NSM Hazara University Mansehra

NSM Hazara University Mansehra National Students Movement Hazara University Mansehra 🖤❤️

نیشنل سٹوڈنٹ موومنٹ، ہزارہ یونیورسٹیطلبہ کی سیاسی و جمہوری سرگرمیوں پر پابندی ناقابلِ قبول ہے!نیشنل سٹوڈنٹ موومنٹ (NSM)،...
13/09/2026

نیشنل سٹوڈنٹ موومنٹ، ہزارہ یونیورسٹی
طلبہ کی سیاسی و جمہوری سرگرمیوں پر پابندی ناقابلِ قبول ہے!

نیشنل سٹوڈنٹ موومنٹ (NSM)، ہزارہ یونیورسٹی اس اعلامیے میں سیاسی جماعتوں سے وابستگی، طلبہ تنظیموں، احتجاج، ریلیوں، جلوسوں، بیجز، جھنڈوں اور وال چاکنگ پر مکمل پابندی عائد کرنے کے فیصلے کی شدید مذمت کرتی ہے۔

یونیورسٹی صرف کتابیں پڑھنے کی جگہ نہیں بلکہ نوجوانوں میں شعور، برداشت، مکالمے، جمہوری اقدار اور قیادت پیدا کرنے کا مرکز بھی ہے۔

طلبہ کی آواز کو دبانا مسائل کا حل نہیں۔

اختلافِ رائے جرم نہیں، طلبہ تنظیمیں دشمن نہیں اور پُرامن سیاسی و جمہوری سرگرمیاں تعلیم کا حصہ ہیں۔

ہم نظم و ضبط، تعلیمی ماحول اور طلبہ کے تحفظ کے حق میں ہیں، لیکن ان کے نام پر طلبہ کے بنیادی اظہارِ رائے اور اجتماعی سرگرمیوں پر غیر ضروری پابندیاں کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔

ہم ہزارہ یونیورسٹی انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس شق پر نظرِ ثانی کی جائے، طلبہ نمائندوں کو اعتماد میں لیا جائے اور باہمی مشاورت سے ایسا ضابطۂ اخلاق تشکیل دیا جائے جو نظم و ضبط کے ساتھ ساتھ طلبہ کے جمہوری اور اظہارِ رائے کے حقوق کا بھی تحفظ کرے۔

ہم خاموش نہیں رہیں گے، ہم پُرامن رہیں گے،
ہم تصادم نہیں، مکالمہ چاہتے ہیں،
ہم انتشار نہیں، جمہوری طلبہ سیاست چاہتے ہیں۔

نیشنل سٹوڈنٹ موومنٹ (NSM)
ہزارہ یونیورسٹی، مانسہرہ
Hazara University
NSM Hazara University Mansehra

نیشنل ڈیموکریٹک مومنٹ کا اج پانچواں یومِ تاسیس ہے۔ این ڈی ایم اس وقت جود میں ایا جب پاکستان میں تقریبا تمام تر سیاسی پار...
01/09/2026

نیشنل ڈیموکریٹک مومنٹ کا اج پانچواں یومِ تاسیس ہے۔ این ڈی ایم اس وقت جود میں ایا جب پاکستان میں تقریبا تمام تر سیاسی پارٹیاں فیملی انٹرپرائز بن چکی تھی۔ اور سیاست صرف سرمایہ داروں اور جاگیرداروں کی ملکیت بن چکی تھی۔ ایسے وقت میں ایک ایسی سیاسی تنظیم کا وجود قائم کرنا وقت کی اشد ضرورت تھی جو کہ ہر طبقے کے لوگوں کو سیاسی عمل میں شامل کریں اور خصوصی طور پر نوجوانوں اور عورتوں کو سیاسی عمل میں شامل کیا جائے جن کو ہمیشہ سیاسی عمل سے دور رکھا گیا تھا۔ اس وقت نیشنل ڈیموکریٹک مومنٹ وہ واحد تنظیم ہے جن کے لیڈر سے لیکر ایک عام ورکر تک اپنے موقف میں کلیئر ہیں باقی تنظیموں کی طرح اپنے ورکرز کو کنفیوزن میں نہیں رکھا۔ جن نظریات اور موقف پر پارٹی وجود میں ائی تھی ابھی تک اپنے اس موقف اور بیانیہ پر اتنی تکلیفوں اور قربانیوں کے بعد بھی ثابت قدمی کے ساتھ کھڑی ہے جو ہمارے لیے سب سے بڑی کامیابی ہے۔ جو لوگ اس عسکری نظام کو بدلنا چاہتے ہیں ان کو ہم کہتے ہیں کہ انقلاب کبھی بھی ہجوم نہیں لاسکتا انقلاب کے لیے ایک منظم تنظیم کی ضرورت ہوتی ہے جو کہ اس وقت نیشنل ڈیموکریٹک مومنٹ ہے ائے اس تنظیم میں شمولیت حاصل کرکے شعوری ارتقاء عمل سے خود کو گزارے اور اس فرسودہ اور عسکری نظام کو بدلنے میں اپنا کردار ادا کرے
شکریہ۔
حنظلہ صافی
صدر این ایس ایم ہزارہ یونیورسٹی


National Students Movement
NSM Hazara University Mansehra

آج نیشنل سٹوڈنٹ موومنٹ (NSM) کے بانی رکن اور نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ (NDM) کے سرگرم کارکن شہید عمر شیرانی کی شہادت کی دوس...
26/08/2026

آج نیشنل سٹوڈنٹ موومنٹ (NSM) کے بانی رکن اور نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ (NDM) کے سرگرم کارکن شہید عمر شیرانی کی شہادت کی دوسری برسی انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔

شہید عمر شیرانی اس ملک میں جمہوریت کے علمبردار، مظلوم و محکوم طبقات کی توانا آواز، علم، تعلیم اور سیاسی شعور کے فروغ کے لیے جدوجہد کرنے والے نوجوان رہنما تھے۔

وہ پشتونخوا وطن پر گزشتہ کئی دہائیوں سے مسلط جنگ کے نہ صرف سخت مخالف تھے بلکہ جنگ کے خاتمے اور امن کے قیام کے لیے نوجوانوں میں شعور بیدار کرنے کے لیے انتھک محنت کرتے رہے۔

وہ پشتون معاشرے میں لڑکیوں کی تعلیم اور بنیادی انسانی حقوق کے بھرپور حامی تھے اور ہر اُس سوچ اور رویے کے خلاف آواز بلند کرتے تھے جو پشتون بیٹیوں کو تعلیم، آزادی اور بنیادی حقوق سے محروم رکھنے کا باعث بنتا ہے۔

شہید عمر شیرانی پشتونخوا وطن کے قدرتی وسائل، معاشی استحصال اور عوام کے حقوق پر ہر فورم پر کھل کر بات کرتے تھے۔

وہ نوجوانوں کو سیاست، سائنس، تعلیم اور مثبت سماجی سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کے لیے مسلسل جدوجہد کرتے رہے۔

افسوس کہ 26 اگست 2024 کو درازندہ میں اپنے گھر کے قریب انہیں ان کے جینے کے بنیادی حق سے محروم کر دیا گیا اور وہ شہادت کے عظیم مرتبے پر فائز ہوئے۔

شہید عمر شیرانی کی سوچ، فکر اور نظریات ہمیشہ زندہ رہیں گے۔

اُن کی جدوجہد آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ رہے گی۔

ہم اس سوچ کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے جو پشتونخوا وطن کو ایک بار پھر جنگ، خونریزی اور تباہی کی طرف دھکیلنا چاہتی ہے۔

نیشنل سٹوڈنٹ موومنٹ، ہزارہ یونیورسٹی اپنے شہید ساتھی عمر شیرانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ علم، امن، جمہوریت، انسانی حقوق اور سیاسی شعور کی جدوجہد کو جاری رکھا جائے گا۔

شہید عمر شیرانی کی جدوجہد کو سلام!


NSM Hazara University Mansehra
|
🏴🚩

نیشنل سٹوڈنٹ موومنٹ ہزارہ یونیورسٹی شہید عثمان خان کاکڑ کو ان کی پانچویں برسی پر خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔شہید عثمان خان ...
21/06/2026

نیشنل سٹوڈنٹ موومنٹ ہزارہ یونیورسٹی شہید عثمان خان کاکڑ کو ان کی پانچویں برسی پر خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔

شہید عثمان خان کاکڑ جمہوریت، آئین کی بالادستی، طبقاتی جبر، ناانصافی اور پشتون وطن پر جاری ظلم و بربریت کے خلاف ایک توانا، بے خوف اور اصولی آواز تھے۔

انہوں نے اپنی پوری سیاسی جدوجہد میں مظلوم طبقات، طلبہ، مزدوروں اور محکوم اقوام کے حقوق کے لیے آواز بلند کی۔

عثمان خان کاکڑ کی جدوجہد حق، انصاف، امن اور جمہوری اقدار کے لیے ایک روشن مثال ہے۔ ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور ان کا نظریہ آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ رہے گا۔

شہید عثمان خان کاکڑ کی فکر، جدوجہد اور نظریات کو سلام۔

ان کا مشن جاری رہے گا۔


NSM Hazara University Mansehra

19/06/2026

د شهید عثمان خان کاکړ د پنځم تلین په مناسبت د PSO (خوشحال) لخوا یوه یادغونډه جوړه شوه.

په یاده غونډه کې د نېشنل سټوډنټ موومنټ (NSM) د هزاره پوهنتون صدر خنظله صافي وینا وکړه.

نوموړی د شهید عثمان خان کاکړ پر سیاسي، ټولنیزو او د زده‌کوونکو د حقونو لپاره پر مبارزو خبرې وکړې او د هغه خدمتونه یې وستایل.

ګډونوالو د شهید عثمان خان کاکړ قربانۍ او مبارزې ته درناوی وړاندې کړ او د هغه د فکر او نظریاتو د دوام هوډ یې څرګند کړ.

---------------------------------------------------------------

شہید عثمان خان کاکڑ کی پانچویں برسی کے موقع پر PSO (خوشحال) کی جانب سے ایک یادگاری تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

اس تقریب میں نیشنل اسٹوڈنٹ موومنٹ (NSM) ہزارہ یونیورسٹی کے صدر خنظلہ صافی نے خطاب کیا۔

انہوں نے شہید عثمان خان کاکڑ کی سیاسی، سماجی اور طلبہ کے حقوق کے لیے کی جانے والی جدوجہد پر روشنی ڈالی اور ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
شرکاء نے شہید عثمان خان کاکڑ کی قربانیوں اور جدوجہد کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور ان کے نظریات کو آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔
NSM Hazara University Mansehra

NSM Hazara University Mansehra extends heartfelt congratulations to Saba  Iqbal, sister of Shaheed Mashal Khan, on recei...
19/06/2026

NSM Hazara University Mansehra extends heartfelt congratulations to Saba Iqbal, sister of Shaheed Mashal Khan, on receiving her Bachelor’s degree in Journalism from Toronto Metropolitan University.

Shaheed Mashal Khan stood as a symbol of knowledge, research, free thought, and the pursuit of truth.

Saba Iqbal achievement represents the continuation of a journey that Mashal Khan had begun.

We wish her success in journalism and hope she continues to promote awareness, knowledge, and positive change in Pashtoon society.


NSM Hazara University Mansehra

Today marks four years since the martyrdom of Sunaid Dawar and his three companions.Sunaid Dawar was one of the founding...
19/06/2026

Today marks four years since the martyrdom of Sunaid Dawar and his three companions.

Sunaid Dawar was one of the founding members of the National Students Movement, a sincere, ideological, and principled political activist.

He and his companions were taken away from us in a targeted killing.

Four years have passed, yet the wait for justice continues.

Their sacrifices, struggle, and ideals will always be remembered.

A tribute from NSM Hazara University Mansehra to Sunaid Dawar and his companions.


نیشنل سٹوڈنٹ موومنٹ ہزارہ یونیورسٹی کی جانب سے جی سی یونیورسٹی لاہور کے وفد کا پرتپاک استقبالنیشنل سٹوڈنٹ موومنٹ (NSM) ہ...
13/06/2026

نیشنل سٹوڈنٹ موومنٹ ہزارہ یونیورسٹی کی جانب سے جی سی یونیورسٹی لاہور کے وفد کا پرتپاک استقبال

نیشنل سٹوڈنٹ موومنٹ (NSM) ہزارہ یونیورسٹی نے آج ہزارہ یونیورسٹی میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے ترجمان عبدالصمد وزیر اور ان کے ساتھیوں کا پرتپاک استقبال کیا۔

ملاقات کے دوران دونوں اداروں کے طلبہ نمائندگان نے تنظیمی امور، طلبہ مسائل اور مستقبل کے تعلیمی و تنظیمی تعاون کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے ترجمان عبدالصمد وزیر نے نیشنل سٹوڈنٹ موومنٹ ہزارہ یونیورسٹی کے صدر خنظلہ صافی، ذیشان خان، عبداللہ داوڑ اور عابد احسان وزیر سے ملاقات کی، جس میں جی سی یونیورسٹی لاہور کے تنظیمی ڈھانچے، کارکنان کی ذمہ داریوں، طلبہ رابطہ کاری اور تنظیمی حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

عبدالصمد وزیر نے نیشنل سٹوڈنٹ موومنٹ ہزارہ یونیورسٹی کی سرگرمیوں اور کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ طلبہ کی فلاح، تعلیمی بہتری اور مثبت سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ایسی تنظیمی کاوشیں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

انہوں نے مستقبل میں دونوں اداروں کے درمیان بہتر روابط اور تعاون کی امید کا اظہار کیا۔

اس موقع پر نیشنل سٹوڈنٹ موومنٹ ہزارہ یونیورسٹی کے صدر خنظلہ صافی نے یونیورسٹی میں جاری تنظیمی سرگرمیوں، طلبہ مسائل کے حل کے لیے اقدامات اور مستقبل کے منصوبوں کے حوالے سے وفد کو آگاہ کیا۔

انہوں نے نیشنل سٹوڈنٹ موومنٹ کی مرکزی اور صوبائی تنظیمی ساخت، مقاصد اور طلبہ کی نمائندگی کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو کی۔

ملاقات کے اختتام پر دونوں جانب سے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ طلبہ کے درمیان روابط کو مزید مضبوط بنایا جائے گا اور تعلیمی و تنظیمی میدان میں مثبت سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے گا۔ وفد کے دورے کو طلبہ تنظیموں کے درمیان باہمی رابطے، تجربات کے تبادلے اور مستقبل کے تعاون کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا گیا۔

إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَانتہائی دکھ اور افسوس ہوا کہ ہمارے (این ڈی ایم) کے مخلص، فعال اور نظریاتی کا...
08/06/2026

إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

انتہائی دکھ اور افسوس ہوا کہ ہمارے (این ڈی ایم) کے مخلص، فعال اور نظریاتی کارکن حکیم داوڑ کل ابوظہبی ( یو اے ای ) میں ایک المناک ٹریفک حادثے میں انتقال کر گئے۔

مرحوم اپنی شرافت، خلوص، بہادری اور قومی شعور کی وجہ سے دوستوں اور ساتھیوں میں خاص مقام رکھتے تھے۔

دوست احباب اور اہلِ خانہ کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور خاندان والوں کو صبرِ جمیل نصیب فرمائے

نیشنل سٹوڈنٹ موومنٹ ھزارہ یونیورسٹی دکھ کی اس گھڑی میں غم زادہ حاندان کے ساتھ ہے


NSM Hazara University Mansehra

نیشنل اسٹوڈنٹس موومنٹ (NSM)، ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہنیشنل اسٹوڈنٹس موومنٹ (NSM) ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے صدر خنظلہ صاف...
08/06/2026

نیشنل اسٹوڈنٹس موومنٹ (NSM)، ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ

نیشنل اسٹوڈنٹس موومنٹ (NSM) ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے صدر خنظلہ صافی، وائس پریزیڈنٹ ذیشان خان اور ہزارہ یونیورسٹی کے محتلف فیڈریشن اور سوسائٹی کے زمہ دارن ساتھیوں کی ایک وفد نے آج وائس چانسلر سیکریٹریٹ میں ہزارہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اکرام اللہ خان مروت سے تفصیلی ملاقات کی۔

اس ملاقات میں آئندہ ہونے والے امتحانات کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی۔

وفد نے یونیورسٹی انتظامیہ کو اس بات پر قائل کیا کہ امتحانات 16 جون کے بجائے 22 جون سے شروع ہونے چاہئیں، جس پر یونیورسٹی انتظامیہ نے مکمل اتفاق کر لیا۔

ہم یونیورسٹی انتظامیہ کے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں اور خصوصاً وائس چانسلر، رجسٹرار اور پروووسٹ کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے طلبہ کے اس سنجیدہ مسئلے کو سمجھا اور اس کے حل کے لیے مثبت کردار ادا کیا۔

اس ملاقات میں مختلف طلبہ نمائندوں اور دیگر تنظیموں کے عہدیداران نے بھی شرکت کی اور طلبہ کے مسائل کے حل کے لیے اپنی تجاویز پیش کیں۔

عابد احسان وزیر
جنرل سیکریٹری، نیشنل اسٹوڈنٹس موومنٹ (NSM)
ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ

Address

��
Mansehra

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when NSM Hazara University Mansehra posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share