06/09/2026
6 ستمبر یومِ دفاع پاکستان کے موقع پر ڈاکٹر کالج اوگی میں ایک پُروقار اور حب الوطنی سے بھرپور تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلبہ و طالبات کے درمیان کوئز اور ملی نغمہ مقابلوں کا اہتمام کیا گیا۔
ان مقابلوں کا مقصد نوجوان نسل کو وطنِ عزیز کی تاریخ، دفاعِ پاکستان اور ہمارے قومی ہیروز کی لازوال قربانیوں سے روشناس کرانا، جبکہ نوجوانوں میں ملی جذبہ، حب الوطنی، قومی یکجہتی اور پاکستان سے محبت کے جذبات کو مزید اجاگر کرنا تھا۔
ملی نغمہ مقابلے میں طلبہ نے خوبصورت آوازوں اور پُرجوش انداز میں وطنِ عزیز سے اپنی محبت کا اظہار کیا، جبکہ کوئز مقابلے میں شرکاء نے پاکستان کی تاریخ، دفاع اور قومی شخصیات سے متعلق اپنے علم اور معلومات کا بہترین مظاہرہ کیا۔
تقریب کے دوران طلبہ میں بھرپور جوش و جذبہ دیکھنے کو ملا۔ ایسی مثبت اور تعمیری سرگرمیاں نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے ساتھ ساتھ انہیں اپنی قومی ذمہ داریوں اور ملکی تاریخ سے جوڑنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
یومِ دفاع ہمیں ان بہادر سپوتوں کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے وطنِ عزیز کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ ہمیں عہد کرنا چاہیے کہ ہم پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔
🇵🇰 پاکستان زندہ باد!
🇵🇰 پاک فوج پائندہ باد!
Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa
Sports & Youth Affairs Department Khyber Pakhtunkhwa
Deputy Commissioner Mansehra
Directorate of Youth Affairs KP