27/07/2026
چیئرمین ڈیڈک کمیٹی مانسہرہ و رکن صوبائی اسمبلی اکرام غازی کی زیرِ سرپرستی ڈیڈک کمیٹی کا اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس مانسہرہ میں منعقد ہوا، جس میں صوبائی نائب صدر کمال سلیم سواتی، مختلف محکموں کے افسران اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران ضلع مانسہرہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور نئے مجوزہ منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ مختلف محکموں کے افسران نے اپنے اپنے شعبوں سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے منصوبوں کی پیش رفت، درپیش مسائل اور آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کیا۔
چیئرمین ڈیڈک کمیٹی اکرام غازی نے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبوں کو بروقت اور معیاری انداز میں مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو ان کے ثمرات جلد از جلد میسر آ سکیں۔