلقہ حکام کو باقاعدہ مراسلہ بھی ارسال کیا گیا ہے، تاکہ بورڈ کا مؤقف ریکارڈ کا حصہ بن سکے اور غیر قانونی تمباکو خریداری کے خلاف مؤثر کارروائی یقینی بنائی جا سکے۔

چیئرمین پی ٹی بی نے اس سلسلے میں چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا، سیکرٹری ہوم، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم، سیکرٹری فنانس، سیکرٹری ایکسائز اور چیئرمین خصوصی کمیٹی عبد الکریم کو بھی مراسلات ارسال کیے ہیں، جن میں غیر قانونی تمباکو خریداری کے خلاف قانون کے مطابق سخت اور بلاامتیاز کارروائی، غیر قانونی پرچیز سنٹرز کی سیلنگ اور ضبط شدہ تمباکو کی نیلامی کے لیے مؤثر اقدامات پر زور دیا گیا ہے۔

محمد شاہد حسین نے واضح کیا کہ تمباکو کاشتکاروں کے استحصال، غیر قانونی خریداری اور مقررہ نرخوں کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف ایسی مؤثر کارروائی کی جائے گی جو دوسروں کے لیے بھی واضح مثال بنے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ مارکیٹنگ سیزن کے دوران تمباکو کاشتکاروں کے جائز حقوق اور مفادات کا ہر صورت تحفظ کیا جائے گا اور اس سلسلے میں کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔

*پاکستان ٹوبیکو بورڈ پشاور*

پشاور: چیئرمین پاکستان ٹوبیکو بورڈ محمد شاہد حسین صاحب کی زیرِ صدارت خیبر پختونخوا میں ٹوبیکو خریداری کرنے والی کمپنیوں ...
31/08/2026

پشاور: چیئرمین پاکستان ٹوبیکو بورڈ محمد شاہد حسین صاحب کی زیرِ صدارت خیبر پختونخوا میں ٹوبیکو خریداری کرنے والی کمپنیوں کے نمائندگان کے ساتھ ایک اہم اجلاس بمورخہ 28.08.2026 کو منعقد ہوا۔

اجلاس میں ٹوبیکو خریداری کے دوران کاشتکاروں کو درپیش مسائل اور خریداری کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

چیئرمین پاکستان ٹوبیکو بورڈ نے ٹوبیکو کمپنیوں کے نمائندگان کو واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ٹوبیکو خریداری کے دوران کم سے کم ریجیکشن کی جائے اور ٹوبیکو کاشتکاروں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے مزید ہدایت کی کہ جن ٹوبیکو کمپنیوں نے تاحال خریداری شروع نہیں کی، وہ جلد از جلد ٹوبیکو خریداری کا آغاز کریں، بصورتِ دیگر GIT (Governor Inspection Team) کے ذریعے بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے۔

میٹنگ کے دوران سیکریٹری پی ٹی بی فخرالدین صاحب نے تمام کمپنیوں کو سختی سے ہدایت کی کہ کم ریٹ پر خریداری اور Slow Purchase سے ہر صورت گریز کیا جائے۔ تمام کمپنیاں مقررہ وقت کے اندر ٹوبیکو خریداری کا عمل مکمل کرکے پاکستان ٹوبیکو بورڈ کو آگاہ کریں اور ٹوبیکو کاشتکاروں کی پیداوار کی بروقت، منصفانہ اور شفاف خریداری یقینی بنائیں۔

انہوں نے اس بات پر بہت زور دیا کہ پاکستان ٹوبیکو بورڈ کاشتکاروں کے حقوق کے تحفظ اور ٹوبیکو کی منصفانہ و شفاف خریداری کے لیے مؤثر اقدامات ہر صورت جاری رکھے گا۔

***coBoard ***coPurchase ***coGrowers ***coMarketing

*سیکرٹری پاکستان ٹوبیکو بورڈ کا بونیر کا دورہ*سیکرٹری پاکستان ٹوبیکو بورڈ فخرالدین نے بونیر میں ٹوبیکو خریداری مراکز کا ...
11/08/2026

*سیکرٹری پاکستان ٹوبیکو بورڈ کا بونیر کا دورہ*

سیکرٹری پاکستان ٹوبیکو بورڈ فخرالدین نے بونیر میں ٹوبیکو خریداری مراکز کا دورہ کیا۔ وطن ٹوبیکو کمپنی کے مرکز پر سکیل، ریٹ اور دیگر قواعد و ضوابط کا جائزہ لیا گیا، جو تسلی بخش پائے گئے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ ادریس خان اور طارق مجیدانو بھی موجود تھے۔

سیکرٹری پی ٹی بی نے پاکستان ٹوبیکو کمپنی کے پرچیز ڈپو کا بھی دورہ کرتے ہوئے ہدایت کی کہ زہریلی ادویات کے استعمال سے پیدا ہونے والے مسائل کے باعث ٹوبیکو خریداری میں کاشتکاروں کو درپیش مشکلات کو جلد از جلد حل کیا جائے۔ مزید یہ کہ ٹوبیکو ریجیکشن کو کم سے کم کیا جائے - زیادہ سے زیادہ ٹوبیکو کاشتکاروں کو سہولیات فراہم کی جائے تاکہ کاشتکار اور کمپنی مل کر ملک کی ترقی میں کردار ادا کرسکے۔

بونیر کے ٹوبیکو کاشتکاروں نے سیکرٹری پاکستان ٹوبیکو بورڈ کی کاشتکاروں کے مسائل کے حل کے لیے اقدامات کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ بونیر کے دورے تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گے۔

The governor inspection team (GIT) visited the Jamal Garhi area purchase centers.Sealed Asia To***co Company, Kodinaka f...
11/08/2026

The governor inspection team (GIT) visited the Jamal Garhi area purchase centers.
Sealed Asia To***co Company, Kodinaka for complaints of low rates and not proper record maintenance.
Khyber To***co Company manager's CNIC collected and warned to start purchase till 2pm today. Royal To***co Company was also visited for not opening but the manager was not found and then he was telephonically informed to visit the AAC office as soon as possible.
PTC and PMI Company were also inspected. Farmers complained at PTC for not purchasing bottom. Farmers were satisfied at the PMI depot. The Additional Assistant Commissioner (Qaisar Mughal) instructed PTC to purchase all plant positions from farmers and some farmer's contact numbers were also collected for further feedback. Further he also shared his PA's number there. Farmers appreciated the GIT visit.

بارہا انتباہات کے باوجود، اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) بفہ پکھل، مانسہرہ نے آج مورخہ 07-08-2026 کو خیبر ٹوبیکو کمپنی کے خریداری ...
07/08/2026

بارہا انتباہات کے باوجود، اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) بفہ پکھل، مانسہرہ نے آج مورخہ 07-08-2026 کو خیبر ٹوبیکو کمپنی کے خریداری مرکز (Purchase Point) کو عدم تعمیل کی بنا پر سیل کر دیا۔ مزید برآں، اے سی صاحب نے بائنگ منیجر کو ہدایت کی کہ وہ مزید کارروائی کے لیے اپنے دفتر میں پیش ہوں۔

Combined visit with Kisan board at shergarh area depot's. Universal To***co Company and Khyber To***co Company records w...
04/08/2026

Combined visit with Kisan board at shergarh area depot's. Universal To***co Company and Khyber To***co Company records were checked. These companies records will further be investigated.copy

چیئرمین، پاکستان ٹوبیکو بورڈ کا پی ٹی سی ڈپو، چھوٹا لاہور، صوابی کا دورہچیئرمین، پاکستان ٹوبیکو بورڈ نے آج پی ٹی سی ڈپو،...
03/08/2026

چیئرمین، پاکستان ٹوبیکو بورڈ کا پی ٹی سی ڈپو، چھوٹا لاہور، صوابی کا دورہ

چیئرمین، پاکستان ٹوبیکو بورڈ نے آج پی ٹی سی ڈپو، چھوٹا لاہور، صوابی کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے واؤچرز کے اجراء اور بارکوڈز کی تیاری کے طریقۂ کار کا تفصیلی جائزہ لیا۔

چیئرمین نے کمپنی کی موبائل ایپ کے ذریعے بورڈ کو واؤچرز جاری نہ کیے جانے کے معاملے پر بھی تفصیلی معلومات حاصل کیں۔

مزید برآں، چیئرمین، پاکستان ٹوبیکو بورڈ نے سخت ہدایات جاری کیں کہ جعلی معاہدوں (Fake Agreements) اور ایسے ڈیلرز کی نشاندہی کی جائے جو خصوصاً ملٹی نیشنل کمپنیوں کے ساتھ تمباکو کی خرید و فروخت میں ملوث ہوں، تاکہ اس حوالے سے مکمل شفافیت اور قواعد و ضوابط پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔

الحمدللہ پاکستان ٹو بیکو بورڈ کی ہدایت پر وطن ٹو بیکو  کمپنی نے یکم اگست 2026 کو بونیر میں پرچیز کا اغاز کر دیا
02/08/2026

الحمدللہ پاکستان ٹو بیکو بورڈ کی ہدایت پر وطن ٹو بیکو کمپنی نے یکم اگست 2026 کو بونیر میں پرچیز کا اغاز کر دیا

پاکستان ٹوبیکو بورڈ کا غیر قانونی تمباکو خریداری کے خلاف کریک ڈاؤن، تنگی میں غیر قانونی مرکز اور فالکن ٹوبیکو کمپنی کا پ...
31/07/2026

پاکستان ٹوبیکو بورڈ کا غیر قانونی تمباکو خریداری کے خلاف کریک ڈاؤن، تنگی میں غیر قانونی مرکز اور فالکن ٹوبیکو کمپنی کا پرچیز سینٹر سیل

تمباکو مارکیٹنگ رولز کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی، پی ٹی بی کا غیر قانونی خریداری مراکز کے خلاف آپریشن۔

تمباکو کاشتکاروں کے حقوق کا ہر قیمت پر تحفظ یقینی بنایا جائے گا: چیئرمین پاکستان ٹوبیکو بورڈ

پریس ریلیز

پشاور، 31 جولائی 2026: چیئرمین پاکستان ٹوبیکو بورڈ، محمد شاہد حسین کی ہدایات پر غیر قانونی تمباکو خریداری کے خلاف جاری مہم کے تحت ڈپٹی ڈائریکٹر مارکیٹنگ، پاکستان ٹوبیکو بورڈ، شفاعت احمد مہر نے گورنر انسپیکشن ٹیم (GIT) چارسدہ کے ہمراہ ضلع چارسدہ کے علاقے تنگی میں کارروائی کرتے ہوئے ایک غیر قانونی تمباکو خریداری مرکز کو سیل کر دیا۔
اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر مارکیٹنگ نے غیر قانونی خریداری میں ملوث افراد کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ٹوبیکو بورڈ تمباکو کاشتکاروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گا اور تمباکو مارکیٹنگ رولز کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

اسی سلسلے میں فالکن ٹوبیکو کمپنی، چارسدہ کے خریداری مرکز کا بھی معائنہ کیا گیا۔ معائنے کے دوران خریداری کا ریکارڈ درست نہ ہونے، پاکستان ٹوبیکو بورڈ کو مطلوبہ ریکارڈ فراہم نہ کرنے اور تمباکو مارکیٹنگ رولز کی خلاف ورزی ثابت ہونے پر مذکورہ خریداری مرکز کو بھی فوری طور پر سیل کر دیا گیا۔
چیئرمین پاکستان ٹوبیکو بورڈ، محمد شاہد حسین نے تمام اضلاع میں تعینات فیلڈ اسٹاف کو ہدایت جاری کی ہے کہ غیر قانونی تمباکو خریداری کی مؤثر نگرانی کو یقینی بنایا جائے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ تمباکو مارکیٹنگ کے نظام میں شفافیت برقرار رہے اور کاشتکاروں کے حقوق کا ہر صورت تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

Address

Mansehra
21300

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakistan Tobacco Board-Mansehra posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share