28/05/2024
(پاکستان میں چائے کا قومی دن)
۔اقوام متحدہ کے ادارے برائے خوراک و زراعت (ایف اے او) کے مطابق پاکستان کا شمار دنیا کے سات بڑے چائے کا استعمال کرنے والے ممالک میں ہوتا ہے ۔
اگر ہم فی کس استعمال کی بات کریں تو 1.02 کلو گرام چائے پتی ہم سالانہ ایوریج استعمال کرتے ہیں ۔ پاکستان میں چائے پتی کا سالانہ استعمال اس حساب سے 250755 ٹن یعنی تقریبا 25 کروڑ کلو گرام بنتا ہے ۔ ہمارے ایک دوست بتا رہے تھے کہ اس کے علاؤہ بھی کچھ غیر قانونی طور پر چائے پتی ملک میں آتی ہےاور پاکستان میں کیمیکل اور رنگ سے بھی مصنوعی چائے پتی تیار کر دی جاتی ہے ۔
ہم چائے کی پتی کی امپورٹ پر تقریباً 600 ملین ڈالر اپنا قیمتی زرمبادلہ خرچ کرتے ہیں آئے روز عالمی مارکیٹ میں چائے کی فی ٹن قیمت میں اضافے اور ڈالر کی اونچی اڑان کی وجہ سے ہر سال اس درامدی بل میں اضافہ ہوتا چلا جاتا ہے ۔
اور اب ہم دنیا میں سب سے زیادہ چائے امپورٹ کرنے والے ممالک میں شامل ہو چکے ہیں ۔
چائے پتی پر اتنا بڑا زرمبادلہ کا استعمال بچانے کے لیے ہمارے پاس دو ہی راستے ہیں
پہلا نمبر جا تو ہم چائے کا استعمال ہی کم کر دیں جو کہ شائد اب ممکن ہوتا نظر نہیں آ رہا کیونکہ پاکستان میں پانی کے بعد دوسرا سب سے زیادہ استعمال کیا جانے والا مشروب چائے ہی ہے۔
دوسرا نمبر یا پھر ہم ایک زندہ قوم ہونے کا ثبوت دیں اور اپنے زرعی ملک کو چائے کی کاشت کے قابل بنا کر اس میں خود کفیل ہو جائیں ۔
اس سلسلے میں نیشنل ٹی اینڈ ہائی ویلیو کراپ ریسرچ انسٹیٹیوٹ شنکیاری مانسہرہ کے سائنسدانوں نے بہترین ریسرچ کے بعد پاکستان میں چائے کی کاشت کو کامیاب قرار دیتے ہوئے ایک لاکھ اسی ہزار ایکڑز زمین چائے کی کاشت کے لئے موزوں قرار دی ہے یہ زمین مانسہرہ ، بٹگرام، مالاکنڈ ، سوات ، دیر ، کشمیر اور مری کے علاقوں میں واقع ہے ۔ اسی ادارے میں پاکستان کا پہلا گرین اور بلیک ٹی کی پراسیسنگ کا کارخانہ بھی موجود ہے ۔
ایگری ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پاکستان گزشتہ سات آٹھ سالوں سے پاکستان میں چائے کی ٹورازم کو پرموٹ کرنے پر کام کر رہی ہے ۔ اس سلسلے میں ہر سال ایک قومی ٹی گارڈن فیسٹیول کا انعقاد کیا جاتا ہے ۔
پاکستان میں بہت تھوڑے لوگوں کے علم میں تھا کہ ہمارے ملک میں کوئی خوبصورت چائے کا گارڈن بھی موجود ہے ۔ ہمارے دوست چوہدری مسلم صاحب پاکستان فارسٹ انسٹیٹیوٹ پشاور سے ان کی وجہ سے پہلی بار 9 جنوری 2014 کو مجھے اس ادارے میں ایک ٹریننگ ورکشاپ میں ریسورس پرسن کے طور پر جانے کا موقع ملا ۔ میرے لیے حیران کن تھا کہ پاکستان میں چائے کا اتنا خوبصورت گارڈن بھی موجود ہے ۔ دوسری حیرانگی کہ اس خوبصورت چائے کے باغ کا کوئی سوشل میڈیا پیج یا سائیٹ موجود نہیں تھی ۔ اسی دن وہی بیٹھے ہوئے اس نیشنل ٹی گارڈن کا پہلا سوشل میڈیا فیس بک پیج بنایا گیا ۔ پھر جیسے جیسے مجھے وقت کے ساتھ ساتھ پاکستان میں چائے کی کاشت کے حوالے سے معلومات ملتی گئی تو پاکستان میں چائے کی کاشت کے فروغ کے لیے میرا ارادہ پختہ ہوا۔ اسی دوران انڈونیشیا میں چائے کے باغات کی ٹورزم دیکھنے کا موقع ملا تو سوچ کی ایک نئی راہیں کھلیں کہ ہم ان چائے کے باغات کو ٹورازم پوائنٹ کے طور پر استعمال کرتے ہوئے زرعی سیاحت میں انقلاب لا سکتے ہیں ۔
25 ستمبر 2017 کو پاکستان کی تاریخ کا پہلا چائے کا فیسٹیول ایگری ٹورازم نے ارینج کیا ۔
دوسرا چائے کا فیسٹیول 15 دسمبر 2020 کو اسی ٹی گارڈن میں ایگری ٹورازم اور ایس اے گروپ کے تعاون سے منعقد کیا گیا ۔
تیسرا چائے کا قومی میلہ 26 جون 2022 جو نیشنل ٹی اینڈ ہائی ویلیو کراپ ریسرچ انسٹیٹیوٹ شنکیاری مانسہرہ میں ایس اے گروپ کے تعاون سے منعقد ہوا ۔
اسی طرح چوتھا سالانہ قومی ٹی گارڈن فیسٹیول 2023 یکم جون 2023 کو ایس اے گروپ، سائبان، پی اے آر سی ، پمز ٹورازم، این ٹی ایچ آر ائی، اسلام آباد ٹی کمپنی، مقامی صحافی برادری، مانسہرہ پریس کلب کے تعاون سے منعقد ہوا جس کے مہمان خصوصی ڈاکٹر محمد علی چیئرمین پاکستان ایگریکلچر ریسرچ کونسل اسلام آباد سے تشریف لائے ۔
سال 2024 کو پانچواں سالانہ قومی ٹی گارڈن فیسٹیول سائبان ، ایس اے گروپ ، ایگری ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن اف پاکستان ، پمز ، نیشنل ٹی اینڈ ہائی ویلیو گراپ ریسرچ انسٹیٹیوٹ شنکیاری کے تعاون سے ڈیپارٹمنٹ اف ٹورازم اینڈ ہاسپٹیلیٹی ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے مین ہال میں بروز سوموار 27 مئی 2024 کو منعقد کیا گیا اور نیشنل ٹی گارڈن کا وزٹ کروایا گیا ۔
اب انشاللہ پاکستان ایگریکلچر ریسرچ کونسل اور ایگری ٹورازم نے پچیس مئی کو پاکستان میں چائے کا قومی دن ڈکلیئر کر دیا گیا ہے ۔
اگلے سال چھٹا سالانہ قومی چائے فیسٹیول 25 مئی 2025 کو انشاللہ ان تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ ملا کر منعقد کیا جائے گا ۔
پچیس مئی کا دن پاکستان میں چائے کا قومی دن منانے کا مقصد پاکستان ٹی بورڈ کا قیام عمل میں لا کر ملک میں چائے کی کاشت کو فروغ دے کر ہم نہ صرف اپنا قیمتی زرمبادلہ بچا سکتے ہیں بلکہ چائے کے باغات کی ٹورزم آئیڈیا سے اپنی یوتھ کو روزگار فراہم کر کے ترقی کی نئی راہیں کھول سکتے ہیں ۔ اس آئیڈیا فروغ دینے کے لیے ایگری ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پاکستان ہر سال چائے کا قومی دن مناتے ہیں اور نیشنل ٹی گارڈن فیسٹیول کا اہتمام کیا جاتا ہے ۔
پاکستان میں تقریباً ایک لاکھ اسی ہزار ایکڑز اس موزوں زمین پر چائے کی کاشت سے نہ صرف ہم آپنا قیمتی زرمبادلہ بچا سکتے ہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ دنیا کی ابھرتی ہوئی انڈسٹری ایگری ٹورازم کے تحت چائے کے باغات کی سیاحت کو فروغ مل سکتا ہے اس سے ان علاقوں کے مقامی پڑھے لکھے نوجوانوں کے لیے چائے کے باغات کی ٹورزم میں بہترین انٹرپرینیورشپ کے آئیڈیا پر ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی ۔
اس سال "ڈسکور پاکستان" ٹی وی چینل کے پروگرام "کسان کا پاکستان" میں بھی چائے کی کاشت پر ایک تفصیلی ڈاکومنٹری بنائی گئی ہے جو بہت جلد ان ائیر ہو جائے گی۔
اس قومی جدوجہد میں ہم سب کا آپس میں کوارڈینیشن اور اتحاد سے ملکر کر چلنے سے ہی خاطر خواہ کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے ۔
طارق تنویر
سی ای او
ایگری ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پاکستان
6th Annual National Tea Garden Festival 2025 to Celebrate National Tea Day 2025.
Pakistan National Tea Day is observed annually on May 25 every year by NTHRI and Agri Tourism development corporation of pakistan. It has been
celebrated in tea producing countries like India, Sri Lanka, Nepal, Vietnam, Indonesia, Bangladesh, Kenya, Malawi, Malaysia, Uganda, Tanzaniaand bin their own days but in Pakistan it's declared with match it's own weather.
agri tourism development corporation of pakistan and NTHRI celebrate this tea garden festival from last five years to celebrate National Tea Day Pakistan. every year Observed by tea producing countries.
Agri Tourism Development Corporation of Pakistan connecting people through Food, Farms & Education in Collaboration with PARC National Tea & Heigh value crops research institute Shankari Mansahra, SA Group , Saiban , PIMS Tourism and Department of Tourism and Hospitality Hazara University Manshera
going to organize one day
6th Annual National Tea Garden Festival 2025 and
"Tea In Tour 2025.
Venue :- PARC- National Tea & High value Crops Research Institute Shinkiari Mansehra .
And
Department of Tourism and Hospitality Hazara University Manshera
Date :- Sunday 25th May 2025
You'll learn all about how tea is made. We designed our tea production process and tea plants garden.
* Tea Plantation
* Tea making Machinery
* walk in Tea Garden.
* Food Stalls mansahra specility stalls.
* Hand crafts items stall
* Tea Stalls
* Picking Tea Leafs experience