05/09/2026
صوبائی حکومت اور معزز ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی ہدایات پر
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر (ریونیو) مانسہرہ عبداللہ خان سواتی نے KDA اور ریسکیو 1122 کے متعلقہ افسران کے ہمراہ ناران میں رافٹنگ پوائنٹ اور زیپ لائن سائٹس کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران حفاظتی آلات کی دستیابی اور حالت، ضروری NOCs اور متعلقہ قوانین و ضوابط پر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
سیاحوں کو حفاظتی تدابیر سے آگاہ کیا گیا اور دریائے کنارے خطرناک مقامات میں داخل ہونے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی۔
متعلقہ محکموں کو ہدایت کی گئی کہ وہ مکمل طور پر چوکس رہیں، حفاظتی پروٹوکول پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں اور سیاحوں کی حفاظت کے لیے بروقت احتیاطی و حفاظتی اقدامات اٹھائیں۔