Assistant Director, Consumer Protection, Mansehra

Assistant Director, Consumer Protection, Mansehra Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Assistant Director, Consumer Protection, Mansehra, Government Organization, Sector D, Ghazikot Township, Mansehra.

“The aim of the Office of the Assistant Director, Consumer Protection is to ensure fair trade, safeguard consumer rights, and promote a marketplace of trust and integrity.”

19/08/2026
ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کنزیومر پروٹیکشن مانسہرہ- سردار ثناء الرحمان نے شہیلیہ کے مقام...
27/07/2026

ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کنزیومر پروٹیکشن مانسہرہ- سردار ثناء الرحمان نے شہیلیہ کے مقام پر سوئمنگ پول کا این او سی کے اجرا کے سلسلے میں تفصیلی معائنہ کیا۔ معائنے کے دوران پانی کی صفائی و فلٹریشن سسٹم، پانی کے معیار کی جانچ کے لیے دستیاب واٹر کوالٹی ٹیسٹنگ کٹس، پانی کی تطہیر کے لیے استعمال ہونے والے کیمیکلز، ان کی محفوظ ذخیرہ اندوزی اور استعمال کے طریقہ کار، لائف جیکٹس، لائف گارڈز، ایمرجنسی ریسکیو انتظامات اور دیگر حفاظتی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر متعلقہ انتظامیہ کو حفاظتی اور پانی کے معیار کی مسلسل نگرانی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔

مزید برآں، ٹائلز اور سینیٹری اشیاء سے متعلق گوداموں کا رجسٹریشن کے سلسلے میں معائنہ کیا گیا۔ معائنے کے دوران گوداموں کی مجموعی حالت، اشیاء کو محفوظ طریقے سے رکھنے کے انتظامات، صفائی، وینٹیلیشن، آگ سے بچاؤ کے انتظامات اور ٹائلز و سینیٹری اشیاء کی مناسب ترتیب و حفاظت کا جائزہ لیا گیا۔ معائنے کے دوران متعلقہ گودام مالکان کو رجسٹریشن کے قانونی تقاضوں کی تکمیل کے لیے ہدایات جاری کی گئیں۔
Deputy Commissioner Mansehra
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa

17/07/2026
انتظامی امور پر گہری گرفت اور پیشہ ورانہ مہارت  کے حامل ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) مانسہرہ، سہیل ایوب اعوان کو چارج سنبھا...
06/07/2026

انتظامی امور پر گہری گرفت اور پیشہ ورانہ مہارت کے حامل ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) مانسہرہ، سہیل ایوب اعوان کو چارج سنبھالنے پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر کنزیومر پروٹیکشن مانسہرہ، سردار ثناءُ الرحمٰن کی جانب سے مبارکباد اور نیک تمنائیں۔
Deputy Commissioner Mansehra

02/07/2026

صوبائی حکومت اور ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں، سردار ثناء الرحمان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر انڈسٹریز و کنزیومر پروٹیکشن مانسہرہ، نے گوداموں کی مرحلہ وار رجسٹریشن مہم کو جاری رکھتے ہوئے بسم اللّٰہ الیکٹرونکس، ایبٹ آباد روڈ، مانسہرہ کو باقاعدہ گودام رجسٹریشن لائسنس جاری کر دیا۔
ناجائز منافع خوری، ذخیرہ اندوزی اور اشیائے ضروریہ کی مؤثر نگرانی کو یقینی بنانے کے لیے صوبائی حکومت نے گودام رجسٹریشن ایکٹ، 2024 نافذ کیا، جس کے تحت ہر قسم کے گودام کی رجسٹریشن لازمی قرار دی گئی ہے۔
اسی سلسلے میں الیکٹرونکس کے کاروبار سے وابستہ متعدد دکانداروں کو بھی گودام رجسٹریشن کے حوالے سے نوٹسز جاری کیے جا چکے ہیں، جن پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے قانونی کارروائی اور باقاعدہ پیروی جاری ہے۔

18/06/2026

Inspection activities carried out by the Assistant Director Consumer Protection, Mansehra, to ensure compliance with Consumer Protection Act and safeguard the interest of Consumers.
Deputy Commissioner MansehraKP Directorate General of Industries & CommerceChief Secretary Khyber Pakhtunkhwa

21/04/2026

*ضلع مانسہرہ*

بمطابق ہدایات ڈپٹی کمشنر مانسہرہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر کنزیومر پروٹیکشن مانسہرہ نے ضلع میں قائم ون ڈالر بازاروں کا معائنہ کیا، جہاں جعلی اور غیر معیاری اشیاء کی فروخت سے متعلق شکایات موصول ہو رہی تھیں۔ دورانِ انسپیکشن بالخصوص کریمز، شیمپو، بیبی شیمپو/پاؤڈرز اور دیگر کاسمیٹکس اشیاء کا تفصیلی جائزہ لیا گیا تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ فروخت ہونے والی مصنوعات معیاری، اصل اور مقررہ اصولوں کے مطابق ہوں۔

معائنہ کے دوران مشتبہ اور غیر معیاری اشیاء کی نشاندہی کی گئی، جن کی بڑی مقدار کو موقع پر ضبط کر لیا گیا جبکہ خلاف ورزی کے مرتکب دکانداروں پر جرمانے بھی عائد کیے گئے۔ علاوہ ازیں دکانداروں کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ جعلی یا غیر رجسٹرڈ مصنوعات کی فروخت سے گریز کریں اور صرف معیاری و تصدیق شدہ اشیاء ہی فروخت کریں تاکہ صارفین کے صحت و تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر کنزیومر پروٹیکشن مانسہرہ کی جانب سے عوام الناس سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ون ڈالر شاپس سے کسی بھی قسم کی کاسمیٹکس، کریمز، شیمپو، لوشنز وغیرہ کی خریداری سے اجتناب کریں کیونکہ یہ اکثر معروف برانڈز کی نقل (Counterfeit) ہوتی ہیں۔

مزید برآں، مختلف گودام مالکان کے رجسٹریشن کے عمل کو مکمل کرنے کے بعد انہیں لائسنسز جاری کیے گئے، جبکہ دیگر غیر رجسٹرڈ گوداموں کا ڈیٹا بھی اکٹھا کیا گیا تاکہ انہیں قواعد و ضوابط کے مطابق رجسٹریشن کے دائرہ کار میں لایا جا سکے اور مستقبل میں ان کی مؤثر نگرانی یقینی بنائی جا سکے۔

Address

Sector D, Ghazikot Township
Mansehra

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00

Telephone

+92997303563

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Assistant Director, Consumer Protection, Mansehra posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Assistant Director, Consumer Protection, Mansehra:

Shortcuts

Share